الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. بَابُ التَّارِيخِ .
تاریخ کا بیان
حدیث نمبر: 951
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَاتَ وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال پینسٹھ سال کی عمر میں ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 951]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 951]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 8462، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8467»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 952
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: وُلِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفِيلِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش عام الفیل میں ہوئی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 952]
یہ روایت امام بزار نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 952]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 226، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4236، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12432، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 348، 351»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 953
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَبِيٌّ كَانَ آدَمُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: كَمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ نُوحٍ؟ قَالَ:" عَشَرَةُ قُرُونٍ". قَالَ: كَمْ بَيْنَ نُوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ؟ قَالَ:" عَشَرَةُ قُرُونٍ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمْ كَانَتِ الرُّسُلُ؟ قَالَ:" ثَلَاثَمِائَةٍ وَخَمْسَةَ عَشَرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُس نے دریافت کیا: سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا نوح علیہ السلام کے درمیان کتنا عرصہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دس صدیوں کا، اُس نے دریافت کیا: سیدنا نوح علیہ السلام اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے درمیان کتنا عرصہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: دس صدیوں کا، اُس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! رسولوں کی تعداد کتنی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین سو پندرہ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 953]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7545 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 403، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 405»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 954
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ، فَقَعَدَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَهُ:" هَلْ تَعَوَّذْتَ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْجِنِّ وَالْإِنِسِ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَوَّلُ الْأَنْبِيَاءِ؟ قَالَ:" آدَمُ". قُلْتُ: نَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مُكَلَّمٌ". قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" نُوحٌ، وَبَيْنَهُمَا عَشَرَةُ آبَاءٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنِ الصَّلَاةِ؟ قَالَ:" خَيْرٌ مَفْرُوضٌ، مَنْ شَاءَ اسْتَكْثَرَ مِنْهُ". قُلْتُ: فَالصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قُلْتُ: وَالصِّيَامُ؟ قَالَ:" الصِّيَامُ جُنَّةٌ. قَالَ اللَّهُ: الصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَخَلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ". قُلْتُ: فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، وَسِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ". قُلْتُ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَغْلَاهَا ثَمَنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. قُلْتُ: وَتَقَدَّمَ أَنَّ أَحْمَدَ رَوَاهُ وَالْبَزَّارَ فِي بَابِ السُّؤَالِ لِلِانْتِفَاعِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. قُلْتُ: وَتَقَدَّمَ أَنَّ أَحْمَدَ رَوَاهُ وَالْبَزَّارَ فِي بَابِ السُّؤَالِ لِلِانْتِفَاعِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، وہ بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا تم نے جنات اور انسانوں سے تعلق رکھنے والے شیاطین کے شر سے پناہ مانگ لی ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سب سے پہلے نبی کون تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا آدم علیہ السلام، میں نے دریافت کیا: کیا وہ نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُن کے ساتھ کلام کیا گیا تھا، میں نے دریافت کیا: پھر کون (نبی) تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا نوح علیہ السلام، ان دونوں کے درمیان دس پشتوں کا فرق ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے نماز کے بارے میں بتائیے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک بھلائی ہے، جو لازم قرار دی گئی ہے، جو شخص چاہے وہ اسے زیادہ حاصل کر سکتا ہے، میں نے عرض کی: صدقہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس کا اجر و ثواب) کئی گنا ہوتا ہے، میں نے عرض کی: اور روزہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: روزہ ڈھال ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: روزہ میرے لیے ہے اور میں اس کی جزا دوں گا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے (سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تنگدست شخص کا محنت کر کے (صدقہ کرنا) یا کسی غریب کو پوشیدہ طور پر (صدقہ دینا) میں نے عرض کی: (آزاد کرنے کے لئے) کون سا غلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی قیمت زیادہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے نفع حاصل کرنے کے لیے سوال کرنے سے متعلق باب میں یہ بات گزر چکی ہے کہ امام أحمد اور امام بزار نے بھی اس روایت کو نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 954]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4721، أخرجه مسند أحمد برقم: 21785، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7871»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 955
وَعَنْ سَعِيدِ - يَعْنِي ابْنَ يَرْبُوعٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" أَنَا أَكْبَرُ أَوْ أَنْتَ؟" فَقُلْتُ: أَنْتَ أَكْبَرُ وَأَخْيَرُ مِنِّي، وَأَنَا أَقْدَمُ سِنًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت سعید بن یربوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: میں بڑا ہوں یا تم؟ تو میں نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے بڑے ہیں اور مجھ سے بہتر ہیں، لیکن عمر میری زیادہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 955]
یہ روایت امام بزار نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 955]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 225، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5528»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 956
وَعَنْ دَغْفَلٍ قَالَ: تُوُفِّيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
دغفل بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال 65 سال کی عمر میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 956]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 956]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراتى فى معجمه الكبير 2 4202 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 1572، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4202»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 957
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: تُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ سِتِّينَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ لِابْنِ عَبَّاسٍ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ لِابْنِ عَبَّاسٍ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حسن بیان کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ساٹھ سال کی عمر میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے (اپنی مسند میں) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 957]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے (اپنی مسند میں) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 957]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 266/1 ح 279/1، 2399294/12680 ح 2523312/1 ح 2847 290/1 2640223/1 ح 1945، 359/1 3380 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2446»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 958
وَعَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَاتَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوحمزہ نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 63 برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 958]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 958]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 959
وَعَنْ وَاثِلَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُنْزِلَتْ صُحُفُ إِبْرَاهِيمَ فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ لَسِتٍّ مَضَيْنَ مِنْ رَمَضَانَ، وَالْإِنْجِيلُ لِثَلَاثَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَ الْقُرْآنُ لِأَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ دَاوُدَ الْقَطَّانُ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ أَحْمَدُ: أَرْجُو أَنْ يَكُونَ صَالِحَ الْحَدِيثِ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے صحیفے رمضان کی پہلی رات میں نازل ہوئے تھے، تورات رمضان کے چھ دن گزرنے کے بعد نازل ہوئی تھی، انجیل رمضان کے تیرہ دن گزرنے کے بعد نازل ہوئی تھی، قرآن رمضان کے چوبیس دن گزرنے کے بعد نازل ہوا۔“
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمران بن داؤد القطان ہے، جس کو یحیی نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد فرماتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ یہ صالح الحدیث ہو گا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 959]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 107/4 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3740 اورده المؤلف فى زوائد المسند 267، أخرجه مسند أحمد برقم: 16536، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3752»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 960
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَنْزَلَ اللَّهُ صُحُفَ إِبْرَاهِيمَ فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ عَلَى مُوسَى لِسِتٍّ خَلَوْنَ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَ الزَّبُورُ عَلَى دَاوُدَ فِي إِحْدَى عَشْرَةَ لَيْلَةً خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے صحیفے رمضان کی پہلی رات گزرنے کے بعد نازل کئے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر تورات رمضان کی چھ راتیں گزرنے کے بعد نازل ہوئی، سیدنا داؤد علیہ السلام پر زبور رمضان کی گیارہ راتیں گزرنے کے بعد نازل ہوئی اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن رمضان کی چوبیس راتیں گزرنے کے بعد نازل ہوا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 960]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2187 اورده المؤلف فى المقصد العلي 93»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف