الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
208. بَابُ الْقُنُوتِ .
قنوت کا بیان
حدیث نمبر: 2835
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْنُتُ فِي الْفَجْرِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہونے تک مسلسل فجر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھتے رہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2835]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2835]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12246»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2836
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَنَتَ حَتَّى مَاتَ وَأَبُو بَكْرٍ حَتَّى مَاتَ وَعُمَرُ حَتَّى مَاتَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قنوت نازلہ پڑھتے رہے، یہاں تک کہ آپ کا وصال ہو گیا سیدنا ابوبکر بھی مرتے دم تک پڑھتے رہے سیدنا عمر بھی مرتے دم تک پڑھتے رہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2836]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2836]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2837
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا لَعَنَ الْمُشْرِكِينَ فِي الصَّلَاةِ يَبْدَأُ بِقُرَيْشٍ ثُمَّ يُتْبِعُهُمْ قَبَائِلَ كَثِيرَةً مِنَ الْعَرَبِ فَقِيلَ لَهُ: الْعَنْ كُفَّارَ قُرَيْشٍ فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَلْعَنَ قَبِيلَةً:" اللَّهُمَّ الْعَنْ كُفَّارَ بَنِي فُلَانٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران جب مشرکین پر لعنت کرتے تھے تو سب سے پہلے قریش کا ذکر کرتے تھے پھر اس کے بعد عربوں کے بہت سے قبائل کا ذکر کرتے تھے آپ سے کہا: گیا آپ کفار قریش پر لعنت کریں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہنا شروع کیا کہ جب آپ کسی قبیلے پر لعنت کرنے کا ارادہ کرتے تھے تو یہ کہتے تھے اے اللہ! بنوفلاں کے کفار پر لعنت کر دے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2837]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2837]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
209. بَابُ التَّشَهُّدِ وَالْجُلُوسِ وَالْإِشَارَةِ بِالْإِصْبَعِ فِيهِ .
تشہد، جلوس (یعنی بیٹھنا) اور اس دوران انگلی کے ذریعے اشارہ کرنا
حدیث نمبر: 2838
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوزبیر نے ایک صحابی کا یہ بیان نقل کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تشہد کے کلمات کی تعلیم یوں دیتے تھے جس طرح آپ ہمیں قرآن کی کسی سورت کی تعلیم دیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2838]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2838]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار احاديث رجال من اصحاب النبى صلى الله عليه وسلم حديث 22492، أخرجه مسند أحمد برقم: 22566»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2839
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ تَشَهُّدٌ وَتَسْلِيمٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَعَلَى مَنْ تَبِعَهُمْ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”ہر دو رکعات کے بعد تشہد پڑھا جائے گا رسولوں پر سلام بھیجا جائے گا، اور ان کی پیروی کرنے والے اللہ کے نیک بندوں پر بھی (سلام بھیجا جائے گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2839]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2839]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2840
وَعَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَعَدَ اطْمَأَنَّ عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ، كَذَّبَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ، كَذَّبَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب (تشہد میں) بیٹھتے تھے تو اپنے بائیں زانوں پر اطمینان کے ساتھ بیٹھتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سنان قزاز ہے، جسے امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے جھوٹا قرار دیا ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2840]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 1332»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2841
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّهُ قَالَ: لَأَنْ يَجْلِسَ أَحَدُكُمْ عَلَى رَضْفَتَيْنِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَجْلِسَ فِي الصَّلَاةِ مُتَرَبِّعًا، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: يَقُولُ: إِذَا كَانَ يُصَلِّي قَائِمًا فَلَا يَجْلِسُ يَتَشَهَّدُ مُتَرَبِّعًا فَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا فَلْيَتَرَبَّعْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ شِهَابٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ شِهَابٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ یہ فرماتے ہیں: تم میں سے کوئی ایک شخص دو انگاروں پر بیٹھ جائے یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہو گا کہ وہ نماز کے دوران چار زانوں بیٹھے۔ امام عبدالرزاق کہتے ہیں: وہ یہ فرماتے ہیں: جب آدمی کھڑا ہو کر نماز ادا کر رہا ہو تو وہ تشہد میں چار زانوں نہ بیٹھے لیکن جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کر رہا ہو تو پھر وہ چار زانوں بیٹھ سکتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ہیثم بن شہاب کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2841]

إسنادہ حسن، الہیثم بن شہاب کی توثیق ابن حبان نے کی ہے اور بقیہ راوی صحیح کے راوی ہیں۔
حدیث نمبر: 2842
وَعَنْ أَسَامَةَ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاضِعًا يَدَهُ أَرَاهُ عَلَى فَخِذِهِ يُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَسْمَاءَ بْنِ حَارِثَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَلَا أَبَاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَسْمَاءَ بْنِ حَارِثَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَلَا أَبَاهُ.
سیدنا اسامہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ہاتھ کو رکھے ہوئے دیکھا راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: کہ اپنے زانوں پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا کہ آپ اپنی انگلی کے ذریعے اشارہ کر رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں غیلان بن عبداللہ کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا اسماء بن حارثہ سے نقل کی ہے میں نے کسی کو اس راوی اور اس کے والد کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2842]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 870»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2843
وَعَنْ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءَ بْنِ رَحْضَةَ الْغِفَارِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا جَلَسَ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ يُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ السَّبَّابَةِ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَقُولُونَ: يَسْحَرُ بِهَا وَكَذَبُوا وَلَكِنَّهُ التَّوْحِيدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُطَوَّلًا وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي صِفَةِ الصَّلَاةِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ كَمَا تَرَاهُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُطَوَّلًا وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي صِفَةِ الصَّلَاةِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ كَمَا تَرَاهُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا خفاف بن ایماء بن رحضہ غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے آخر میں بیٹھتے تھے تو شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کرتے تھے مشرکین یہ کہا: کرتے تھے: وہ اس کے ذریعے جادو کر رہے ہیں حالانکہ مشرکین جھوٹ بولتے تھے یہ وحدانیت کا اعتراف ہوتا تھا
یہ روایت امام أحمد نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے یہ اس سے پہلے نماز کے طریقے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں اس طرح نقل کیا ہے، جس طرح آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2843]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4176»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2844
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ إِذَا دَخَلُوا مَكَّةَ قَالُوا لِآلِهَتِهِمْ: حُيِّيتُمْ وَطِبْتُمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى نَبِيِّهِ:" قُلِ: التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ فَائِدٌ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ فَائِدٌ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مشرکین جب مکہ میں داخل ہوتے تھے تو اپنے بتوں کو یہ کہتے تھے کہ تم پر سلام ہو اور تم ٹھیک رہو تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی پر یہ نازل کیا تم یہ پڑھو: ”ہر طرح کی جسمانی عبادات اللہ تعالیٰ کے مخصوص ہیں، اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فائد ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2844]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فائد ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2844]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف