🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ الْحَدِيثِ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ .
بنی اسرائیل کے حوالے سے کوئی بات بیان کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 921
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" لَقَدْ قَبَضَ اللَّهُ دَاوُدَ، فَمَا فَتَنُوا وَلَا بَدَّلُوا، وَلَقَدْ مَكَثَ أَصْحَابُ الْمَسِيحِ عَلَى هَدْيِهِ وَسُنَّتِهِ مِائَتَيْ سَنَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا داؤد کو وفات دی، تو وہ لوگ کسی آزمائش کا شکار نہیں ہوئے، اور انہوں نے (اپنے دین میں) کوئی تبدیلی نہیں کی، اسی طرح سیدنا مسیح علیہ السلام کے پیروکار، دو سو سال تک اُن کی ہدایت اور سنت پر گامزن رہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 921]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6236»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 922
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ وَالزَّهْوَ ; فَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ قَدْ غَلَا كَثِيرٌ مِنْهُمْ، حَتَّى كَانَتِ الْمَرْأَةُ الْقَصِيرَةُ تَتَّخِذُ خُفَّيْنِ مِنْ خَشَبٍ تَحْشُوهُمَا، ثُمَّ تُدْخِلُ فِيهِمَا رِجْلَيْهَا، ثُمَّ تَعْمِدُ إِلَى الْمَرْأَةِ الطَّوِيلَةِ فَتَمْشِي مَعَهَا، فَإِذَا هِيَ قَدْ سَاوَتْ بِهَا [ أَوْ ] كَانَتْ أَطْوَلَ مِنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَقَالَ الْأَزْدِيُّ: يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: وَلَهُ نُسْخَةٌ فِيهَا مَنَاكِيرُ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم غلو اور نمائش سے بچ کے رہو! کیونکہ بنی اسرائیل میں سے بہت سے لوگوں نے غلو کیا، یہاں تک کہ ایک چھوٹے قد کی عورت نے لکڑی کے موزے بنوائے، اور پھر ان میں پاؤں داخل کیے، پھر وہ ایک طویل القامت عورت کے پاس گئی اور اس کے ساتھ چلنے لگی، تو وہ اس کے برابر (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اُس سے زیادہ طویل لگ رہی تھی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن جعفر ہے، جسے ابن ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، ازدی فرماتے ہیں: محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے ایک نسخہ منقول ہے جس میں منکر روایات ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 922]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7094»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
107. بَابُ النَّهْيِ عَنْ سُؤَالِ أَهْلِ الْكِتَابِ .
اہل کتاب سے سوال کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 923
عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: لَا تَسْأَلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ عَنْ شَيْءٍ ; فَإِنَّهُمْ لَنْ يَهْدُوكُمْ وَقَدْ أَضَلُّوا أَنْفُسَهُمْ، إِمَّا أَنْ يُحَدِّثُوكُمْ بِصِدْقٍ فَتُكَذِّبُونَهُمْ، أَوْ بِبَاطِلٍ فَتُصَدِّقُونَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ابوزعراء بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم اہل کتاب سے کسی چیز کے بارے میں سوال نہ کرو! کیونکہ وہ تمہاری رہنمائی نہیں کریں گے، وہ تو خود گمراہ ہیں، یا تو یہ ہو گا کہ وہ تمہیں کوئی سچی بات بتائیں گے اور تم ان کی تکذیب کر دو گے، یا یہ ہو گا کہ وہ تمہیں کوئی جھوٹی بات بتائیں گے، اور تم ان کی تصدیق کر دو گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 923]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
108. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 924
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَتَبُوا كِتَابًا فَاتَّبَعُوهُ، وَتَرَكُوا التَّوْرَاةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بنی اسرائیل نے ایک کتاب لکھی، اور پھر وہ لوگ اُس کی پیروی کرنے لگے اور انہوں نے تورات کو ترک کر دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 924]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
109. بَابٌ فِي عِلْمِ الْخَطِّ .
لکیر لگانے کا علم (یعنی علم رمل کا بیان)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 925
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ كَانَ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ، فَمَنْ وَافَقَ خَطُّهُ ذَلِكَ الْخَطَّ عَلِمَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ أَبِي الصَّبَاحِ: مُحَمَّدِ بْنِ اللَّيْثِ، وَأَبُو الصَّبَاحِ مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”انبیاء میں سے ایک نبی لکیر لگایا کرتے تھے (یعنی علم رمل کے ذریعے حساب لگاتے تھے، اب کے زمانے میں) اگر کسی کی لکیر (یعنی حساب لگانے کا طریقہ) اُن کی لکیر کے مطابق ہو، تو اسے علم ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام بزاز نے اپنے استاد ابوصباح محمد بن لیث سے روایت کی ہے اور ابوصباح محمد بن لیث کا تذکرہ ابن حبان نے کتاب الثقات میں کیا ہے، وہ فرماتے ہیں یہ غلطی بھی کرتا ہے (اور یہ دوسرے راویوں سے) مختلف بھی نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 925]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 184»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 926
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - قَالَ سُفْيَانُ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ قَالَ:" الْخَطُّ") .
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں۔ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہو گی (قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یا علم کا بقیہ حصہ۔“ اس سے مراد لکیر لگانا (یعنی علم رمل ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 926]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 226/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 3313، أخرجه مسند أحمد برقم: 1993، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 271»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 927
قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْخَطِّ، فَقَالَ:" هُوَ أَثَارَةٌ مِنْ عِلْمٍ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ بات نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے لکیر لگانے (یعنی علم رمل) کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ علم کے بقیہ حصے میں شامل ہے (جس کا ذکر قرآن میں ہے)۔
امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 927]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10725 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 269»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 928
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا قَالَ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - (أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ) قَالَ: جَوْدَةُ الْخَطِّ.
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں کہتے ہیں: ”یا علم کا بقیہ حصہ۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد عمدہ خط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 472»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
110. بَابٌ فِي عِلْمِ النَّسَبِ .
علم نسب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 929
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعَلَّمُوا مِنْ أَنْسَابِكُمْ مَا تَصِلُونَ بِهِ أَرْحَامَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الْأَسْبَاطِ، بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ اپنے نسب کا علم حاصل کرو، تاکہ اس کے ذریعے تم اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابواسباط بشر بن رافع ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 929]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 8308، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8304»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 930
وَعَنِ الْعَلَاءِ بْنِ خَارِجَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَعَلَّمُوا مِنْ أَنْسَابِكُمْ مَا تَصِلُونَ بِهِ أَرْحَامَكُمْ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي صِلَةِ الرَّحِمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا علاء بن خارجہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ اپنے انساب کا علم حاصل کرو، تاکہ اس کے ذریعے اپنے رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرو“۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، یہ پوری روایت صلہ رحمی کرنے سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 930]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8304»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں