🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى فِي بَيْتِهِ ثُمَّ وَجَدَ النَّاسَ يُصَلُّونَ فِي الْمَسْجِدِ .
جو شخص اپنے گھر میں نماز ادا کر لے اور پھر وہ لوگوں کو مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے پائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2175
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَبْصَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلَيْنِ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فِي أُخْرَيَاتِ النَّاسِ فَأَمَرَ بِهِمَا فَجِيءَ بِهِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ:" مَا مَنَعَكُمَا مِنَ الصَّلَاةِ مَعَنَا؟" قَالَا: صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا قَالَ:" أَفَلَا صَلَّيْتُمْ مَعَنَا، فَتَكُونُ تَطَوُّعًا وَتَكُونُ الْأُولَى هِيَ الْفَرِيضَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَخَالَفَ النَّاسُ فِي إِسْنَادِهِ، وَرَوَاهُ شُعْبَةُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَهُشَيْمٌ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ ذِي حِمَايَةَ وَالثَّوْرِيُّ وَهِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيِّ.
قُلْتُ: وَرِجَالُ إِسْنَادِ الْحَدِيثِ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْحَجَّاجَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد خیف میں دو افراد کو ملاحظہ فرمایا کہ وہ دو دونوں لوگوں کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں بلایا گیا تو ان کے اعضاء کانپ رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی؟ انہوں نے عرض کی: ہم اپنی رہاشی جگہ پر نماز ادا کر چکے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم ہمارے ساتھ نماز ادا نہیں کر سکتے تھے وہ نفل ہو جاتیں اور پہلے والی فرض رہتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ بات بیان کی ہے کہ حجاج بن ارطاۃ نے یعلی بن عطاء کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے اس روایت کو اسی طرح نقل کیا ہے، اور لوگوں نے اس کی سند مختلف نقل کی ہے، اس روایت کو شعبہ ابوعوانہ ہشیم ابراہیم بن ذی حمایہ ثوری اور ہشام بن حسان نے یعلی بن عطاء کے حوالے سے عطاء کے حوالے سے جابر بن یزید بن اسود سوائی سے روایت کیا ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کی سند کے رجال ”ثقہ“ ہیں البتہ حجاج نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، اور اس نے عنعنہ کے ساتھ یہ روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2175]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2176
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي بَيْتِهِ ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْقَوْمُ يُصَلُّونَ فَلْيُصَلِّ مَعَهُمْ تَكُونُ لَهُ نَافِلَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا، فَإِنْ كَانَ هُوَ الْعِجْلِيُّ الْوَاسِطِيُّ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرُهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو مسجد میں بیٹھے ہوئے دیکھا لوگ نماز ادا کر رہے تھے جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو آپ نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص اپنے گھر میں نماز ادا کر چکا ہو اور پھر وہ مسجد میں آئے اور لوگ اس وقت نماز ادا کر رہے ہوں تو اس شخص کو ان لوگوں کے ساتھ نماز ادا کرنی چاہیے یہ نماز اس کے لئے نفل ہو جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن زکریا ہے اگر تو وہ علی واسطی ہے، تو پھر وہ ضعیف ہے، اور اگر وہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2176]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
92. بَابٌ فِيمَنْ جَاءَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدَ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا .
جو شخص مسجد میں آئے اور لوگوں کو پائے کہ وہ نماز ادا کر چکے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2177
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ مِنْ نَوَاحِي الْمَدِينَةِ يُرِيدُ الصَّلَاةَ فَوَجَدَ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا فَمَالَ إِلَى مَنْزِلِهِ فَجَمَعَ أَهْلَهُ فَصَلَّى بِهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کے نواحی علاقے، سے تشریف لائے آپ کا ارادہ نماز ادا کرنے کا تھا آپ نے لوگوں کو پایا کہ وہ نماز ادا کر چکے ہیں تو آپ اپنے گھر تشریف لے گئے، آپ نے اپنے اہل خانہ کو جمع کیا اور انہیں نماز پڑھائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2177]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
93. بَابٌ فِيمَنْ تَحْصُلُ بِهِمْ فَضِيلَةُ الْجَمَاعَةِ .
ان افراد (کی تعداد) کا بیان، جن کے ذریعے جماعت کی فضیلت حاصل ہو جاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2178
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اثْنَانِ فَمَا فَوْقَهُمَا جَمَاعَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دو یا، اس سے زیادہ افراد جماعت شمار ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2178]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6620»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2179
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي وَحْدَهُ فَقَالَ:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟" فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَانِ جَمَاعَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَلَهُ طُرُقٌ كُلُّهَا ضَعِيفَةٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اکیلے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو دریافت کیا: کیا کوئی شخص اس کو صدقہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا، تو ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے اس دوسرے شخص کے ساتھ نماز ادا کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ دو افراد جماعت ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کے کئی طرق ہیں جو سب ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2179]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21685، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 5628»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2180
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَصْحَابِهِ الظُّهْرَ قَالَ: فَدَخَلَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَبَسَكَ يَا فُلَانُ عَنِ الصَّلَاةِ؟" قَالَ: فَذَكَرَ شَيْئًا اعْتَلَّ بِهِ قَالَ: فَقَامَ يُصَلِّي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟"، فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو ظہر کی نماز پڑھا دی راوی بیان کرتے ہیں: پھر آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص (مسجد کے) اندر آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: اے فلاں! اتم نماز میں کیوں شریک نہیں ہو پائے؟ اس شخص نے کوئی معاملہ ذکر کیا جس کے ذریعے اس نے اپنا عذر بیان کیا راوی کہتے ہیں: وہ شخص کھڑا ہو کر نماز ادا کرنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا کوئی شخص اس کو صدقہ دیتے ہوئے اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا، تو ایک صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس شخص کے ساتھ نماز ادا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2180]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند ابي سعيد الخدري رضى الله عنه 11608، أخرجه مسند أحمد برقم: 11399، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1369، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 786»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2181
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟" قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَانِ جَمَاعَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْوَلِيدُ لَيْسَ بِصَحَابِيٍّ، وَالْحَدِيثُ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ.
ولید بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد میں داخل ہوا، اس نے نماز ادا کرنا شروع کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا کوئی شخص اس کو صدقہ دیتے ہوئے اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا؟ راوی بیان کرتے ہیں: تو ایک صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس شخص کے ساتھ نماز ادا کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ دو افراد جماعت ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ولید نامی راوی صحابی نہیں ہے، اور یہ حدیث سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2181]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21812»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2182
وَعَنْ سَلْمَانَ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ صَلَّى فَقَالَ:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ أَبُو جَابِرٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَدْرَكْتُهُ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي الْحَدِيثِ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَشْقَرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد میں داخل ہوا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر چکے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا کوئی شخص اس کو صدقہ دیتے ہوئے اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا؟ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالملک ابوجابر ہے ابوحاتم کہتے ہیں۔ میں نے اس کا زمانہ پایا ہے وہ حدیث میں قومی نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن حسن اشقر ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2182]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2538، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6140»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2183
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ صَلَّى الظُّهْرَ وَجَلَسَ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَدَخَلَ فَصَلَّى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ وَلَا يَصِحُّ عَنْ عِصْمَةَ حَدِيثٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز ادا کر کے مسجد میں تشریف فرما تھے اسی دوران ایک شخص آیا مسجد میں داخل ہوا اور نماز ادا کرنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا کوئی شخص اس کو صدقہ دیتے ہوئے اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند ”ضعیف“ ہے سیدنا عصمہ کے حوالے سے کوئی حدیث مستند طور پر حقول نہیں ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2183]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2184
وَعَنْ ثَابِتٍ - لَعَلَّهُ عَنْ أَنَسٍ - أَنَّ رَجُلًا جَاءَ وَقَدْ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ يُصَلِّي وَحْدَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ فَإِنْ كَانَ ابْنُ زُبَالَةَ فَهُوَ ضَعِيفٌ.
ثابت نے شاید سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ایک شخص آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر چکے تھے وہ شخص کھڑا ہو کر اکیلا نماز ادا کرنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کون شخص اس کے ساتھ تجارت کرے گا، اور اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن ہے اگر تو یہ ابن زبالہ ہے، تو پھر یہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2184]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7282»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں