🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ كَفَّارَةِ سَيِّئَاتِ الْمَرِيضِ وَمَا لَهُ مِنَ الْأَجْرِ .
بیمار کی برائیوں کا کفارہ اور اسے کتنا اجر نصیب ہوتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3807
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمَرِيضِ إِذَا بَرَأَ وَصَحَّ مِنْ مَرَضِهِ كَمَثَلِ الْبُرْدَةِ تَقَعُ مِنَ السَّمَاءِ فِي صَفَائِهَا وَلَوْنِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقِّرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بیمار جب تندرست ہو جائے اور بیماری سے ٹھیک ہو جائے اس کی مثال اولوں کی مانند ہے، جو آسمان سے گرتے ہیں، (یعنی) اس کی صفائی اور اس کی رنگت کے حوالے سے (اس کی مانند ہے)“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن محمد موقری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3807]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5162، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6355»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ مَا يَجْرِي عَلَى الْمَرِيضِ .
بیمار کے حوالے سے جو (اجر و ثواب) جاری رہتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3808
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَيْسَ مِنْ عَمَلِ يَوْمٍ إِلَّا وَهُوَ يُخْتَمُ عَلَيْهِ، فَإِذَا مَرِضَ الْمُؤْمِنُ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: يَا رَبَّنَا عَبْدَكَ حَبَسْتَهُ؟ فَيَقُولُ الرَّبُّ - عَزَّ وَجَلَّ -: اخْتِمُوا لَهُ عَلَى مِثْلِ عَمَلِهِ حَتَّى يَبْرَأَ أَوْ يَمُوتَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روزانہ کے ہر ایک عمل پر مہر لگائی جاتی ہے جب مؤمن بیمار ہوتا ہے، تو فرشتے عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! تو نے اپنے بندے کو محبوس کر دیا ہے، تو پروردگار فرماتا ہے: اس کے عمل پر اس کے (گزشتہ معمول کے مطابق) مہر لگاؤ جب تک یہ تندرست نہیں ہو جاتا یا فوت نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3808]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16865، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7925، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3257»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3809
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ يُصَابُ بِبَلَاءٍ فِي جَسَدِهِ إِلَّا أَمَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ يَحْفَظُونَهُ فَقَالَ: اكْتُبُوا لِعَبْدِي فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ مَا كَانَ يَعْمَلُ مِنْ خَيْرٍ مَا كَانَ فِي وَثَاقِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب بھی کوئی شخص اپنے جسم میں آزمائش (یعنی بیماری) میں مبتلاء ہوتا ہے، تو اللہ تعالٰی اس کے محافظ فرشتوں کو حکم دیتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: میرے بندے کے لئے روزانہ دن اور رات میں اس کے مطابق (اجر و ثواب) نوٹ کرو جو بھلائی کا کام یہ پہلے کیا کرتا تھا جب تک یہ میری بندش میں (یعنی بیماری کا شکار رہتا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3809]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6446، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2770»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3810
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا كَانَ عَلَى طَرِيقَةٍ حَسَنَةٍ مِنَ الْعِبَادَةِ ثُمَّ مَرِضَ قِيلَ لِلْمَلَكِ الْمُوَكَّلِ بِهِ: اكْتُبْ لَهُ مِثْلَ عَمَلِهِ إِذَا كَانَ طَلِيقًا حَتَّى أُطْلِقَهُ أَوْ أُكْفِتَهُ إِلَيَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی بندہ عبادت کے حوالے سے اچھے راستے پر گامزن ہوتا ہے، اور پھر وہ بیمار ہو جائے (اور سابقہ معمول کے مطابق عبادت نہ کر سکے) تو اس پر مقرر فرشتے سے یہ کہا: جاتا ہے: تم اس کے اس عمل کی مانند نوٹ کرو جب یہ آزاد تھا (یعنی بیمار نہیں تھا) یہاں تک کہ میں اسے آزاد کر دوں (یعنی بیماری ختم کر دوں) یا اسے اپنی طرف بلا لوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3810]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند عبد الله بن عمرو بن العاص رضى الله عنهما، 6736، جامع معمر بن راشد، المرض وما يصيب الرجل، 918، السنن الكبرى للبيهقي، كتاب الجنائز، باب ما ينبغى لكل مسلم أن يستشعره من الصبر على جميع، 6164، أخرجه مسند أحمد برقم: 6856»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3811
وَعَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ: أَنَّهُ رَاحَ إِلَى مَسْجِدِ دِمَشْقَ وَهَجَّرَ الرَّوَاحَ فَلَقِيَ شَدَّادَ بْنَ أَوْسٍ [ الْأَنْصَارِيَّ ] وَالصَّنَايِحِيُّ مَعَهُ فَقُلْتُ: أَيْنَ تُرِيدَانِ يَرْحَمُكُمَا اللَّهُ؟ فَقَالَا: نُرِيدُ هَاهُنَا إِلَى أَخٍ لَنَا مَرِيضٍ مِنْ مِصْرَ نَعُودُهُ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُمَا حَتَّى دَخَلَا عَلَى ذَلِكَ الرَّجُلِ فَقَالَا لَهُ: كَيْفَ أَصْبَحْتَ؟ فَقَالَ: أَصْبَحْتُ بِنِعْمَةٍ فَقَالَ لَهُ شِدَادٌ: أَبْشِرْ بِكَفَّارَاتِ السَّيِّئَاتِ وَحَطِّ الْخَطَايَا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: إِذَا ابْتَلَيْتُ عَبْدًا مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنًا فَحَمِدَنِي عَلَى مَا ابْتَلَيْتُهُ فَاجْرُوا لَهُ كَمَا كُنْتُمْ تُجْرُوهُ لَهُ وَهُوَ صَحِيحٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ كُلُّهُمْ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ رَاشِدٍ الصَّنْعَانِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ فِي غَيْرِ الشَّامِيِّينَ.
ابواشعث صنعانی بیان کرتے ہیں: وہ مسجد دمشق کی طرف گئے۔ وہ جلدی چلے گئے تھے ان کی ملاقات سیدنا شداد بن اوس انصاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی صنایحی ان کے ساتھ تھے راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ آپ دونوں حضرات پر رحم کرے آپ کہاں جا رہے ہیں؟ ان دونوں نے جواب دیا: ہم یہاں مصر سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک بیمار بھائی کی عیادت کرنے کے لئے جا رہے ہیں راوی بیان کرتے ہیں: میں بھی ان دونوں کے ساتھ روانہ ہو گیا یہ دونوں صاحبان اس شخص کے پاس گئے اور اس سے دریافت کیا: تمہارا کیا حال ہے؟ اس نے جواب دیا: میں نے نعمت کے ہمراہ صبح کی ہے، تو سیدنا شداد رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا تم گناہوں کے کفارے اور خطاؤں کے مٹائے جانے کی خوشخبری قبول کرو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں اپنے کسی مؤمن بندے کو آزمائش (یعنی بیماری) کا شکار کرتا ہوں، اور میں نے اسے جس آزمائش کا شکار کیا ہو اس کے حوالے سے وہ میری حمد بیان کرتا ہے (تو اے فرشتو) تم اس کے لئے اس کی مانند اجر نوٹ کرو جس طرح تم اس کے لئے اجر اس وقت نوٹ کرتے تھے، جب وہ تندرست ہوتا تھا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ ان سب حضرات نے اسے اسماعیل بن عیاش کے حوالے سے راشد صنعانی سے نقل کیا ہے، اور اہل شام کے علاوہ سے روایت نقل کرنے میں یہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3811]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16669، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7136»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3812
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" إِذَا ابْتَلَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْعَبْدَ الْمُسْلِمَ بِبَلَاءٍ فِي جَسَدِهِ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْمَلَكِ: اكْتُبْ لَهُ صَالِحَ عَمَلِهِ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُهُ فَإِنْ شَفَاهُ غَسَلَهُ وَطَهَّرَهُ، وَإِنْ قَبَضَهُ غَفَرَ لَهُ وَرَحِمَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی مسلمان بندے کو اس کے جسم کے حوالے سے آزمائش (یعنی بیماری) میں مبتلاء کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ فرشتے سے یہ فرماتا ہے: تم اس کا وہ نیک عمل نوٹ کرتے رہو جو یہ پہلے کیا کرتا تھا اگر اللہ تعالی اس کو شفاء نصیب کر دے تو اسے (گناہوں کے حوالے سے) دھو دیتا ہے، اور پاک کر دیتا ہے، اور اگر اس کی روح کو قبض کر لے تو اس کی مغفرت کر دیتا ہے، اور اس پر رحم کرتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3812]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3813
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَمْرَضُ إِلَّا أَمَرَ اللَّهُ حَافِظَهُ أَنَّ مَا عَمِلَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَلَا يَكْتُبُهَا وَمَا عَمِلَ مِنْ حَسَنَةٍ أَنْ يَكْتُبَهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَأَنْ يَكْتُبَ لَهُ مِنَ الْعَمَلِ الصَّالِحِ كَمَا كَانَ يَعْمَلُ وَهُوَ صَحِيحٌ وَإِنْ لَمْ يَعْمَلْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمَسَاوِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی بندہ بیمار ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے محافظ فرشتے کو حکم دیتا ہے کہ وہ (بندہ) جو برائی کرے وہ (فرشتہ) اس کو نوٹ نہ کرے، وہ شخص جو اچھائی کرئے، وہ فرشتہ اسے دس نیکیوں کے طور پر نوٹ کرے اور اس کے اس نیک عمل کو بھی اس کے حق میں نوٹ کرتا رہے، جو وہ عمل پہلے کیا کرتا تھا جب وہ تندرست ہوتا تھا خواہ (بیماری کے دوران) اس نے وہ عمل نہ کیا ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3813]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3814
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَجَبٌ لِلْمُؤْمِنِ وَجَزِعِهِ مِنَ السُّقْمِ وَلَوْ يَعْلَمُ مَا لَهُ فِي السُّقْمِ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ سَقِيمًا الدَّهْرَ"، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَضَحِكَ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: مِمَّ رَفَعْتَ إِلَى السَّمَاءِ فَضَحِكْتَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَجِبْتُ مِنْ مَلَكَيْنِ كَانَا يَلْتَمِسَانِ عَبْدًا فِي مُصَلَّى كَانَ فِيهِ وَلَمْ يَجِدَاهُ فَرَجَعَا فَقَالَا: يَا رَبَّنَا عَبَدُكَ فُلَانٌ كُنَّا نَكْتُبُ لَهُ فِي يَوْمِهِ وَلَيْلَتِهِ عَمَلَهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ فَوَجَدْنَاهُ قَدْ حَبَسْتَهُ فِي حِبَالِكَ، قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: اكْتُبُوا لِعَبْدِي عَمَلَهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ فِي يَوْمِهِ وَلَيْلَتِهِ وَلَا تَنْقُصُوا مِنْهُ شَيْئًا وَعَلَيَّ أَجْرُهُ مَا حَبَسْتُهُ وَلَهُ أَجْرُ مَا كَانَ يَعْمَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عقبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن پر اور بیماری میں اس کی گریہ وزاری کرنے پر حیرانگی ہوتی ہے اگر اسے یہ پتہ چل جائے کہ بیماری کا کیا۔ اجر و ثواب اسے ملتا ہے، تو وہ اس بات کو پسند کرے گا کہ وہ ہمیشہ بیمار رہے راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک آسمان کی طرف اٹھایا اور ہنس پڑے عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ آسمان کی طرف سر اٹھا کر ہنسے کیوں ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے دو فرشتوں پر حیرانگی ہوئی وہ دونوں ایک بندے کو جائے نماز پر تلاش کر رہے تھے جہاں وہ موجود ہوتا تھا ان دونوں فرشتوں نے اُس کو نہیں پایا، تو وہ دونوں واپس گئے ان دونوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار تیرے فلاں بندے کا عمل ہم روزانہ دن اور رات میں نوٹ کیا کرتے تھے جو عمل وہ پہلے کیا کرتا تھا اب ہم نے اس کو پایا ہے کہ تو نے اسے اپنی رسی میں محبوس کر دیا ہے (یعنی بیماری کا شکار کر دیا ہے) تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم لوگ میرے بندے کے لئے اس کا وہی عمل نوٹ کرو جو وہ روزانہ دن اور رات میں عمل کیا کرتا تھا اور اس میں کوئی کمی نہ کرنا جب تک میں نے اسے محبوس رکھا ہے اس کا اجر میرے ذمہ ہے، اور اس کو اس چیز کا اجر ملے گا، جو وہ عمل پہلے کیا کرتا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3814]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2338، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1716، 3842/2»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابُ جَزِيلِ ثَوَابِ الْمَرَضِ .
بیماری کا بڑا (یعنی زبردست) ثواب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3815
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُشَاكُ بِشَوْكَةٍ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَكَفَّرَ عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ وَرَفَعَ لَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ مُسَافِرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بھی مسلمان کو اگر کوئی کانٹا بھی لگتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے حق میں دس نیکیاں نوٹ کرتا ہے اس کے دس گناہ ختم کر دیتا ہے، اور اس کی وجہ سے اس شخص کے دس درجات بلند کرتا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی روح بن مسافر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3815]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5317، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4669، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2261»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3816
وَعَنْهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا ضَرَبَ عَلَى مُؤْمِنٍ عِرْقٌ قَطُّ إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ خَطِيئَةً وَكَتَبَ لَهُ حَسَنَةً وَرَفَعَ لَهُ دَرَجَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب بھی کسی مؤمن کی رگ جوش مارتی ہے (یعنی وہ فشار دم کی وجہ سے حرکت کرتی ہے) تو اللہ تعالیٰ اس بندے کے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے، اور اس کے لئے نیکیاں نوٹ کرتا ہے، اور اس کے درجے کو بلند کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3816]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2481»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں