الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
87. بَابُ التَّكْبِيرِ عَلَى الْجِنَازَةِ .
نماز جنازہ میں تکبیر کہنا
حدیث نمبر: 4177
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ، فَكَبَّرَ تِسْعًا تِسْعًا، ثُمَّ سَبْعًا سَبْعًا، ثُمَّ أَرْبَعًا أَرْبَعًا، حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ اُحد کے مقتولین کی نماز جنازہ ادا کرتے ہوئے نو، نو تکبیریں کہیں پھر (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ میں) سات، سات تکبیریں کہیں پھر چار، چار تکبیریں کہیں یہاں تک کہ آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4177]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4177]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11403) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1622)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11403، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1622»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4178
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكَبِّرُ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ، وَعَلَى بَنِي هَاشِمٍ خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ، ثُمَّ كَانَ آخِرُ صِلَاتِهِ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ حَتَّى خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ فِيهِ نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ: أَنَّهُ كَبَّرَ عَلَى النَّجَاشِيِّ خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے) اہل بدر پر سات تکبیریں کہیں تھیں بنوہاشم پر پانچ تکبیریں کہی تھیں اور آخری نماز جنازہ جو آپ نے پڑھائی تھی اس میں آپ نے چار تکبیریں کہی تھیں یہاں تک کہ آپ دنیا سے رخصت ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: غائبانہ نماز جنازہ سے متعلق باب میں ایک حدیث آئے گی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نے نجاشی کی نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں کہی تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4178]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11362)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11362»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4179
وَعَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا كَفَّنَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُحْسِنْ كَفَنَهُ، وَصَلُّوا عَلَى الْمَيِّتِ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سَوَاءً".
قُلْتُ: أَخْرَجْتُهُ لِقَوْلِهِ:" أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ"، وَبَقِيَّتُهُ فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ، وَعِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنے بھائی کو کفن دے تو اس کو اچھا کفن دے اور تم رات یا دن میں میت کی نماز جنازہ ادا کرتے ہوئے چار تکبیریں کہو اس بارے رات اور دن کا حکم برابر ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان الفاظ کو یہاں نقل کیا: ”چار تکبیریں“ اس کا بقیہ کچھ حصہ ”صحیح“ میں منقول ہے، اور امام ابن ماجہ نے بھی اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4179]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 943، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3148، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14352، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1404، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2844»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4180
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے ان پر چار تکبیریں کہی تھیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4180]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4180]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4181
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی تھی تو اس میں چار تکبیریں کہی تھیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مالک بن مغول ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4181]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مالک بن مغول ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4181]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (816)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4182
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: آخِرُ جِنَازَةٍ صَلَّى عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: وہ آخری نماز جنازہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھائی تھی آپ نے اس میں چار تکبیریں کہی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4182]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4182]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5470، 7808، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 246»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4183
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ الْمَلَائِكَةَ غَسَّلَتْ آدَمَ وَكَبَّرَتْ عَلَيْهِ أَرْبَعًا، وَقَالُوا: هَذِهِ سُنَّتُكُمْ يَا بَنِي آدَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ، وَثَّقَهُ أَبُو نُعَيْمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ، وَثَّقَهُ أَبُو نُعَيْمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ”فرشتوں نے سیدنا آدم علیہ السلام کو غسل دیا انہوں نے سیدنا آدم علیہ السلام پر چار تکبیریں کہیں اور انہوں نے یہ کہا: اے اولاد آدم یہ تمہارا مخصوص طریقہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن سعد ہے، جسے امام ابونعیم اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4183]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4184
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ، وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا، وَقَامَ عَلَى قَبْرِهِ، وَحَثَا فِيهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے آپ نے چار تکبیریں کہی تھیں آپ ان کی قبر پر کھڑے ہوئے تھے، اور ان پر دونوں ہاتھ ملا کر تین لپ (مٹی کے) ڈالے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عبداللہ عمری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4184]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عبداللہ عمری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4184]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4185
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي عَطَاءٍ قَالَ: شَهِدْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْحَنَفِيَّةِ حِينَ مَاتَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِالطَّائِفِ، فَوَلِيَهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَنَفِيَّةِ وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا، وَأَخَذَهُ مِنْ قِبَلِ الْقِبْلَةِ حَتَّى أَدْخَلَهُ الْقَبْرَ، وَضَرَبَ عَلَيْهِ فُسْطَاطًا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمران بن ابوعطاء بیان کرتے ہیں: میں اس وقت سیدنا محمد بن حنفیہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا جب سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا طائف میں انتقال ہوا تھا سیدنا محمد بن حنفیہ رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے چار تکبیریں کہی تھیں اور انہیں قبلہ کی طرف سے لے کر قبر میں اتارا تھا اور تین دن تک اس کی قبر پر خیمہ لگا کے رکھا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4185]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4185]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10753)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
88. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ بَعْدَ الْعَصْرِ .
عصر کے بعد نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4186
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ وَمَا نَرَى الشَّمْسَ إِلَّا عَلَى أَطْرَافِ الْحِيطَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ایک نماز جنازہ پڑھائی حالانکہ ہم دیکھ رہے تھے کہ سورج (یعنی دھوپ) دیواروں کے کناروں پر پہنچ چکا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4186]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4186]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (910)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 910»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف