🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. بَابُ ذَهَابِ الْعِلْمِ .
علم کا رخصت ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 991
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: شَهِدْتُ جِنَازَةَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَلَمَّا دُفِنَ فِي قَبْرِهِ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَا هَؤُلَاءِ، مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَعْلَمَ كَيْفَ ذَهَابُ الْعِلْمِ فَهَكَذَا ذَهَابُ الْعِلْمِ. أَيْمُ اللَّهِ، لَقَدْ ذَهَبَ الْيَوْمَ عِلْمٌ كَثِيرٌ. قَالَ سَعِيدٌ: وَالْقَائِلُ: لَقَدْ ذَهَبَ الْيَوْمَ عِلْمٌ كَثِيرٌ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سعید بن مسیب فرماتے ہیں: میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے جنازے میں شریک ہوا، جب انہیں قبر میں دفن کر دیا گیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے لوگو! جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اُسے یہ پتہ چل جائے کہ علم کیسے رخصت ہوتا ہے؟ تو علم اس طرح رخصت ہو گا، اللہ کی قسم! آج بہت سا علم رخصت ہو گیا۔ سعید بن مسیب فرماتے ہیں: کہنے والا یہ بھی کہے گا: آج بہت سا علم رخصت ہو گیا، اُن کی مراد، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 991]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمها الكبير 4751»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 992
وَعَنْهُ قَالَ: هَلْ تَدْرُونَ مَا ذَهَابُ الْعِلْمِ؟ هُوَ ذَهَابُ الْعُلَمَاءِ مِنَ الْأَرْضِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ يَأْتِي فِي سُورَةِ سَأَلَ، وَفِيهِ قَابُوسٌ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْفَرَائِضِ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ علم کے رخصت ہونے سے مراد کیا ہے؟ وہ زمین سے علماء کا رخصت ہو جانا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک حدیث میں نقل کی ہے، جو آگے چل کر ”سورہ سال“ سے متعلق باب میں آئے گی، اس کی سند میں ایک راوی قابوس ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”فرائض“ (یعنی وراثت) سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 992]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 278»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں