🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. بَابٌ فِيمَنْ نَشَرَ عِلْمًا، أَوْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ، أَوْ عَلَّمَ الْقُرْآنَ .
اس شخص کا بیان، جو علم پھیلائے یا بھلائی کی طرف رہنمائی کرے یا قرآن کی تعلیم دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 761
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِعْمَ الْعَطِيَّةُ كَلِمَةُ حَقٍّ تَسْمَعُهَا، ثُمَّ تَحْمِلُهَا إِلَى أَخٍ لَكَ مُسْلِمٍ، فَتُعَلِّمُهَا إِيَّاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عمدہ عطیہ وہ حق بات ہے جسے تم سنو اور پھر اُسے اپنے مسلمان بھائی تک پہنچا دو، اور اُسے اس بات کی تعلیم دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 761]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12421»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 762
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ، تَفَرَّدَ عَنْهُ بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والا، اُس (بھلائی) کو کرنے والے کی مانند ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مختار ہے، بکر بن عبدالرحمن اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 762]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 154، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2670، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2405، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7521، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 981، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5174/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 763
وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" اذْهَبْ ; فَإِنَّ الدَّالَّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ضَعِيفٌ، وَمَعَ ضَعْفِهِ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: تم جاؤ! بے شک بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والا، اسے کرنے والے کی مانند ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس میں ایک راوی ضعیف ہے، اُس کے ضعف کے ہمراہ اس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 763]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 357/5، 358 اورده المؤلف فى زوائد المسند 179، أخرجه مسند أحمد برقم: 22518»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 764
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، يَرْوِي عَنْ أَبِي حَازِمٍ، وَيَرْوِي عَنْهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ، وَلَيْسَ هُوَ عِمْرَانَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ; لِأَنَّ ذَاكَ مَدَنِيٌّ. وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي هَذَا: إِنَّهُ بَصْرِيٌّ، وَابْنُ سَعِيدٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي حَازِمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ هَذَا.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بھلائی کے بارے میں رہنمائی کرنے والا، اُسے کرنے والے کی مانند ہے۔“
”یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن محمد ہے، اس نے ابوحازم سے روایت نقل کی ہے، جبکہ اس سے عبداللہ بن محمد بن عائشہ نے روایت نقل کی ہے، یہ عمران بن محمد بن سعید بن مسیب نہیں ہے، کیونکہ وہ مدنی ہے، امام طبرانی نے اس راوی کے بارے میں یہ کہا: ہے: یہ بصری ہے، ابن سعید نے ابوحازم سے سماع نہیں کیا ہے، میں نے کسی کو اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 764]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 24/9 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2384 اخرجه الامام احمد فى مسنده 306/6، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2670، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2405، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7521، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 981، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5174/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 765
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِيَارُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ الْبَزَّارُ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں بہتر لوگ وہ ہیں، جو قرآن کا علم حاصل کریں اور اس کی تعلیم دیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی علی بزار ہے، ویسے یحیی بن معین اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 765]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2909، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1320، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3337، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7988»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 766
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: نِعْمَ الْمَجْلِسُ الَّذِي تُذْكَرُ فِيهِ الْحِكْمَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اچھی محفل وہ ہے، جس میں حکمت (یعنی دانشمندی) کا ذکر کیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 766]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
77. بَابٌ فِيمَنْ سَنَّ خَيْرًا أَوْ غَيْرَهُ أَوْ دَعَا إِلَى هُدًى .
اس شخص کا بیان’ جو بھلائی کے کسی کام یا اُس کے علاوہ (یعنی برائی) کا طریقہ آغاز کرے یا وہ ہدایت کی طرف دعوت دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 767
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ رَجُلٍ يُنْعِشُ لِسَانَهُ حَقًّا يُعْمَلُ بِهِ بَعْدَهُ إِلَّا جَرَى لَهُ أَجْرَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ وَفَّاهُ اللَّهُ ثَوَابَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ أَحْمَدُ: لَا يُعْرَفُ. قُلْتُ: وَشَيْخُ ابْنُ مَوْهَبٍ مَالِكُ بْنُ حَالِكِ بْنِ حَارِثَةَ الْأَنْصَارِيُّ، لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اپنی زبان کو حق کے لیے استعمال کرتا ہے، تاکہ اُس کے بعد اس حق پر عمل کیا جائے، تو اُس شخص کا اجر قیامت کے دن تک جاری رہتا ہے، پھر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اُسے پورا ثواب عطا کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن عبداللہ بن موہب ہے، امام أحمد فرماتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے (یا اس کی شناخت نہیں ہو سکی) (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابن موہب کے استاد مالک بن مالک بن حارثہ انصاری ہیں، میں نے کسی کو اُن کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 767]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 266/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 181، أخرجه مسند أحمد برقم: 13392»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 768
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَرْبَعَةٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ: رَجُلٌ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَرَجُلٌ عَلِمَ عِلْمًا فَأَجْرُهُ يَجْرِي عَلَيْهِ مَا عَمِلَ بِهِ، وَرَجُلٌ أَجْرَى صَدَقَةً فَأَجْرُهَا لَهُ مَا جَرَتْ، وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا يَدْعُو لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَرَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”چار لوگ ہیں، جن کے اجور موت کے بعد بھی جاری رہتے ہیں، وہ شخص جو اللہ کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے انتقال کر جائے، وہ شخص جو کسی علم کی تعلیم دے، تو جب تک اس علم پر عمل کیا جاتا رہتا ہے، اس شخص کا اجر جاری رہتا ہے، وہ شخص جو صدقہ جاریہ کرے کہ جب تک وہ صدقہ چلتا رہتا ہے، اُس کا اجر جاری رہتا ہے اور وہ شخص جو نیک اولاد چھوڑ کر جائے جو اس کے لئے دعا کرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 768]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 269/5 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه 7831 اورده المؤلف فى زوائد المسند 182، أخرجه مسند أحمد برقم: 21815، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7831»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 769
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَبْعَةٌ يَجْرِي لِلْعَبْدِ أَجْرُهُنَّ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ وَهُوَ فِي قَبْرِهِ: مَنْ عَلَّمَ عِلْمًا، أَوْ كَرَى نَهْرًا، أَوْ حَفَرَ بِئْرًا، أَوْ غَرَسَ نَخْلًا، أَوْ بَنَى مَسْجِدًا، أَوْ وَرَّثَ مُصْحَفًا، أَوْ تَرَكَ وَلَدًا يَسْتَغْفِرُ لَهُ بَعْدَ مَوْتِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سات لوگ ہیں، جن کا اجر اُن کے مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے، جبکہ وہ قبر میں ہوتے ہیں، وہ شخص جو کسی علم کی تعلیم دے، یا نہر کھدوائے، یا کنواں کھدوائے، یا درخت لگائے، یا مسجد بنائے، یا قرآن مجید وراثت میں نقل کرے، یا ایسی اولاد چھوڑ کر جائے جو اُس کے مرنے کے بعد، اُس کے لئے دعائے مغفرت کرتی رہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 769]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 149، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7289»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 770
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ، ثُمَّ إِنَّ رَجُلًا أَعْطَاهُ، فَأَعْطَاهُ الْقَوْمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَنَّ خَيْرًا فَاسْتُنَّ بِهِ كَانَ لَهُ أَجْرُهُ وَمِنْ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ غَيْرَ مُنْتَقِصٍ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَنْ سَنَّ شَرًّا فَاسْتُنَّ بِهِ كَانَ عَلَيْهِ وِزْرُهُ وَمِنْ أَوْزَارِ مَنْ تَبِعَهُ غَيْرَ مُنْتَقِصٍ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْئًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ حُذَيْفَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے کچھ مانگا، تو لوگوں نے کچھ نہیں دیا، پھر ایک شخص نے اُسے کچھ دیا، تو (اُس کی دیکھا دیکھی) دوسرے لوگوں نے بھی دے دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بھلائی کے طریقے کا آغاز کرتا ہے اور پھر اس طریقے کی پیروی کی جاتی ہے، تو اُس شخص کو اُس کا اپنا اجر بھی ملتا ہے اور جس نے اُس کی پیروی کی تھی، اُن کا اجر بھی ملتا ہے، اور اُن لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے، اور جو شخص کسی برے طریقے کا آغاز کرتا ہے، جس کی پیروی کی جاتی ہے، تو اُس شخص کو اس کا اپنا گناہ بھی ملتا ہے اور اُن لوگوں کا گناہ بھی ملتا ہے، جو اُس کی پیروی کرتے ہیں، اور اُن لوگوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعبیدہ بن حذیفہ کا معاملہ مختلف ہے، اُسے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 2/683 ح 10759 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2656 اورده المؤلف فى زوائد المسند 180، اورده المؤلف فى كشف الاستار 150، أخرجه مسند أحمد برقم: 22778، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2677، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 250، 1541»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں