الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِي فَضْلِ الْعُلَمَاءِ وَمُجَالَسَتِهِمْ .
علماء اور ان کی ہم نشینی کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 521
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا مَرَرْتُمْ بِرِيَاضِ الْجَنَّةِ فَارْتَعُوا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا رِيَاضُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" مَجَالِسُ الْعِلْمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم جنت کے باغات کے پاس سے گزرو، تو کچھ کھا پی لیا کرو! لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! جنت کے باغات سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علم کی محافل“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 521]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 521]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11158، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10158»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 522
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ ارْحَمْ خُلَفَائِي" قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ خُلَفَاؤُكَ؟ قَالَ:" الَّذِينَ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِي، يَرْوُونَ أَحَادِيثِي وَيُعَلِّمُونَهَا النَّاسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (یعنی دعا کی): ”اے اللہ! تو میرے خلفاء پر رحم فرما! ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے خلفاء کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جو میرے بعد آئیں گے، وہ میری احادیث روایت کریں گے اور لوگوں کو اُن کی تعلیم دیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عیسیٰ بن عبداللہ ہاشمی ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 522]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5846، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5842»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 523
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعُلَمَاءُ خُلَفَاءُ الْأَنْبِيَاءِ".
قُلْتُ: لَهُ فِي السُّنَنِ:" الْعُلَمَاءُ وَرَثَةُ الْأَنْبِيَاءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: لَهُ فِي السُّنَنِ:" الْعُلَمَاءُ وَرَثَةُ الْأَنْبِيَاءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”علماء، انبیاء کے خلفاء ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ”سنن“ میں یہ روایت منقول ہے: ”علماء، انبیاء کے وارث ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 523]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 523]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 136.»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 524
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَعْرِفُ نَاسًا مَا هُمْ أَنْبِيَاءُ وَلَا شُهَدَاءُ، يَغْبِطُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ وَالشُّهَدَاءُ بِمَنْزِلَتِهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ; الَّذِينَ [ يُحِبُّونَ اللَّهَ وَيُحَبِّبُونَهُ إِلَى خَلْقِهِ، يَأْمُرُونَهُمْ بِطَاعَةِ اللَّهِ، فَإِذَا أَطَاعُوا اللَّهَ ] أَحَبَّهُمُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں کچھ ایسے لوگوں کو جانتا ہوں، جو نہ انبیاء ہیں، اور نہ شہداء ہیں، لیکن قیامت کے دن ان کے مرتبہ و مقام کے حوالے سے انبیاء اور شہداء اُن پر رشک کریں گے، یہ وہ لوگ ہیں، جو اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہیں اور اُس کی محبت اُس کی مخلوق میں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، یہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے کا حکم دیتے ہیں، جب وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کریں گے، تو اللہ تعالیٰ بھی ان سے محبت رکھے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام عطار ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 524]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام عطار ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 524]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 140»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 525
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ عَبْسٍ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ سُلَيْمَانَ عَلَى شَطِّ دِجْلَةَ، فَقَالَ: يَا أَخَا بَنِي عَبْسٍ، انْزِلْ فَاشْرَبْ، فَشَرِبْتُ، ثُمَّ قَالَ: اشْرَبْ، فَشَرِبْتُ، فَقَالَ: مَا نَقَصَ شُرْبُكَ مِنْ دِجْلَةَ؟ قَالَ: قُلْتُ: مَا نَقَصَ! قَالَ: فَإِنَّ الْعِلْمَ كَذَلِكَ يُؤْخَذُ مِنْهُ وَلَا يَنْقُصُ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِطُولِهِ فِي الزُّهْدِ فِي عَيْشِ السَّلَفِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
عبس سے تعلق رکھنے والے، ایک صاحب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سلیمان کے ساتھ دریائے دجلہ کے کنارے چلتا ہوا جا رہا تھا، اُس نے کہا: اے بنوعبس سے تعلق رکھنے والے فرد! تم اُترو اور پانی پی لو! میں نے پانی پی لیا، پھر اس نے کہا: (مزید) پانی پی لو! میں نے پانی پی لیا، اُس نے دریافت کیا: تمہارے پیے ہوئے پانی نے دریائے دجلہ میں کتنی کمی کی ہے؟ میں نے جواب دیا: کوئی کمی نہیں کی ہے، تو اُس نے کہا: ”علم کی مثال بھی اسی طرح ہے، اُس میں سے جتنا بھی حاصل کر لیا جائے، اُس میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے، جو آگے چل کر زہد سے متعلق باب میں، اسلاف کے طریقہ کار سے متعلق باب میں، طویل روایت کے طور پر آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 525]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 525]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 526
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ بِالْعِلْمِ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ، وَقَبْضُهُ ذَهَابُ أَهْلِهِ، وَعَلَيْكُمْ بِالْعِلْمِ ; فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَدْرِي مَتَى يَفْتَقِرُ إِلَى مَا عِنْدَهُ، وَعَلَيْكُمْ بِالْعِلْمِ، وَإِيَّاكُمُ وَالتَّنَطُّعَ وَالتَّعَمُّقَ، وَعَلَيْكُمْ بِالْعَتِيقِ ; فَإِنَّهُ سَيَجِيءُ قَوْمٌ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ يَنْبِذُونَهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو قِلَابَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو قِلَابَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اے لوگو! تم پر علم حاصل کرنا لازم ہے، اس سے پہلے کہ اسے اٹھا لیا جائے اور اس کا اُٹھایا جانا، یوں ہو گا کہ اہل علم رخصت ہو جائیں گے، تم پر علم حاصل کرنا لازم ہے، کیونکہ کوئی شخص یہ نہیں جانتا، کہ اس کو کب اپنے علم کی ضرورت پیش آ جائے؟ تم پر علم حاصل کرنا لازم ہے، لیکن تم باریک بینی اور گہرائی سے بچ کے رہنا اور عتیق کے ساتھ رہنا تم پر لازم ہے، کیونکہ عنقریب ایسے لوگ آئیں گے، جو اللہ کی کتاب کی تلاوت کریں گے، لیکن وہ لوگ اُسے پس پشت ڈال دینگے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ابوقلابہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 526]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ابوقلابہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8845»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 527
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْعُلَمَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِذَا قَعَدَ عَلَى كُرْسِيِّهِ لِفَصْلِ عِبَادِهِ: إِنِّي لَمْ أَجْعَلْ عِلْمِي وَحِلْمِي فِيكُمْ إِلَّا وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَغْفِرَ لَكُمْ عَلَى مَا كَانَ فِيكُمْ وَلَا أُبَالِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ثعلبہ بن حکم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ علماء سے یہ فرمائیے گا، اُس وقت جب وہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے اپنی کرسی پر بیٹھے گا (اُس وقت وہ یہ فرمائے گا:) میں نے اپنا علم اور اپنی بردباری تمہارے اندر صرف اس لیے رکھی تھی کیونکہ میں یہ ارادہ رکھتا تھا کہ میں تمہاری مغفرت کر دوں گا، خواہ تمہارے اندر جو بھی خامیاں موجود ہوں، میں ان کی کوئی پروا نہیں کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 527]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 527]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1381، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1381، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7937، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 570»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 528
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَبْعَثُ اللَّهُ الْعِبَادَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ يُمَيِّزُ الْعُلَمَاءَ فَيَقُولُ: يَا مَعْشَرَ الْعُلَمَاءِ، إِنِّي لَمْ أَضَعْ فِيكُمْ عِلْمِي لِأُعَذِّبَكُمْ، اذْهَبُوا فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ بندوں کو زندہ کرے گا، پھر علماء کو الگ کر لے گا اور (ان سے) فرمائے گا: اے علماء کے گروہ! میں نے اپنا علم تمہارے اندر اس لیے نہیں رکھا تھا کہ میں تمہیں عذاب دوں گا، تم جاؤ! میں نے تمہاری مغفرت کر دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 528]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 528]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 591، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 564، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 567»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا۔
9. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 529
وَعَنْ حِزَامِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّكُمْ قَدْ أَصْبَحْتُمْ فِي زَمَانٍ، كَثِيرٌ فُقَهَاؤُهُ قَلِيلٌ خُطَبَاؤُهُ، كَثِيرٌ مُعْطُوهُ، قَلِيلٌ سُؤَّالُهُ، الْعَمَلُ فِيهِ خَيْرٌ مِنَ الْعِلْمِ، وَسَيَأْتِي زَمَانٌ قَلِيلٌ فُقَهَاؤُهُ كَثِيرٌ خُطَبَاؤُهُ، وَكَثِيرٌ سُؤَّالُهُ، قَلِيلٌ مُعْطُوهُ، الْعِلْمُ فِيهِ خَيْرٌ مِنَ الْعَمَلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّرَائِفِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ إِلَّا أَنَّهُ قِيلَ فِيهِ: يَرْوِي عَنِ الضُّعَفَاءِ، وَهَذَا مِنْ رِوَايَتِهِ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ خَالِدٍ، وَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ.

حزام بن حکیم بن حزام، اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ ایک ایسے زمانے میں ہو، جس میں دین کا علم رکھنے والے لوگ زیادہ ہیں اور خطاب کرنے والے تھوڑے ہیں، دینے والے زیادہ ہیں اور مانگنے والے کم ہیں، اس زمانے میں عمل، علم سے بہتر ہے، عنقریب ایک ایسا زمانہ آئے گا، جس میں علم والے لوگ تھوڑے ہوں گے، اور خطیب زیادہ ہوں گے، مانگنے والے زیادہ ہوں گے اور دینے والے کم ہوں گے، ایسے وقت میں علم، عمل سے بہتر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن طرائفی ہے اور وہ ثقہ ہے، تاہم اس کے بارے میں یہ بات کہی گئی ہے: وہ ضعیف راویوں سے روایات نقل کرتا ہے اور یہ روایت اُس نے صدقہ بن خالد سے نقل کی ہے، جو صحیح کے رجال میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 529]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 3111، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3111، 8566»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 530
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ عُلَمَاؤُهُ كَثِيرٌ خُطَبَاؤُهُ قَلِيلٌ، مَنْ تَرَكَ فِيهِ عُشَيْرَ مَا يَعْلَمُ هَوَى، وَسَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَقِلُّ عُلَمَاؤُهُ وَيَكْثُرُ خُطَبَاؤُهُ، مَنْ تَمَسَّكَ فِيهِ بِعُشْرِ مَا يَعْلَمُ نَجَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ ایک ایسے زمانے میں ہو، جس میں علماء زیادہ ہیں اور خطیب کم ہیں، اس زمانہ میں جو شخص اپنے علم کے مطابق سب سے چھوٹا دسواں حصہ بھی چھوڑے گا، وہ جہنم میں گر جائے گا، عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں علماء تھوڑے ہوں گے اور خطیب زیادہ ہوں گے، اُس زمانے میں جو شخص اپنے علم کے دسویں حصے کو تھامے رکھے گا، وہ نجات پا جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 530]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 530]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 155/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 275، أخرجه مسند أحمد برقم: 20864»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف