🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ نَسِيَهَا .
جو شخص نماز کے وقت سویا رہ جائے یا اسے بھول جائے اس کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1815
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ عَنْ رَجُلٍ نَسِيَ الصَّلَاةَ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ غَرَبَتْ، مَا كَفَّارَتُهَا؟ قَالَ:" إِذَا ذَكَرَهَا فَلْيُصَلِّهَا وَلْيُحْسِنْ صَلَاتَهُ وَلْيَتَوَضَّأْ فَلْيُحْسِنْ وُضَوْءَهُ، فَذَلِكَ كَفَّارَتُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ.
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں ایسے شخص کے بارے میں حکم بیان کیجئے جو نماز بھول جاتا ہے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جاتا ہے یا غروب ہو جاتا ہے، تو اس کا کفارہ کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب وہ اسے یاد آئے تو وہ اسے ادا کر لے اور اچھی طرح سے نماز ادا کرے اور وضو کرتے ہوئے اچھی طرح سے وضو کرے یہ اس کا کفارہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی پائے جاتے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1815]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الفاء، باب الميم ميمونة بنت سعد خادمة النبى صلى الله عليه وسلم 20970»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1816
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ مَعَنَا لَيْلَةَ نَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ حَادِيَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کے وقت سوئے رہ گئے تھے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو گیا تھا، اس رات ہمارے ساتھ دو حدی خواں تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1816]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله، طرق حديث عبد الله بن مسعود ليلة الجن مع رسول الله باب 10356 المعجم الاوسط للطبراني باب العين، باب من اسمه محمود 7984 السنن الكبرى للنسائى كتاب عمل اليوم والليلة، الحدو فى السفر 9987»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى صَلَاةً وَعَلَيْهِ غَيْرُهَا .
جب کوئی شخص کوئی نماز ادا کر لے اور اس کے ذمہ دوسری نماز بھی لازم ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1817
عَنْ أَبِي جُمْعَةَ حَبِيبِ بْنِ سِبَاعٍ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْمَغْرِبَ وَنَسِيَ الْعَصْرَ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" هَلْ رَأَيْتُمُونِي صَلَّيْتُ الْعَصْرَ؟" قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، وَنَقَضَ الْأُولَى ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْأَذَانِ لِلْفَوَائِتِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
سیدنا ابوجمعہ حبیب بن سباع رضی اللہ عنہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز ادا کر لی اور عصر کی نماز بھول گئے تھے۔ آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا کیا تم لوگوں نے مجھے عصر کی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں یا رسول اللہ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن کو حکم دیا تو اس نے اذان دی پھر اس نے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی آپ نے پہلی نماز توڑ دی (یعنی اسے کالعدم قرار دیا) اور پھر مغرب کی نماز ادا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: فوت شدہ نمازوں کے لئے اذان دینے کے متعلق باب میں احادیث آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1817]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1818
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَذَكَرَهَا وَهُوَ مَعَ الْإِمَامِ فَلْيُتِمَّ صَلَاتَهُ وَلْيَقْضِ الَّتِي نَسِيَ، ثُمَّ لِيُعِدِ الَّتِي صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدَ بْنَ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِي لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص نماز بھول جائے اور پھر وہ نماز اسے اس وقت یاد آئے جب وہ امام کے ساتھ (کوئی دوسری نماز ادا کر رہا ہو) تو اسے اپنی نماز مکمل کرنی چاہیے اور پھر اس نماز کی قضا کرنی چاہیے جو وہ بھول گیا تھا پھر اس نماز کو دہرا لینا چاہیے جو اس نے امام کے ساتھ ادا کی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں صرف امام طبرانی کے استاد محمد بن ہشام مستملی کا معاملہ مختلف ہے میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1818]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد . حديثة 5235، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5128»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابٌ فِيمَنْ يُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ عَنِ الْوَقْتِ .
جو شخص نماز کو مخصوص وقت سے مؤخر کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1819
عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ أُمَرَاءُ بَعْدِي يُصَلُّونَ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا وَيُؤَخِّرُونَهَا عَنْ وَقْتِهَا، فَصَلُّوا مَعَهُمْ، فَإِنْ صَلَّوْا لِوَقْتِهَا وَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ أَخَّرُوهَا عَنْ وَقْتِهَا فَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ، مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً، وَمَنْ مَاتَ نَاكِثًا لِلْعَهْدِ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا حُجَّةَ لَهُ". فَقُلْتُ: مَنْ أَخْبَرَكَ هَذَا الْخَبَرَ؟ فَقَالَ: أَخْبَرَنِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ يُخْبِرُهُ عَامِرٌ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ إِلَّا أَنَّ مَالِكًا رَوَى عَنْهُ.
عاصم بن عبیداللہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میرے بعد عنقریب ایسے حکمران آئیں گے جو نماز کو کبھی وقت پر ادا کریں گے اور کبھی مخصوص وقت سے مؤخر کر دیں گے تم لوگ ان کی اقتداء میں نماز ادا کرنا وہ لوگ نماز اپنے وقت پر ادا کریں تو تم ان لوگوں کے ساتھ وہ نماز ادا کر لینا تمہیں بھی اجر ملے گا، اور انہیں بھی اجر ملے گا، اور اگر وہ اس کو تاخیر کے ساتھ ادا کریں تو تم اس نماز کو ان کے ساتھ ادا کرنا تمہیں اجر ملے گا، اور انہیں گناہ ہو گا، جو شخص جماعت سے علیحدگی اختیار کرتا ہے وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرتا ہے، اور جو شخص عہد کو توڑنے والا ہو گا جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس شخص کی کوئی حجت نہیں ہو گی“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا: آپ کو یہ روایت کس نے بیان کی ہے، تو انہوں نے بتایا: مجھے یہ روایت عبداللہ بن عامر بن ربیعہ نے اپنے والد سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان کی ہے۔ سیدنا عامر رضی اللہ عنہ نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بتائی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے، تاہم امام مالک نے اس سے روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1819]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15254»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1820
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ أَخَّرَ الصَّلَاةَ يَوْمًا، فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ فَثَوَّبَ بِالصَّلَاةِ فَصَلَّى بِالنَّاسِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ الْوَلِيدُ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ أَجَاءَكَ مِنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ أَمْرٌ؟ فَنِعِمَّا فَعَلْتَ. أَمِ ابْتَدَعْتَ؟ فَقَالَ: لَمْ يَأْتِنِي مِنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ أَمْرٌ وَلَمْ أَبْتَدِعْ، وَلَكِنْ أَبَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْنَا وَرَسُولُهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَنْتَظِرَكَ بِصَلَاتِنَا وَأَنْتَ فِي حَاجَتِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود اپنے والد کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ ولید بن عقبہ نے نماز کے لئے تاخیر کر دی تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی اور لوگوں کو نماز پڑھا دی ولید نے انہیں پیغام بھیجا کہ آپ نے جو کیا ہے ایسا کیوں کیا ہے کیا آپ کے پاس امیرالمؤمنین کی طرف سے کوئی حکم آیا ہے، تو پھر تو آپ نے اچھا کیا ہے یا پھر آپ نے بدعت اختیار کی ہے، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہ تو میرے پاس امیرالمؤمنین کی طرف سے کوئی حکم آیا ہے، اور نہ ہی میں نے بدعت اختیار کی ہے، لیکن اللہ اور اس کے رسول نے ہمیں اس کی اجازت نہیں دی ہے کہ ہم اپنی نماز کے لئے تمہارا انتظار کرتے رہیں اور تم لوگ اپنے کام کاج کر رہے ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1820]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1821
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِي أَئِمَّةٌ يُمْسُونَ الصَّلَاةَ عَنْ مَوَاقِيتِهَا، فَصَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، وَاجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ مَعَهُمْ سُبْحَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَاشِدُ بْنُ دَاوُدَ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَدُحَيْمٌ وَابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عتقریب میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے جو نماز کو ان کے مخصوص اوقات سے تاخیر سے ادا کریں گے، تو تم نماز اس کے مخصوص وقت میں ادا کر لینا اور ان لوگوں کے ساتھ اپنی نماز کو نفل قرار دے دینا“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی راشد بن داؤد ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے یحییٰ بن معین، دحیم اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1821]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16673، وأخرجه مسند البزار برقم: 3486، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7155»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1822
وَعَنِ ابْنِ امْرَأَةِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهَا سَتَجِيءُ أُمَرَاءُ تَشْغَلُهُمْ أَشْيَاءُ حَتَّى لَا يُصَلُّونَ الصَّلَاةَ لِمِيقَاتِهَا". قُلْنَا: فَمَا تَرَى يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالُوا:" صَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، فَإِنْ أَدْرَكْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَاجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ مَعَهُمْ سُبْحَةً".
هَذَا لَفْظُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ وَتَرْجَمَ لَهُ فَقَالَ: حَدِيثُ أَبِي أُبَيٍّ وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ عَنْهُ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَلِأَبِي أَبِيٍّ صُحْبَةٌ. فَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی اہلیہ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ نے ارشاد فرمایا: عنقریب ایسے حکمران آئیں گے کہ کچھ چیزیں انہیں مصروف رکھیں گی یہاں تک کہ وہ لوگ نماز اس کے مخصوص وقت پر ادا نہیں کریں گے راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ نماز کو اس کے مخصوص وقت پر ادا کر لینا اگر تم ان حکمرانوں کے ساتھ اس نماز کو پاؤ تو ان کے ساتھ ادا کی جانے والی اپنی نماز کو نفل قرار دے دینا۔
روایت کے یہ الفاظ امام طبرانی نے معجم کبیر نقل کیے ہیں: اسے امام أحمد نے بھی روایت کیا ہے انہوں نے اس کے حالات بھی بیان کیے ہیں، اور یہ بات بیان کی ہے یہ ابوابی کی نقل کردہ حدیث ہے انہوں نے اس راوی کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے یہی روایت امام ابوداؤد نے اور دیگر حضرات نے ان کے حوالے سے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ سیدنا ابوالی رضی اللہ عنہ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1822]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22173»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1823
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: (الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ) قَالَ:" هُمُ الَّذِينَ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى مَرْفُوعًا بِنَحْوِ هَذَا وَمَوْقُوفًا، وَفِيهِ عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَقَالَ الْبَزَّارُ: رَوَاهُ الْحُفَّاظُ مَوْقُوفًا وَلَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُهُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا: ”وہ لوگ جو اپنی نمازوں سے غفلت کا شکار تھے“۔ تو آپ نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں جو نماز کو اس کے مخصوص وقت سے تاخیر سے ادا کرتے ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عکرمہ بن ابراہیم ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام بزار کہتے ہیں: حافظان حدیث نے اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس راوی کے علاوہ کسی اور نے اسے ”مرفوع“ نقل نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1823]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلي مسند سعد بن ابي وقاص، 790، السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع، ابواب صفة الصلاة باب الترغيب فى حفظ وقت . الصلاة والتشديد على من اضاعه، حديث 2948»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1824
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتَاهُ أَرَأَيْتُ قَوْلَهُ: (الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ) أَيُّنَا لَا يَسْهُو؟ أَيُّنَا لَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ؟ قَالَ: لَيْسَ ذَاكَ، إِنَّمَا هُوَ إِضَاعَةُ الْوَقْتِ، يَلْهُو حَتَّى يَضِيعَ الْوَقْتُ.
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى قَالَ سَعْدٌ: أَوَلَيِسَ كُلُّنَا نَفْعَلُ ذَلِكَ؟.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد سے دریافت کیا: اے ابا جان اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (ارشاد باری تعالی ہے:) ”وہ لوگ جو اپنی نمازوں سے غافل ہوتے ہیں“۔ تو ہم میں سے کسے سہو لاحق نہیں ہوتا ہے، اور ہم میں سے کون اپنے خیال میں گم نہیں ہو جاتا ہے، تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد یہ نہیں ہے، اس سے مراد وقت ضائع کرنا ہے کہ آدمی دوسری چیزوں میں مصروف رہے، یہاں تک کہ (نماز کا مخصوص) وقت ضائع ہو جائے۔ ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا ہم میں سے ہر ایک ایسا نہیں کرتا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1824]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں