🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ مَا يُخَافُ عَلَى الْعُمَّالِ .
سرکاری اہلکاروں کے حوالے سے کس بات کا اندیشہ ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4464
وَعَنْ جَهْمِ بْنِ فَضَالَةَ قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ دِمَشْقَ فَإِذَا فِيهِ أَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ يَتَفَلَّى، وَيَدْفِنُ الْقَمْلَ فِيهِ، فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ فَسَبَّحَ ثَلَاثًا، وَحَمِدَ ثَلَاثًا، وَكَبَّرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: خَفِيفَاتٌ عَلَى اللِّسَانِ، ثَقِيلَاتٌ فِي الْمِيزَانِ يَصْعَدْنَ إِلَى الرَّحْمَنِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، أَنَا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ، وَإِنَّ الْمُصَدِّقِينَ يَأْتُونَا فَيَتَعَدَّوْنَ عَلَيْنَا؟ فَقَالَ: الصَّدَقَةُ حَقٌّ، وَتُبَّاعُهَا فِي النَّارِ، قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصَّرَ أَوْ تَعَدَّى، جِيئُوا بِالْمَالِ وَلَا تُغَيِّبُوا مِنْهَا شَيْئًا فَتُخْبِثُوا مَا غَيَّبْتُمْ وَمَا جِئْتُمْ بِهِ، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَلَا تَسُبُّوهُمْ، وَاسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهِمْ.
جہم بن فضالہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد دمشق میں داخل ہوا، تو وہاں سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے جوئیں نکال رہے تھے، اور جوئیں زمین میں دفن کر رہے تھے، میں ان کے پاس بیٹھ گیا انہوں نے تین مرتبہ سبحان اللہ کہا:، تین مرتبہ الحمد للہ کہا: اور تین مرتبہ اللہ اکبر کہا:، پھر انہوں نے ارشاد فرمایا: کچھ چیزیں ہیں، جو زبان پر ہلکی ہیں اور میزان میں بھاری ہوں گی، اور رحمان کی طرف اوپر جاتی ہیں، میں نے کہا: اے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ! میں دیہات کا رہنے والا شخص ہوں، زکوۃ وصول کرنے والے ہمارے پاس آتے ہیں اور ہمارے ساتھ زیادتی کرتے ہیں، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: صدقہ حق ہے، اور اس میں زیادتی کرنے والے جہنم میں جائیں گے، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سے ثابت ہے خواہ وہ اس میں کمی کریں، یا زیادتی کریں، تم لوگ مال لے آؤ، اس مال میں سے کچھ بھی نہ چھپاؤ، ورنہ تم جو کچھ چھپاؤ گے اور جو کچھ لے کے آؤ گے، اس سب کو ناپاک کر دو گے، اور جب تم انہیں دیکھو (کہ وہ زیادتی کر رہے ہیں) تو انہیں برا نہ کہو، لیکن اُن کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو!۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4464]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7992)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4465
وَفِي رِوَايَةٍ: سَأَلْتُ أَبَا أُمَامَةَ وَذَكَرْتُ لَهُ عُمَّالَ الصَّدَقَةِ فَقَالَ: الصَّدَقَةُ حَقٌّ، وَعُمَّالُهَا فِي النَّارِ ; لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَجَهْمٌ لَا يُعْرَفُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا، میں نے زکوۃ کی وصولی کے اہلکاروں کا ذکر کیا، تو انہوں نے فرمایا: زکوۃ حق ہے، اور اس کی (ناحق) وصولی کرنے والے جہنم میں جائیں گے، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سے ثابت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قزعہ بن سوید ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے، اور جہم نامی راوی معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4465]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابُ تَفْرِقَةِ الصَّدَقَاتِ .
صدقات کو الگ کرنا (یعنی تقسیم کرنا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4466
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ كَانَ إِذَا بَعَثَ السُّعَاةَ عَلَى الصَّدَقَاتِ أَمَرَهُمْ بِمَا أَخَذُوا مِنَ الصَّدَقَاتِ أَنْ يُجْعَلَ فِي ذَوِي قَرَابَةِ مَنْ أُخِذَ مِنْهُمُ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ قَرَابَةٌ فَلِأُولِي الْعَشِيرَةِ، ثُمَّ لِذِي الْحَاجَةِ مِنَ الْجِيرَانِ وَغَيْرِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَقَّاصِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں: جب آپ زکوۃ وصول کرنے کے اہلکاروں کو بھیجتے تھے، تو انہیں یہ ہدایت کرتے تھے کہ وہ جب زکوۃ وصول کر لیں، تو جن لوگوں سے زکوۃ وصول کی ہے، اُن کے قریبی رشتہ داروں کو درجہ بدرجہ دیں، اگر قریبی رشتہ دار نہ ہوں، تو خاندان کے دیگر افراد کو دیں، پھر ان کے پڑوسیوں اور دیگر افراد میں سے حاجت مند لوگوں کو وہ دیدیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن وقاصی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4466]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6801»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4467
وَعَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ بِالْكُوفَةِ كَانَ أَمِيرًا قَالَ: فَخَطَبَ يَوْمًا فَقَالَ: إِنَّ فِي إِعْطَاءِ هَذَا الْمَالِ فِتْنَةً، وَفِي إِمْسَاكِهِ فِتْنَةً، وَبِذَلِكَ قَامَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى فَرَغَ ثُمَّ نَزَلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مطرف بن عبداللہ بن شخیر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ کوفہ کے امیر تھے، ایک دن انہوں نے خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: اس مال کو دینا بھی آزمائش ہے، اسے روک کے رکھنا بھی آزمائش ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ (یعنی اس کو تقسیم کرنے میں) مصروف رہے، یہاں تک کہ فارغ ہو گئے، پھر آپ منبر سے نیچے آئے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4467]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (58/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4468
وَعَنْ أَبِي الْفَيْضِ قَالَ: شَهِدْتُ مُعَاوِيَةَ وَأَعْطَى الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ حِمَارًا، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ: الْعِرْبَاضُ بْنُ سَارِيَةَ، فَقَالَ: مَا لَكَ أَنْ تَأْخُذَهُ، وَمَا لِمُعَاوِيَةَ أَنْ يُعْطِيَكَ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَحْمِلُهُ عَلَى عُنُقِكَ رَأْسُهُ أَسْفَلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو الْفَيْضِ لَمْ يُدْرِكِ الْمِقْدَادَ، وَالْمِقْدَادُ لَمْ يُدْرِكْ خِلَافَةَ مُعَاوِيَةَ.
ابوالفیض بیان کرتے ہیں: میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، انہوں نے سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کو ایک گدھا دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب، جن کا نام سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ تھا، وہ کھڑے ہوئے، انہوں نے کہا: کیا وجہ ہے کہ تم نے اسے کیوں وصول کیا ہے؟ اور معاویہ کو کیا حق ہے کہ وہ تمہیں دے؟ میں گویا اس وقت بھی تمہاری طرف دیکھ رہا ہوں کہ قیامت کے دن تم نے اسے اپنی گردن پر اٹھایا ہوا ہو گا، اور اس کا سر نیچے کی طرف ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابوالفیض نامی راوی نے سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اور سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی خلافت کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4468]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (245/18)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابٌ فِي الْعَشَّارِينَ، وَالْعُرَفَاءِ، وَأَصْحَابِ الْمُكُوسِ .
عشر وصول کرنے والے، عرفاء (یعنی سرکاری اہلکاروں) ٹیکس وصول کرنے والوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4469
عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ، احْمَدُوا اللَّهَ الَّذِي رَفَعَ عَنْكُمُ الْعُشُورَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے عرب کے گروہ! تم اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرو کہ اُس نے تم سے عشر کو اٹھا لیا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4469]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (964) اخرجه الامام احمد فى المسند (1654). اخرجه الامام البزار فى المسند (901)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1657، وأخرجه مسند البزار برقم: 1254، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3058»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4470
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عَتَاهِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِذَا رَأَيْتُمْ عَاشِرًا فَاقْتُلُوهُ". يَعْنِي بِذَلِكَ: الصَّدَقَةَ عَلَى غَيْرِ حَقِّهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" الصَّدَقَةُ يَأْخُذُهَا عَلَى غَيْرِ حَقِّهَا". وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا مالک بن عتاھیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم عشر (یعنی بھتہ) وصول کرنے والے کو دیکھو، تو اُسے قتل کر دو“۔ راوی کہتے ہیں: اس سے مراد ناحق طور پر صدقہ وصول کرنے والا شخص ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ صدقہ جسے آدمی ناحق طور پر وصول کرتا ہے“۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4470]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبرانى فى المعجم الكبير (301/19) اخرجه الامام احمد فى المسند (234/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17595»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4471
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: مَرَّ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ عَلَى كِلَابِ بْنِ أُمَيَّةَ، وَهُوَ جَالِسٌ عَلَى مَجْلِسِ الْعَاشِرِ بِالْبَصْرَةِ، فَقَالَ: مَا يُجْلِسُكَ هَهُنَا؟ قَالَ: اسْتَعْمَلَنِي عَلَى هَذَا الْمَكَانِ - يَعْنِي زِيَادًا - فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ فَقَالَ: بَلَى. فَقَالَ عُثْمَانُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" كَانَ لِدَاوُدَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [مِنَ اللَّيْلِ ] سَاعَةٌ يُوقِظُ فِيهَا أَهْلَهُ يَقُولُ: يَا آلَ دَاوُدَ، قُومُوا فَصَلُّوا، فَإِنَّ هَذِهِ سَاعَةٌ يَسْتَجِيبُ اللَّهُ فِيهَا الدُّعَاءَ إِلَّا لِسَاحِرٍ أَوْ عَاشِرٍ". فَرَكِبَ كِلَابُ بْنُ أُمَيَّةَ سَفِينَةً، فَأَتَى زِيَادًا، فَاسْتَعْفَاهُ فَأَعْفَاهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کا گزر، کلاب بن امیہ کے پاس سے ہوا، جو بصرہ میں عشر وصول کرنے والے کی جگہ پر بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے دریافت کیا: تم یہاں کیوں بیٹھے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے اس نے اس جگہ پر عامل مقرر کیا ہے، اُن کی مراد یہ تھی زیاد نے ایسا کیا ہے، تو سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا:! کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ بیان کروں؟ جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، کلاب بن امیہ نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ کے نبی سیدنا داؤد علیہ السلام رات کے ایک مخصوص حصے میں، اپنے اہل خانہ کو بیدار کرتے تھے، اور یہ کہتے تھے: اے داؤد کے گھر والو! تم اٹھو اور نماز ادا کرو، کیونکہ یہ ایک ایسی گھڑی ہے، جس میں اللہ تعالیٰ دعا قبول کرتا ہے، صرف جادو کرنے والے، اور عشر وصول کرنے والے کی دعا قبول نہیں کرتا“۔ تو کلاب بن امیہ کشتی میں سوار ہو کر زیاد کے پاس آئے اور انہوں نے استعفیٰ دے دیا، تو اس نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4471]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8374) اخرجه الامام احمد فى المسند 22/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15846، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6183/4»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن ¤ قال الهيثمي: رواه أحمد والطبراني في الكبير، وإسناد أحمد حسن (3/86)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4472
عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ نِصْفَ اللَّيْلِ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: هَلْ مِنْ دَاعٍ فَيُسْتَجَابُ لَهُ؟ هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَيُعْطَى؟ هَلْ مَنْ مَكْرُوبٍ فَيُفَرَّجُ عَنْهُ؟ فَلَا يَبْقَى مُسْلِمٌ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ إِلَّا اسْتَجَابَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ إِلَّا زَانِيَةً تَسْعَى بِفَرْجِهَا، أَوْ عَشَّارًا".
معجم اوسط میں بھی اسے نقل کیا ہے، تا ہم اس کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نصف رات کے وقت آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور منادی پکار کر یہ کہتا ہے: کیا کوئی دعا کرنے والا ہے کہ اس کی دعا مستجاب ہو؟ کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی پریشانی کا شکار شخص ہے کہ اس کی پریشانی دور کر دی جائے؟ تو جو بھی مسلمان اس وقت دعا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول کرتا ہے، البتہ زنا کرنے والی عورت، یا عشر وصول کرنے والے شخص کا معاملہ مختلف ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4472]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (88 مجمع البحرين)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4473
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَلَفْظُهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ يَدْنُو مِنْ خَلْقِهِ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَسْتَغْفِرُ إِلَّا لِبَغِيٍّ بِفَرْجِهَا، أَوْ عَشَّارٍ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ فِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ تَأْتِي فِيمَا يُنَاسِبُهَا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے قریب ہو جاتا ہے، اور جو بھی مغفرت طلب کرتا ہے اس کی مغفرت کر دیتا ہے، البتہ زنا کرنے والی عورت اور عشر (یعنی بھتہ) وصول کرنے والے شخص کا معاملہ مختلف ہے“۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ ان میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ اس حدیث کے مختلف طرق ہیں، جو آگے چل کر مناسب مقامات پر آئیں گے، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4473]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8371)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15846، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8371، 8374، 8375، 8391، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2790، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6183/7»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں