🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابٌ فِيمَنْ ذَهَبَ بَصَرُهُ .
جس شخص کی بینائی رخصت ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3847
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَعَنْ مَنْ أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْهِ فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ الصَّلْتِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَدْ رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) ”جس شخص کی بینائی میں رخصت کر دوں اور وہ صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے میں اس کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن صلت ہے، اور وہ متروک ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ امام أحمد بن حنبل نے اس سے روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3847]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5368»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3848
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: إِذَا أَذْهَبْتُ حَبِيبَتَيْ عَبْدِي فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ أَثَبْتُهُ بِهِمَا الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں اپنے بندے کی دو محبوب چیزوں (یعنی دونوں آنکھوں کی بینائی) کو رخصت کر دوں اور وہ صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے تو میں ان دونوں کے عوض میں اس کے لئے جنت کو مقرر کر دوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3848]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 179»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3849
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ ذَهَبَ بَصَرُهُ فِي الدُّنْيَا جَعَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنْ كَانَ صَالِحًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دنیا میں جس شخص کی بینائی رخصت ہو جائے گی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کے لئے نور مقرر کرے گا اگر وہ نیک ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی بشر بن ابراہیم انصاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3849]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1242»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابٌ فِيمَنْ ذَهَبَتْ عَيْنُهُ الْوَاحِدَةُ .
جس شخص کی ایک آنکھ رخصت ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3850
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ: إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْ عَبْدِي لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمٍ الضَّبِّيُّ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ قَالَ: وَيُخْطِئُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں اپنے بندے کی دونوں آنکھوں کی بینائی لے لوں تو میں اس کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوتا راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ایک (آنکھ کی بینائی رخصت ہوئی ہو، تو بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ایک کی ہوئی ہو، تو بھی (یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اگر ایک ہو“۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلیم ضبی جسے ازدی نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: یہ غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3850]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى عمران الجوني، 4125، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2400، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3833»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3851
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ رَبُّكُمْ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: إِذَا قَبَضْتُ كَرِيمَةَ عَبْدِي وَهُوَ بِهَا ضَنِينٌ فَحَمِدَنِي عَلَى ذَلِكَ لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ ذَكَرُهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمہارا پروردگار فرماتا ہے، جب میں اپنے بندے کی بینائی قبض کر لوں اور وہ اس بینائی کو چاہتا ہو، اور پھر بھی وہ اس بات پر میری حمد بیان کرے تو میں اس کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے۔ ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3851]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7504»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابٌ فِي وَجَعِ الْعَيْنِ .
آنکھ کے درد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3852
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" لَا هَمَّ إِلَّا هَمُّ الدَّيْنِ، وَلَا وَجَعَ إِلَّا وَجَعُ الْعَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَرِينُ بْنُ سَهْلٍ قَالَ الْأَزْدِيُّ: كَذَّابٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پریشانی صرف قرض کی پریشانی ہوتی ہے، اور تکلیف صرف آنکھ کی تکلیف ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قرین بن سہل ہے ازدی کہتے ہیں: یہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3852]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6061، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 821»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابٌ فِي الطَّاعُونِ وَمَا تَحْصُلُ بِهِ الشَّهَادَةُ .
طاعون کا بیان اور اس کے ذریعے شہادت حاصل ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3853
عَنْ أَبِي عَسِيبٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَانِي جِبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِالْحُمَّى وَالطَّاعُونِ فَأَمْسَكْتُ الْحُمَّى بِالْمَدِينَةِ وَأَرْسَلْتُ الطَّاعُونَ إِلَى الشَّامِ فَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ لِأُمَّتِي وَرَحْمَةٌ لَهُمْ رِجْسٌ عَلَى الْكَافِرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا ابوعسیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل میرے پاس بخار اور طاعون لے کے آئے، تو میں نے بخار کو مدینہ کے لئے روک لیا اور طاعون کو شام کی طرف بھیجوا دیا، طاعون میری امت کے لئے شہادت ہو گا، اور ان کے لئے رحمت ہو گا، اور کافروں کے لئے عذاب ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3853]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20243»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3854
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْغَارِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ طَعْنًا وَطَاعُونًا" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَعْلَمُ أَنَّكَ قَدْ سَأَلْتَ مَنَايَا أُمَّتِكَ فَهَذَا الطَّعْنُ قَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الطَّاعُونُ؟ قَالَ:" ذَرْبٌ كَالدُّمَّلِ إِنْ طَالَتْ بِكَ حَيَاةٌ سَتَرَاهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحَنَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار میں موجود تھا آپ نے دعا کی: اے اللہ! طعن اور طاعون، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ تو مجھے تو پتہ ہے کہ آپ نے اپنی امت کے بارے میں دعا مانگی ہے طعن (ہتھیار کے ذریعے زخمی ہونے) کا تو ہمیں پتہ ہے طاعون کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ پیپ والے پھوڑے کی طرح کا ہوتا ہے، اگر تمہاری زندگی طویل ہوئی، تو تم عنقریب اسے دیکھ لو گے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر حنفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3854]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1824»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3855
وَعَنْ أَبِي قِلَابَةَ: أَنَّ الطَّاعُونَ وَقَعَ بِالشَّامِ فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: إِنَّ هَذَا الزَّجْرَ قَدْ وَقَعَ فَتَفَرَّقُوا عَنْهُ فِي الشِّعَابِ وَالْأَوْدِيَةِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ مُعَاذًا فَلَمْ يُصَدِّقْهُ بِالَّذِي قَالَ، قَالَ: فَقَالَ: بَلْ هُوَ شَهَادَةٌ وَرَحْمَةٌ وَدَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اللَّهُمَّ أَعْطِ مُعَاذًا وَأَهْلَهُ نَصِيبَهُمْ مِنْ رَحْمَتِكَ قَالَ أَبُو قِلَابَةَ: فَعَرَفْتُ الشَّهَادَةَ وَعَرَفْتُ الرَّحْمَةَ وَلَمْ أَدْرِ مَا دَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ حَتَّى أُنْبِئْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَا هُوَ ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّي إِذْ قَالَ فِي دُعَائِهِ:" فَحُمَّى إِذَا أَوْ طَاعُونًا" - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ لَهُ إِنْسَانٌ مِنْ أَهْلِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُكَ اللَّيْلَةَ تَدْعُو بِدُعَاءٍ؟ قَالَ:" وَسَمِعْتَهُ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" إِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ لَا يُهْلِكَ أُمَّتِي بِسَنَةٍ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُ اللَّهَ أَنْ لَا يُسَلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَلْبِسَهُمْ شِيَعًا وَيُذِيقُ بَعْضَهُمْ بَأْسَ بَعْضٍ فَأَبَى عَلَيَّ" - أَوْ قَالَ:" فَمُنِعْتُ، فَقُلْتُ: حُمَّى إِذًا أَوْ طَاعُونًا حُمَّى إِذًا أَوْ طَاعُونًا" يَعْنِي: ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو قِلَابَةَ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ.
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: شام میں طاعون کی وباء پھیل گئی تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ بیماری ہے، جو واقع ہو گئی ہے، تو تم اس کو چھوڑ کر مختلف گھاٹیوں اور وادیوں میں بکھر جاؤ، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی، تو انہوں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے قول کی تصدیق نہیں کی اور یہ فرمایا: جی نہیں بلکہ یہ شہادت ہے، اور رحمت ہے، اور تمہارے نبی کی دعا ہے اے اللہ! تو معاذ اور اس کے گھر والوں کو اپنی رحمت میں سے ان کا حصہ نصیب فرما۔ ابوقلابہ کہتے ہیں: شہادت کا مجھے پتہ تھا، رحمت ہونے کا مجھے پتہ تھا، لیکن مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ تم لوگوں کے نبی کی دعا سے مراد کیا ہے؟ یہاں تک کہ مجھے یہ بات بیان کی گئی کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نماز ادا کر رہے تھے۔ آپ نے دعا کے دوران ارشاد فرمایا: یا یہاں بخار ہو، یا طاعون ہو ایسا آپ نے تین مرتبہ کہا: جب صبح ہوئی تو آپ کے گھر والوں میں سے کسی نے آپ سے کہا: یا رسول اللہ! میں نے گزشتہ رات آپ کو ایک دعا کرتے ہوئے سنا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس کو سنا تھا انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے پروردگار سے یہ دعا مانگی تھی کہ وہ میری امت کو قحط سالی کے ذریعے ہلاکت کا شکار نہ کرے تو پروردگار نے یہ چیز مجھے عطا کر دی میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگی کہ وہ ان لوگوں پر ایسا دشمن مسلط نہ کرے جو ان کے علاوہ ہو، اور میں نے اس سے یہ دعا مانگی تھی کہ وہ انہیں مختلف گروہوں میں تقسیم نہ کرے کہ وہ ایک دوسرے کو نقصان پہنچاتے پھریں تو پروردگار نے اسے قبول نہیں کیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) مجھے روک دیا گیا تو میں نے عرض کی: پھر یا تو بخار ہو، یا طاعون ہو، یا تو بخار ہو، یا طاعون ہو یعنی تین مرتبہ ایسے کہا:۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ ابوقلابہ نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3855]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21631»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3856
وَعَنْ أَبِي مُنِيبٍ الْأَحْدَبِ قَالَ: خَطَبَ مُعَاذٌ بِالشَّامِ فَذَكَرَ الطَّاعُونَ فَقَالَ: إِنَّهَا رَحْمَةُ رَبِّكُمْ وَدَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ وَقَبْضُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ عَلَى آلِ مُعَاذٍ نَصِيبَهُمْ مِنْ هَذِهِ الرَّحْمَةِ، ثُمَّ نَزَلَ عَنْ مَقَامِهِ ذَلِكَ فَدَخَلَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ فَقَالَ مُعَاذٌ: سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهُ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ وَإِسَنَادُهُ مُتَّصِلٌ.
ابومنیب احدب بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے شام میں خطبہ دیتے ہوئے طاعون کا ذکر کیا، اور ارشاد فرمایا: یہ تمہارے پروردگار کی رحمت ہے، اور تمہارے نبی کی دعا ہے، اور تم سے پہلے کے نیک لوگوں کے انتقال کا طریقہ ہے اے اللہ! معاذ کے گھر والوں کو اس رحمت میں سے ان کا حصہ نصیب فرما پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اپنی جگہ سے نیچے اتر آئے آپ سیدنا عبدالرحمن بن معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ چیز حق ہے، اور تمہارے پروردگار کی طرف سے ہے، تو تم شک کا شکار ہونے والوں میں سے ہرگز نہ ہو جانا“۔ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: (یعنی یہ آیت پڑھی) ”عنقریب تم مجھے صبر کرنے والوں میں پاؤ گے، اگر اللہ نے چاہا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کا کچھ حصہ معجم کبیر میں نقل کیا ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں اور ان کی سند میں متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3856]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں