الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. بَابُ تَجْهِيزِ الْمَيِّتِ، وَغُسْلِهِ، وَالْإِسْرَاعِ بِذَلِكَ .
میت کو تیار کرنا اسے غسل دینا اور یہ کام جلدی کرنا
حدیث نمبر: 4077
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا فَلْيَغْتَسِلْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ أَبَاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ أَبَاهُ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میت کو غسل دے اسے غسل کر لینا چاہیے“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابواسحاق سبیعی کی اپنے والد کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور میں نے کسی کو اس کے والد کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4077]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17680، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2781»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4078
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: سُئِلَ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ غَاسِلِ الْمَيِّتِ أَيَغْتَسِلُ؟ قَالَ: إِنْ كُنْتُمْ تَرَوْنَ أَنَّ صَاحِبَكُمْ نَجِسًا فَاغْتَسِلُوا مِنْهُ، وَإِلَّا فَإِنَّمَا يَكْفِيكُمُ الْوُضُوءُ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے میت کو غسل دینے والے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: کیا وہ غسل کرے گا انہوں نے فرمایا: تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ تمہارا ساتھی (یعنی میت) نجس تھا جس کی وجہ سے تم غسل کرو گے تمہارے لئے وضو کر لینا بھی کافی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم ابراہیم نخعی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4078]

إسناده منقطع
71. بَابٌ فِيمَنْ يَجْنُبُ ثُمَّ يَمُوتُ قَبْلَ أَنْ يَغْتَسِلَ .
جو شخص جنبی ہو جائے اور پھر غسل کرنے سے پہلے انتقال کر جائے
حدیث نمبر: 4079
عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: رَأَيْتُ خَالِدَ بْنَ الْحَوَارِيِّ - رَجُلًا مِنَ الْحَبَشَةِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - أَتَى أَهْلَهُ، فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ: اغْسِلُونِي غَسْلَتَيْنِ: غَسْلَةً لِلْجَنَابَةِ، وَغَسْلَةً لِلْمَوْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْحَاقُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْحَاقُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
اسحاق بن حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا خالد بن حواری رضی اللہ عنہ کو دیکھا جن کا تعلق حبشہ سے تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ صحبت کی، جب ان کی وفات کا وقت آیا تو انہوں نے فرمایا: تم لوگ مجھے دو مرتبہ غسل دینا ایک مرتبہ جنابت کا غسل ہو گا، اور ایک مرتبہ موت کا ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اسحاق نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4079]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اسحاق نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4079]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4080
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُصِيبَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَحَنْظَلَةُ بْنُ الرَّاهِبِ وَهُمَا جُنُبٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تُغَسِّلُهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اور سیدنا حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ نے جنابت کی حالت میں جام شہادت نوش کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ان دونوں کو غسل دے رہے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4080]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4080]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12094، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 7458»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
72. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَمُوتُ مَعَ الرِّجَالِ وَلَا مَحْرَمَ لَهَا فِيهِمْ .
جب عورت مردوں کے ساتھ ہو اور انتقال ہو جائے، اور مردوں میں کوئی اس کا محرم موجود نہ ہو
حدیث نمبر: 4081
عَنْ سِنَانِ بْنِ غَرَفَةَ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الرَّجُلِ يَمُوتُ مَعَ النِّسَاءِ، وَالْمَرْأَةُ تَمُوتُ مَعَ الرِّجَالِ وَلَيْسَ لَهُمَا مَحْرَمٌ ; قَالَ:" يُيَمَّمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ وَاقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ وَاقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سنان بن غرفہ رضی اللہ عنہ جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایسے شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں: جو خواتین کے ساتھ موجود ہوتا ہے، اور انتقال کر جاتا ہے، یا کوئی عورت مردوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے، اور انتقال کر جاتی ہے، اور ان دونوں کا کوئی محرم نہیں ہوتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے انہیں تیمم کروا دیا جائے گا -
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالخالق بن یزید بن واقد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4081]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالخالق بن یزید بن واقد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4081]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6497»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
73. بَابٌ فِي الشَّهِيدِ .
شہید کا بیان
حدیث نمبر: 4082
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ، وَكَانَ يُدْعَى فِي زَمَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَارِئَ، وَكَانَ لَقِيَ عَدُوًّا، فَانْهَزَمَ مِنْهُمْ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: هَلْ لَكَ فِي الشَّامِ لَعَلَّ اللَّهَ يَمُنُّ عَلَيْكَ؟ قَالَ: لَا، إِلَّا الْعَدُوَّ الَّذِي فَرَرْتُ مِنْهُمْ، قَالَ: فَخَطَبَهُمْ بِالْقَادِسِيَّةِ، فَقَالَ: إِنَّا لَاقُو الْعَدُوِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ غَدًا، وَإِنَّا مُسْتَشْهِدُونَ فَلَا تَغْسِلُوا عَنَّا دَمًا، وَلَا نُكَفَّنُ إِلَّا فِي ثَوْبٍ كَانَ عَلَيْنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعید بن عبید رضی اللہ عنہ جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قاری کہا: جاتا تھا ان کا دشمن سے سامنا ہوا دشمن نے ان لوگوں کو پسپا کر دیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ شام جانا چاہیں گے ہو سکتا ہے اللہ تعالٰی آپ پر مہربانی کرے انہوں نے کہا: جی نہیں! میں اس دشمن کی طرف جانا چاہوں گا، جس سے میں فرار ہوا تھا راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے ”قادسیہ“ کے مقام پر ان لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے یہ کہا: کل اگر اللہ نے چاہا، تو ہم دشمن کا سامنا کریں گے اور ہم جام شہادت نوش کریں گے، تم ہمارے خون کو نہ دھونا اور ہمیں اسی کپڑے کا کفن دینا، جو ہمارے جسم پر موجود ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4082]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4082]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
74. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَفَنِ .
کفن کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4083
عَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْكَفَنُ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَارُونَ الْفَرْوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَارُونَ الْفَرْوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کفن (میت کے) پورے مال میں سے دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہارون فروی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4083]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہارون فروی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4083]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7397»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4084
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كُفِّنَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَبْعَةِ أَثْوَابٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، [ وَالْبَزَّارُ ] .
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، [ وَالْبَزَّارُ ] .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سات کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، اور اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4084]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، اور اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4084]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 730، وأخرجه مسند البزار برقم: 646»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4085
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُفِّنَ فِي رَيْطَتَيْنِ وَبُرْدٍ نَجْرَانِيٍّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو چادروں میں اور ایک نجرانی چادر میں کفن دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4085]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4085]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (812).، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7811»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4086
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كُفِّنَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ وَإِزَارٍ وَلِفَافَةٍ، وَكُفِّنَ عُمَرُ فِي ثَوْبَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ نَاصِحٌ الْمُحَلِّمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ نَاصِحٌ الْمُحَلِّمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا ایک تہبند تھا اور ایک لفافہ تھا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دو کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ناصح محلمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4086]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ناصح محلمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4086]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4275»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف