الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَوْرَةِ .
ستر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 2235
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قُلْنَا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ: حَدِّثْنَا بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَأَيْتَ مِنْهُ وَلَا تُحَدِّثْنَا عَنْ غَيْرِكَ وَإِنْ كَانَ ثِقَةً قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا بَيْنَ السُّرَّةِ إِلَى الرُّكْبَةِ عَوْرَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
امام ابوجعفر محمد بن علی (یعنی امام باقر) فرماتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں وہ حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو یا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے وہ چیز دیکھی ہو، آپ اپنے علاوہ کسی اور کے حوالے سے ہمیں کوئی حدیث بیان نہ کیجئے گا خواہ وہ دوسرا شخص ”ثقہ“ ہی کیوں نہ ہو، تو سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ناف سے لے کر گھٹنوں تک کا درمیانی حصہ ستر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے، اور وہ“”“”ضعیف“”“”ہے - [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2235]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے، اور وہ“”“”ضعیف“”“”ہے - [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2235]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6477، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7757، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 993»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2236
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَسْوَاقِ وَبِلَالٌ مَعَهُ فَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ:" يَا بِلَالُ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ فَجَلَسَ عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ:" يَا بِلَالُ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَدَخَلَ فَجَلَسَ عَنْ يَسَارِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ يَا بِلَالُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوًى تُصِيبُهُ"، فَدَخَلَ عُثْمَانُ فَجَلَسَ قُبَالَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ وَكَشَفَ عَنْ فَخِذَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں ٹھہر گئے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ٹانگیں کنویں میں لٹکا دیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا دیا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے اجازت مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے بلال! انہیں اندر آنے کی اجازت دے دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف بیٹھ گئے انہوں نے بھی اپنی ٹانگیں کنویں میں لٹکا دیں اور اپنے زانوں سے کپڑا ہٹا دیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے بھی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بلال! اسے اجازت دے دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو وہ اندر آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف بیٹھ گئے انہوں نے بھی اپنی ٹانگیں کنویں میں لٹکا لیں اور زانوں سے کپڑا ہٹا لیا پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! اسے بھی اجازت دے دو اور جنت کی خوشخبری دے دو لیکن اسے ایک آزمائش کا سامنا کرنا پڑے گا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اندر آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مد مقابل بیٹھ گئے انہوں نے کنویں میں ٹانگیں لٹکا لیں اور اپنے زانوں سے کپڑا ہٹا لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2236]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2236]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 4000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2237
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يُقَلِّبَ الرَّجُلُ الْجَارِيَةَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَهَا مَا خَلَا عَوْرَتَهَا مَا بَيْنَ رُكْبَتِهَا إِلَى مَعْقِدِ الْإِزَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حَسَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حَسَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ جب کوئی آدمی کوئی کنیز خریدنے کا ارادہ کرے تو اسے الٹ پلٹ کے دیکھ لے البتہ وہ اس کے ستر کو نہیں دیکھے گا، جو اس کے گھٹنے سے لے کے اس کے تہبند باندھنے کی جگہ تک کا درمیانی حصہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حسان ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2237]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10773»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
101. بَابُ الصَّلَاةِ بِالنَّعْلَيْنِ .
جوتوں میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2238
عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا مجمع بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جوتوں میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2238]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2238]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2239
وَعَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَعْقُوبَ عَنْ غُلَامٍ مِنْ أَهْلِ قُبَاءَ أَدْرَكَهُ شَيْخًا أَنَّهُ قَالَ: جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقُبَاءَ فَجَلَسَ فِي فَمِ الْأُجُمِ وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ نَاسٌ فَاسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسُقِيَ فَشَرِبَ وَأَنَا عَنْ يَمِينِهِ وَأَنَا أُحَدِّثُ الْقَوْمَ فَنَاوَلَنِي فَشَرِبْتُ وَحَفِظْتُ أَنَّهُ صَلَّى بِنَا يَوْمَئِذٍ وَعَلَيْهِ نَعْلَانِ لَمْ يَنْزِعْهُمَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَسَمَّاهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حَبِيبَةَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مُخْتَصَرًا: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي نَعْلَيْنِ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَى عَنِ ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ إِلَّا هَذَا.

مجمع بن یعقوب نے اہل قباء سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، جنہیں مجمع نے بڑھاپے کی حالت میں پایا ہے، وہ یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس قباء تشریف لائے آپ قلعے کے دروازے میں تشریف فرما ہوئے لوگ آپ کے پاس اکھٹے ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے کے لئے کچھ مانگا، تو آپ کو پانی دیا گیا میں آپ کے دائیں طرف موجود تھا اور میں لوگوں میں سب سے کم سن تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پانی میری طرف بڑھایا میں نے پی لیا مجھے یہ بات یاد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن ہمیں نماز پڑھائی تھی تو آپ نے جوتے پہنے ہوئے تھے آپ نے انہیں اتارا نہیں تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے انہوں نے اس صحابی کا نام سیدنا عبداللہ بن ابوحبیبہ رضی اللہ عنہ نقل کیا ہے ایک اور روایت میں بھی اسی طرح ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور امام بزار نے اسے مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتوں میں نماز ادا کی“۔ وہ فرماتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق ابن ابوحبیبہ - کے حوالے سے صرف یہ روایت منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2239]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15651، 18473»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، رجال احمد موثقون اور شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے۔
حدیث نمبر: 2240
وَعَنْ زِيَادٍ الْحَارِثِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ: أَنْتَ الَّذِي تَنْهَى النَّاسَ أَنْ يُصَلُّوا فِي نِعَالِهِمْ؟ قَالَ: هَا وَرَبِّ هَذِهِ الْحُرْمَةِ، هَا وَرَبِّ هَذِهِ الْحُرْمَةِ، هَا وَرَبِّ هَذِهِ الْحُرْمَةِ، لَقَدْ رَأَيْتُ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي إِلَى هَذَا الْمَقَامِ فِي نَعْلَيْهِ ثُمَّ انْصَرَفَ وَهُمَا عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ خَلَا زِيَادَ بْنَ الْأَوْبَرِ الْحَارِثِيَّ فَإِنِّي لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ بِثِقَةٍ وَلَا ضَعْفٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ خَلَا زِيَادَ بْنَ الْأَوْبَرِ الْحَارِثِيَّ فَإِنِّي لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ بِثِقَةٍ وَلَا ضَعْفٍ.
زیاد حارثی بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص کو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کرتے ہوئے سنا: آپ ہی وہ فرد ہیں جو لوگوں کو اس بات سے منع کرتے ہیں کہ وہ جوتوں میں نماز ادا کریں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! اس حرمت کے پروردگار کی قسم! جی ہاں! اس حرمت کے پروردگار کی قسم جی ہاں! اس حرمت کے پروردگار کی قسم میں نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مقام کی طرف رُخ کر کے جوتوں میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، جب آپ نے نماز مکمل کی تو آپ نے جوتے پہنے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں صرف زیاد بن اوبر حارثی کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ میں نے کسی شخص کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا کہ کسی نے اسے ”ثقہ“ یا ضعیف قرار دیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2240]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10554»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2241
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي قَائِمًا وَقَاعِدًا وَحَافِيًا وَمُنْتَعِلًا وَيَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ زِيَادٌ الْحَارِثِيُّ وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ فِيهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ زِيَادٌ الْحَارِثِيُّ وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ فِيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر، بیٹھ کر، جوتا پہنے بغیر، جوتا پہن کر (ہر طریقے سے) نماز ادا کر لیتے تھے، اور آپ (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) دائیں طرف یا بائیں طرف (یعنی کسی بھی طرف سے) اُٹھ جایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد حارثی ہے، جس کے بارے میں کلام پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2241]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد حارثی ہے، جس کے بارے میں کلام پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2241]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7337»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2242
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ الْعَدَوِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ الْأَعْرَابِيَّ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي وَعَلَيْهِ نَعْلَانِ مِنْ بَقَرٍ فَتَفَلَ عَنْ يَسَارِهِ ثُمَّ حَكَّ حَيْثُ تَفَلَ بِنَعْلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حمید بن ہلال عدوی بیان کرتے ہیں: مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے، جس نے ایک دیہاتی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نماز ادا کر رہے تھے آپ نے گائے کی کھال کے جوتے پہنے ہوئے تھے آپ نے اپنے بائیں طرف تھوک دیا اور پھر جس جگہ پر آپ نے تھوکا تھا آپ نے اپنے جوتے سے اسے مل دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2242]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2242]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2243
وَعَنْ عَطَاءٍ - رَجُلٍ مِنْ بَنِي شَيْبَةَ وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا - قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عِنْدَ هَذَا الْمَقَامِ عَلَيْهِ نَعْلَانِ سِبْتِيَّتَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ وَهُمَا اثْنَانِ وَكِلَاهُمَا وُثِّقَ وَفِي أَحَدِهِمَا ضَعْفٌ كَثِيرٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ وَهُمَا اثْنَانِ وَكِلَاهُمَا وُثِّقَ وَفِي أَحَدِهِمَا ضَعْفٌ كَثِيرٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عطاء، جو بنوشیبہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب تھے، اور بڑے عمر رسیدہ شخص تھے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مقام کے پاس نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا آپ نے سبتی جوتے پہنے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم اسدی ہے، اور یہ دو افراد ہیں، اور ان دونوں کو ”ثقہ“ قرار دیا گیا ہے ان میں سے ایک میں زیادہ ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2243]

حدیث نمبر: 2244
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" زَيْنُ الصَّلَاةِ الْحِذَاءُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ اللَّخْمِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ اللَّخْمِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نماز کی زینت جوتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج لخمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2244]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج لخمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2244]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلي الموصلي مسند على بن ابي طالب رضى الله عنه، 509»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع