🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ الْغِيبَةِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار شخص کا غیبت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5010
وَفِي رِوَايَةٍ: حَدَّثَنِي سَعْدٌ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ أُمِرُوا بِصِيَامٍ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى أَبُو يَعْلَى نَحْوَهُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی کہ لوگوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5010]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5011
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَمْ يَدَعِ الْخَنَا وَالْكَذِبَ فَلَا حَاجَةَ لِلَّهِ أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص فحش کلامی اور جھوٹ کو نہیں چھوڑتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کوئی حاجت نہیں ہے کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (472)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5012
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصِّيَامُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا". قِيلَ: وَبِمَ يَخْرِقُهُ؟ قَالَ:" بِكَذِبٍ أَوْ غِيبَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے، جب تک آدمی اس کو پھاڑ نہ دے“۔ عرض کی گئی: اس کو پھاڑے گا کیسے؟ آپ نے فرمایا: جھوٹ بول کر، یا غیبت کر کے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5012]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَخْرِقْ صَوْمَهُ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے روزے کو پھاڑتا نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5013
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ يَوْمًا لَمْ يَخْرِقْهُ كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ ; وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایک دن روزہ رکھے اور اسے پھاڑے نہیں اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جائیں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے ولا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5013]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7498»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. بَابٌ فِي الصَّائِمِ يَأْكُلُ الْبَرَدَ .
روزہ دار شخص کا اولے کھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5014
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَطَرَتِ السَّمَاءُ بَرَدًا، فَقَالَ لَنَا أَبُو طَلْحَةَ - وَنَحْنُ غِلْمَانٌ -: نَاوِلْنِي يَا أَنَسُ مِنْ ذَلِكَ الْبَرَدِ. فَنَاوَلْتُهُ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ، وَهُوَ صَائِمٌ فَقُلْتُ: أَلَسْتَ صَائِمًا؟ قَالَ: بَلَى إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِطَعَامٍ وَلَا شَرَابٍ وَإِنَّمَا هُوَ بَرَكَةٌ مِنَ السَّمَاءِ نُطَهِّرُ بِهِ بُطُونَنَا. قَالَ أَنَسٌ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" خُذْ عَنْ عَمِّكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مَوْقُوفًا وَزَادَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ فَكَرِهَهُ وَقَالَ: إِنَّهُ يَقْطَعُ الظَّمَأَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: آسمان سے ژالہ باری ہوئی تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا: جب کہ ہم اس وقت لڑکے تھے اے انس بن مالک مجھے اولے پکڑاؤ میں نے انہیں پکڑائے تو انہوں نے کھانے شروع کر دیے میں نے ان سے کہا: کہ آپ کا روزہ نہیں ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ یہ نہ تو کھانے کی کوئی چیز ہے، اور نہ پینے کی کوئی چیز ہے یہ آسمان کی برکت ہے، جس کے ذریعے ہم اپنے پیٹ کو پاک کریں گے سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اپنے چچا سے حاصل کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں
یہ روایت امام بزار نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”میں نے سعید بن مسیب کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا اور یہ بات بیان کی کہ یہ پیاس کو ختم کرتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5014]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1424) اخرجه احمد فى المسند (279/3) اخرجه البزار فى المسند (1021 و 1022)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1864، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2319/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. بَابُ قِيَامِ رَمَضَانَ .
رمضان کے قیام (یعنی نوافل کا بیان)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5015
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ".
[ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ] وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے رمضان میں قیام کرتا ہے اس کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5015]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (967)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5016
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَغِّبُ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ، وَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ النَّاسَ عَلَى الْقِيَامِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ: كَانَ يُرَغِّبُ النَّاسَ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ رمضان میں قیام کرنے کی ترغیب دیتے تھے تاہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں قیام کے لئے جمع نہیں کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں قیام کی ترغیب دیتے تھے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5016]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7821، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1776، وأخرجه فتح الباري برقم: 35، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2202»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5017
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَبِيتَ مَعَكَ اللَّيْلَةَ فَأُصَلِّيَ بِصَلَاتِكَ؟ قَالَ:" لَا تَسْتَطِيعُ". فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ، فَسُتِرَ بِثَوْبٍ وَأَنَا مُحَوَّلٌ عَنْهُ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ فَعَلْتُ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي وَقُمْتُ مَعَهُ، حَتَّى جَعَلْتُ أَضْرِبُ بِرَأْسِي الْجُدْرَانَ مِنْ طُولِ صَلَاتِهِ، ثُمَّ أَتَاهُ بِلَالٌ لِلصَّلَاةِ قَالَ:" أَفَعَلْتَ؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" إِنَّكَ يَا بِلَالُ لَتُؤَذِّنُ إِذَا كَانَ الصُّبْحُ سَاطِعًا فِي السَّمَاءِ، وَلَيْسَ ذَاكَ الصُّبْحَ، إِنَّمَا الصُّبْحُ هَكَذَا مُعْتَرِضًا". ثُمَّ دَعَا بِسَحُورِهِ فَتَسَحَّرَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ ; وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں یہ چاہتا ہوں کہ میں آج رات آپ کے ساتھ گزاروں اور آپ کی نماز کی اقتداء میں نماز ادا کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی استطاعت نہیں رکھو گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے آپ نے غسل کیا آپ کے لئے ایک کپڑے کے ذریعے پردہ کر دیا گیا میں نے آپ کی طرف سے منہ پھیر لیا آپ نے غسل کر لیا پھر میں نے بھی ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا ہو گیا یہاں تک کہ آپ کی نماز کی طوالت کی وجہ سے میں اپنا سر دیوار پر مارنے لگا پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کو نماز کے لئے بلانے کے لئے آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے کر لیا انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! تم اس وقت اذان دے دیتے ہو جب ابھی صبح صادق آسمان میں لمبائی کی سمت میں پھیلی ہوئی ہوتی ہے یہ صبح صادق نہیں ہوتی صبح صادق اس طرح چوڑائی کی سمت میں پھیلتی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سحری کا کھانا منگوایا اور سحری کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5017]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (171/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20992»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5018
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي رَمَضَانَ عِشْرِينَ رَكْعَةً وَالْوِتْرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں بیس رکعات (تراویح) اور وتر ادا کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ابراہیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5018]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12102) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (802)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12102، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5436»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5019
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُصَلِّي بِنَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ; فَنَنْصَرِفُ بِلَيْلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رمضان کے مہینے میں نماز پڑھایا کرتے تھے تو ہم رات میں ہی نماز پڑھ کر واپس چلے جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5019]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9588)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں