🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابُ الدُّعَاءِ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ .
اذان اور اقامت کے درمیان دعا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1885
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا إِنَّ الدُّعَاءَ لَا يُرَدُّ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ ; فَادْعُوا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ خَلَا قَوْلِهِ:" فَادْعُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ:" مُسْتَجَابٌ". وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ أَيْضًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خبردار! اذان اور اقامت کے درمیان کی جانے والی دعا مسترد نہیں ہوتی ہے، تو تم لوگ (اس مخصوص وقت میں) دعا کرو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے بھی نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”تم لوگ دعا کرو“۔
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں: ”مستجاب ہوتی ہے“۔ اس روایت کی سند میں بھی یزید رقاشی نامی راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1885]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 212، 3594، 3595، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 521، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11790، 12174، 12944، 13256، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 427»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف (اس کی سند میں یزید بن ابان الرقاشی ضعیف راوی ہے، تاہم دیگر شواہد کی بنا پر اصل مضمون ثابت ہے)۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1886
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِذَا نُودِيَ بِالصَّلَاةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الرَّوْحَاءِ حَتَّى لَا يَسْمَعَ صَوْتَ التَّأْذِينِ، وَفُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّاسُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب نماز کے لئے اذان دی جاتی ہے، تو شیطان پیٹھ پھیر کر روحاء تک چلا جاتا ہے جہاں اسے اذان کی آواز سنائی نہ دے (جب اذان ہوتی ہے) تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور دعا مستجاب ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، جسے لوگوں نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1886]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9191»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابٌ فِي الْمُؤَذِّنِ يَجْعَلُ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ .
مؤذن کا کانوں میں انگلیاں دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1887
عَنْ بِلَالٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَذَّنْتَ فَاجْعَلْ إِصْبَعَيْكَ فِي أُذُنَيْكَ ; فَإِنَّهُ أَرْفَعُ لِصَوْتِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمَّارٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اذان دو تو اپنی انگلیاں کانوں میں ڈال لیا کرو کیونکہ اس طرح تمہاری آواز زیادہ بلند ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عمار ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1887]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. بَابُ الْأَذَانِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران اذان دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1888
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ يُؤَذَّنُ لَهُ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَاةِ السَّفَرِ إِلَّا بِالْإِقَامَةِ إِلَّا الصُّبْحَ ; فَإِنَّهُ كَانَ يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران نماز ادا کرتے ہوئے اذان نہیں دلواتے تھے صرف اقامت کہلوایا کرتے تھے البتہ صبح کی نماز کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ اس کے لئے آپ اذان دلواتے تھے، اور اقامت کہلواتے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1888]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1535»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1889
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ يُؤَذِّنُ فِي السَّفَرِ إِلَّا فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ إِلَّا الْإِقَامَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: لَمْ نَرَ إِلَّا خَيْرًا. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ.
سیدنا عبداللہ بن عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران اذان نہیں دلواتے تھے صرف صبح کی نماز میں اذان دلواتے تھے آپ اقامت کہلوایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں صرف بھلائی کا علم ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: یہ غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1889]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1890
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ سَمِعَ مُنَادِيًا يُنَادِي: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَى الْفِطْرَةِ"، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَرَجَ مِنَ النَّارِ". فَابْتَدَرْنَاهُ فَإِذَا هُوَ صَاحَبُ مَاشِيَةٍ أَدْرَكَتْهُ الصَّلَاةُ فَنَادَى بِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سفر کے دوران ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے آپ نے مؤذن کو اذان دیتے ہوئے سنا اس نے اللہ اکبر اللہ اکبر پڑھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ فطرت پر ہے، اس نے اشہد ان لا اله الا اللہ پڑھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جہنم سے نکل گیا ہم لپک کر اس شخص کی طرف گئے تو وہ جانوروں میں موجود ایک شخص تھا نماز کا وقت ہو گیا تو اس نے اس کے لئے اذان دی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1890]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند عبد الله بن مسعود رضى الله عنه، 3746 مسند ابي يعلي الموصلي مسند عبد الله بن مسعود 5270، أخرجه مسند أحمد برقم: 3851، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1665، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 881/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1891
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ إِذْ سَمِعَ مُنَادِيًا يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ:" عَلَى الْفِطْرَةِ"، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَالَ:" شَهِدَ بِشَهَادَةِ الْحَقِّ"، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" خَرَجَ مِنَ النَّارِ، انْظُرُوا فَسَتَجِدُونَهُ إِمَّا رَاعِيًا مَعْزِيًّا وَإِمَّا مُكَلِّبًا، فَنَظَّرُوهُ فَوَجَدُوهُ رَاعِيًا حَضَرَتْهُ الصَّلَاةُ فَنَادَى بِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سفر کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے موذن کو اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ کہتے ہوئے سنا تو ارشاد فرمایا: یہ فطرت پر ہے، اس نے اَشهَدُ اَنْ لا اله الا اللہ پڑھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے حق کے ہمراہ گواہی دی ہے، اس نے اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُول اللہ پڑھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جہنم سے نکل گیا تم لوگ اس کا جائزہ لو تم اسے پاؤ گے یا تو یہ چرواہا ہو گا، جو گھر والوں سے دور ہو گا یا کتوں کے ساتھ شکار کرنے والا کوئی شخص ہو گا، جب لوگوں نے اس کا جائزہ لیا تو انہوں نے اسے پایا کہ وہ ایک چرواہا تھا، جسے نماز کا وقت ہو گیا تھا تو اس نے نماز کے لئے اذان دی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک قرشی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1891]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1892
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبِيعَةَ السُّلَمِيِّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَسَمِعَ مُؤَذِّنًا يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ"، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجِدُونَهُ رَاعِيَ غَنَمٍ أَوْ عَازِبًا عَنْ أَهْلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: قَالَ: فَهَبَطَ الْوَادِيَ، فَإِذَا هُوَ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ، فَقَالَ:" أَتَرَوْنَ هَذِهِ هَيِّنَةً عَلَى أَهْلِهَا؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" الدُّنْيَا عَلَى اللَّهِ أَهْوَنُ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا".
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن ربیعہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے آپ نے مؤذن کو یہ کہتے ہوئے سنا اشهد ان لا اله الا الله نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اس مؤذن نے کہا: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں پھر نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اسے بکریوں کا چرواہا یا اپنے اہل خانہ سے دور شخص پاؤ گے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: جب وہ وادی کے نشیبی حصے میں آئے تو وہاں ایک مردار بکری موجود تھی آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ اپنے مالک کے نزدیک یہ بے حیثیت ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دنیا، اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ بے حیثیت ہے جتنی یہ (مردہ بکری) اپنے مالکان کے نزدیک بے حیثیت ہے“۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1892]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18485، 8259، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5840»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1893
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي سَفَرٍ فَسَمِعَ مُؤَذِّنًا يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَلَعَ الْأَنْدَادَ"، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" خَرَجَ مِنَ النَّارِ"، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجِدُونَهُ صَاحِبَ مِعْزًى مَعْزِبًا أَوْ صَاحِبَ كِلَابٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے آپ نے مؤذن کو اشهد ان لا الہ الا اللہ کہتے ہوئے سنا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے شرک کرنے سے لاتعلقی اختیار کی اس نے کہا: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُول اللَّه تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جہنم سے نکل گیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس شخص کو بکریوں والا پاؤ گے جو گھر والوں سے الگ تھلگ ہو گا یا کتوں کے ساتھ ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1893]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1894
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ فَسَمِعَ قَائِلًا يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعْوَةُ الْحَقِّ"، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَلِمَةُ الْإِخْلَاصِ"، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَرَجَ صَاحِبُهَا مِنَ النَّارِ"، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجِدُونَ هَذَا صَاحِبَ مِعْزًى أَوْ صَاحِبَ كِلَابٍ يَتَصَيَّدُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حِبَّانَ ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: رُبَّمَا خَالَفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے آپ نے کسی شخص کو اللہ اکبر اللہ اکبر کہتے ہوئے سنا (یعنی اذان دیتے ہوئے سنا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ حق کی دعوت ہے، اس نے کہا: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اخلاص کا کلمہ ہے، اس نے پڑھا اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہنے والا شخص جہنم سے نکل گیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس شخص کو پاؤ گے یہ بکریوں والا ہو گا یا یہ کتوں والا شخص ہو گا، جو شکار کر رہا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن حبان ہے، جسے امام ابوزرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے کہ یہ بعض اوقات دوسروں کے برخلاف روایت نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1894]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4225»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کی سند میں موسیٰ بن محمد بن حبان کی وجہ سے ضعف ہے جبکہ بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں