الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ فَضْلِ الْأَذَانِ .
اذان دینے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1835
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الصَّلْتِ الْبَصَرِيُّ، قَالَ الْمِزِّيُّ: رَوَى عَنْهُ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَلَمْ يَذْكُرْ غَيْرَهُ. وَقَدْ رَوَى عَنْهُ ابْنُهُ خَالِدُ بْنُ أَبِي الصَّلْتِ فِي الطَّبَرَانِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن اذان دینے والے لوگ سب سے زیادہ طویل گردن والے ہوں گے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوصلت بصری ہے۔ امام مزی کہتے ہیں: علی بن زید نے اس سے روایت نقل کی ہے: انہوں نے اس کے علاوہ کسی اور کا ذکر نہیں کیا حالانکہ اس کے بیٹے خالد بن ابوصلت نے اس سے روایت نقل کی ہے، جو معجم طبرانی نے مذکور ہے، اور وہ یہ حدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1835]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1836
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: نَدِمْتُ أَنْ لَا أَكُونَ طَلَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَجْعَلُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ مُؤَذِّنَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کیوں نہیں کی کہ آپ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو مؤذن مقرر کر دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1836]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1836]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1837
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَانَا النِّدَاءَ. قُلْتُ: لِمَ؟ قَالَ: لِأَنَّهُمْ أَطْوَلُ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میری یہ خواہش تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اذان دینے کی خدمت ہمارے سپرد کر دیتے راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ انہوں نے فرمایا: کیونکہ قیامت کے دن اہل جنت میں سے ان کی گردنیں سب سے زیادہ لمبی ہوں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1837]

إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1838
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَقْسَمْتُ لَبَرَرْتُ، إِنَّ أَحَبَّ عِبَادِ اللَّهِ إِلَى اللَّهِ لَرُعَاةُ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ - يَعْنِي الْمُؤَذِّنِينَ - وَإِنَّهُمْ يُعْرَفُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِطُولِ أَعْنَاقِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: اتَّهَمَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: اتَّهَمَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر میں قسم اٹھاؤں تو میں سچا ہوؤں گا (وہ قسم اس بارے میں ہے) کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو سورج اور چاند کا خیال رکھتے ہیں۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اذان دینے والے لوگ تھے۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) یہ لوگ قیامت کے دن اپنی طویل گردن کی وجہ سے پہچانے جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جنادہ بن مروان ہے امام ذہبی کہتے ہیں: ابوحاتم نے اس پر تہمت عائد کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1838]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جنادہ بن مروان ہے امام ذہبی کہتے ہیں: ابوحاتم نے اس پر تہمت عائد کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1838]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1839
وَعَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَنَسٍ - فِيمَا أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ - قَالَ:" الْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالْأَعْمَشُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالْأَعْمَشُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ.
اعمش نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے: راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے اسے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اذان دینے والے لوگ قیامت کے دن سب سے زیادہ طویل گردن والے ہوں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اعمش نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1839]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اعمش نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1839]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 1840
وَعَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ خِيَارَ عِبَادِ اللَّهِ الَّذِينَ يُرَاعُونَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ لِذِكْرِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، [ لَكِنَّهُ مَعْلُولٌ ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، [ لَكِنَّهُ مَعْلُولٌ ] .
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کے بندوں میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو اللہ کے ذکر کے لئے سورج، چاند اور ستاروں کا خیال رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم یہ روایت معلول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1840]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم یہ روایت معلول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1840]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار مسند عبد الله بن ابى اوفى عن النبى ﷺ 2840 المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب الإيمان، واما حديث سمرة بن جندب . 148 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع ابواب المواقيت باب مراعاة ادلة المواقيت حديث 1651 الزبد والرقائق لابن المبارك باب فضل ذكر الله عزوجل، 1286، أخرجه مسند البزار برقم: 3350»
الحكم على الحديث:
معلول
حدیث نمبر: 1841
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْمُؤَذِّنِينَ وَالْمُلَبِّينَ يَخْرُجُونَ مِنْ قُبُورِهِمْ يُؤَذِّنُ الْمُؤَذِّنُ وَيُلَبِّي الْمُلَبِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَجَاهِيلُ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَجَاهِيلُ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اذان دینے والے اور تلبیہ پڑھنے والے (قیامت کے دن) جب اپنی قبروں سے نکلیں گے، تو مؤذن اذان دے رہا ہو گا، اور تلبیہ پڑھنے والا تلبیہ پڑھ رہا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی ہیں۔ میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1841]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی ہیں۔ میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1841]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3582»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1842
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: عَلِّمْنِي أَوْ دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ. قَالَ:" كُنْ مُؤَذِّنًا". قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ. قَالَ:" كُنْ إِمَامًا". قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ. قَالَ:" فَقُمْ بِإِزَاءِ الْإِمَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الضَّبِّيُّ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الضَّبِّيُّ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے تعلیم دیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ میری رہنمائی کسی ایسے عمل کی طرف کریں جو مجھے جنت میں داخل کروا دے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مؤذن بن جاؤ اس نے عرض کی: میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم امام بن جاؤ اس نے عرض کی: میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم امام کے بالکل پیچھے کھڑے ہو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل ضبی ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1842]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل ضبی ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1842]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7733»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1843
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ شَيْخًا هَرِمًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ [صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكُمْ وَسَلَّمَ ] ، عَلِّمْنِي عَمَلًا أَتَقْرُبُ بِهِ إِلَى اللَّهِ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ -. قَالَ:" عَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ ذَلِكَ، كَبِرْتُ عَنْ ذَلِكَ وَضَعُفْتُ. قَالَ:" فَكُنْ مُؤَذِّنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قُرَيْبٌ وَالِدُ الْأَصْمَعِيِّ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قُرَيْبٌ وَالِدُ الْأَصْمَعِيِّ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں: ایک بوڑھا عمر رسیدہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی ایسے عمل کی تعلیم دیجئے جس کے ذریعے میں اللہ تعالی یعنی اپنے پروردگار کی بارگاہ میں قرب حاصل کر لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کرنا لازم ہے، اس نے عرض کی: میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا میری عمر زیادہ ہے، اور میں کمزور ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تم مؤذن بن جاؤ!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قریب ہے، جو اصمعی کا والد ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1843]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قریب ہے، جو اصمعی کا والد ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1843]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1844
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤَذِّنُ الْمُحْتَسِبُ كَالشَّهِيدِ الْمُتَشَحِّطِ فِي دَمِهِ، يَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ مَا يَشْتَهِي بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ رُسْتُمَ ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِذَاكَ، وَمَحَلُّهُ الصِّدْقُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فِي بَابِ الْمُؤَذِّنِ الْمُحْتَسِبَ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ثواب کی امید رکھنے والا مؤذن اس شہید کی مانند ہے، جو اپنے خون میں لت پت ہو جائے وہ مؤذن اذان اور اقامت کے درمیان جو بھی خواہش ہو اللہ تعالیٰ سے اس کی تمنا کر لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن رستم ہے، جسے ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے ابوحاتم کہتے ہیں: یہ اتنے پائے کا نہیں ہے، لیکن اس کا محل صدق ہے یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ثواب کی امید رکھنے والے موذن سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1844]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1243»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔