الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ الْقُبْلَةِ وَالْمُبَاشَرَةِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار شخص کا بوسہ لینا اور مباشرت کرنا
حدیث نمبر: 4970
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ هَلْ مِنْ كِسْرَةٍ؟". فَأَتَيْتُهُ بِقُرْصٍ فَوَضَعَهُ عَلَى فِيهِ وَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ هَلْ دَخَلَ بَطْنِي مِنْهُ شَيْءٌ، كَذَلِكَ قُبْلَةُ الصَّائِمِ، إِنَّمَا الْإِفْطَارُ مِمَّا دَخَلَ وَلَيْسَ مِمَّا خَرَجَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے اور دریافت کیا: اے عائشہ! کھانے کے لئے کچھ ہے؟ میں نے روٹی کا ایک ٹکڑا پیش کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اپنے منہ میں رکھ لیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! کیا میرے پیٹ میں اس سے کچھ داخل ہوا ہے؟ روزہ دار کے بوسہ کا حکم بھی اسی طرح ہے روزہ اس چیز کی وجہ سے ختم ہوتا ہے، جو اندر جاتی ہے اس چیز کی وجہ سے ختم نہیں ہوتا جو باہر نکلتی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4970]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4970]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4602 و4954)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2316»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
34. بَابُ الْكُحْلِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار شخص کا سرمہ لگانا
حدیث نمبر: 4971
عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْتَحِلُ بِالْإِثْمِدِ وَهُوَ صَائِمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ حِبَّانَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، وَقَدْ وُثِّقَا، وَفِيهِمَا كَلَامٌ كَثِيرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ حِبَّانَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، وَقَدْ وُثِّقَا، وَفِيهِمَا كَلَامٌ كَثِيرٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں اثمد (نامی سرمہ) لگایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حبان بن علی بن محمد بن عبیداللہ بن ابورافع کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، اور ان دونوں کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4971]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبرانى فى المعجم الكبير (939)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 939، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1065، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2299»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4972
وَعَنْ بَرِيرَةَ مَوْلَاةِ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْتَحِلُ بِالْإِثْمِدِ، وَهُوَ صَائِمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیده بریره رضی اللہ عنہا جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی کنیز ہیں وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اثمد سرمہ لگاتے ہوئے دیکھا ہے آپ اس وقت روزے کی حالت میں تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4972]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4972]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6907»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
35. بَابُ الدُّهْنِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار شخص کا تیل لگانا
حدیث نمبر: 4973
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُصْبِحَ يَوْمَ صَوْمِي دَهِينًا مُتَرَجِّلًا، وَلَا تُصْبِحْ يَوْمَ صَوْمِكَ عَبُوسًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی تھی کہ جس دن میں نے روزہ رکھا ہوا ہو میں تیل لگایا کروں اور کنگھی کر کے رکھا کروں تو تم اپنے روزے کے دن ماتھے پر بل ڈال کے نہ رکھا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یمان بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4973]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یمان بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4973]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10028)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10028»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4974
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَصْبِحُوا مُتَدَهِّنِينَ صِيَامًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِأَبِي حَصِينٍ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ سَمَاعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِأَبِي حَصِينٍ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ سَمَاعًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم لوگ ایسی حالت میں روزہ رکھو کہ تم نے تیل لگایا ہوا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ میں نے ایسی کوئی روایت نہیں پائی ہے کہ ابوحصین نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4974]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9208)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
36. بَابٌ فِيمَنْ أَفْطَرَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا أَوْ جَامَعَ .
جو شخص رمضان کے مہینے میں جان بوجھ کر کوئی روزہ نہ رکھے یا (روزے کے دوران) صحبت کر لے
حدیث نمبر: 4975
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي أَفْطَرْتُ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ؟ قَالَ:" مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ وَلَا سَفَرٍ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" بِئْسَ مَا صَنَعْتَ". قَالَ: [ أَجَلْ ] فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً". قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا مَلَكْتُ رَقَبَةً قَطُّ. قَالَ:" فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ". قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ ذَلِكَ. قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا". قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أُشْبِعُ أَهْلِي. قَالَ: فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِكْيَلٍ فِيهِ تَمْرٌ فَقَالَ:" تَصَدَّقْ بِهَذَا عَلَى سِتِّينَ مِسْكِينًا". قَالَ: إِلَى مَنْ أَدْفَعُهُ؟ قَالَ:" إِلَى أَفْقَرِ مَنْ تَعْلَمُ". قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا بَيْنَ قُتْرَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ مِنَّا. قَالَ:" فَتَصَدَّقْ بِهِ عَلَى عِيَالِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میں نے رمضان کے ایک دن میں روزہ نہیں رکھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کسی عذر کے بغیر اور سفر کے بغیر؟ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے برا کیا ہے اس نے عرض کی: جی ہاں۔ آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایک غلام آزاد کرو اس شخص نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے میں کسی بھی غلام کا مالک نہیں ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مسلسل دو ماہ روزے رکھو اس نے عرض کی: میں اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ اس نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے میں تو اپنے گھر والوں کو سیر ہو کے کھانا نہیں کھلا سکتا راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک برتن لایا گیا جس میں کھجوریں موجود تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انہیں ساٹھ مسکینوں میں صدقہ کر دو اس نے عرض کی: میں یہ کس کو دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سب سے زیادہ محتاج شخص کو جس کے بارے میں تم جانتے ہو اس نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے پورے شہر میں ہمارے گھر والوں سے زیادہ محتاج اور کوئی نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اسے اپنے عیال پر صدقہ کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4975]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4975]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5725)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8180، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1036، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2330»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4976
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي هَلَكْتُ أَفْطَرْتُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا؟ قَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً". قَالَ: لَا أَجِدُ. قَالَ:" صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ". قَالَ: لَا أَقْدِرُ. قَالَ:" أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيٌّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيٌّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہلاکت کا شکار ہو گیا میں نے رمضان کے مہینے میں جان بوجھ کر روزہ توڑ دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایک غلام آزاد کرو اس نے عرض کی: میں گنجائش نہیں پاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مسلسل دو ماہ روزے رکھو اس نے عرض کی: میں اس کی قدرت نہیں رکھتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4976]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4976]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1107، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8074»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4977
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي أَفْطَرْتُ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا، وَوَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِيهِ؟ قَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً". قَالَ: لَا أَجِدُ. قَالَ:" أَهْدِ بَدَنَةً". قَالَ: لَا أَجِدُ. قَالَ:" تَصَدَّقْ بِعِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ تِسْعَةَ عَشَرَ أَوْ وَاحِدٍ وَعِشْرِينَ". قَالَ: لَا أَجِدُ. فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِكْيَلٍ فِيهِ عِشْرُونَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" تَصَدَّقْ بِهَذَا". فَقَالَ: مَا بِالْمَدِينَةِ أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنَّا. قَالَ:" فَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ".
قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي الْمَجَامِعِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میں نے رمضان کے مہینے میں ایک دن جان بوجھ کر روزہ توڑ دیا اور اس دوران اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایک غلام آزاد کرو اس نے عرض کی: میں یہ نہیں پاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قربانی کا ایک جانور صدقہ کرو اس نے عرض کی: میں یہ نہیں پاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کھجور کے بیس صاع یا انیس یا اکیس صاع صدقہ کرو اس نے عرض کی: میں اس کی بھی گنجائش نہیں پاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیمانہ لایا گیا جس میں کھجوروں کے بیس صاع موجود تھے آپ نے فرمایا: تم انہیں صدقہ کر دو اس نے عرض کی: پورے مدینہ میں ہمارے گھر والوں سے زیادہ ان کا محتاج اور کوئی نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ تم اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت منقول ہے، جو صحبت کرنے والے شخص کے بارے میں ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4977]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1808)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1835، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7727، وأخرجه موطأ مالك برقم: 660، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1716»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4978
وَعَنْ عَطَاءٍ وَعَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ بِمِثْلِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَزَادَ:" بَدَنَةً". قَالَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ: وَأَمَرَهُ أَنْ يَصُومَ يَوْمًا مَكَانَهُ. وَذَكَرَهُ عُقَيْبَ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ ; إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كُلْهُ أَنْتَ وَعِيَالُكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
عطاء نے اور عمرو بن شعیب نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”قربانی کا جانور“ عمرو نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو اس کی جگہ ایک دن کا روزہ رکھنے کا حکم دیا تھا انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے بعد اس کی مانند، روایت نقل کی ہے، جو ”صحیح“ میں مذکور ہے، البتہ ان الفاظ کا معاملہ مختلف ہے: ”تم اس کو کھاؤ اور تمہارے گھر والے کھائیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4978]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4978]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6945)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6905، وأخرجه موطأ مالك برقم: 660، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1716»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4979
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ لَقِيَ اللَّهَ بِهِ - وَإِنْ صَامَ الدَّهْرَ كُلَّهُ - إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جو شخص کسی رخصت کے بغیر رمضان کے ایک دن کا روزہ نہیں رکھتا وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جب حاضر ہو گا، تو خواہ بعد میں ساری زندگی روزے رکھے ہوں گے، پھر بھی اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گا، اور اگر چاہے گا، تو اسے عذاب دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4979]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4979]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9574 ,9575)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح