الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 4217
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ كَفَنٌ فَأُتِي - النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" انْظُرُوا إِلَى دَاخِلَةِ إِزَارِهِ"، فَأُصِيبَ دِينَارٌ أَوْ دِينَارَانِ، فَقَالَ:" كَيَّتَانِ" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ [ فَقَالَ رَجُلٌ: إِلَيَّ قَضَائُهُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَصَلَّى عَلَيْهِ ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَيَأْتِي فِي الزُّهْدِ وَغَيْرِهِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَيَأْتِي فِي الزُّهْدِ وَغَيْرِهِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص کا انتقال ہو گیا اس کے لئے کفن نہیں ملا اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اس کے تہبند کے اندرونی حصے کا جائزہ لو (جب ایسا کیا گیا) تو وہاں سے ایک دینار یا دو دینار مل گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگوانے والی دو چیزیں ہیں تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان کی ادائیگی میرے ذمہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ آگے چل کر زہد سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4217]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7506)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7506»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
96. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى أَهْلِ الْمَعَاصِي .
گناہ گاروں کی نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4218
عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ:" إِنَّا مُدْلِجُونَ، فَلَا يُدْلِجَنَّ مُصْعِبٌ وَلَا مُضْعِفٌ"، فَأَدْلَجَ رَجُلٌ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ صَعْبَةٍ، فَسَقَطَ فَانْدَقَّتْ فَخِذُهُ فَمَاتَ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالصَّلَاةِ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَمَرَ مُنَادِيًا يُنَادِي فِي النَّاسِ:" إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ہم رات کے وقت سفر کر رہے ہیں کوئی بھی ایسا شخص رات کے وقت سفر نہ کرے، جس کا جانور سرکش ہو، یا کمزور ہو ایک شخص نے اپنی سرکش اونٹنی پر رات کے وقت سفر کیا وہ گر گیا اس کی زانوں کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ مر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کا حکم دیا اور پھر آپ نے منادی کو یہ حکم دیا کہ وہ لوگوں میں یہ اعلان کر دے: جنت کسی نافرمان کے لئے۔ حلال نہیں ہے، یہ اعلان تین مرتبہ کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4218]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4218]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1436) . اخرجه الامام احمد فى المسند (275/5). اخرجه الامام البزار فى المسند (830)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21859، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2690، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1436، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4174»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4219
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا فَأَمَرَ الْمُنَادِيَ فَنَادَى:" مَنْ كَانَ مُضْعِفًا مَعَنَا فَلْيَرْجِعْ"، فَجَعَلَ النَّاسُ يَتَرَاجَعُونَ حَتَّى بَلَغُوا مَضِيقًا مِنَ الطَّرِيقِ، فَوَقَصَتْ بِرَجُلٍ نَاقَتُهُ فَقَتَلَتْهُ، فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَنَادَى بِالْمُسْلِمِينَ فَأَتَاهُ النَّاسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] :" مَا شَأْنُكُمْ أَوْ مَا حَبَسَكُمْ؟"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فُلَانٌ أَتَى الْمَضِيِقَ فَوَقَصَتْهُ نَاقَتُهُ فَقَتَلَتْهُ، فَدَعَوْهُ يُصَلِّي عَلَيْهِ فَأَبَى، فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى:" إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ، أَلَا وَإِنَّ الْحُمُرَ الْأَهْلِيَّةَ حَرَامٌ، وَكُلُّ [ سَبُعٍ ] ذِي نَابٍ، أَوْ قَالَ: ظُفُرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منادی کو حکم دیا اس نے یہ اعلان کیا ہمارے ساتھ جو شخص کمزور جانور والا ہو اسے واپس چلے جانا چاہیے تو لوگوں نے واپس جانا شروع کر دیا یہاں تک کہ وہ راستے میں ایک تنگ جگہ کے پاس پہنچے تو ایک شخص کی اونٹنی نے اسے نیچے گرا دیا جس کے نتیجے میں وہ شخص مر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ صورت حال ملاحظہ فرمائی تو بلند آواز میں مسلمانوں کو پکارا تو کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) کس چیز نے تمہیں روک دیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص تنگ جگہ پر پہنچا تھا اس کی اونٹنی نے اسے گرا دیا جس کے نتیجے میں وہ شخص مر گیا لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی کہ آپ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں تو آپ نے یہ بات قبول نہیں کی آپ نے منادی کو حکم دیا اس نے بلند آواز میں یہ اعلان کیا: جنت کسی نافرمان کے لئے حلال نہیں ہے خبردار پالتو گدھے حرام ہیں اور ہر نوکیلے دانت والے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہر ناخن والے درندے (کا گوشت کا کھانا) حرام ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4219]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4219]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7792)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7792، 7793»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4220
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ عِنْدَ مَوْتِهِ سِتَّةَ رَجْلَةٍ لَهُ، فَجَاءَ وَرَثَتُهُ مِنَ الْأَعْرَابِ، فَأَخْبَرُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَا صَنَعَ فَقَالَ:" أَوَ فَعَلَ ذَلِكَ؟" وَقَالَ:" لَوْ أَعْلَمْتَنَا - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - مَا صَلَّيْنَا عَلَيْهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے مرنے کے قریب اپنے چھ غلاموں کو آزاد کر دیا اس کے ورثاء جن کا تعلق دیہات سے تھا وہ آئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس شخص کے اس عمل کے بارے میں بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا اس نے ایسا کیا تھا؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اگر تم نے ہمیں پہلے بتا دیا ہوتا تو ہم نے اس کی نماز جنازہ نہیں کرنی تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4220]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19507»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
97. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
”لا الہ الا اللہ“ والوں کی نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4221
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى زَانِيَةٍ مَاتَتْ فِي نِفَاسِهَا وَوَلَدِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ صَاحِبُ نَافِعٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ صَاحِبُ نَافِعٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک زنا کرنے والی عورت اور اس کے بچے کی نماز جنازہ ادا کی تھی جو نفاس کے دوران انتقال کر گئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زیاد ہے، جو نافع کا شاگرد ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4221]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13428)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13428»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4222
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بِئْرٍ فِيهَا أَسْوَدُ مَيِّتٌ، قَالَ: فَأَشْرَفَ فِي الْبِئْرِ، فَإِذَا هُوَ مُلْقًى فِي الْبِئْرِ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لَهُ مُلْقًى فِي الْبِئْرِ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ كَانَ جَافِيَ الدِّينِ، يُصَلِّي أَحْيَانًا وَأَحْيَانًا لَا يُصَلِّي، قَالَ:" وَيْحَكُمْ أَخْرِجُوهُ"، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَغُسِّلَ، وَكُفِّنَ، وَقَالَ:" احْمِلُوهُ"، وَقَالَ:" إِنْ كَادَتِ الْمَلَائِكَةُ لَتَسْبِقُنَا"، قَالَ: وَصَلَّى عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءٌ فِيهِ كَلَامٌ، وَرَاوِيهِ لَا يُعْرَفُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءٌ فِيهِ كَلَامٌ، وَرَاوِيهِ لَا يُعْرَفُ.
عطاء بن سائب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک کنویں کے پاس سے ہوا جس میں ایک سیام فام شخص کی لاش موجود تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنویں میں جھانکا تو آپ کو کنویں میں وہ شخص نظر آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے یہ کنویں میں کیوں پڑا ہوا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ شخص دین سے لاتعلق تھا کبھی نماز پڑھ لیتا تھا کبھی نہیں پڑھتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو تم لوگ اسے باہر نکالو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس شخص کو غسل بھی دیا گیا کفن بھی دیا گیا آپ نے ارشاد فرمایا: اس کی میت اٹھاؤ آپ نے فرمایا: فرشتے ہم سے سبقت لے جا رہے ہیں راوی بیان کرتے ہیں: آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ عطاء نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس سے روایت کرنے والا شخص بھی معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4222]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ عطاء نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس سے روایت کرنے والا شخص بھی معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4222]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (303/19)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4223
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ غُلَامٌ شَابٌّ يَخْدُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرِضَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ فَقَالَ:" تَشْهَدُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: فَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَى أَبِيهِ، فَقَالَ لَهُ: قُلْ كَمَا يَقُولُ لَكَ مُحَمَّدٌ. قَالَ: فَقَبِلَ ثُمَّ مَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ لِأَصْحَابِهِ ] :" صَلُّوا عَلَى أَخِيكُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک نوجوان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا (وہ یہودی تھا) وہ بیمار ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کرنے کے لئے اس کے پاس تشریف لائے آپ نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اللہ کا رسول ہوں؟ راوی بیان کرتے ہیں: اس شخص نے اپنے والد کی طرف دیکھنا شروع کیا، تو اس کے والد نے اس سے کہا: تم اس طرح کہہ دو جس طرح سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم سے فرما رہے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس شخص نے کلمہ شہادت پڑھا اور پھر انتقال کر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ اپنے بھائی کی نماز جنازہ ادا کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4223]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4223]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4306) اخرجه الامام احمد فى المسند (260/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
98. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کی نماز جنازہ ادا کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 4224
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ، فَأَخَذَ جِبْرِيلُ بِثَوْبِهِ فَقَالَ: لَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ وَلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن اُبی کی نماز جنازہ ادا کرنے کا ارادہ کیا تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام (مطبوعہ نسخے میں یہ لفظ اسی طرح ہے، ویسے دیگر روایات میں یہ بات مذکور ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن تھامنے والے فرد، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے) نے آپ کا کپڑا پکڑ لیا اور عرض کی: آپ ان میں سے کسی ایک کی نماز جنازہ ادا نہ کریں اور نہ ہی اس کی قبر پر کھڑے ہوں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4224]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4224]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4112)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4225
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: دُعِيَ عُمَرُ لِجِنَازَةٍ، فَخَرَجَ فِيهَا أَوْ يُرِيدُهَا، فَتَعَلَّقْتُ بِهِ فَقُلْتُ: اجْلِسْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ; فَإِنَّهُ مِنْ أُولَئِكَ، فَقَالَ: نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ، أَنَا مِنْهُمْ؟ قَالَ: لَا، وَلَا أُبَرِّئُ أَحَدًا بَعْدَكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ایک جنازے کے لئے بلایا گیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس میں شرکت کے لئے نکلنے لگے یا جانے لگے تو میں ان کے ساتھ لپٹ گیا اور میں نے عرض کی: آپ بیٹھ جائیں کیونکہ یہ شخص ان لوگوں میں سے ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں: کیا میں ان میں سے ہوں؟ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی نہیں! اور آپ کے بعد میں کسی کو بری قرار نہیں دوں گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4225]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4225]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
99. بَابُ كُلِّ أَحَدٍ يُدْفَنُ فِي التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا .
ہر شخص اس مٹی میں دفن ہوتا ہے، جس سے اسے پیدا کیا گیا ہوتا ہے
حدیث نمبر: 4226
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِالْمَدِينَةِ فَرَأَى جَمَاعَةً يَحْفِرُونَ قَبْرًا، فَسَأَلَ عَنْهُ فَقَالُوا: حَبَشِيٌّ قَدِمَ فَمَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، سِيقَ مِنْ أَرْضِهِ وَسَمَائِهِ إِلَى التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر مدینہ منورہ میں ایک جگہ سے ہوا آپ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ ایک قبر کھود رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میت کے بارے میں دریافت کیا، تو لوگوں نے بتایا: ایک حبشی شخص آیا تھا اور وہ انتقال کر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اسے اس کی زمین اور آسمان سے اس مٹی کی طرف لایا گیا ہے، جس سے اسے پیدا کیا گیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ ہے، جو علی بن مدینی کا والد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4226]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ ہے، جو علی بن مدینی کا والد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4226]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (842)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف