الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. بَابُ "الْإِمَامُ ضَامِنٌ" .
امام ضامن ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2335
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَمَّ قَوْمًا فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيَعْلَمْ أَنَّهُ ضَامِنٌ مَسْئُولٌ لِمَا ضَمِنَ، فَإِنْ أَحْسَنَ كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ صَلَّى خَلْفَهُ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْتَقِصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَا كَانَ مِنْ نَقْصٍ فَهُوَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُعَارِكُ بْنُ عَبَّادٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُعَارِكُ بْنُ عَبَّادٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص لوگوں کی امامت کرتا ہے، اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور اسے یہ بات جان لینی چاہیے کہ وہ ضامن ہے، اور جس چیز کا وہ ضامن ہے، اس چیز کے حوالے سے اس سے حساب لیا جائے گا اگر اس نے اچھا کام کیا ہو گا، تو اسے اجر ملے گا، اور جن لوگوں نے اس کے پیچھے نماز ادا کی تھی ان جتنا اجر ملے گا، اور ان لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی، اور (امام کی طرف سے) جو کوتاہی ہو گی تو اس کا وبال اس (امام) پر ہی ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معارک بن عباد ہے، جسے امام أحمد امام بخاری رحمہ اللہ امام ابوزرعہ اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2335]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7751»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2336
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِمَامُ ضَامِنٌ فَمَا صَنَعَ فَاصْنَعُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ: مُوسَى بْنُ شَيْبَةَ مِنْ وَلَدِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ أَيْضًا.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي قَوْلِهِ:" الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ" فِي الْأَذَانِ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”امام ضامن ہوتا ہے، جو وہ کرے تم بھی وہی کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن شیبہ ہے، جو سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہے امام أحمد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام ابوحاتم نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے۔ ابن حبان نے بھی اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے احادیث گزر چکی ہیں جو اذان سے متعلق باب میں گزری ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بارے میں ہیں: ”امام ضامن ہوتا ہے، اور مؤذن امین ہوتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2336]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7129، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8097، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3569»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
120. بَابٌ فِي إِمَامَةِ الْجَاهِلِ .
جاہل شخص کا امامت کرنا
حدیث نمبر: 2337
عَنْ شَيْخٍ مِنْ طَيِّءٍ قَالَ: مَرَّ ابْنُ مَسْعُودٍ عَلَى مَسْجِدٍ لَنَا فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ثُمَّ قَالَ: نَحُجُّ بَيْتَ رَبِّنَا وَنَقْضِي الدِّينَ وَهُوَ مِثْلُ الْقَطَوَاتِ يَهْوِينَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ، إِنْ هَذَا إِلَّا اخْتِلَاقٌ، فَانْصَرَفَ عَبْدُ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهَذَا الشَّيْخُ الطَّائِيُّ لَا أَعْرِفُهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهَذَا الشَّيْخُ الطَّائِيُّ لَا أَعْرِفُهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
طے قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا گزر ہماری مسجد کے پاس سے ہوا ان لوگوں میں سے ایک شخص آگے بڑھا اس نے سورہ فاتحہ پڑھنی شروع کی پھر اس نے یہ کلمات پڑھے: ہم اپنے پروردگار کے گھر کا حج کریں گے اور اپنے ذمہ لازم ادائیگی کو ادا کریں گے اور وہ گھر قطاۃ پرندوں کی مانند ہے، جو نیچے کی طرف آتے ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے یہ کلمات اور کہیں نہیں سنے ہیں یہ اس کے اپنے ایجاد کیے ہوئے ہیں پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مڑ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور طے قبیلے سے تعلق رکھنے والے اس بزرگ سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2337]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور طے قبیلے سے تعلق رکھنے والے اس بزرگ سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2337]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
121. بَابُ إِمَامَةِ الْفَاسِقِ .
فاسق کا امامت کرنا
حدیث نمبر: 2338
عَنْ عُمَرَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ عَنِ الصَّلَاةِ خَلْفَ الْقَدَرِيِّ فَقَالَ: لَا تُصَلِّ خَلْفَهُ، أَمَّا أَنَا لَوْ كُنْتُ صَلَّيْتُ خَلْفَهُ لَأَعَدْتُ صَلَاتِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ حَبِيبِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ، وَحَبِيبٌ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَأَبُوهُ عُمَرُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ حَبِيبِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ، وَحَبِيبٌ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَأَبُوهُ عُمَرُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ.
عمر انصاری بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے قدریہ فرقے سے تعلق رکھنے والے شخص کے پیچھے نماز ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے ارشاد فرمایا: تم اس کے پیچھے نماز ادا نہ کرو اگر میں نے اس کے پیچھے نماز ادا کی ہوئی ہو، تو میں اپنی نماز کو دہراؤں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حبیب بن عمر کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے حبیب نامی کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے البتہ اس کے باپ عمر سے میں واقف نہیں ہوں بقیہ نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2338]

122. بَابُ الصَّلَاةِ خَلْفَ كُلِّ إِمَامٍ .
ہر قسم کے امام کے پیچھے نماز ادا کر لینا
حدیث نمبر: 2339
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَطِعْ كُلَّ أَمِيرٍ، وَصَلِّ خَلْفَ كُلِّ إِمَامٍ، وَلَا تَسُبَّنَّ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَكْحُولٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَكْحُولٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہر امیر کی اطاعت کرو اور ہر امام کے پیچھے نماز ادا کر لو اور میرے اصحاب میں سے کسی کو برا ہرگز نہ کہنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مکحول نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2339]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مکحول نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2339]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 2340
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلُّوا عَلَى مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَصَلُّوا وَرَاءَ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس شخص کی نماز جنازہ ادا کرو جو لا الہ الا اللہ پڑھتا ہو اور اس شخص کے پیچھے نماز ادا کر لو جو لا الہ الا اللہ پڑھتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2340]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2340]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13622»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
123. بَابُ الْإِمَامِ يُصَلِّي عَلَى الْمَكَانِ الْمُرْتَفِعِ .
امام کا بلند جگہ پر نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2341
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَؤُمَّهُمْ عَلَى الْمَكَانِ الْمُرْتَفِعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ بلند جگہ پر کھڑے ہو کر لوگوں کی امامت کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2341]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2341]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
124. بَابُ الْإِمَامِ يُصَلِّي جَالِسًا .
امام کا بیٹھ کر نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2342
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا هَؤُلَاءِ أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ؟" قَالُوا: بَلَى، نَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ:" أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْزَلَ فِي كِتَابِهِ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ؟" قَالُوا: بَلَى، نَشْهَدُ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَكَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَأَنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ طَاعَتَكَ قَالَ:" فَإِنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ أَنْ تُطِيعُونِي، وَإِنَّ مِنْ طَاعَتِي أَنْ تُطِيعُوا أَئِمَّتَكُمْ، أَطِيعُوا أَئِمَّتَكُمْ فَإِنْ صَلَّوْا قُعُودًا فَصَلُّوا قُعُودًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب بھی تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: اے لوگو! کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں یہ حکم نازل کیا ہے کہ جو شخص میری اطاعت کرے گا وہ اللہ تعالی کی اطاعت کرنے والا شمار ہو گا؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ جو شخص آپ کی اطاعت کرے گا وہ اللہ تعالی کی اطاعت کرے گا کیونکہ آپ کی اطاعت اللہ تعالی کی اطاعت کا حصہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اللہ تعالی کی اطاعت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تم لوگ میری اطاعت کرو اور میری اطاعت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تم اپنے ائمہ کی اطاعت کرو، تم اپنے ائمہ کی اطاعت کرو! اگر وہ بیٹھ کر نماز ادا کریں تو تم لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2342]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2342]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2343
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلنَّاسِ:" إِنْ صَلَّى الْإِمَامُ جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا".
قَالَ الْقَاسِمُ: فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْ صِدْقِ مُعَاوِيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالَ الْقَاسِمُ: فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْ صِدْقِ مُعَاوِيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: اگر امام بیٹھ کر نماز ادا کرے تو تم لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔ قاسم نامی راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں کو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی سچ بیانی پر حیرت ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2343]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2343]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للبطراني، باب الميم، من اسمه محمود القاسم بن محمد، حديث 16529»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
125. بَابٌ فِيمَنْ أَمَّ قَوْمًا وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ .
جو شخص لوگوں کی امامت کرے اور لوگ اسے ناپسند کرتے ہوں
حدیث نمبر: 2344
عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّهُ صَلَّى بِقَوْمٍ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: إِنِّي نَسِيتُ أَنْ أَسْتَأْمِرَكُمْ قَبْلَ أَنْ أَتَقَدَّمَ، أَرْضَيْتُمْ بِصَلَاتِي؟ قَالُوا: نَعَمْ، وَمَنْ يَكْرَهُ ذَلِكَ يَا حَوَارِيَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ أَمَّ قَوْمًا وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ لَمْ تَجُزْ صَلَاتُهُ أُذُنَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَيُّوبَ الطِّلْحِيِّ قَالَ فِيهِ أَبُو زُرْعَةَ: عَامَّةُ أَحَادِيثِهِ لَا يُتَابَعُ عَلَيْهَا، وَقَالَ صَاحِبُ الْمِيزَانِ: صَاحِبُ مَنَاكِيرٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ انہوں نے لوگوں کی امامت کی جب انہوں نے نماز مکمل کی تو وہ بولے: میں یہ بھول گیا تھا کہ آگے بڑھنے سے پہلے تم لوگوں سے اجازت لیتا کیا تم لوگ میری نماز (یعنی میری امامت) سے راضی ہو؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! اے اللہ کے رسول کے حواری! اس بات کو کون ناپسند کرے گا، تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص لوگوں کی امامت کرتا ہے، اور وہ لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں تو اس شخص کی نماز اس کے کانوں سے اوپر نہیں جاتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں سلیمان بن ایوب طلحی کے حوالے سے نقل کی ہے، جس کے بارے میں ابوزرعہ نے یہ کہا: ہے، اس کی نقل کردہ زیادہ تر احادیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے ”میزان“ کے مصنف کہتے ہیں: یہ منکر روایات نقل کرنے والا شخص ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2344]