الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَنِيِّ .
منی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 1533
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَفْرُكُ الْمَنِيَّ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی کو کھرچ دیتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1533]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1533]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1534
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَقَدْ كُنَّا نَسْلِتُهُ بِالْإِذْخِرِ وَالصُّوفَةِ - يَعْنِي الْمَنِيَّ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ اُسے گھاس اور روئی کے ذریعے صاف کر دیتے تھے، اُن کی مراد منی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1534]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1534]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
98. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيْضِ وَالْمُسْتَحَاضَةِ .
حیض اور استحاضہ والی عورت کے بارے میں کیا منقول ہے؟
حدیث نمبر: 1535
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَقَلُّ الْحَيْضِ ثَلَاثٌ، وَأَكْثَرُهُ عَشْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ الْكُوفِيُّ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ كَثِيرٍ، لَا نَدْرِي مَنْ هُوَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ الْكُوفِيُّ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ كَثِيرٍ، لَا نَدْرِي مَنْ هُوَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حیض کی کم از کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے عبدالملک کوفی نے، علاء بن کثیر سے نقل کیا ہے، ہمیں نہیں معلوم یہ کون ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1535]

تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب الالف من اسمه احمد 605، المعجم الكبير للطبراني باب الصاد ما اسند ابوامامة مكحول الشامي، 7423، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7586»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1536
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَائِضُ تَنْظُرُ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ عَشْرٍ، فَإِنْ رَأَتِ الطُّهْرَ فَهِيَ طَاهِرٌ، وَإِنْ جَاوَزَتِ الْعَشْرَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ ; تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي، فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ احْتَشَّتْ وَاسْتَثْفَرَتْ وَتَوَضَّأَتْ لِكُلِّ صَلَاةٍ، وَتَنْتَظِرُ النُّفَسَاءُ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْأَرْبَعِينَ، فَإِنْ رَأَتِ الطُّهْرَ قَبْلُ فَهِيَ طَاهِرٌ، وَإِنْ جَاوَزَتِ الْأَرْبَعِينَ فَهِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ ; تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي، فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ احْتَشَّتْ وَاسْتَثْفَرَتْ وَتَوَضَّأَتْ لِكُلِّ صَلَاةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حیض والی عورت دس دن تک دیکھے گی، اگر وہ طہر دیکھ لیتی ہے، تو وہ پاک ہو جائے گی، اور اگر دس دن سے زیادہ ہو جاتے ہیں، تو پھر وہ استحاضہ والی عورت شمار ہو گی، وہ غسل کر کے نماز ادا کرے گی، اگر زیادہ خون نکلتا ہے، تو وہ روئی رکھ کر کپڑا باندھ لے گی اور ہر نماز کے لیے وضو کرے گی، نفاس والی عورت چالیس دن تک رہے گی، پھر اگر وہ اس سے پہلے طہر دیکھ لیتی ہے، تو وہ پاک شمار ہو گی اور اگر چالیس دن سے زیادہ ہو جاتے ہیں، تو وہ مستحاضہ کے حکم میں ہو گی، وہ غسل کر کے نماز ادا کر لے گی، اگر زیادہ خون نکل رہا ہو، تو وہ روئی رکھ کر کپڑا باندھ لے گی، اور ہر نماز کے لیے وضو کرے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1536]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1536]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8307»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف بوجہ عمر بن الحصین۔
حدیث نمبر: 1537
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لِتَنْتَظَرِ الْحَائِضُ خَمْسًا سَبْعًا ثَمَانِيًا تِسْعًا عَشْرًا، فَإِذَا مَضَتِ الْعَشْرُ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حیض والی عورت پانچ، سات، آٹھ، نو، دس دن تک انتظار کرے گی، جب دس دن گزر جائیں تو وہ مستحاضہ شمار ہو گی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1537]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1537]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1538
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِلْحَائِضِ دُفُعَاتٌ، وَلِدَمِ الْحَيْضِ رِيحٌ يُعْرَفُ بِهِ، فَإِذَا ذَهَبَ قُرْءُ الْحَيْضِ فَلْتَغْتَسِلْ إِحْدَاكُنَّ، ثُمَّ لِتَغْسِلْ عَنْهَا الدَّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حیض والی عورت کا خون ریلوں کی صورت میں آتا ہے، اور حیض کے خون کی ایک بو ہوتی ہے جس سے وہ پہچانا جاتا ہے، جب حیض کی مدت ختم ہو جائے تو تم میں سے (ہر) عورت غسل کر لے، پھر اپنے جسم سے خون دھو لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن عدی فرماتے ہیں: یہ ان راویوں میں سے ہے جن کی حدیث لکھی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1538]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما اسند عبد الله بن عباس رضى الله عنهما عكرمة عن ابن عباس، 11310، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11514»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1539
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: إِنِّي أَسْتَحَاضُ، فَقَالَ:" دَعِي الصَّلَاةَ أَيَّامَ حَيْضَتِكِ، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ عُرْوَةَ وَلَمْ يَنْسُبْهُ، فَقِيلَ: هُوَ عُرْوَةُ الْمُزْنِيُّ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَقِيلَ: عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَلَمْ يَسْمَعْ حَبِيبٌ مِنْهُ، وَحَبِيبٌ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابوحبیش نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: اُس نے کہا: میں استحاضہ کا شکار ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے حیض کے مخصوص ایام میں نماز ترک کر دو، پھر غسل کر لو اور ہر نماز کے وقت وضو کر لو، خواہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”خواہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے عروہ کے حوالے سے نقل کی ہے اور ان کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے، ایک قول کے مطابق اس سے مراد عروہ مزنی ہے اور وہ مجہول ہے، ایک قول کے مطابق اس سے مراد عروہ بن زبیر ہیں، لیکن حبیب نامی راوی نے اُن سے سماع نہیں کیا ہے، حبیب نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، اس نے
یہ روایت ”عنعنہ“ کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1539]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 324، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 333، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 125، وأخرجه سنن النسائي برقم: 367، 170، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 304، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 624، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25153، وأخرجه موطأ مالك برقم: 137، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 774، 779، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6992»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف؛ راوی کی جہالت، انقطاعِ سند اور حبیب کی تدلیس
حدیث نمبر: 1540
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ قَالَ:" تِلْكَ رَكْضَةٌ مِنْ رِكَاضِ الشَّيْطَانِ فِي رَحِمِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مستحاضہ کے بارے میں سوال کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ شیطان کا چھبونا ہے، جو وہ عورت کے رحم میں چھبوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1540]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1540]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11557، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 315»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1541
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ فَقَالَ:" تَقْعُدُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ، ثُمَّ تَحْتَشِي وَتُصَلِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مستحاضہ کے بارے میں دریافت کیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام میں بیٹھی رہے گی، اور پھر طہر کے وقت غسل کر کے کپڑا باندھ لے گی، اور نماز ادا کرے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1541]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1541]
تخریج الحدیث: «أخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 1594، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6967، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2984، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 215، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 203، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 739»
الحكم على الحديث:
صحیح لغیرہ
حدیث نمبر: 1542
عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَمَرَ الْمُسْتَحَاضَةَ بِالْوُضُوءِ لِكُلِّ صَلَاةٍ.
وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ فِيهِمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ فِيهِمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
معجم اوسط میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مستحاضہ عورت کو ہر نماز کے لیے وضو کرنے کا حکم دیا تھا۔ پہلی روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور اوسط کے رجال میں ایک شخص عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1542]
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح