🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابُ الْأَذَانِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران اذان دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1895
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَسَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" خَرَجَ مِنَ الشِّرْكِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ہم نے ایک شخص کو اللہ أَكْبَرَ اللَّهُ أَكْبَرَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہ کہتے ہوئے سنا (یعنی اذان دیتے ہوئے سنا) تو ارشاد فرمایا: یہ شرک سے نکل گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1895]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1896
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَاحِلَتِهِ الْجَدْعَاءِ، فَلَمَّا بَرَزَ سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، فَوَقَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَمِعُ، فَلَمَّا قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ; قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" شَهِدَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ شَهَادَةَ الْحَقِّ"، فَلَمَّا قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ; قَالَ:" نَرَى هَذَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ خَرَجَ مِنَ النَّارِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَا صَاحِبُ كِلَابٍ" فَذَهَبَ ابْنُ مَسْعُودٍ وَابْنُ عَبَّاسٍ فَوَجَدُوهُ كَذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر سیدنا عمر سیدنا زید بن ثابت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سیدنا ابی بن کعب اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی جدعاء پر سوار تھے جب آپ آبادی سے باہر تشریف لائے تو آپ نے ایک شخص کو اللہ اکبر اللہ اکبر کہتے ہوئے سنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہر گئے اور غور سے سننے لگے جب اس نے اللہ اکبر اللہ اکبر پڑھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اس نے حق والی گواہی دی ہے، جب اس نے اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ پڑھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کے بارے میں میں یہ سمجھتا ہوں اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے یہ جہنم سے نکل گیا یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کتوں والا شخص ہو گا (جو شکار کے لئے نکلا ہو گا)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما گئے تو انہوں نے اس شخص کو ایسا ہی پایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1896]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7884»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1897
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعَ رَجُلًا يُؤَذِّنُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَى الْفِطْرَةِ"، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَالَ:" شَهِدَ الْحَقَّ"، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" خَرَجَ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ عَجْلَانَ وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِالْكَذِبِ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے اسی دوران آپ نے ایک شخص کو اذان دیتے ہوئے سنا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ فطرت پر ہے، اس نے کہا: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے حق گواہی دی ہے، اس نے پڑھا: اشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُول اللَّہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جہنم سے نکل گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن عجلان ہے، جس پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1897]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7392»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
32. بَابُ الْأَذَانِ لِأَمْرٍ يَحْدُثُ .
کوئی معاملہ پیش آنے پر اذان دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1898
عَنْ سَعْدٍ الْقَرَظِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ أَيَّ سَاعَةٍ أَتَى قُبَاءً أَذَّنَ بِلَالٌ بِالْأَذَانِ لِأَنْ يَعْلَمَ النَّاسُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ جَاءَ، فَيَجْتَمِعُونَ إِلَيْهِ، فَأَتَى يَوْمًا وَلَيْسَ مَعَهُ بِلَالٌ، فَنَظَرَ زُنُوجٌ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَرَقِيَ سَعْدٌ فِي عِذْقٍ فَأَذَّنَ بِالْأَذَانِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ تُؤَذِّنَ يَا سَعْدُ؟" قَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي رَأَيْتُكَ فِي قِلَّةٍ مِنَ النَّاسِ، وَلَمْ أَرَ بِلَالًا مَعَكَ، وَرَأَيْتُ هَؤُلَاءِ الزُّنُوجَ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ وَيَنْظُرُونَ إِلَيْكَ، فَخَشِيتُ عَلَيْكَ مِنْهُمْ فَأَذَّنْتُ. قَالَ:" أَصَبْتَ يَا سَعْدُ، إِذَا لَمْ تَرَ بِلَالًا مَعِي فَأَذِّنْ" فَأَذَّنَ سَعْدٌ ثَلَاثَ مِرَارٍ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد القرظ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت قباء تشریف لاتے تھے تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اذان دے دیتے تھے تاکہ لوگوں کو یہ پتہ چل جائے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں تاکہ لوگ آپ کی خدمت میں اکھٹے ہوئیں۔ ایک دن آپ تشریف لائے آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نہیں تھے لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا پھر سیدنا سعد کھجور کے درخت پر چڑھے اور اذان دے دی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: اے سعد! تم نے کیوں اذان دی ہے انہوں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں نے آپ کو دیکھا کہ لوگ آپ کے پاس کم ہیں، اور میں نے آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بھی نہیں دیکھا اور میں نے ان لوگوں کو دیکھا کہ یہ ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں، اور آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، تو مجھے ان کے حوالے سے آپ کے خلاف اندیشہ ہوا (کہ کہیں یہ آپ کو نقصان نہ پہنچائیں) تو میں نے اذان دے دی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سعد! تم نے ٹھیک کیا ہے، جب تم میرے ساتھ بلال کو نہ دیکھو تو تم اذان دے دیا کرو! راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں تین مرتبہ اذان دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن سعد بن عمار ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1898]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
33. بَابٌ فِيمَنْ يُؤَذِّنُ .
جو شخص اذان دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1899
عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَذَانَ لَنَا وَلِمَوَالِينَا، وَالسِّقَايَةَ لِبَنِي هَاشِمٍ، وَالْحِجَامَةَ لِبَنِي عَبْدِ الدَّارِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابومحذوره رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مکہ مکرمہ میں) اذان ہمارے لئے اور ہمارے موالی کے لئے مقرر کی تھی سقایہ بنو باشم کے لئے اور حجامہ بنو عبددار کے لئے مقرر کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1899]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26709»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1900
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدَانَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخِلَافَةُ فِي قُرَيْشٍ، وَالْحُكْمُ فِي الْأَنْصَارِ، وَالدَّعْوَةُ فِي الْحَبَشَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عقبہ بن عبدان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خلافت قریش میں رہے گی حکم (یعنی عدالتی فیصلہ کرنے کا منصب) انصار میں رہے گا، اور دعوت حبشیوں میں رہے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1900]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الشاميين حديث عتبة بن عبد السلمى ابى الوليد . 17344، المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله من اسمه عتبة كثير بن مرة 14162، أخرجه مسند أحمد برقم: 17201»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1901
وَعَنْ أَبِي أُسِيدٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ جَاءَهُ أَبُو مَحْذُورَةَ فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ لِي أَنْ أُؤَذِّنَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَذِّنْ"، فَكَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ، فَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَخَلَّفَ أَبُو مَحْذُورَةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ الَّذِي رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْخِلَافَةِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے تو سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں اذان دیا کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم اذان دو تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اذان دیا کرتے تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے تو سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ پیچھے (مکہ میں ہی) رہ گئے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث جسے امام ترمندی نے روایت کیا ہے وہ خلافت سے متعلق باب میں آگے آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1901]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
34. بَابٌ الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ .
امام ضامن ہوتا ہے اور مؤذں امین ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1902
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”امام ضامن ہوتا ہے، اور مؤذن کو امین بنایا گیا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1902]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7129، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8097»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1903
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ، اللَّهُمَّ أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ، وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ تَرَكْتَنَا نَتَنَافَسُ فِي الْأَذَانِ بَعْدَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ يَكُونُ بَعْدِي - أَوْ بَعْدَكُمْ - قَوْمٌ سَفَلَتُهُمْ مُؤَذِّنُوهُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ كُلُّهُمْ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”امام ضامن ہوتا ہے، اور مؤذن امین ہوتا ہے اے اللہ! اماموں کی رہنمائی فرما اور اذان دینے والوں کی مغفرت کر دے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں ایسی حالت میں کر دیا ہے کہ آپ کے بعد ہم اذان کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کریں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے بعد (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) تمہارے بعد ایسے لوگ آئیں گے جن کے مؤذن ان کے بے وقوف لوگ ہوں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1903]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1904
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ وَاهْدِ الْأَئِمَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَنَاحٌ مَوْلَى الْوَلِيدِ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”امام ضامن ہوتا ہے، اور مؤذن امین ہوتا ہے اے اللہ مؤذنین کی مغفرت کر دے اور ائمہ کی رہنمائی فرما“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جناح ہے، جو ولید کا غلام ہے ازدی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ الثقات میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1904]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7129، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8097»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کی سند میں جناح مولیٰ الولید ضعیف راوی ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں