🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابٌ مِنَ الْعِلْمِ يَتَعَلَّمُهُ الرَّجُلُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَلْفِ رَكْعَةٍ تَطَوُّعًا .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 511
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُلَمَاءُ هَذِهِ الْأُمَّةِ رَجُلَانِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ عِلْمًا، فَبَذَلَهُ لِلنَّاسِ، وَلَمْ يَأْخُذْ عَلَيْهِ طَمَعًا وَلَمْ يَشْتَرِ بِهِ ثَمَنًا، فَذَلِكَ تَسْتَغْفِرُ لَهُ حِيتَانُ الْبَحْرِ وَدَوَابُّ الْبَرِّ وَالطَّيْرُ فِي جَوِّ السَّمَاءِ، وَيَقْدَمُ عَلَى اللَّهِ سَيِّدًا شَرِيفًا حَتَّى يُرَافِقَ الْمُرْسَلِينَ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ عِلْمًا، فَبَخِلَ بِهِ عَنْ عِبَادِ اللَّهِ، وَأَخَذَ عَلَيْهِ طَمَعًا، وَاشْتَرَى بِهِ ثَمَنًا، فَذَاكَ يُلْجَمُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ، وَيُنَادِي مُنَادٍ: هَذَا الَّذِي آتَاهُ اللَّهُ عِلْمًا فَبَخِلَ بِهِ عَنْ عِبَادِ اللَّهِ، وَأَخَذَ عَلَيْهِ طَمَعًا، وَاشْتَرَى بِهِ ثَمَنًا، وَكَذَلِكَ حَتَّى يَفْرَغَ مِنَ الْحِسَابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ عَدِيٍّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس امت کے علماء دو افراد ہیں، (ایک) وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا ہو اور وہ اُسے لوگوں پر خرچ کرتا ہو، وہ اُس حوالے سے کوئی لالچ نہ رکھتا ہو، اور اس کا کوئی معاوضہ نہ لیتا ہو، تو اس کے لیے سمندر کی مچھلیاں، خشکی کے جانور اور فضا میں موجود پرندے دعائے مغفرت کرتے ہیں، جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو سردار اور معزز فرد ہونے کے طور پر حاضر ہو گا، یہاں تک کہ وہ ”مرسلین“ کے ساتھ ہو گا، اور (دوسرا) وہ شخص، جسے اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا ہو اور وہ اس علم کے حوالے سے، اللہ کے بندوں سے بخل سے کام لیتا ہو، وہ اس کے حوالے سے لالچ رکھتا ہو، اور اس کا معاوضہ وصول کرتا ہو، تو اسے قیامت کے دن آگ کی لگام ڈالی جائے گی، اور ایک منادی یہ پکار کر کہے گا: یہ وہ شخص ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا اور اس نے اس علم کے حوالے سے، اللہ کے بندوں کے ساتھ بخل سے کام لیا، اس نے اُس کے حوالے سے لالچ کیا اور اُس کا معاوضہ وصول کیا، یہ اعلان اُس وقت تک ہوتا رہے گا، جب تک حساب ختم نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ امام ابوزرعہ، امام ابوحاتم اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 511]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 7187، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7183»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 512
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مُعَلِّمُ الْخَيْرِ يَسْتَغْفِرُ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ حَتَّى الْحِيتَانُ فِي الْبِحَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَارَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ الْأَزْدِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، وَلَا يُلْتَفَتُ إِلَى قَوْلِ الْأَزْدِيِّ فِي مِثْلِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے، ہر چیز، یہاں تک کہ سمندروں میں موجود مچھلیاں بھی دعائے مغفرت کرتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبداللہ بن زرارہ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، ازدی کہتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے، لیکن اس طرح کی صورتحال میں ازدی کے قول کی طرف التفات نہیں کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 512]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6219، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6215»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 513
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ، حَتَّى النَّمْلَةَ فِي جُحْرِهَا، حَتَّى الْحُوتَ فِي الْبَحْرِ - يُصَلُّونَ عَلَى مُعَلِّمِ النَّاسِ الْخَيْرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَثَّقَهُ الْبُخَارِيُّ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ (رحمت نازل کرتا ہے) اور اُس کے فرشتے، یہاں تک کہ بل میں موجود چیونٹی اور سمندر میں موجود مچھلی بھی، لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمن ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور امام أحمد نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 513]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7912، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7912»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابُ الْخَيْرُ كَثِيرٌ، وَمَنْ يَعْمَلُ بِهِ قَلِيلٌ .
بھلائی بہت سی ہے اور اس پر عمل کرنے والے تھوڑے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 514
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْخَيْرُ كَثِيرٌ، وَمَنْ يَعْمَلُ بِهِ قَلِيلٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْأَوَّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بھلائی بہت سی (یعنی کئی قسموں کی) ہے اور اُس پر عمل کرنے والے تھوڑے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبدالاول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 514]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5608، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5604»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابُ حَثِّ الشَّبَابِ عَلَى طَلَبِ الْعِلْمِ .
نوجوانوں کو علم کے حصول کی ترغیب دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 515
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلُ الَّذِي يَتَعَلَّمُ الْعِلْمَ فِي صِغَرِهِ كَالنَّقْشِ عَلَى الْحَجْرِ، وَمَثَلُ الَّذِي يَتَعَلَّمُ الْعِلْمَ فِي كِبَرِهِ كَالَّذِي يَكْتُبُ عَلَى الْمَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الشَّامِيُّ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کمسنی میں علم حاصل کرتا ہے، تو اس کی مثال پتھر پر بنے ہوئے نقش کی مانند ہے، اور جو شخص بڑی عمر میں علم سیکھتا ہے اُس کی مثال اس شخص کی مانند ہے، جو پانی پر لکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم شامی ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ، امام مسلم اور ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 515]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 516
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا نَاشِئٍ نَشَأَ فِي الْعِلْمِ وَالْعِبَادَةِ حَتَّى يَكْبُرَ أَعْطَاهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَوَابَ اثْنَيْنِ وَتِسْعِينَ صِدِّيقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی نشوونما پانے والا، علم اور عبادت میں نشوونما پائے، یہاں تک کہ وہ بڑا ہو جائے، تو قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اُسے بانوے (92) صدیقوں کا ثواب عطا کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 516]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7589، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7589، 7590، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 784»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 517
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَّا وَهُوَ شَابٌّ، وَلَا أُوتِيَ عَالِمٌ عِلْمًا إِلَّا وَهُوَ شَابٌّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا، وہ (اُس بعثت کے وقت) جوان تھے اور جس بھی عالم کو علم دیا گیا، وہ (اس وقت) جوان تھا (یعنی علم وہ ہے جو جوانی میں حاصل کیا جائے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قابوس بن ابوظبیان ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسری کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ توقع ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، امام أحمد نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 517]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6421»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابٌ فِي فَضْلِ الْعُلَمَاءِ وَمُجَالَسَتِهِمْ .
علماء اور ان کی ہم نشینی کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 518
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لُقْمَانَ قَالَ لِابْنِهِ: يَا بُنَيَّ، عَلَيْكَ بِمُجَالَسَةِ الْعُلَمَاءِ، وَاسْمَعْ كَلَامَ الْحُكَمَاءِ، فَإِنَّ اللَّهَ يُحْيِي الْقَلْبَ الْمَيِّتَ بِنُورِ الْحِكْمَةِ كَمَا يُحْيِي الْأَرْضَ الْمَيِّتَةَ بِوَابِلِ الْمَطَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لقمان نے اپنے بیٹے سے یہ کہا: تھا: اے میرے بیٹے! تم پر لازم ہے کہ علماء کی ہم نشینی اختیار کرو! اور حکماء (یعنی عقل مند اور تجربہ کار افراد) کا کلام سنو، کیونکہ اللہ تعالیٰ مردہ دل کو حکمت کے نور کے ذریعے زندگی دیتا ہے، جس طرح وہ بنجر زمین کو بارش کے ذریعے زندگی دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے عبیداللہ بن زحر نے علی بن یزید سے روایت کیا ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں، ان سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 518]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7810 اورده المؤلف فى كشف الاستار 237، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7810»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 519
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جَالِسُوا الْكُبَرَاءَ، وَسَائِلُوا الْعُلَمَاءَ، وَخَالِطُوا الْحُكَمَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقَيْنِ: إِحْدَاهُمَا هَذِهِ، وَالْأُخْرَى مَوْقُوفَةٌ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حُسَيْنٍ أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، وَالْمَوْقُوفُ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بڑوں کے ساتھ بیٹھو! علماء سے سوال کرو اور حکماء (یعنی دانشمند افراد) سے گھل مل کے رہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو حوالوں سے نقل کی ہے ان میں سے ایک روایت یہ ہے۔ جبکہ دوسری روایت موقوف ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن حسین ابومالک نخعی ہے اور وہ منکر الحدیث ہے، (ان دونوں روایت میں سے) موقوف روایت سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 519]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 125/22، 133، أخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 444»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 520
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: الْمُتَّقُونَ سَادَةٌ، وَالْفُقَهَاءُ قَادَةٌ، وَمُجَالَسَتُهُمْ زِيَادَةٌ.
قُلْتُ: ذِكْرُ هَذَا فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”پرہیز گار لوگ، سردار ہیں، فقہاء (یعنی دین کا علم رکھنے والے افراد) قیادت کرنے والے ہیں، اور اُن کی ہم نشینی (علم اور بھلائی میں) اضافے کا باعث بنتی ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس بات کا تذکرہ ایک طویل حدیث میں ہوا ہے، جسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 520]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں