🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. بَابٌ فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ وَالصُّبْحِ فِي جَمَاعَةٍ .
عشاء کی نماز اور صبح کی نماز باجماعت ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2155
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فِي جَمَاعَةٍ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ، فَمَنْ أَخَفَرَ ذِمَّةَ اللَّهِ كَبَّهُ اللَّهُ فِي النَّارِ لِوَجْهِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، وَهَذَا لَفْظُهُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي الْفِتَنِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَقَدْ تَقَدَّمَ شَيْءٌ مِنْهَا فِي فَضْلِ الصَّلَاةِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز با جماعت ادا کرتا ہے وہ اللہ تعالی کی پناہ میں ہوتا ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ کی خلاف ورزی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے چہرے کے بل اوندھا کر کے جہنم میں ڈال دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایک حدیث کے درمیان میں نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ اس باب سے تعلق رکھنے والی کچھ احادیث آگے چل کر فتنوں سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا اور اس موضوع سے متعلق کچھ روایات نماز کی فضیلت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2155]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2156
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ جَلَسَ حَتَّى يُصَلِّيَ الْفَجْرَ كُتِبَتْ صَلَاتُهُ يَوْمَئِذٍ فِي صَلَاةِ الْأَبْرَارِ، وَكُتِبَ فِي وَفْدِ الرَّحْمَنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص وضو کر کے مسجد آتا ہے، اور پھر فجر سے پہلے دو رکعات ادا کرتا ہے پھر وہ بیٹھ جاتا ہے یہاں تک کہ فجر کی نماز ادا کرتا ہے، تو اس کی نماز اس دن میں نیکوکاروں کی نماز میں نوٹ کی جاتی ہے، اور اس کا شمار رحمان کے ملاقاتیوں (یعنی مہمانوں) میں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمن ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2156]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7766»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2157
وَعَنْ بِلَالٍ الْمُؤَذِّنِ قَالَ: أَذَّنْتُ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ فَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ، ثُمَّ نَادَيْتُ فَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَالَهُمْ؟" فَقُلْتُ: مَنَعَهُمُ الْبَرْدُ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ احْبِسْ عَنْهُمُ الْبَرْدَ" فَقَالَ بِلَالٌ: فَأَشْهَدُ أَنِّي رَأَيْتُهُمْ يَتَرَوَّحُونَ فِي الصُّبْحِ مِنَ الْحَرِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سَيَّارٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا بلال مؤذن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سرد رات میں، میں نے اذان دی تو کوئی شخص نہیں آیا پھر میں نے اذان دی تو پھر کوئی نہیں آیا تین مرتبہ ایسا ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: لوگوں کو کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کی: سردی کی وجہ سے وہ نہیں آ سکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! ان سے سردی کو روک دے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ صبح کی نماز میں گرمی کی وجہ سے پنکھا جھل رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سیار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2157]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2158
وَعَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ الْأَزْهَرِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: تَزَوَّجَ الْحَارِثُ بْنُ حَسَّانَ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، وَكَانَ الرَّجُلُ إِذْ ذَاكَ إِذَا تَزَوَّجَ تَخَدَّرَ أَيَّامًا فَلَا يَخْرُجُ لِصَلَاةِ الْغَدَاةِ فَقِيلَ لَهُ: أَتَخْرُجُ؟! وَإِنَّمَا بَنَيْتَ بِأَهْلِكَ فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ؟ قَالَ: وَاللَّهِ إِنَّ امْرَأَةً تَمْنَعُنِي مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ فِي جَمْعٍ لَامْرَأَةُ سُوءٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عنبسہ بن ازہر، سماک کا بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا حارث بن حسان رضی اللہ عنہ نے شادی کی انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل تھا تب یہ معمول تھا کہ جب کوئی شخص شادی کرتا تھا تو وہ کچھ دن تک صبح کی نماز با جماعت ادا کرنے کے لئے نہیں آیا کرتا تھا ان سے دریافت کیا گیا کیا آپ (با جماعت نماز کی ادائیگی کے لیے) جائیں گے جب کہ گزشتہ رات آپ نے اپنی اہلیہ کی رخصتی کروائی ہے، تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! جو عورت مجھے صبح کی نماز با جماعت ادا کرنے سے روکے گی وہ تو بری عورت ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2158]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
90. بَابُ التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ .
نماز ترک کرنے کی شدید مذمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2159
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الْجَفَاءُ كُلُّ الْجَفَاءِ وَالْكُفْرُ وَالنِّفَاقُ مَنْ سَمِعَ مُنَادِيَ اللَّهِ يُنَادِي إِلَى الصَّلَاةِ يَدْعُو إِلَى الْفَلَاحِ فَلَا يُجِيبُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ مکمل جفا ہے کفر ہے، اور منافقت ہے کہ جو شخص اللہ کے منادی کو نماز کی طرف بلاتے ہوئے سنے جو بھلائی کی طرف بلا رہا ہو اور پھر وہ شخص اس کی بات کا جواب نہ دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابوحاتم نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2159]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15200»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2160
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَسْبُ الْمُؤْمِنِ مِنَ الشَّقَاءِ وَالْخَيْبَةِ أَنْ يَسْمَعَ الْمُؤَذِّنَ يُثَوِّبُ بِالصَّلَاةِ فَلَا يُجِيبُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ زَبَّانُ أَيْضًا.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مؤمن کی بدنصیبی کے لئے اور رسوائی کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ مؤذن کو نماز کے لئے بلاتے ہوئے سنے اور پھر اسے جواب نہ دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں بھی ایک راوی زبان ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2160]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني بقية الميم رواية ابل الكوفة معاذ بن انس الجهني 17209»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2161
وَعَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ فَلَمْ يُجِبْ مِنْ غَيْرِ ضُرٍّ وَلَا عُذْرٍ فَلَا صَلَاةَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اذان سنتا ہے، اور پھر کوئی بیماری یا عذر نہ ہونے کے باوجود اسے جواب نہیں دیتا تو اس شخص کی نماز نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور سفیان ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2161]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2162
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْلَا مَا فِي الْبُيُوتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالذُّرِّيَّةِ أَقَمْتُ صَلَاةَ الْعِشَاءِ وَأَمَرْتُ فِتْيَانِي يُحَرِّقُونَ مَا فِي الْبُيُوتِ بِالنَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو مَعْشَرٍ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کا خیال نہ ہوتا تو میں عشاء کی نماز کی ہدایت کرتا اور نوجوانوں کو حکم دیتا کہ جو لوگ گھروں میں موجود ہیں انہیں وہ آگ کے ذریعے جلا دیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابومعشر نامی راوی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2162]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8578»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2163
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيَنْتَهِيَنَّ رِجَالٌ مِمَّنْ حَوْلَ الْمَسْجِدِ لَا يَشْهَدُونَ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فِي الْجَمِيعِ أَوْ لَأُحَرِّقَنَّ حَوْلَ بُيُوتِهِمْ بِحُزَمِ الْحَطَبِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" مِمَّنْ حَوْلَ الْمَسْجِدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسجد کے آس پاس موجود رہنے والے وہ لوگ جو عشاء کی نماز باجماعت میں شریک نہیں ہوتے ہیں یا تو وہ اس کام سے باز آ جائیں گے یا پھر میں لکڑی کے گٹھوں کے ذریعے ان کے گھروں کے اردگرد آگ لگا دوں گا“۔ میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”ان افراد میں سے جو مسجد کے اردگرد رہتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2163]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7856، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1212، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7217»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2164
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَتَى ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ مَنْزِلِي شَاسِعٌ وَأَنَا مَكْفُوفُ الْبَصَرِ وَأَنَا أَسْمَعُ الْأَذَانَ قَالَ:" فَإِنْ سَمِعْتَ الْأَذَانَ فَأَجِبْ وَلَوْ حَبْوًا أَوْ زَحْفًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ مُوَثَّقُونَ كُلُّهُمْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا گھر دور ہے، اور میری بینائی رخصت ہو چکی ہے، اور میں اذان کی آواز سنتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اذان سنتے ہو، تو اس کا جواب دو (یعنی با جماعت نماز میں شریک ہو) خواہ گھسٹ کر آنا پڑے یا ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل چل کے آنا پڑے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام طبرانی کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2164]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں