الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ .
شب قدر کا بیان
حدیث نمبر: 5060
وَعَنِ الْفَلْتَانِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّا لَجُلُوسٌ نَنْتَظِرُهُ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا، وَفِي وَجْهِهِ الْغَضَبُ فَجَلَسَ طَوِيلًا لَا يَتَكَلَّمُ ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ:" إِنِّي خَرَجْتُ إِلَيْكُمْ وَقَدْ تَبَيَّنَتْ لِي لَيْلَةُ الْقَدْرِ وَمَسِيحُ الضَّلَالَةِ فَخَرَجْتُ إِلَيْكُمْ لِأُبَيِّنَهَا ] لَكُمْ وَأُبَشِّرُكُمْ بِهَا ] فَلَقِيتُ فِي الْمَسْجِدِ رَجُلَيْنِ يَتَلَاحَيَانِ بَيْنَهُمَا الشَّيْطَانُ فَحَجَزْتُ بَيْنَهُمَا فَاخْتُلِسَتْ مِنِّي، فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ. وَأَمَّا مَسِيحُ الضَّلَالَةِ فَإِنَّهُ أَجْلَحُ الْجَبْهَةِ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ عَرِيضُ النَّحْرِ فِيهِ دِمَاءُ ابْنِ الْعُزَّى أَوْ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ فُلَانٍ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" أَمَّا لَيْلَةُ الْقَدْرِ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَفِي رِوَايَةٍ:" أَمَّا لَيْلَةُ الْقَدْرِ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ہم لوگ بیٹھے ہوئے آپ کا انتظار کر رہے تھے اسی دوران آپ ہمارے پاس تشریف لائے آپ کے چہرے پر غضب کے آثار تھے آپ کافی دیر بیٹھے رہے آپ نے اس دوران کوئی بات چیت نہیں کی پھر آپ کی یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں نکل کر تمہاری طرف آیا تو میرے لئے شب قدر واضح تھی اور گمراہی والا مسیح (یعنی دجال) واضح تھا میں تمہاری طرف نکل کر اس لئے آیا تھا تاکہ تمہیں اس کے بارے میں بتا دوں اور اس کے حوالے سے تمہیں اطلاع دے دوں۔ مسجد میں دو آدمیوں سے میری ملاقات ہوئی جو ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کر رہے تھے اور ان کے درمیان شیطان موجود تھا۔ میں نے ان دونوں کے درمیان جھگڑا ختم کروانا چاہا تو اس دوران مجھ سے وہ علم رخصت ہو گیا یہ (شب قدر) آخری عشرے میں ہو گی جہاں تک دجال کا تعلق ہے، اور تو اس کی پیشانی کے بال اڑے ہوئے ہوں گے، اس کی آنکھ پر ہاتھ پھیرا گیا ہو گا (یعنی وہ کانا ہو گا) اس کی گردن چوڑی ہو گی، اور اس میں ابن عزی (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) عبدالعزی بن فلاں کا خون (یعنی جھلک) ہو گی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جہاں تک شب قدر کا تعلق ہے، تو تم اسے آخری عشرے میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5060]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5060]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (334/18) اخرجه البزار فى المسند (3384)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 42، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20285، 20302، 20424، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1906، 1941، 2027»
الحكم على الحديث:
اسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5061
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْرِعًا وَنَحْنُ قُعُودٌ فَأَفْزَعْنَا سُرْعَتَهُ فَلَمَّا انْتَهَى إِلَيْنَا سَلَّمَ ثُمَّ قَالَ:" لَقَدْ أَقْبَلْتُ إِلَيْكُمْ لِأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَنَسِيتُهَا فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ [ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ وَفِيهِ ] كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ [ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ وَفِيهِ ] كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیزی سے چلتے ہوئے آئے ہم بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ کی تیزی نے ہمیں پریشان کر دیا جب آپ ہمارے پاس آئے، تو آپ نے ہمیں سلام کیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میں تم لوگوں کی طرف اس لئے آیا تھا تاکہ تمہیں شب قدر کے بارے میں بتاؤں پھر تمہارے پاس پہنچنے تک اسے بھول گیا“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قابوس بن ابوظبیان ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5061]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12621) اخرجه احمد فى المسند (2352)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2348، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12621، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 535»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5062
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي أَيُّ لَيْلَةٍ تُبْتَغَى فِيهَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ؟ فَقَالَ:" لَوْلَا أَنْ تَتْرُكَ النَّاسُ الصَّلَاةَ إِلَّا تِلْكَ اللَّيْلَةَ لَأَخْبَرْتُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بتائیے کہ کون سی رات میں شب قدر کو تلاش کیا جانا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ نماز پڑھنا ہی ترک کر دیں گے اور صرف اسی رات میں پڑھیں گے تو میں تمہیں بتا دیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5062]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5062]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5063
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي بَادِيَةً أُصَلِّي فِيهَا فَمُرْنِي بِلَيْلَةٍ أَنْزِلُهَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَأُصَلِّي فِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْزِلْ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
عبداللہ بن جحش اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ میں ویرانے میں رہتا ہوں اور وہاں نماز ادا کرتا ہوں آپ مجھے کسی مخصوص رات کے بارے میں ہدایت کر دیجیے تاکہ میں اس رات میں مسجد میں آ جاؤں گا، اور وہاں نماز ادا کروں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم تئیسویں رات میں آ جانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5063]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5063]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2199)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2199، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2879»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5064
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعْتَكِفًا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، فَلَمَّا أَنْ كَانَ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقُومَ مَعَنَا هَذِهِ اللَّيْلَةَ فَلْيَقُمْ". فَقَامَ بِنَا حَتَّى انْقَضَى ثُلُثُ اللَّيْلِ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى أَتَى قُبَّتَهُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ قُمْتَ بِنَا هَذِهِ اللَّيْلَةَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" [ بِحَسْبِ امْرِئٍ ] أَنْ يَقُومَ مَعَ الْإِمَامِ حَتَّى يَنْصَرِفَ يُحْسَبُ لَهُ قِيَامُ لَيْلَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیے ہوئے تھے، جب تیئسویں رات آئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: جو شخص آج رات ہمارے ساتھ نوافل ادا کرنا چاہے وہ ادا کر لے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نوافل پڑھائے یہاں تک کہ ایک تہائی رات گزر گئی پھر آپ نے نماز ختم کی میں آپ کے ساتھ چلتا ہوا آپ کے خیمے تک آیا ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ ہمیں اس رات میں نوافل پڑھاتے رہتے تو یہ مناسب تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کے لئے اتنا ہی مناسب ہے کہ وہ امام کے ساتھ نوافل ادا کرے یہاں تک کہ جب امام نماز ختم کر دے (تو آدمی بھی ختم کر دے) تو یہ اس کے لئے پوری رات کے نوافل نوٹ کیے جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے، جسے دحیم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5064]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6160 / 18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 445»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5065
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةٌ بُلْجَةٌ لَا حَارَّةٌ وَلَا بَارِدَةٌ وَلَا سَحَابَ فِيهَا وَلَا مَطَرَ وَلَا رِيحَ، وَلَا يُرْمَى فِيهَا بِنَجْمٍ، وَمِنْ عَلَامَةِ يَوْمِهَا تَطْلُعُ الشَّمْسُ لَا شُعَاعَ لَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ بَكَّارِ بْنِ تَمِيمٍ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ بَكَّارِ بْنِ تَمِيمٍ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شب قدر معتدل رات ہوتی ہے نہ گرم ہوتی ہے نہ ٹھنڈی ہوتی ہے نہ اس میں بادل ہوتا ہے نہ بارش ہوتی ہے، اور نہ ہوا ہوتی ہے اس میں ستارہ نہیں ٹوٹتا اور اس کے اگلے دن کی نشانی یہ ہے کہ جب سورج نکلتا ہے، تو اس میں شعاع نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عون ہے اس نے بکار بن تمیم سے
یہ روایت نقل کی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5065]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (59/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
47. بَابٌ فِي قَضَاءِ الْفَائِتِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ .
رمضان کے مہینے میں فوت شدہ کی قضاء کرنا
حدیث نمبر: 5066
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ وَعَلَيْهِ مِنْ رَمَضَانَ شَيْءٌ لَمْ يَقْضِهِ لَمْ يُتَقَبَّلْ مِنْهُ، وَمَنْ صَامَ تَطَوُّعًا وَعَلَيْهِ مِنْ رَمَضَانَ شَيْءٌ لَمْ يَقْضِهِ، فَإِنَّهُ لَا يُتَقَبَّلُ مِنْهُ حَتَّى يَصُومَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور اس پر کسی دوسرے رمضان کی کوئی چیز لازم ہو جس کی اس نے قضا نہ کی ہو، تو اس کی طرف سے (موجودہ رمضان) قبول نہیں ہو گا، اور جو شخص نفلی روزہ رکھ لے اور اس پر رمضان کے حوالے سے کوئی چیز لازم ہو جس کی اس نے قضاء نہ کی ہو، تو اس کی طرف سے (نفلی روزہ) قبول نہیں ہو گا جب تک وہ اس (رمضان کے رہ جانے والے) روزے کو نہیں رکھ لیتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5066]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5066]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8407، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3308»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5067
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَاتَهُ شَيْءٌ مِنْ رَمَضَانَ قَضَاهُ فِي عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رمضان میں کوئی چیز رہ جاتی تھی تو آپ ذوالحجہ کے عشرے میں اسے قضاء کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5067]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5067]
تخریج الحدیث: «. اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (787)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5174، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 755»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط والصغير، وفيه إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع، وهو ضعيف (3/180)
حدیث نمبر: 5068
وَفِي رِوَايَةِ الْأَوْسَطِ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرَى بَأْسًا بِقَضَاءِ رَمَضَانَ فِي عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ.
وَفِي إِسْنَادِ الْأَوَّلِ وَهَذَا أَيْضًا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الصِّينِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَفِي إِسْنَادِ الْأَوَّلِ وَهَذَا أَيْضًا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الصِّينِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
معجم اوسط کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ رمضان کی قضاء ذوالج کے عشرے میں کر لی جائے۔ پہلی روایت کی سند میں اور اس روایت میں بھی ایک راوی ابراہیم بن اسحاق صینی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5068]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5069
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ صِيَامٌ فَلْيَصُمْ عَنْهُ وَلِيُّهُ إِنْ شَاءَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" إِنْ شَاءَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" إِنْ شَاءَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمہ روزے ہوں تو اگر اس کا ولی چاہے، تو اس کی طرف سے روزے رکھ لے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اگر وہ چاہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5069]
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اگر وہ چاہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5069]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1023)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1851، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2400، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23880، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔