🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابٌ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ وَالْجَارِيَةِ .
بچے اور بچی کے پیشاب کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1573
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِصَبِيٍّ فَبَالَ عَلَيْهِ، فَنَضَحَهُ، وَأُتِيَ بِجَارِيَةٍ، فَبَالَتْ عَلَيْهِ فَغَسَلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچے کو لایا گیا، اُس نے آپ پر پیشاب کر دیا، تو آپ نے اس پیشاب پر پانی چھڑک دیا، اگر کسی بچی کو لایا جاتا، اور وہ آپ پر پیشاب کر دیتی، تو آپ اُسے دھو لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1573]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 828»

الحكم على الحديث:
إسناده اس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1574
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ الْحَسَنَ أَوِ الْحُسَيْنِ بَالَ عَلَى بَطْنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَزْرِمُوا ابْنِي - أَوْ لَا تَسْتَعْجِلُوهُ -" فَتَرَكَهُ حَتَّى قَضَى بَوْلَهُ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَصَبَّهُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - لِأَنَّ فِي طَرِيقِهِ وِجَادَةً.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے (جب وہ بچے تھے)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ پر پیشاب کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے بیٹے کو پریشان نہ کرو (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس سے جلدی نہ کرواؤ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رہنے دیا، یہاں تک کہ انہوں نے پیشاب کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوا کر اُس پر بہا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، اگر اللہ نے چاہا، کیونکہ اس کی سند میں ”وجادہ“ پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1574]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6193»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1575
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَانَ الْغُلَامُ لَمْ يَطْعَمِ الطَّعَامَ صُبَّ عَلَى بَوْلِهِ، وَإِذَا كَانَتِ الْجَارِيَةُ غَسَلَهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ مَوْقُوفًا عَلَيْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بچہ ایسا ہو کہ وہ کچھ کھاتا نہ ہو، تو اُس کے پیشاب پر پانی ڈال دیا جائے گا اور اگر بچی ہو، تو اُس (کے پیشاب کو) کو دھو لیا جائے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1575]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 379»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
107. بَابٌ فِيمَا صُبِغَ بِالنَّجَاسَةِ .
جس چیز کو نجاست کے ذریعے رنگا گیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1576
عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرَادَ أَنْ يَنْهَى عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ، فَقَالَ لَهُ أُبَيٌّ: لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ، قَدْ تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَأَرَادَ أَنْ يَنْهَى عَنْ حُلَلِ الْحِيرَةِ ; لِأَنَّهَا تُصْبَغُ بِالْبَوْلِ، فَقَالَ لَهُ أُبَيٌّ: لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ، قَدْ لَبِسَهُنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَبِسْنَاهُنَّ فِي عَهْدِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ وَلَا مِنْ أُبَيٍّ.
حسن (بصری) بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ حج تمتع سے منع کر دیں، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: آپ کو اس بات کا اختیار نہیں ہے، کیونکہ ہم نے اللہ کے رسول کے ساتھ حج تمتع کیا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ ”حیرہ“ کے حلوں سے منع کر دیں، کیونکہ اُن پر پیشاب کے ذریعے رنگ کیا جاتا ہے، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: آپ کو یہ اختیار نہیں ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کپڑا پہنا ہے، اور آپ کے زمانے میں، ہم نے بھی اُسے پہنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، حسن نامی راوی نے، نہ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اور نہ ہی سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1576]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20776»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
108. بَابُ الْحُكْمِ بِطَهَارَةِ الْأَرْضِ .
زمین کی طہارت کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1577
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا نَتَوَضَّأُ مِنْ مَوْطِئٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کیا کرتے تھے، اور پاؤں کے نیچے آنے والی (گندی چیز) کی وجہ سے دوبارہ وضو نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1577]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10458»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1578
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَتَوَضَّأُ مِنْ مَوْطِئٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو قَيْسٍ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَصْلُوبُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پاؤں کے نیچے آنے والی کسی چیز کی وجہ سے دوبارہ وضو نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوقیس محمد بن سعید مصلوب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1578]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7549»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف بوجہ محمد بن سعید المصلوب۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
109. بَابٌ فِي الْأَرْضِ تُصِيبُهَا النَّجَاسَةُ .
جب زمین پر نجاست لگ جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1579
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَانِهِ فَاحْتُفِرَ وَصُبَّ عَلَيْهِ دَلْوٌ مِنْ مَاءٍ. قَالَ الْأَعْرَابِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَرْءُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَمَّا يَعْمَلْ بِعَمَلِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سِمْعَانُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ. وَقَالَ ابْنُ خِرَاشٍ: مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی آیا اور اُس نے مسجد میں پیشاب کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس جگہ کے بارے میں حکم دیا، تو اُسے کھودا گیا اور وہاں پانی کا ایک ڈول بہا دیا گیا، اُس دیہاتی نے عرض کی: یا رسول اللہ ایک شخص، کسی قوم سے محبت رکھتا ہے، لیکن اُن کے عمل جیسا عمل نہیں کرتا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی، اُس کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سمعان بن مالک ہے، امام ابوزرعہ فرماتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے ابن خراش کہتے ہیں: یہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1579]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1580
وَرَوَى أَبُو يَعْلَى عَقِبَهُ بِإِسْنَادٍ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ.
امام ابویعلیٰ نے اس روایت کے بعد، ایک ایسی سند کے ساتھ یہ روایت نقل کی ہے، جس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1580]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1581
عَنْ نَافِعٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ الْحِيطَانِ تَكُونُ فِيهَا الْعَذْرَةُ وَأَبْوَالُ النَّاسِ وَرَوْثُ الدَّوَابِّ، فَقَالَ: إِذَا سَالَتْ عَلَيْهِ الْأَمْطَارُ وَجَفَّفَتْهُ الرِّيَاحُ فَلَا بَأْسَ بِالصَّلَاةِ فِيهِ. يَذْكُرُ ذَلِكَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكُلَابِيُّ الرَّقِّيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَالْأَزْدِيُّ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمِ بْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَحَادِيثُ صَالِحَةٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اُن باغات کے بارے میں دریافت کیا گیا: جن میں گندگی، لوگوں کا پیشاب اور جانوروں کا گوبر ہوتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب اُس پر بارشوں کا پانی بہہ جائے، اور ہوائیں اُسے خشک کر دیں، تو پھر اس جگہ پر نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عثمان کلابی رقی ہے، جسے ابوحاتم اور ازدی نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، ابوحاتم بن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے صالح احادیث منقول ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1581]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1203»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1582
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَلَمْ يَدْخُلْ"، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَهُ:" مَا مَنَعَكَ أَنْ تَدْخُلَ؟ فَقَالَ: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ وَلَا بَوْلٌ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي قِصَّةِ الرَّجُلِ الَّذِي بَالَ فِي الْمَسْجِدِ فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل میرے ہاں آئے، تو اندر نہیں آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے دریافت کیا: تم اندر کیوں نہیں آ رہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہم ایسے کسی گھر میں داخل نہیں ہوتے ہیں، جس میں تصویر، یا پیشاب موجود ہو“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اُس شخص کے واقعے کے بارے میں، احادیث آگے آئیں گی، جس نے مسجد میں پیشاب کر دیا تھا، اور وہ احادیث ”کتاب الصلوۃ میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1582]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1251»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں