الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابُ صَلَاةِ التَّسْبِيحِ .
صلوۃ التسبیح کا بیان
حدیث نمبر: 3679
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" يَا غُلَامُ أَلَا أَحْبُوكَ؟ أَلَا أَنْحَلُكَ؟ أَلَا أُعْطِيكَ؟" قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: فَظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيَقْطَعُ لِي قِطْعَةً مِنْ مَالٍ فَقَالَ:" أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ تُصْلِيهِنَّ فِي كُلِّ يَوْمٍ فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي كُلِّ جُمُعَةٍ فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي كُلِّ شَهْرٍ فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي كُلِّ سَنَةٍ فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي دَهْرِكَ مَرَّةً، تُكَبِّرُ فَتَقْرَأُ أُمَّ الْقُرْآنِ وَسُورَةً، ثُمَّ تَقُولُ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً ثُمَّ تَرْكَعُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا ثُمَّ تَرْفَعُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَفْعَلُ فِي صَلَاتِكَ كُلِّهَا مِثْلَ ذَلِكَ، فَإِذَا فَرَغْتَ قُلْتَ بَعْدَ التَّشَهُّدِ وَقَبْلَ السَّلَامِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ تَوْفِيقَ أَهْلِ الْهُدَى وَأَعْمَالَ أَهْلِ الْيَقِينِ وَمُنَاصَحَةَ أَهْلِ التَّوْبَةِ وَعَزْمَ أَهْلِ الصَّبْرِ وَجِدَّ أَهْلِ الْخَشْيَةِ وَطَلَبَ أَهْلِ الرَّغْبَةِ وَتَعَبُّدَ أَهْلِ الْوَرَعِ وَعِرْفَانَ أَهْلِ الْعِلْمِ حَتَّى أَخَافَكَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مَخَافَةً تَحْجِزُنِي عَنْ مَعَاصِيكَ حَتَّى أَعْمَلَ بِطَاعَتِكَ عَمَلًا أَسْتَحِقُّ بِهِ رِضَاكَ وَحَتَّى أُنَاصِحَكَ بِالتَّوْبَةِ خَوْفًا مِنْكَ وَحَتَّى أُخْلِصَ لَكَ النَّصِيحَةَ حُبًّا لَكَ وَحَتَّى أَتَوَكَّلَ عَلَيْكَ فِي الْأُمُورِ حُسْنَ ظَنٍّ بِكَ سُبْحَانَ خَالِقِ النَّارِ فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ ذُنُوبَكَ صَغِيرَهَا وَكَبِيرَهَا وَقَدِيمَهَا وَحَدِيثَهَا وَسِرَّهَا وَعَلَانِيَتَهَا وَعَمْدَهَا وَخَطَأَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: اے لڑکے! کیا میں تمہیں کچھ نہ دوں؟ کیا میں تمہیں عطیہ نہ دوں؟ کیا میں تمہیں تحفہ نہ دوں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، راوی کہتے ہیں: میں نے یہ گمان کیا کہ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے مال عطا کریں گے، آپ نے ارشاد فرمایا: چار رکعات تم نے روزانہ پڑھنی ہیں، اگر تم اس کی استطاعت نہیں رکھتے، تو ہفتے میں ایک مرتبہ پڑھ لینی ہیں، اگر اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتے، تو پھر مہینے میں ایک مرتبہ پڑھ لینی ہیں، اگر اس کی بھی اسطاعت نہیں رکھتے، تو سال میں ایک مرتبہ پڑھ لینی ہیں، اگر اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتے، تو کبھی بھی ایک مرتبہ پڑھ لینا، تم تکبیر پڑھ کے ایک مرتبہ سورت فاتحہ اور ایک سورت کی تلاوت کرنا، پھر تم سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اکبر پندرہ مرتبہ پڑھنا، پھر تم رکوع میں یہ کلمات دس مرتبہ پڑھنا، پھر جب تم اُٹھو گے، تو دس مرتبہ یہ کلمات پڑھنا، پھر تم سجدے میں جاؤ گے، تو یہ کلمہ دس مرتبہ پڑھنا، پھر تم اُٹھو گے، تو یہ کلمہ دس مرتبہ پڑھنا، پھر تم اپنی نماز میں اسی طرح پڑھنا، جب تم فارغ ہو جاؤ گے، تو تشہد کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے یہ پڑھنا: ”اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت والے لوگوں کی، توفیق اور اہل یقین کے اعمال اور توبہ کرنے والوں کی خیرخواہی صبر کرنے والوں کے عزم خشیت والوں کی کوشش، رغبت والوں کی طلب، پرہیز گاروں کی عبادت گزاری، اہل علم کے عرفان کا سوال کرتا ہوں، تاکہ میں تجھ سے ڈرتا رہوں، اے اللہ! میں تجھ سے ایسا خوف مانگتا ہوں، جو مجھے تیری نافرمانی سے روک دے، یہاں تک کہ میں تیری فرمانبرداری سے متعلق ایسا عمل کروں، جس کے ذریعے میں تیری رضامندی کا مستحق ہو جاؤں، یہاں تک کہ میں تیری بارگاہ میں خالص توبہ کر لوں، تیرے خوف کی وجہ سے ہو، اور تیری محبت کی وجہ سے، میں خیرخواہی کو تیرے لئے خالص کر لوں، یہاں تک کہ تمام امور میں تجھ پر توکل کروں، تیرے بارے میں اچھا گمان رکھتے ہوئے، تو ہر عیب سے پاک ہے، اے جہنم کو پیدا کرنے والے!“ (اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اے ابن عباس! جب تم ایسا کر لو گے، تو اللہ تعالیٰ تمہارے تمام چھوٹے بڑے، پرانے نئے پوشیدہ اعلانیہ، جان بوجھ کر اور غلطی سے کیے گئے، (تمام) گناہوں کی مغفرت کر دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3679]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3679]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3680
وَلِابْنِ عَبَّاسٍ عِنْدَهُ أَيْضًا مِنْ طَرِيقِ أَبِي الْجَوْزَاءِ قَالَ: قَالَ لِيَ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَا أَبَا الْجَوْزَاءِ أَلَا أَحْبُوكَ؟ أَلَا أَنْحَلُكَ؟ أَلَا أُعْطِيكَ؟ قُلْتُ: بَلَى فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ" فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ صَلَّاهُنَّ غُفِرَ لَهُ كُلُّ ذَنَبٍ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ قَدِيمٍ أَوْ حَدِيثٍ كَانَ هُوَ أَوْ كَائِنٌ".
وَفِي الْأَوَّلِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ حَبِيبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَفِي الثَّانِي يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَفِي الْأَوَّلِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ حَبِيبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَفِي الثَّانِي يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے انہوں نے
یہ روایت ابوجوزاء کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا: اے ابوجوزاء! کیا میں تمہیں کچھ نہ دوں؟ کیا میں تمہیں کوئی تحفہ نہ دوں؟ کیا میں تمہیں کوئی عطیہ نہ دوں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص چار رکعات ادا کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے زیادہ مختصر ہے، اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص انہیں ادا کر لے گا، اُس کے ہر چھوٹے بڑے، پرانے نئے گناہ کی مغفرت ہو جائے گی، خواہ وہ پہلے ہو چکا ہو، یا آگے چل کے ہو“۔
پہلی روایت میں ایک راوی عبدالقدوس بن حبیب ہے، اور وہ متروک ہے، جبکہ دوسری روایت میں یحیی بن عقبہ بن ابوعیزار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3680]

پہلی سند ضعیف جداً (بوجہ راوی متروک) اور دوسری ضعیف (بوجہ راوی ضعیف) ہے۔
62. بَابُ صَلَاةِ الشُّكْرِ .
نماز شکر کا بیان
حدیث نمبر: 3681
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كَانَ لَا يُفَارِقُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ بَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَمْسَةٌ أَوْ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَخَرَجَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَاتَّبَعْتُهُ فَدَخَلَ حَائِطًا مِنْ حِيطَانِ الْأَسْوَاقِ فَصَلَّى فَأَطَالَ السُّجُودَ فَقُلْتُ: قَبَضَ اللَّهُ رَوْحَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا أَرَاهُ أَبَدًا فَحَزِنْتُ وَبَكَيْتُ فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَدَعَانِي فَقَالَ:" مَا الَّذِي بِكَ؟ أَوْ مَا الَّذِي أَرَى بِكَ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَطَلْتَ السُّجُودَ فَقُلْتُ: قَدْ قَبَضَ اللَّهُ رَسُولَهُ لَا أَرَاهُ أَبَدًا فَحَزِنْتُ وَبَكَيْتُ قَالَ:" سَجَدْتُ هَذِهِ السَّجْدَةَ شُكْرًا لِرَبِّي فِيمَا أَبْلَانِي مِنْ أُمَّتِي، أَنَّهُ قَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْهُمْ صَلَاةً كَتَبْتُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَهُ حَدِيثٌ فِي سُجُودِ الشُّكْرِ يَأْتِي.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَهُ حَدِيثٌ فِي سُجُودِ الشُّكْرِ يَأْتِي.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے پانچ یا چار آدمی کبھی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے سے جدا نہیں ہوتے تھے ایک رات آپ باہر تشریف لائے میں آپ کے پیچھے چل پڑا آپ ایک باغ میں آئے وہاں آپ نے نماز ادا کی اور طویل سجدہ کیا میں نے سوچا: شاید اللہ تعالی نے اپنے رسول کی روح کو قبض کر لیا ہے اب میں آپ کو کبھی نہیں دیکھ پاؤں گا یہ سوچ کر میں غمگین ہو گیا اور رونے لگا آپ نے اپنے سر کو اٹھایا اور مجھے بلایا اور فرمایا: تمہیں کیا ہوا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ چیز کیا ہے، جو میں تم میں دیکھ رہا ہوں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے سجدے کو اتنا طول دیا کہ میں نے یہ سوچا کہ شاید اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی روح کو قبض کر لیا ہے، اور اب میں انہیں کبھی نہیں دیکھ پاؤں گا اس بات پر میں غمگین ہوا اور رونے لگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے یہ سجدہ اپنے پروردگار کا شکر کرنے کے لئے کیا تھا جو شکر اس چیز کی وجہ سے تھا جو اس نے میری امت کو عطا کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پروردگار نے فرمایا: ”ان لوگوں میں سے جو شخص تم پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کر لی جائیں گی“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کے حوالے سے ایک حدیث سجدہ شکر سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3681]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1006»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
63. بَابُ الصَّلَاةِ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا .
جب کسی جگہ پڑاؤ کیا جائے تو نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 3682
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا لَمْ يَرْتَحِلْ مِنْهُ حَتَّى يُوَدِّعَهُ بِرَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ، وَثَّقَهُ أَبُو نُعَيْمٍ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ، وَثَّقَهُ أَبُو نُعَيْمٍ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی جگہ پڑاؤ کرتے تھے تو آپ وہاں سے اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے، جب تک آپ وہاں دو رکعات ادا نہیں کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلی اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن سعد ہے، جسے ابونعیم اور ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3682]

تخریج الحدیث: «صحيح ابن خزيمة، جماع أبواب صلاة التطوع فى السفر باب صلاة التطوع فى السفر عند توديع المنازل 1188 المستدرك على الصحيحين للحاكم، من كتاب صلاة التطوع، فأما حديث عبد الله بن فروخ، 1123 سنن الدارمي، ومن كتاب الاستئذان باب فى الركعتين إذا نزل منزلا 2635 السنن الكبرى للبيهقى، جماع أبواب وقت الحج والعمرة، جماع أبواب آداب السفر، باب ما يقول إذا نزل منزلاً، حديث 9697 مسند أبى يعلى الموصلي، سعيد بن سنان، 4200 المعجم الأوسط للطبراني باب الحاء من اسمه الحسن، 3522، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2681، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 34665، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2395، 4301/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3683
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا فِي سَفَرٍ أَوْ دَخَلَ بَيْتَهُ لَمْ يَجْلِسْ حَتَّى يَرْكَعَ رَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ مُصْعَبٌ الزُّبَيْرِيُّ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ كَثِيرُونَ مِنَ الْأَئِمَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ مُصْعَبٌ الزُّبَيْرِيُّ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ كَثِيرُونَ مِنَ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران جب کسی جگہ پڑاؤ کرتے تھے پھر جب اپنے گھر میں تشریف لاتے تھے تو آپ اس وقت تک نہیں بیٹھتے تھے، جب تک دو رکعات ادا نہیں کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، جسے مصعب زبیری اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ ائمہ کی ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3683]

ضعیف جداً
64. بَابُ الصَّلَاةِ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا .
جب آدمی سفر کا ارادہ کرے تو نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 3684
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ إِلَى الْبَحْرِينِ فِي تِجَارَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلِّ رَكْعَتَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ میں تجارت کے سلسلے میں بحرین میں روانہ ہونے لگا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دو رکعات ادا کر لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3684]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3684]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10469»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
65. بَابُ الصَّلَاةِ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ .
جب آدمی سفر سے واپس آئے، تو نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 3685
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سفر سے (واپس) تشریف لاتے تھے تو پہلے دو رکعات ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3685]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3685]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3062»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
66. بَابُ الصَّلَاةِ إِذَا دَخَلَ مَنْزِلَهُ وَإِذَا خَرَجَ مِنْهُ .
آدمی کا اس وقت نماز ادا کرنا جب وہ گھر میں داخل ہو، یا گھر سے نکلے
حدیث نمبر: 3686
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا دَخَلْتَ مَنْزِلَكَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ تَمْنَعَانِكَ مَدْخَلَ السُّوءِ، وَإِذَا خَرَجْتَ مِنْ مَنْزِلِكَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ تَمْنَعَانِكَ مَخْرَجَ السُّوءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم اپنے گھر میں داخل ہو، تو دو رکعات ادا کر لو یہ دونوں تمہیں بری جگہ میں داخل ہونے سے روک دیں گی، اور جب تم اپنے گھر سے روانہ ہونے لگو تو دو رکعات ادا کر لو یہ دونوں تمہیں بری جگہ سے نکلنے سے روک دیں گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3686]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3686]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
67. بَابُ سُجُودِ التِّلَاوَةِ .
سجود تلاوت کا بیان
حدیث نمبر: 3687
عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا سَجَدَ ابْنُ آدَمَ قَالَ الشَّيْطَانُ: أُمِرَ ابْنُ آدَمَ بِالسُّجُودِ فَسَجَدَ فَلَهُ الْجَنَّةُ، وَأُمِرْتُ بِالسُّجُودِ فَعَصَيْتُ فَلِيَ النَّارُ".
أَوْ نَحْوَ هَذَا الْكَلَامِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كِنَانَةُ بْنُ جَبَلَةَ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ وَسُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب ابن آدم سجدہ کرتا ہے، تو شیطان یہ کہتا ہے۔ ابن آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو اس نے سجدہ کر لیا اسے جنت مل جائے گی مجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو میں نے انکار کیا، تو مجھے جہنم ملے گی“۔ راوی کہتے ہیں: یا اس کی مانند کوئی کلام ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کنانہ بن جبلہ ہے، جسے ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور ایک راوی سہیل بن ابوحزم ہے، جسے یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3687]

حدیث نمبر: 3688
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا رَأَى الشَّيْطَانُ ابْنَ آدَمَ سَاجِدًا صَاحَ وَقَالَ: يَا وَيْلَهُ وَيْلُ الشَّيْطَانِ أَمَرَ اللَّهُ ابْنَ آدَمَ أَنْ يَسْجُدَ وَلَهُ الْجَنَّةُ فَأَطَاعَ وَأَمَرَنِي أَنْ أَسْجُدَ فَعَصَيْتُ فَلِي النَّارُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب شیطان ابن آدم کو سجدے کی حالت میں دیکھتا ہے، تو چیخ کر یہ کہتا ہے: ہائے بربادی شیطان کی بربادی اللہ تعالیٰ نے ابن آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دیا کہ اسے جنت مل جائے گی تو اس نے اطاعت کی اور اس نے مجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا تو میں نے نافرمانی کی، تو مجھے جہنم ملے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ ابواسحاق نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3688]

إسناده منقطع