🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابٌ فِي الْوَقْفِ .
وقف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4714
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا حَبْسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حبس، نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4714]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (304/18)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4715
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بِشْرِ بْنِ بَشِيرٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ الْمُهَاجِرُونَ الْمَدِينَةَ اسْتَنْكَرُوا الْمَاءَ، وَكَانَتْ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي غِفَارٍ عَيْنٌ يُقَالُ لَهَا: رُومَةَ، وَكَانَ يَبِيعُ مِنْهَا الْقِرْبَةَ بِمُدٍّ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِعْنِيهَا بِعَيْنٍ فِي الْجَنَّةِ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ لِي وَلَا لِعِيَالِي غَيْرُهَا، لَا أَسْتَطِيعُ ذَلِكَ. فَبَلَغَ ذَلِكَ عُثْمَانَ فَاشْتَرَاهَا بِخَمْسَةٍ وَثَلَاثِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَجْعَلُ لِي مِثْلَ الَّذِي جَعَلْتَهُ لَهُ، عَيْنًا فِي الْجَنَّةِ إِنِ اشْتَرَيْتُهَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: قَدِ اشْتَرَيْتُهَا، وَجَعَلْتُهَا لِلْمُسْلِمِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمَسَاوِرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوسلمہ بشر بن بشیر اسلمی اپنے والد کا یہ بیان کرتے ہیں: جب مہاجرین مدینہ منورہ آئے، تو وہاں کا پانی انہیں موافق نہیں آیا بنوغفار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا ایک کنواں تھا جس کا نام رومہ تھا وہ شخص اس کا ایک مشکیزہ ایک مد کے عوض میں فروخت کرتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم اسے جنت میں موجود ایک کنویں کے عوض میں مجھے فروخت کر دو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے لئے اور میرے اہل و عیال کے لئے اس کے علاوہ آمدن کا اور کوئی ذریعہ نہیں ہے میں ایسا نہیں کر سکتا جب سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے پینتیس ہزار درہم کے عوض میں اسے خرید لیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے جو پیشکش فلاں شخص کو دی تھی کیا وہ مجھے بھی کریں گے کہ مجھے جنت میں موجود کنواں مل جائے اگر میں اس کنویں کو خرید لیتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔ انہوں نے عرض کی: میں نے اسے خرید لیا ہے، اور اسے مسلمانوں کے لئے وقف کرتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4715]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1226)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1226»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
79. بَابُ الصَّدَقَةِ لَا تُوَرَّثُ .
صدقہ، وراثت میں منتقل نہیں ہوتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4716
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَالِي كُلُّهُ صَدَقَةٌ. قَالَ: فَافْتَقَرَ أَبَوَاهُ حَتَّى جَلَسَا مَعَ الْأَوْفَاضِ، ثُمَّ جَاءَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَ ابْنُنَا مِنْ أَكْثَرِ الْأَنْصَارِ مَالًا فَتَصَدَّقَ بِمَالِهِ وَافْتَقَرْنَا حَتَّى جَلَسْنَا مَعَ الْأَوْفَاضِ. قَالَ:" صَدَقَةُ ابْنِكُمْ رَدٌّ عَلَيْكُمَا". ثُمَّ تَوَفَّيَا، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى ابْنِهِمَا:" أَنِ ارْدُدِ الصَّدَقَةَ فَإِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تُوَرَّثُ وَلَا تُعْتَمَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَأَحَادِيثُ هَذَا الْبَابِ كُلُّهَا فِي آخِرِ الْفَرَائِضِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا پورا مال صدقہ ہے راوی بیان کرتے ہیں: اس کے ماں باپ غریب ہو کر تنگ دستی کا شکار ہو کر بیٹھ گئے پھر وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے بیٹے کے پاس انصار میں سب سے زیادہ مال موجود تھا اس نے اپنا سارا مال صدقہ کر دیا ہے، اور اب ہم غریب اور تنگ دست ہو کر بیٹھ گئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بیٹے کا صدقہ تم دونوں کی طرف واپس آ جائے گا پھر جب ان دونوں کا انتقال ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے بیٹے کی طرف پیغام بھیجا کہ اب تم صدقہ واپس کر دو کیونکہ صدقے کو وراثت میں منتقل نہیں کیا جاتا اور نہ ہی اسے عمری کے طور پر منتقل کیا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ اس باب سے متعلق تمام احادیث فرائض سے متعلق باب کے آخر میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4716]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8734»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
80. بَابُ الصَّدَقَةِ الْمُجْحِفَةِ .
کمی کرنے والے صدقہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4717
عَنْ حَنْظَلَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فِي حِجْرِي يَتِيمًا، وَقَدْ تَصَدَّقْتُ عَلَيْهِ بِمِائَةٍ مِنَ الْإِبِلِ ; فَرَأَيْنَا الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ وَقَالَ:" إِنَّمَا الصَّدَقَةُ خَمْسٌ، وَإِلَّا فَعَشْرٌ، وَإِلَّا فَخَمْسَ عَشْرَةَ". حَتَّى بَلَغَ الْأَرْبَعِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا بِكَثِيرٍ، وَأَنَّهَا كَانَتْ وَصِيَّةٌ، وَلَمْ تُجِزْهَا الْوَرَثَةُ - وَيَأْتِي فِي الْوَصَايَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے زیر پرورش ایک یتیم لڑکا ہے میں نے اسے ایک سو اونٹ صدقہ کر دیے ہیں راوی کہتے ہیں: تو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غضب کے آثار دیکھے آپ نے ارشاد فرمایا: صدقے میں پانچ اونٹ دیے جاتے ہیں دس دیے جاتے ہیں پندرہ دیے جاتے ہیں یہاں تک کہ آپ نے چالیس تک کا ذکر کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام أحمد نے اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ کہ وہ وصیت تھی، اور ورثاء نے اس کی اجازت نہیں دی۔ یہ روایت وصیت سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4717]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (67/5 68). اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3500)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20142، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3500»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
81. بَابُ الصَّدَقَةِ عَلَى الْمَمَالِيكِ .
غلاموں پر صدقہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4718
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ صَدَقَةٍ أَفْضَلَ مِنْ صَدَقَةٍ تُصَدَّقُ عَلَى مَمْلُوكٍ عِنْدَ مَلِيكِ سُوءٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی صدقہ اس صدقے سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتا جو کسی ایسے غلام پر کیا جائے جو کسی برے مالک کے پاس ہو“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4718]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2450»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
82. بَابٌ فِيمَنْ أَطْعَمَ مُسْلِمًا أَوْ سَقَاهُ .
جو شخص کسی مسلمان کو کچھ کھلائے یا اسے پلائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4719
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اهْتَمَّ بِجَوْعَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ حَتَّى شَبِعَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ وَسَقَاهُ حَتَّى يُرْوَى".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی بھوک کا خیال کر کے اسے کچھ کھلائے یہاں تک کہ اس کو سیر کر دے تو اللہ تعالی اس کی مغفرت کر دیتا ہے، اور اسے یوں سیراب کرے گا کہ وہ سیر ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4719]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2383، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5137»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4720
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَطْعَمَ أَخَاهُ حَتَّى يُشْبِعَهُ وَسَقَاهُ مِنَ الْمَاءِ حَتَّى يَرْوِيَهُ بَاعَدَهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ سَبْعَ خَنَادِقَ ; مَا بَيْنَ كُلِّ خَنْدَقَيْنِ خَمْسُ مِائَةِ عَامٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ أَطْعَمَ أَخَاهُ خُبْزًا". وَفِيهِ رَجَاءُ بْنُ أَبِي عَطَاءٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی کو کھلاتا ہے یہاں تک کہ اسے سیر کر دیتا ہے، اور اسے پانی پلاتا ہے یہاں تک کہ اسے سیراب کر دیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے سات خندقوں جتنا دور کر دے گا جن میں سے ہر دو خندقوں کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کا فیصلہ ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص اپنے بھائی کو روٹی کھلائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی رجاء بن ابوعطاء ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4720]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7254، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6514»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4721
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِدْخَالُكَ السُّرُورَ عَلَى مُؤْمِنٍ أَشْبَعْتَ جَوْعَتَهُ، أَوْ سَتَرْتَ عَوْرَتَهُ، أَوْ قَضَيْتَ لَهُ حَاجَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ بَشِيرٍ الْكِنْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا مومن پر خوشی داخل کرنا (یوں کہ) اس کی بھوک کے عالم میں تم اسے سیر کر دو یا اسے لباس فراہم کر دو یا اس کی کوئی اور ضرورت پوری کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن بشیر کندی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4721]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (95 مجمع البحرين)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5077»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4722
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَطْعَمَ مُؤْمِنًا حَتَّى يُشْبِعَهُ مِنْ سَغَبٍ أَدْخَلَهُ اللَّهُ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ لَا يَدْخُلُهُ إِلَّا مَنْ كَانَ مِثْلَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ: كَانَ يَتْبَعُ السُّلْطَانَ، وَكَانَ صَدُوقًا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی مؤمن کو کھلاتا ہے یہاں تک کہ اسے بھوک کے عالم میں سیر کر دیتا ہے، تو اللہ تعالٰی اسے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے میں داخل کرے گا اس دروازے میں سے صرف وہ شخص داخل ہو سکے گا جس نے اس کی مانند کام کیا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے محمد بن مبارک صوری بیان کرتے ہیں: یہ حاکم وقت کے پاس آیا جایا کرتا تھا ویسے یہ صدوق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4722]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (85/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
83. بَابٌ مِنَ الْجَنَّةِ، فَقِيلَ لَهُ: ادْخُلْ مِنْهُ . وَمَنْ أَطْعَمَ جَائِعًا فَأَشْبَعَهُ، وَسَقَى عَطْشَانًا فَأَرَوَاهُ ; فَتُحِتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ كُلُّهَا، فَقِيلَ لَهُ: ادْخُلْ مِنْ أَيِّهَا شِئْتَ " .
جو شخص کسی مسلمان کو کچھ کھلائے یا اسے پلائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4723
وَعَنْ أَبِي جُنَيْدَةَ الْفِهْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَقَى عَطْشَانًا فَأَرَوَاهُ فُتِحَ لَهُ بَابٌ مِنَ الْجَنَّةِ، فَقِيلَ لَهُ: ادْخُلْ مِنْهُ. وَمَنْ أَطْعَمَ جَائِعًا فَأَشْبَعَهُ، وَسَقَى عَطْشَانًا فَأَرَوَاهُ ; فَتُحِتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ كُلُّهَا، فَقِيلَ لَهُ: ادْخُلْ مِنْ أَيِّهَا شِئْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوجنیدہ فہری اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص پیاسے کو پانی پلا کر اسے سیراب کر دے اس کے لئے جنت کا دروازہ کھولا جائے گا اس سے کہا: جائے گا اس میں سے داخل ہو جاؤ اور جو شخص بھوکے کو کھانا کھلا کے اسے سیر کر دے اور پیاسے کو پانی پلا کر اسے سیر کر دے اس کے لئے جنت کے تمام دروزے کھول دیے جائیں گے اور اس سے کہا: جائے گا تم ان میں سے جس سے چاہو اندر داخل ہو جاؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4723]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (375/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں