الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
90. بَابٌ: كَلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ .
ہر نیکی صدقہ ہے
حدیث نمبر: 4754
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ ; غَنِيًّا كَانَ أَوْ فَقِيرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى الدَّقِيقِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى الدَّقِيقِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر نیکی صدقہ ہے خواہ وہ خوشحال شخص کے ساتھ کی جائے یا غریب شخص کے ساتھ کی جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن موسیٰ دقیقی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4754]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن موسیٰ دقیقی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4754]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10047) اخرجه البزار فى المسند (955)، أخرجه شرح السنة برقم: 1646، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2100/1، 3388، 5165/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4755
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نیکی صدقہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4755]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4755]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (230/17)، أخرجه شرح السنة برقم: 1646، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2100/1، 3388، 5165/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4756
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَثَابَتٌ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ عَدِيٌّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَثَابَتٌ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ عَدِيٌّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
عدی بن ثابت نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نیکی صدقہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ثابت نامی راوی کے حوالے سے اس کے بیٹے عدی کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4756]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (387/22)، أخرجه شرح السنة برقم: 1646، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2100/1، 3388، 5165/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4757
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ابومالک اشجعی اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نیکی صدقہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4757]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4757]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8200)، أخرجه شرح السنة برقم: 1646، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2100/1، 3388، 5165/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
91. بَابٌ فِيمَنْ يَجْرِي عَلَيْهِ أَجْرُهُ بَعْدَ مَوْتِهِ .
جس شخص کا اجر اُس کے مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے
حدیث نمبر: 4758
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" أَرْبَعَةٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ: رَجُلٌ مُرَابِطٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَمَنْ عَمِلَ عَمَلًا أُجْرِيَ عَلَيْهِ مِثْلُ مَا عَمِلَ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَجْرُهَا لَهُ مَا جَرَتْ، وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا [ فَهُوَ ] يَدْعُو لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ فِيمَنْ عَلِمَ عِلْمًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ فِيمَنْ عَلِمَ عِلْمًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار قسم کے لوگ ایسے ہیں جن کے اجر مرنے کے بعد بھی جاری رہتے ہیں وہ شخص جو اللہ کی راہ میں پہرا دے رہا ہو وہ شخص جو کوئی ایسا عمل کرے کہ اس کو اس حوالے سے اجر دیا جائے کہ جو اس کی مانند عمل کرتا ہے وہ شخص جو کوئی چیز صدقہ دے تو اس کا عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے، جب تک وہ صدقہ چلتا رہتا ہے وہ شخص جو نیک اولاد چھوڑ کر جائے اور وہ اس کے لئے دعا کرے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس سے پہلے اس کی ایک سند اس باب میں گزر چکی ہے، جو علم حاصل کرنے کے بیان میں ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4758]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (261/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21744»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
92. بَابٌ فِيمَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ .
جو شخص بھلائی کے بارے میں رہنمائی کرے
حدیث نمبر: 4759
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ، وَاللَّهُ يُحِبُّ إِغَاثَةَ اللَّهْفَانِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ - وَقَالَ: يُخْطِئُ - وَابْنُ عَدِيٍّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى كَذَلِكَ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بھلائی کے بارے میں رہنمائی کرنے والا اسے کرنے والے کی مانند ہے، اور اللہ تعالیٰ محتاج کی مدد کرنے کو پسند کرتا ہے“۔
یہ روایت بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد نمیری ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے۔ ابن عدی نے بھی اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4759]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2670، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2405، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7521، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 981، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5174/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4760
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ سَهْلٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
قُلْتُ: وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ هَذَا الْبَابِ فِي الْعِلْمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ سَهْلٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
قُلْتُ: وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ هَذَا الْبَابِ فِي الْعِلْمِ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بھلائی کے بارے میں رہنمائی کرنے والا اسے کرنے والے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں: سہل کے حوالے سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں، اس باب سے متعلق دیگر احادیث علم سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4760]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2405)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2670، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2405، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7521، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 981، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5174/2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
93. بَابُ صَدَقَةِ الْمَرْأَةِ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا .
عورت کا اپنے شوہر کے گھر میں سے صدقہ کرنا
حدیث نمبر: 4761
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَصَدَّقِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ ; ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ ; ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت اپنے شوہر کے گھر میں سے اس کی اجازت کے بغیر صدقہ نہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: یہ ان افراد میں سے ایک ہے، جن کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4761]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3908»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4762
وَعَنْ أُمِّ سَعِدٍ قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، الْمَرْأَةُ تُعْطِي الشَّيْءَ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا صَدَقَةً، فَهُوَ لَهَا أَوْ لِزَوْجِهَا؟ قَالَتْ:" هُوَ بَيْنَهُمَا" حَدَّثَنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ: إِذَا أَنْفَقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ فَلَهُ أَجْرُهُ وَلَهَا مِثْلُ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

ام سعد بیان کرتی ہیں: میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی میں نے کہا: اے ام المؤمنین عورت اپنے شوہر کے گھر میں سے کوئی چیز صدقہ کے طور پر دے سکتی ہے کیا اس کا ثواب عورت کو ملے گا یا اس کے شوہر کو ملے گا؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ان دونوں کو ملے گا یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بیان کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں کہتا ہوں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ حدیث ”صحیح“ میں منقول ہے: ”جب عورت اپنے شوہر کے گھر میں سے کوئی خرابی پیدا کیے بغیر صدقہ کرے تو مرد کو اس کا اجر ملے گا، اور عورت کو اس کی مانند اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4762]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4762]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
94. بَابٌ فِيمَنْ قَادَ أَعْمَى .
اس شخص کا بیان جو کسی نابینا کو ساتھ لے کر چلتا ہے
حدیث نمبر: 4763
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَادَ أَعْمَى أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا كَانَ لَهُ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الصَّفَّارُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الصَّفَّارُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی نابینا کو چالیس ”ذراع“ (یعنی کہنی سے انگلیوں کے سرے تک کی مقدار) تک ساتھ لے کے چلتا ہے، تو اسے غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4763]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4763]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3618»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً