الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابُ سُجُودِ الشُّكْرِ .
سجود شکر کا بیان
حدیث نمبر: 3719
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: أَقْبَلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ يُصَلِّي فَلَمْ يَزَلْ قَائِمًا حَتَّى أَصْبَحَ فَسَجَدَ سَجْدَةً ظَنَنْتُ أَنَّ نَفْسَهُ قَدْ قُبِضَتْ فِيهَا قَالَ:" تَدْرِي لِمَ ذَاكَ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ فَأَعَادَهَا عَلَيَّ ثَلَاثًا أَوْ أَرْبَعًا فَقَالَ:" إِنِّي صَلَّيْتُ مَا كَتَبَ لِي رَبِّي وَأَتَانِي رَبِّي فَقَالَ لِي فِي آخِرِهَا: مَا أَفْعَلُ بِأُمَّتِكَ؟ قُلْتُ: أَيْ رَبِّ أَنْتَ أَعْلَمُ فَأَعَادَهَا عَلَيَّ ثَلَاثًا أَوْ أَرْبَعًا فَقَالَ لِي فِي آخِرِهَا: مَا أَفْعَلُ بِأُمَّتِكَ؟ قُلْتُ: أَنْتَ أَعْلَمُ يَا رَبِّ قَالَ: إِنِّي لَا أُحْزِنُكَ فِي أُمَّتِكَ، فَسَجَدْتُ لِرَبِّي وَرَبِّي شَاكِرٌ يُحِبُّ الشَّاكِرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ عُثْمَانَ السَّكْسَكِيِّ عَنْ مُعَاذٍ وَلَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا فَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي أَتْبَاعِ التَّابِعِينَ وَهُوَ مِنْ طَرِيقِ بَقِيَّةَ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت کھڑے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے۔ آپ مسلسل قیام کی حالت میں رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی تو آپ سجدے میں چلے گئے میں نے یہ گمان کیا کہ شاید سجدے کے دوران آپ کی روح قبض ہو گئی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو اس کی (یعنی سجدے کو طویل کرنے کی) وجہ کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین یا چار مرتبہ یہ بات مجھ سے دہرائی پھر ارشاد فرمایا: میں نے وہ نماز ادا کی جو اللہ تعالیٰ نے میرے نصیب میں لکھی تھی پھر میرا پروردگار میرے پاس آیا اور اس نے آخر میں مجھ سے فرمایا: میں تمہاری امت کے ساتھ کیا کروں؟ میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو زیادہ بہتر جانتا ہے پروردگار نے تین یا چار مرتبہ یہ بات میرے ساتھ کی سب سے آخر میں مجھ سے یہ بات کی کہ میں تمہاری امت کے ساتھ کیا کروں؟ میں نے عرض کی: اے پروردگار تو زیادہ بہتر جانتا ہے، تو پروردگار نے فرمایا: تمہاری امت کے بارے میں، میں تمہیں غمگین نہیں کروں گا، تو میں اپنے پروردگار کی بارگاہ میں سجدے میں چلا گیا میرا پروردگار شکر قبول کرنے والا ہے، اور شکر کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حجاج بن عثمان سکسکی کے حوالے سے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اور اس نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ تبع تابعین میں کیا ہے
یہ روایت بقیہ کے حوالے سے منقول ہے، اور وہ عنعنہ کے ساتھ اس کو نقل کرتے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3719]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9101»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 3720
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: جِئْتُ أَزُورُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا هُوَ يُوحَى إِلَيْهِ، فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ لِعَائِشَةَ:" نَاوِلِينِي رِدَائِي" فَخَرَجَ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا فِيهِ قَوْمٌ لَيْسَ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرُهُمْ فَجَلَسَ فِي نَاحِيَةِ الْقَوْمِ حَتَّى قَضَى الْمُذَكِّرُ تَذْكِرَتَهُ قَرَأَ تَنْزِيلَ السَّجْدَةِ فَأَطَالَ السُّجُودَ حَتَّى إِذَا جَاءَ مَنْ كَانَ عَلَى قَدْرِ مِيلَيْنِ وَتَسَامَعَ النَّاسُ سُجُودَهُ فَعَجَزَ الْمَسْجِدُ عَنِ النَّاسِ فَأَرْسَلَتْ عَائِشَةُ إِلَى أَهْلِهَا احْضُرُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقَدْ رَأَيْتُ مِنْهُ شَيْئًا لَمْ أَرَهُ فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَطَلْتَ السُّجُودَ؟ فَقَالَ:" سَجَدْتُ لِرَبِّي شُكْرًا فِيمَا أَعْطَانِي مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ" فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُمَّتُكَ أَكْثَرُ وَأَطْيَبُ فَاسْتَكْثِرْ لَهُمْ فَقَالَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا فَقَالَ عُمَرُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَدِ اسْتَوْهَبْتَ أُمَّتَكَ!.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ قُلْتُ: وَلَهُ طُرُقٌ تَأْتِي فِي الْبَعْثِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ قُلْتُ: وَلَهُ طُرُقٌ تَأْتِي فِي الْبَعْثِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنے کے لئے آیا تو اس وقت آپ کی طرف وحی نازل ہو رہی تھی جب آپ کی یہ کیفیت ختم ہو گئی تو آپ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ مجھے میری چادر پکڑاؤ پھر آپ مسجد میں چلے گئے وہاں کچھ لوگ موجود تھے ان کے علاوہ مسجد میں اور کوئی نہیں تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے ساتھ بیٹھ گئے یہاں تک کہ بیان کرنے والے نے اپنی بات ختم کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت تنزیل السجدہ کی تلاوت کی اور طویل سجدہ کیا جو اتنا طویل تھا کہ جو لوگ دو میل کے فاصلے پر تھے وہ بھی آ گئے لوگوں نے ایک دوسرے سے اس سجدے کے بارے میں سنا تو لوگ اتنے زیادہ اکھٹے ہو گئے کہ مسجد بھر گئی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے گھر والوں کو پیغام بھیجا کہ آپ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ جائیں کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک ایسی چیز دیکھی ہے، جو پہلے میں نے نہیں دیکھی تھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے سجدے کو اتنا طول دیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے پروردگار نے میری امت کے بارے میں مجھے جو چیز عطا کی ہے میں نے اپنے پروردگار کا شکر ادا کرنے کے لئے سجدہ کیا تھا اس نے یہ چیز عطا کی ہے کہ میری امت کے ستر ہزار افراد کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔ سیدنا ابوبکر نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ کی امت کثرت والی ہے، اور زیادہ پاکیزہ ہے آپ ان کے لئے مزید کثرت کی دعا کرتے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو مرتبہ یا تین مرتبہ (میں نے مزید کثرت طلب کی تھی) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کی امت آپ کو ہبہ کر دی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے میں یہ کہتا ہوں، اس روایت کے مختلف طرق ہیں جو دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق باب میں آگے آئیں گے، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3720]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3721
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمْ يَبْقَ مِنْ طَوَاغِيتَ الْجَاهِلِيَّةِ إِلَّا بَيْتُ ذِي الْخَلَصَةِ فَمَنْ يُنْتَدَبُ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ؟" قَالَ جَرِيرٌ: أَنَا، وَانْتَدَبَ مَعَهُ سَبْعَمِائَةٍ كُلُّهُمْ مِنْ أَحْمُسَ فَلَمْ يَفْجَأِ الْقَوْمَ إِلَّا بِنَوَاصِي الْخَيْلِ فَقَتَلُوا وَحَرَقُوا الْبَيْتَ وَكَتَبُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبِشَارَةٍ وَأَخْبَرُوهُ أَنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْهُ إِلَّا كَالْبَعِيرِ الْأَجْرَبِ فَخَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاجِدًا ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأَحْمُسَ فِي خَيْلِهَا وَرِجَالِهَا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارِ السُّجُودِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَجَمَاعَةٌ كَثِيرَةٌ، وَقَالَ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ: صَدُوقٌ كَثِيرُ الْخَطَأِ وَالْوَهْمِ.

سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زمانہ جاہلیت کے بتوں میں سے صرف بیت ذی الخلصہ رہ گیا ہے، تو کون اللہ اور اس کے رسول کی خاطر اس کو ختم کرے گا؟ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں، تو وہ اپنے ساتھ سات سو افراد کو لے کے گئے جن کا سب تعلق احمس قبیلے سے تھا وہ لوگ اچانک ان کے سروں پر پہنچ گئے انہوں نے لوگوں کو قتل بھی کیا، اور اس گھر کو جلا دیا انہوں نے خوشخبری کی خبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحریری طور پر بھیجی اور آپ کو یہ بتایا: اب اس گھر کی حالت یوں ہے، جس طرح کوئی خارش زدہ اونٹ ہوتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں چلے گئے پھر آپ نے یہ دعا کی: اے اللہ! احمس قبیلے کے گھڑ سواروں اور پیادہ افراد کو برکت نصیب فرما۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں
یہ روایت اس کی مانند منقول ہے، جس میں اختصار کرتے ہوئے سجدے کا ذکر نہیں ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے، جسے شعبہ اور ایک بڑی جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے عمرو بن علی کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، لیکن بکثرت غلطی کرتا ہے، اور بکثرت وہم کا شکار ہوتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3721]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الجيم، باب من اسمه جابر، طارق بن عبد الرحمن عن قيس بن أبى حازم عن جرير، 2248، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2296»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3722
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْتُهُ سَجَدَ سَجْدَةَ الشُّكْرِ وَقَالَ:" سَجَدْتُ شُكْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خُارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ عَلِيُّ بْنُ يَحْيَى وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے میں نے آپ کو سجدہ شکر کرتے ہوئے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے یہ سجدہ شکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن مصعب ہے، جسے یحیی بن معین امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے علی بن یحیی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3722]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3723
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِهِ رَجُلٌ بِهِ زَمَانَةٌ فَنَزَلَ فَسَجَدَ وَمَرَّ بِهِ أَبُو بَكْرٍ فَنَزَلَ فَسَجَدَ وَمَرَّ بِهِ عُمَرُ فَنَزَلَ فَسَجَدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو اپاہج تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نیچے اترے اور سجدے میں چلے گئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا گزر اس شخص کے پاس سے ہوا تو وہ بھی نیچے اترے اور سجدے میں چلے گئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا گزر اس شخص کے پاس سے ہوا تو وہ بھی نیچے اترے اور سجدے میں چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3723]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3723]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3724
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا رَأَى رَجُلًا مُتَغَيِّرَ الْخَلْقِ سَجَدَ، وَإِذَا رَأَى قِرْدًا سَجَدَ، وَإِذَا قَامَ مِنْ مَنَامِهِ سَجَدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی ایسے شخص کو دیکھتے تھے جس کی ظاہری تخلیق میں کوئی خامی ہوتی تھی تو آپ سجدے میں چلے جاتے تھے، جب آپ بندر کو دیکھتے تھے تو آپ سجدے میں چلے جاتے تھے، اور جب آپ نیند سے بیدار ہوتے تھے تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن محمد بن منکدر ہے، جسے ابوزرعہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3724]

تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين من اسمه عبدان 4645 .»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3725
وَعَنْ عُرْفُجَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ رَجُلًا بِهِ زَمَانَةٌ فَسَجَدَ، وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ أَتَاهُ فَتْحٌ فَسَجَدَ، وَأَنَّ عُمَرَ أَتَاهُ فَتْحٌ فَسَجَدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْفَهْمِيُّ وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مِسْعَرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْفَهْمِيُّ وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مِسْعَرٍ.
سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا، جو اپاہج تھا، تو آپ سجدے میں چلے گئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس فتح کی خبر آئی، تو وہ سجدے میں چلے گئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس فتح کی خبر آئی، تو وہ بھی سجدے میں چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ فہمی ہے مسعر کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3725]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5268»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3726
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّهُ لَمَّا قُتِلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ كَانَ عِنْدَهَا شَيْءٌ أَعْطَاهَا إِيَّاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفْطٍ فَأَمَرَتْ بِطَلَبِهِ فَلَمَّا وَجَدَتْهُ خَرَّتْ سَاجِدَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَفِي بَعْضِ رِجَالِهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَفِي بَعْضِ رِجَالِهِ كَلَامٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو شہید کیا گیا تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے پاس ایک چیز تھی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک ٹوکری میں عطا کی تھی، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے اسے تلاش کرنے کا حکم دیا جب وہ انہیں مل گئی، تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سجدے میں چلی گئیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند حسن ہے، اور اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3726]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند حسن ہے، اور اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3726]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الألف، ما أسندت أسماء بنت أبى بكر، طلحة بن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبى بكر، 20150»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن