🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. بَابُ صِيَامِ السَّبْتِ وَالْأَحَدِ .
ہفتے اور اتوار کے دن روزہ رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5200
وَعَنْ عُبَيْدٍ الْأَعْرَجِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَتَغَدَّى وَذَلِكَ يَوْمَ السَّبْتِ فَقَالَ لَهَا:" تَعَالَيْ فَكُلِي". فَقَالَتْ: إِنِّي صَائِمَةٌ. فَقَالَ:" صُمْتِ أَمْسِ؟". قَالَتْ: لَا! قَالَ:" كُلِي ; فَإِنَّ صِيَامَ يَوْمِ السَّبْتِ لَا لَكِ وَلَا عَلَيْكِ".
قُلْتُ: لَهَا حَدِيثٌ فِي صِيَامِ يَوْمِ السَّبْتِ فِي السُّنَنِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
عبید اعرج بیان کرتے ہیں: میری دادی نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ناشتہ کر رہے تھے یہ ہفتے کے دن کی بات ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان خاتون سے فرمایا تم آگے آؤ اور کھانا کھاؤ اس نے عرض کی: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے گزشتہ کل روزہ رکھا تھا اس نے جواب دیا: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر تم کھا لو کیونکہ ہفتے کے دن کا روزہ نہ تمہارے حق میں ہو گا، اور نہ تمہارے خلاف ہو گا (یعنی نہ گناہ ہو گا، اور نہ ہی ثواب ملے گا)۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس خاتون کے حوالے سے ہفتے کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں ایک حدیث ”سنن“ میں منقول ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5200]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (368/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26536»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5201
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ جُبَيْرٍ مَوْلَى خَارِجَةَ أَنَّ الْمَرْأَةَ الَّتِي سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ السَّبْتِ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" لَا لَكِ وَلَا عَلَيْكِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعُمَيْرٌ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ.
عمیر بن جبیر، جو خارجہ کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: وہ خاتون جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہفتے کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا تھا اس نے انہیں یہ بات بتائی کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہ تمہیں اس بارے میں کچھ ملے گا نہ تمہارے خلاف کچھ ہو گا (یعنی نہ تمہیں ثواب ملے گا، اور نہ ہی تمہیں گناہ ہو گا)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ عمیر نامی اس شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5201]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (368/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26534»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. بَابٌ فِي صِيَامِ الْأَرْبِعَاءِ وَالْخَمِيسِ وَالْجُمُعَةِ .
بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن روزہ رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5202
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ الْأَرْبِعَاءَ وَالْخَمِيسَ كُتِبَتْ لَهُ بَرَاءَةٌ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بدھ اور جمعرات کے دن روزہ رکھتا ہے، تو اس کے لئے جہنم سے بری ہونا نوٹ کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5202]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5636)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5203
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مِثْلَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5203]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5637)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5204
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ الْأَرْبِعَاءَ وَالْخَمِيسَ وَالْجُمُعَةَ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ يُرَى ظَاهِرُهُ مِنْ بَاطِنِهِ وَبَاطِنُهُ مِنْ ظَاهِرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ جَبَلَةَ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے، جس کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن جبلہ ہے جسے ازدی نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5204]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (255)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 255»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5205
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ صَامَ الْأَرْبِعَاءَ وَالْخَمِيسَ وَالْجُمُعَةَ بَنَى اللَّهُ لَهُ قَصْرًا فِي الْجَنَّةِ، مِنْ لُؤْلُؤٍ وَيَاقُوتٍ وَزَبَرْجَدٍ، وَكُتِبَ لَهُ بَرَاءَةٌ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ جَبَلَةَ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں محل بنا دیتا ہے، جو موتیوں یاقوت اور زبرجد سے بنا ہوا ہوتا ہے، اور اس کے لئے جہنم سے بری ہونا نوٹ کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن جبلہ ہے، جسے ازدی نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5205]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (256)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 256»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5206
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ صَامَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ وَالْخَمِيسِ وَالْجُمُعَةِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ ; يُرَى ظَاهِرُهُ مِنْ بَاطِنِهِ، وَبَاطِنُهُ مِنْ ظَاهِرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ جَبَلَةَ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے، جس کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن جبلہ ہے، جسے ازدی نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5206]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7981)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7981»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5207
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ صَامَ الْأَرْبِعَاءَ وَالْخَمِيسَ وَيَوْمَ الْجُمُعَةِ، ثُمَّ تَصَدَّقَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِمَا قَلَّ أَوْ كَثُرَ، غُفِرَ لَهُ كُلُّ ذَنْبٍ عَمِلَهُ ; حَتَّى يَصِيرَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ مِنَ الْخَطَايَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْمَدَنِيُّ أَبُو حَازِمٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن روزہ رکھتا ہے، اور پھر جمعہ کے دن صدقہ کرتا ہے خواہ وہ تھوڑا ہو یا زیادہ ہو، تو اس شخص کے کیے ہوئے ہر گناہ کی مغفرت ہو جاتی ہے یہاں تک کہ گناہوں کے حوالے سے وہ اس دن کی مانند ہو جاتا ہے، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قیس مدنی ابوحازم ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5207]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13308)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13308»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابٌ فِي صِيَامِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ .
جمعہ کے دن روزہ رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5208
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَصُومُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَحْدَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صرف جمعہ کے دن روزہ نہ رکھو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبیداللہ ہے، جسے یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5208]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2615)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2610»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5209
وَعَنْ بَشِيرِ ابْنِ الْخَصَاصِيَةِ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَصُومُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَا أُكَلِّمُ أَحَدًا ذَلِكَ الْيَوْمَ؟ قَالَ:" لَا تَصُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَّا فِي أَيَّامٍ هُوَ أَحَدُهَا، وَأَمَّا لَا تُكَلِّمُ أَحَدًا فَلَعَمْرِي لَأَنْ تُكَلِّمَ فَتَأْمُرَ بِمَعْرُوفٍ وَتَنْهَى عَنْ مُنْكَرٍ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَسْكُتَ".
هَكَذَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ لَيْلَى امْرَأَةِ بَشِيرٍ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَدْ قِيلَ إِنَّهَا صَحَابِيَّةٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: میں جمعہ کے دن روزہ رکھ لیا کروں اور میں اس دن کسی سے کلام نہیں کروں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جمعہ کے دن روزہ نہ رکھو البتہ ان دنوں میں (رکھ سکتے ہو) جن میں سے ایک دن یہ ہو جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ تم کسی سے کلام نہیں کرو گے (یعنی چپ کے روزے کا تعلق ہے) تو مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے اگر تم کلام کر کے کسی کو نیکی کے بارے میں حکم دو یا برائی سے منع کرو تو یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ تم خاموش رہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اسے سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ لیلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا ایک قول کے مطابق وہ خاتون صحابیہ ہیں اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5209]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1232) . اخرجه احمد فى المسند (225,224/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21447، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1232»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں