🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ صَدَقَةِ الْفِطْرِ .
صدقہ فطر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4434
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا زَيْدُ، أَعْطِ زَكَاةَ رَأْسِكَ مَعَ النَّاسِ، وَإِنْ لَمْ تَجِدْ إِلَّا صَاعًا مِنْ حِنْطَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَإِنْ لَمْ تَجِدْ إِلَّا خَيْطًا".
وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَزْرَقُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے زید! تم اپنی ذات کی زکوۃ (یعنی صدقہ فطر) لوگوں کے ساتھ ادا کرو، خواہ تمہیں گندم کا ایک صاع ملے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگرچہ تمہیں ایک دھاگہ ملے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن سلیمان ازرق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4434]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4806، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2174»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4435
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَخْرِجُوا صَدَقَةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ". وَكَانَ طَعَامَنَا يَوْمَئِذٍ الْبُرُّ، وَالتَّمْرُ، وَالزَّبِيبُ.
وَفِي رِوَايَةٍ: وَالْأَقِطُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَزْرَقُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اوس بن حدثان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”صدقہ فطر میں، اناج کا ایک صاع نکالو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ان دنوں ہمارا اناج، گندم، کھجور اور کشمش ہوتے تھے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”پنیر ہوتا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن سلیمان ازرق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4435]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (613)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 613»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4436
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَدَقَةُ الْفِطْرِ عَلَى كُلِّ إِنْسَانٍ مُدَّانِ مِنْ دَقِيقٍ، أَوْ قَمْحٍ، وَمِنَ الشَّعِيرِ صَاعٌ، وَمِنَ الْحَلْوَاءِ زَبِيبٍ أَوْ تَمْرٍ صَاعٌ صَاعٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ اللَّيْثُ بْنُ حَمَّادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ فطر ادا کرنا ہر انسان پر لازم ہے، جو آٹے کے، یا گندم کے دو مد ہوں گے، جو کا ایک صاع ہو گا، اور میٹھی چیز یعنی کھجور اور کشمش کا ایک صاع ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن حماد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4436]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7660»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4437
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ زَكَاةَ الْفِطْرِ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ الْأَقِطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دیہاتی علاقے کے رہنے والوں سے صدقہ فطر میں پنیر وصول کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4437]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9016»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4438
وَعَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ نَاسًا مِنَ الْعَرَبِ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أُولُو مَاشِيَةٍ، وَإِنَّنَا نُخْرِجُ صَدَقَتَهَا، فَهَلْ تُجْزِئُ عَنَّا مِنْ زَكَاةِ رَمَضَانَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا، أَدُّوهَا عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَالْحُرِّ وَالْعَبْدِ، فَأَنَّهَا طَهُورٌ لَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے کچھ عربوں کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! ہم جانوروں والے لوگ ہیں، ہم ان کی زکوۃ ادا کرنا چاہتے ہیں، تو کیا رمضان کی زکوۃ ہماری طرف سے کفایت کر جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تم اُس کو (یعنی صدقہ فطر) کو ہر چھوٹے اور بڑے آزاد اور غلام کی طرف سے ادا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لئے طہارت کا باعث ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4438]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3780»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4439
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنَّا نَأْكُلُ وَنَشْرَبُ، وَنُخْرِجُ صَدَقَةَ الْفِطْرِ، ثُمَّ نَخْرُجُ إِلَى الْمُصَلَّى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم کھایا پیا کرتے تھے، اور صدقہ فطر ادا کیا کرتے تھے، پھر ہم عیدگاہ کی طرف چلے جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4439]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4440
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُخْرِجُ عَلَى عَهْدِ رَسُولٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَهْلِهَا الْحُرِّ مِنْهُمْ وَالْمَمْلُوكِ مُدَّيْنِ مِنْ حِنْطَةٍ أَوْ صَاعًا مَنْ تَمْرٍ بِالْمُدِّ الَّذِي يَقْتَاتُونَ بِهِ..
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، وہ اپنے اہل خانہ میں سے آزاد اور غلام، ہر ایک کی طرف سے گندم کے دو مد، یا کھجور کا ایک صاع ادا کرتی تھیں، یہ وہ ”مد“ تھا، جس کے حساب سے لوگ لین دین کیا کرتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4440]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (83،82/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4441
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهَا أَنَّهُمْ كَانُوا يُخْرِجُونَ زَكَاةَ الْفِطْرِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمُدِّ الَّذِي يَقْتَاتُ بِهِ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَفْعَلُ ذَلِكَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ كُلُّهُمْ.
رَوَى أَحْمَدُ الرِّوَايَةَ الْأُولَى فَقَطْ، وَرَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأَوْسَطِ بَعْضُهُ، وَإِسْنَادُهُ لَهُ طَرِيقٌ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتی ہیں: وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں صدقہ فطر اس ” مد “ کے حساب سے ادا کرتے تھے ‘ جس ” مد “ کے حساب سے اہل مدینہ لین دین کیا کرتے تھے ‘ تمام اہل مدینہ ایسا ہی کیا کرتے تھے۔
امام احمد نے صرف پہلی روایت نقل کی ہے ‘ باقی تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر مں نقل کی ہیں ‘ معجم اوسط میں ان کا کچھ حصہ منقول ہے ‘ اور اس کی سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4441]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/24) اخرجه الامام احمد فى المسند (355347/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4442
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي زَكَاةِ الْفِطْرِ قَالَ: مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ شَعِيرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ صدقہ فطر کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: یہ گندم کے دو مد ہوں گے، یا کھجور، یا جو کا ایک صاع ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4442]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9535)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابُ التَّعَدِّي فِي الصَّدَقَةِ .
زکوۃ وصول کرنے میں زیادتی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4443
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمْ صَدَقَةُ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ:" كَذَا وَكَذَا" قَالَ: فَإِنَّ فُلَانًا تَعَدَّى عَلَيَّ قَالَ: فَنَظَرُوا فَوَجَدُوهُ قَدْ تَعَدَّى عَلَيْهِ بِصَاعٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ بِكُمْ إِذَا سَعَى عَلَيْكُمْ مَنْ يَتَعَدَّى عَلَيْكُمْ أَشَدَّ مِنْ هَذَا التَّعَدِّي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا وَزَادَ الطَّبَرَانِيُّ بَعْدَ قَوْلِهِ:" أَشَدَّ مِنْ هَذَا التَّعَدِّي" فَخَاضَ الْقَوْمُ وَبَهَرَهُمُ الْحَدِيثُ، حَتَّى قَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذَا كَانَ رَجُلٌ غَائِبٌ عَنْكَ فِي إِبِلِهِ وَمَاشِيَتِهِ وَزَرْعِهِ فَأَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ فَتُعُدِّيَ عَلَيْهِ فَكَيْفَ يَصْنَعُ، وَهُوَ عَنْكَ غَائِبٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ طَيِّبَ النَّفْسِ بِهَا يُرِيدُ بِهَا وَجْهَ اللَّهِ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ، فَلَمْ يُغَيِّبْ شَيْئًا مِنْ مَالِهِ، وَأَقَامَ الصَّلَاةَ، ثُمَّ أَدَّى الزَّكَاةَ، فَتَعُدِّيَ عَلَيْهِ فِي الْحَقِّ فَأَخَذَ سِلَاحَهُ فَقَاتَلَ فَقُتِلَ فَهُوَ شَهِيدٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں موجود تھے، ایک شخص آیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں فلاں چیز کی زکوۃ کتنی بنے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اتنی اور اتنی بنے گی، اس نے عرض کی: پھر فلاں شخص نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے، راوی کہتے ہیں: جب ان لوگوں نے تحقیق کی، تو پتہ چلا کہ اس نے ایک صاع کی زیادتی کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا؟ جب تمہارے پاس وصولی کرنے والا ایسا شخص آئے گا، جو اس زیادتی سے زیادہ زیادتی تمہارے ساتھ کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اس طرح نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اس روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اس زیادتی سے زیادہ زیادتی کرے گا، تو وہ لوگ زیادہ پریشان ہو گئے اور اس بات نے انہیں پریشان کر دیا یہاں تک کہ ان میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس وقت کیا ہو گا کہ جب کوئی شخص آپ کو چھوڑ کر اپنے اونٹوں اور جانوروں میں ہو گا، کھیتوں میں ہو گا، اور پھر اپنے مال کی زکوۃ ادا کرے گا اور پھر اس کے ساتھ زیادتی کی جائے گی، تو اس وقت اسے کیا کرنا چاہیے جبکہ وہ آپ کے پاس موجود نہ ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنی دلی خوشی کے ساتھ اپنے مال کی زکوۃ ادا کرے گا، اور وہ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا اور آخرت کے حصول کا ارادہ رکھے گا، اور اپنے مال میں سے کوئی بھی چیز نہیں چھپائے گا، اور نماز قائم کرے گا، اور زکوۃ ادا کرے گا، پھر حق کے معاملے میں اس کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے، تو اگر وہ اپنا ہتھیار لے کر جنگ کرتا ہے، اور مارا جاتا ہے، تو وہ شہید شمار ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس سب کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4443]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (287/23)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26034، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1510، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2336، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3193»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں