الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ .
ایک کپڑے میں، یا اس سے زیادہ کپڑوں میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2225
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: رَأَيْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ يَؤُمُّ النَّاسَ فِي الْجَيْشِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ لشکر میں لوگوں کی امامت کر رہے تھے، اور انہوں نے ایک کپڑا پہنا ہوا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2225]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2225]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 2226
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ خَالِهِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الشِّتَاءِ فَوَجَدْتُهُمُ يُصَلُّونَ فِي الْبَرَانِسِ وَالْأَكْسِيَةِ وَأَيْدِيِهِمْ فِيهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
عاصم بن کلیب نے اپنے والد کے حوالے سے ان کے ماموں کا یہ بیان نقل کیا ہے: میں سردیوں کے موسم میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے لوگوں کو پایا کہ وہ ٹوپیوں اور چادروں میں نماز ادا کر رہے تھے اور ان کے ہاتھ چادروں کے اندر ہی تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2226]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2226]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1252»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 2227
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَلْبَسْ ثَوْبَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ أَحَقُّ مَنْ يُزَّيَّنُ لَهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:"فَإِنَّ اللَّهَ أَحَقُّ مَنْ يُزَيَّنُ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:"فَإِنَّ اللَّهَ أَحَقُّ مَنْ يُزَيَّنُ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص نماز ادا کرے تو وہ دو کپڑے پہن لے کیونکہ اللہ تعالیٰ اس بات کا سب سے زیادہ حق دار ہے کہ اس کے لئے آراستہ ہوا جائے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اللہ تعالی اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اس کے لئے آراستہ ہوا جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2227]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2227]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9364»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2228
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا كَانَ إِزَارُكُ ضَيِّقًا فَاتَّزِرْ بِهِ وَإِذَا كَانَ وَاسِعًا فَاشْتَمِلْ بِهِ - يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ -".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تمہارا کپڑا تنگ ہو (یعنی چھوٹا ہو) تو تم اسے تہبند کے طور پر استعمال کرو اور جب وہ کشادہ ہو، تو تم اسے اشتمال کے طور پر استعمال کرو۔ راوی کہتے ہیں: ”یعنی نماز کے دوران ایسا کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2228]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2228]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 460»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
98. بَابُ الصَّلَاةِ فِي السَّرَاوِيلِ .
شلوار میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2229
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّرَاوِيلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ وَرْدَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ وَرْدَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شلوار میں نماز ادا کرنے سے منع فرمایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن وردان ہے امام ابوحاتم کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2229]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن وردان ہے امام ابوحاتم کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2229]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7833»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
99. بَابُ مَا تَلْبَسُ الْمَرْأَةُ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں عورت کیا پہنے گی؟
حدیث نمبر: 2230
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنِ امْرَأَةٍ صَلَاةً حَتَّى تُوَارِيَ زِينَتَهَا، وَلَا جَارِيَةً بَلَغَتِ الْمَحِيضَ حَتَّى تَخْتَمِرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى الْأَيْلِيُّ قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.

سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالٰی عورت کی نماز اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ عورت اپنی زینت کو چھپا نہیں لیتی ہے، اور لڑکی جو حیض کی عمر تک پہنچ چکی ہو اس کی نماز اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ چادر نہیں اوڑھتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: اسحاق بن اسماعیل بن عبدالاعلی ایلی نامی راوی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2230]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7602، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 883»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2231
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ مُرْ نِسَاءَكَ لَا يُصَلِّينَ عُطُلًا وَلَوْ أَنْ يَتَقَلَّدْنَ سَيْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ رَابِطَةَ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ رَابِطَةَ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے علی! اپنی خواتین کو یہ ہدایت کرو کہ وہ زیور پہنے بغیر نماز ادا نہ کریں، خواہ وہ دھاگہ (یا ڈوری) گلے میں ڈال لیں“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں رابطہ بنت عبداللہ بن محمد بن علی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں نے کسی کو اس خاتون کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2231]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5925»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَوْرَةِ .
ستر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 2232
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ خَتَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى مَعْمَرٍ بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ مُحْتَبِيًا كَاشِفًا عَنْ طَرَفِ فَخِذِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَمِّرْ فَخِذَكَ يَا مَعْمَرُ فَإِنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ عِنْدَ أَحْمَدَ أَيْضًا قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَعَهُ عَلَى مَعْمَرٍ وَفَخِذَاهُ مَكْشُوفَتَانِ فَقَالَ:"يَا مَعْمَرُ غَطِّ فَخِذَيْكَ فَإِنَّ الْفَخِذَيْنِ عَوْرَةٌ".
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْأُولَى:" فَإِنَّ الْفَخِذَ مِنَ الْعَوْرَةِ" وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

سیدنا محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سسرالی عزیز ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر مسجد کے صحن میں سے معمر کے پاس سے ہوا جو احتباء کے طور پر بیٹھا ہوا تھا اور اس نے اپنے زانوں کا کنارہ کھلا رکھا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے معمر! تم اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ زانوں ستر کا حصہ ہے۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ان کے حوالے سے منقول ایک روایت جو امام أحمد ہی نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر معمر کے پاس سے ہوا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا معمر نے اپنے دونوں زانوں کھلے رکھے ہوئے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معمر! اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ دونوں زانوں ستر کا حصہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے پہلی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”بے شک زانوں ستر کا حصہ ہیں“۔ امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2232]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21988، 21989، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7440»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، جیسا کہ ہیثمی نے مجمع الزوائد میں صراحت کی ہے۔
حدیث نمبر: 2233
وَعَنْ جَرْهَدٍ وَنَفَرٍ مِنْ أَسْلَمَ سِوَاهُ ذَوِي رِضًى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى جَرْهَدٍ وَفَخِذُ جَرْهَدٍ مَكْشُوفَةٌ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا جَرْهَدُ غَطِّ فَخِذَكَ فَإِنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ".
قُلْتُ: حَدِيثُ جَرْهَدٍ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ جَرْهَدٍ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد جو پسندیدہ افراد ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ نے مسجد میں اپنے زانوں کو کھلا رکھا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے جرہد! تم اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ زانوں ستر کا حصہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث کو امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے بھی نقل کیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2233]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2233]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند المكيين حديث جريد الاسلمي 15652، صحيح ابن حبان كتاب الصلاة باب شروط الصلاة ذكر الأمر بتغطية فخذه إذ الفخذ عورة 1731 المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب اللباس، 7426 مصنف عبد الرزاق الصنعاني باب ستر الرجل إذا اغتسل، 1075 مصنف ابن ابي شيبة كتاب الادب ما يكره ان يظهر من جسد الرجل 26150 الآحاد والمثاني لابن ابي عاصم جرهد الاسلمي رضى الله عنه حديث 2097، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2795، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4014، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15502، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7439، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2138، 2149»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2234
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَوَّلُ مَا أُوحِيَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ قِيلَ لَهُ: اسْتَتِرَ، فَمَا رُؤِيَتْ عَوْرَتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جو پہلی وحی کی گئی اس میں آپ سے یہ کہا: گیا: تم ستر کا خیال رکھو! اُس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ستر کو کبھی نہیں دیکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2234]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2234]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7435، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11651»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف