الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
209. بَابُ التَّشَهُّدِ وَالْجُلُوسِ وَالْإِشَارَةِ بِالْإِصْبَعِ فِيهِ .
تشہد، جلوس (یعنی بیٹھنا) اور اس دوران انگلی کے ذریعے اشارہ کرنا
حدیث نمبر: 2865
وَعَنْ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: سَأَلْتُ سَلْمَانَ الْفَارِسِيَّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ التَّشَهُّدِ فَقَالَ: أُعَلِّمُكَ كَمَا عَلَّمَنِيهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّشَهُّدَ حَرْفًا حَرْفًا:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الدَّارِسِيُّ، كَذَّبَهُ الْأَزْدِيُّ وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

ابوراشد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سلمان فارسی سے تشہد کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اس کی تعلیم اسی طرح دوں گا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کے کلمات کی تعلیم دی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تشہد کے ایک ایک حرف کی تعلیم دی تھی (اس کے کلمات یہ ہیں:) ”ہر طرح کی جسمانی زبانی اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں اے نبی آپ پر سلام ہو اللہ تعالی کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالٰی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عبیداللہ دارسی ہے، جسے ازدی نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2865]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2535، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6171»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2866
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَيْ قَالَ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ فَلَمَّا صَلَّى ضَرَبَ بِيَدِهِ فَخِذِي فَقَالَ: أَلَا أُعَلِّمُكَ تَحِيَّةَ الصَّلَاةِ كَمَا كَانَ يُعَلِّمُنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَتَلَا هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ:" التَّحِيَّاتُ وَالصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلَّهِ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَبَرَكَاتُهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَبَرَكَاتُهُ".
عبداللہ بن بابی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر کے پہلو میں نماز ادا کی جب انہوں نے نماز ادا کر لی تو انہوں نے اپنا ہاتھ میرے زانوں پر مارا اور بولے: کیا میں تمہیں نماز کی تحیت کی تعلیم نہ دوں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کی تعلیم دی تھی؟ پھر انہوں نے یہ کلمات پڑھ کر سنائے۔ ”ہر طرح کی جسمانی زبانی اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں اے نبی آپ پر سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے: ”اور اس کی برکتیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2866]
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے: ”اور اس کی برکتیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2866]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 971، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5337، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2646»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2867
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ:" أَشْهَدُ أَنَّ اللَّهَ حَقٌّ وَلِقَاءَهُ حَقٌّ وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ وَالنَّارَ حَقٌّ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ جَهَنَّمَ" قَالَ أَبُو خَيْثَمَةَ: فَكَأَنَّهُ يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ حق ہے، اس کی بارگاہ میں حاضری حق ہے جنت حق ہے جہنم حق ہے اے اللہ! میں دجال کی آزمائش سے اور زندگی، اور موت کی آزمائش سے قبر کے عذاب سے اور جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں“۔ ابوخیثمہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: یوں لگتا ہے کہ شاید انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2867]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2867]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
210. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ .
نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
حدیث نمبر: 2868
عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ بَيْتِهِ وَعَلَى أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَعَلَى أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ".
قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ: وَكَانَ أَبِي يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ: وَكَانَ أَبِي يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک صحابی کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل بیت (شاید یہاں لفظ اہل بیت ہونا چاہیے، لیکن کتاب کے مطبوعہ نسخے میں بھی یہ لفظ اسی طرح مذکور ہے) اور ان کی ازواج پر اور ان کی ذریت پر درود نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر درود نازل کیا بے شک تو لائق حمد ہے، اور بزرگی کا مالک ہے، اور تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ان کے اہل بیت پر اور ان کی ازواج اور ان کی ذریت پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر برکت نازل کی بے شک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے“۔ ابن طاؤس بیان کرتے ہیں: میرے والد اس کی مانند پڑھا کرتے تھے:
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2868]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2868]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار احاديث رجال من اصحاب النبى صلى الله عليه وسلم 22590»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2869
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ عَلِمْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ:" قُولُوا: اللَّهُمَّ اجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَرَحْمَتَكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا جَعَلْتَهَا عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ بات تو ہم نے جان لی ہے کہ آپ پر سلام کیسے بھیجنا ہے، تو ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ یہ پڑھو: ”اے اللہ! تو اپنا درود اور اپنی رحمت اور اپنی برکتیں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کے لئے مقرر کر دے جس طرح تو نے اسے آل ابراہیم کے لئے مقرر کیا ہے بے شک تو لائق حمد ہے، اور بزرگی کا مالک ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2869]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2869]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22479»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2870
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمْ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ:" قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ وَبَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ وَالسَّلَامُ كَمَا قَدْ عَلِمْتُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ یہ پڑھو: ”اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نازل فرما اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر درود اور برکت نازل کیا بے شک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے“۔ (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) سلام کا طریقہ وہ ہے، جو تم جان چکے ہو
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2870]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2870]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2871
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكْثِرُوا الصَّلَاةَ عَلَيَّ فَإِنَّهَا زَكَاةٌ لَكُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھ پر بکثرت درود بھیجو کیونکہ یہ تمہارے لئے پاکیزگی کا باعث ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ”ثقہ“ اور تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2871]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ”ثقہ“ اور تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2871]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8552، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6284/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2872
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْنَا مَعَهُمُ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَيْنَا مَعَهُمْ صَلَوَاتُ اللَّهِ وَصَلَوَاتُ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ السَّلَامُ عَلَيْهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ التَّشَهُّدُ خَلَا الصَّلَاةَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَفِي الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ تَأْتِي فِي الْأَدْعِيَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (تشہد میں یہ کلمات پڑھنے کی) تعلیم دی تھی: ”ہر طرح کی جسمانی زبانی اور مالی عبادات اللہ تعالی کے لئے مخصوص ہیں اے نبی آپ پر سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اہل بیت پر درود نازل فرما جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام پر درود نازل کیا بے شک تو لائق حمد ہے بزرگی کا مالک ہے اے اللہ! تو ان کے ہمراہ ہم پر بھی درود نازل فرما اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ان کے اہل بیت پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام پر برکت نازل کی بے شک تو لائق حمد ہے بزرگی کا مالک ہے اے اللہ! ان کے ہمراہ تو ہم پر بھی برکت نازل فرما اللہ تعالی کا درود اہل ایمان کا درود سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہو جو امی نبی ہیں، ان پر سلام ہو اللہ تعالٰی کی رحمتیں اور برکتیں ان پر نازل ہوں“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت میں سے صرف تشہد کا ذکر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن مجاہد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے بارے میں بہت سی احادیث منقول ہیں جو دعاؤں سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2872]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5910، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1168، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3867، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9917، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6517، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 813»
الحكم على الحديث:
إسناده یہ
211. بَابُ الِانْصِرَافِ مِنَ الصَّلَاةِ .
نماز ختم کرنا
حدیث نمبر: 2873
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُسَلِّمُ فِي صَلَاتِهِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ حَتَّى نَرَى بَيَاضَ خَدَّيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا سہل بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے تھے یہاں تک کہ ہم آپ کے رخساروں کی سفیدی دیکھ لیتے تھے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2873]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2873]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3923، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2657»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2874
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ حَتَّى نَرَى بَيَاضَ خَدِّهِ الْأَيْمَنِ وَبَيَاضَ خَدِّهِ الْأَيْسَرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے تھے یہاں تک کہ ہم آپ کے دائیں رخسار کی سفیدی اور بائیں رخسار کی سفیدی دیکھ لیتے تھے
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2874]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2874]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27895، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8246، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1611»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح