🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابٌ يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ لَا يَدْخُلُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا الصَّائِمُونَ " .
روزے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5090
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَعْمَالُ سَبْعَةٌ: عَمَلَانِ مُنْجِيَانِ، وَعَمَلَانِ بِأَمْثَالِهِمَا، وَعَمَلٌ بِعَشَرَةِ أَمْثَالِهِ، وَعَمَلٌ بِسَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ، وَعَمَلٌ لَا يَعْلَمُ ثَوَابَ عَامِلِهِ إِلَّا اللَّهُ، فَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَمَنْ لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَعْبُدُهُ مُخْلِصًا لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَمَنْ لَقِيَ اللَّهَ يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ، وَمَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً جُزِيَ بِهَا، وَمَنْ أَرَادَ أَنْ يَعْمَلَ حَسَنَةً فَلَمْ يَعْمَلْهَا جُزِيَ مِثْلَهَا، وَمَنْ عَمِلَ حَسَنَةً جُزِيَ عَشْرًا، وَمَنْ أَنْفَقَ مَالَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ضُعِّفَتْ لَهُ نَفَقَةُ الدِّرْهَمِ بِسَبْعِمِائَةٍ، وَالصِّيَامُ لَا يَعْلَمُ ثَوَابَ عَامِلِهِ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اعمال سات قسم کے ہوتے ہیں دو قسم کے اعمال نجات دلانے والے ہیں دو قسم کے عمل برابر کے ہوتے ہیں ایک عمل ایسا ہے، جس کا اجر دس گنا ہوتا ہے ایک عمل ایسا ہے، جس کا اجر سات سو گنا ہوتا ہے، اور ایک عمل ایسا ہے کہ اسے کرنے والے کے ثواب کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، جہاں تک نجات دلانے والے عمل کا تعلق ہے، تو جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ وہ اخلاص کے ساتھ اسی کی عبادت کرتا ہو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو تو اس شخص کے لئے جنت واجب ہو جائے گی، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک ٹھہراتا ہو اس کے لئے جہنم واجب ہو جائے گی جو شخص ایک برائی کرے تو اسے اس کے برابر کا (یعنی ایک گنا) بدلہ ملے اور جو شخص نیکی کرنے کا ارادہ کرے اور اس پر عمل نہ کرے تو اس کو ایک نیکی کا اجر ملے گا، اور جو شخص ایک نیکی کرے گا اسے دس گنا اجر ملے گا، اور جو شخص اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرے گا، تو اسے ایک درہم خرچ کرنے کا اجر سات سو گنا ملے گا، اور روزہ رکھنے والے کے ثواب کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی نہیں جانتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن متوکل ہے، جسے جمہورائمہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق اسے ثقہ کہا: ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5090]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (869)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 869»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5091
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الصَّوْمُ يُذْبِلُ اللَّحْمَ، وَيُبْعِدُ مِنْ حَرِّ السَّعِيرِ، إِنَّ لِلَّهِ مَائِدَةً عَلَيْهَا مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ لَا يَقْعُدُ عَلَيْهَا إِلَّا الصَّائِمُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ كَثِيرٍ الْحَرَّانِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روزہ گوشت کو کمزور کر دیتا ہے، اور جہنم کی تپش کو دور کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ کا ایک دستر خوان ہے، جس پر ایسی چیزیں موجود ہیں جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں کسی کان نے سنا نہیں کسی انسان کے دل میں ان کا خیال بھی نہیں آیا ہو گا اس دستر خوان پر صرف روزہ دار بیٹھیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمجید بن کثیر حرانی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5091]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9439»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5092
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا صَامَ يَوْمًا تَطَوُّعًا ثُمَّ أُعْطِيَ مِلْءَ الْأَرْضِ ذَهَبًا لَمْ يَسْتَوْفِ ثَوَابَهُ دُونَ يَوْمِ الْحِسَابِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی شخص ایک دن کا نفلی روزہ رکھ لے پھر اس کے بعد اگر پوری روئے زمین جتنا سونا اسے دیا جائے تو قیامت کے دن سے پہلے پھر بھی وہ اس ایک روزے کے ثواب کو پورا وصول نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5092]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6130)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1002، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2187»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5093
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: الصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ. وَبِمَحْلُوفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رَائِحَةِ الْمِسْكِ، فَأَيُّمَا امْرِئٍ مِنْكُمْ أَصْبَحَ صَائِمًا فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ، وَإِنْ إِنْسَانٌ قَاتَلَهُ فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ، فَإِنَّ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَوْضًا مَا يَرِدُهُ غَيْرُ الصُّوَّامِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ الْحَوْضُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ”روزہ میرے لئے ہے، اور میں اس کی جزا دوں گا“۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کے مطابق ”روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہوتی ہے تم میں سے جو بھی شخص روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح کرتا ہے، تو وہ فحش کلامی نہ کرے اور جہالت کا مظاہرہ نہ کرے اگر کوئی اس کے ساتھ جھگڑا کرتا ہے، تو وہ یہ کہہ دے: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے کیونکہ ان لوگوں کے لئے قیامت کے دن ایک حوض ہو گا اس حوض پر روزہ داروں کے علاوہ کوئی اور نہیں آئے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، لیکن اختصار کے ساتھ ہے، جس میں صرف حوض کا تذکرہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5093]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1805»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5094
وَعَنْ حُذَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ خُتِمَ لَهُ بِصِيَامٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَهُوَ مُطَوَّلٌ عِنْدَ أَحْمَدَ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي تَلْقِينِ الْمَيِّتِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کے لئے روزے کے حوالے سے مہر لگا دی جائے وہ جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اسے طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، جو اس سے پہلے میت کو تلقین کرنے کے باب میں پہلے گزر چکی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5094]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22813، وأخرجه مسند البزار برقم: 2854»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5095
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَبَا مُوسَى سَرِيَّةً فِي الْبَحْرِ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ رَفَعُوا الشِّرَاعَ فِي لَيْلَةٍ مُظْلِمَةٍ إِذَا هَاتِفٌ يَهْتِفُ مِنْ فَوْقِهِمْ: يَا أَهْلَ السَّفِينَةِ قِفُوا أُخْبِرُكُمْ بِقَضَاءٍ قَضَاهُ اللَّهُ عَلَى نَفْسِهِ فَقَالَ أَبُو مُوسَى: أَخْبِرْنَا إِنْ كُنْتَ مُخْبِرًا؟! قَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَضَى عَلَى نَفْسِهِ أَنَّهُ مَنْ أَعْطَشَ نَفْسَهُ لَهُ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ سَقَاهُ اللَّهُ يَوْمَ الْعَطَشِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو ایک سمندری جنگی مہم پر بھیجا وہ لوگ سمندر میں موجود تھے، ایک تاریک رات میں جب انہوں نے بادبان بلند کیے، اسی دوران ان کے اوپر سے کسی ہاتف نے پکار کر کہا: اے کشتی والو! تم ٹھہر جاؤ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے بارے میں بتاتا ہوں جو اس نے اپنی ذات کے حوالے سے طے کیا ہے سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ نے کہا: تم ہمیں بتاؤ اگر تم نے بتانا ہے، تو اس نے کہا: بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی ذات کے حوالے سے یہ طے کیا ہے کہ جو شخص ایک گرم دن میں اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی خاطر پیاسا رکھے گا (یعنی روزہ رکھے گا تو اللہ تعالی پیاس والے دن اسے سیراب کرے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5095]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1039)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5096
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ يَزِيدَ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ يَوْمًا تَطَوُّعًا غُرِسَتْ لَهُ شَجَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ ثَمَرُهَا أَصْغَرُ مِنَ الرُّمَّانِ، وَأَضْخَمُ مِنَ التُّفَّاحِ، وَعُذُوبَتُهُ كَعُذُوبَةِ الشَّهْدِ، وَحَلَاوَتُهُ كَحَلَاوَةِ الْعَسَلِ، يُطْعِمُ اللَّهُ مِنْهُ الصَّائِمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ الْأَهْوَازِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
سیدنا قیس بن یزید جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایک دن کا نفلی روزہ رکھتا ہے اس کے لئے جنت میں ایک درخت لگا دیا جاتا ہے، جس کا پھل انار سے چھوٹا ہوتا ہے، اور سیب سے بڑا ہوتا ہے اس کی مٹھاس، شہد کی مٹھاس جیسی ہوتی ہے، اور اس کی حلاوت شہد کی حلاوت کی مانند ہوتی ہے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس میں سے روزہ دار کو کھلائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یزید اھوازی ہے۔ امام ذہبی فرماتے ہیں وہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5096]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (365/18 و 366)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5097
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" صَالِحًا بِخَيْرٍ مِنْ رَجُلٍ لَمْ يُصْبِحْ صَائِمًا، وَلَمْ يَعُدْ مَرِيضًا، وَلَمْ يُشَيِّعْ جِنَازَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي عِيَادَةِ الْمَرِيضِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کا کیا حال ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہوں، اس شخص سے بہتر ہوں جس نے روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح نہیں کی اس نے بیمار کی عیادت نہیں کی اور اس نے جنازے میں شرکت نہیں کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابوسلمہ ہے، جسے ابن حبان اور ایک جماعت نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ دوسرے حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس سے پہلے بیمار کی عیادت کرنے کے باب میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5097]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7329»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. بَابٌ فِيمَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَسِتَّةَ أَيَّامٍ مِنْ شَوَّالٍ .
جو شخص رمضان کے روزے رکھتا ہے، اور شوال کے چھ روزے رکھتا ہے، اُس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5098
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَسِتًّا مِنْ شَوَّالٍ، فَكَأَنَّمَا صَامَ السَّنَةَ كُلَّهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ جَابِرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص رمضان کے روزے رکھتا ہے، اور شوال کے چھ روزے رکھتا ہے گویا اس نے پورا سال روزے رکھے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جابر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5098]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (308/3 و 324) اخرجه البزار فى المسند (1062)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13890»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5099
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ صَامَ رَمَضَانَ، وَأَتْبَعَهُ بِسِتٍّ مِنْ شَوَّالٍ فَكَأَنَّمَا صَامَ الدَّهْرَ كُلَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَلَهُ طُرُقٌ رِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص رمضان کے روزے رکھتا ہے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے بھی رکھ لیتا ہے، تو گویا اس نے پورے سال کے روزے رکھے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کے مختلف طرق ہیں جن میں سے بعض کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5099]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں