🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. بَابُ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ .
ہر مہینے میں تین روزے رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5190
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصِّيَامِ؟ فَقَالَ:" عَلَيْكَ بِالْبِيضِ وَثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے کے بارے میں سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر چمک دار لازم ہے ہر مہینے کے تین روزے (رکھنا لازم ہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5190]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8278»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5191
وَعَنْ أَبِي الْعَلَاءِ قَالَ: كُنَّا بِالْمِرْبَدِ فَأَتَانَا أَعْرَابِيٌّ وَمَعَهُ قِطْعَةُ أَدِيمٍ فَقَالَ: انْظُرُوا مَا فِيهَا. فَإِذَا كِتَابٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَنِي زُهَيْرِ بْنِ أُقَيْشٍ حَيٍّ مِنْ عُكْلٍ:" إِنَّكُمْ إِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلَاةَ، وَآتَيْتُمُ الزَّكَاةَ، وَأَدَّيْتُمْ خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ، وَسَهْمَ النَّبِيِّ وَالصَّفِيِّ، فَأَنْتُمْ آمِنُونَ بِأَمَانِ اللَّهِ". قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" شَهْرُ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةُ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ يُذْهِبْنَ وَغَرَ الصَّدْرِ". فَسَأَلْنَا عَنْهُ فَقِيلَ: هَذَا النَّمِرُ بْنُ تَوْلَبٍ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا ذِكْرِ الصَّوْمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ خَلَّادِ بْنِ قُرَّةَ بْنِ خَلَّادٍ عَنْ أَبِيهِ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ.
ابوالعلاء بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مربد میں موجود تھے ایک دیہاتی ہمارے پاس آیا اس کے پاس چمڑے کا ایک ٹکڑا موجود تھا اس نے کہا: تم لوگ اس بات کا جائزہ لو کہ اس میں کیا تحریر ہے، تو اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب تھا جو بنوز ہیر بن اقیش کے نام تھا جو عکل قبیلے کی ایک شاخ ہے (اس میں یہ تحریر تھا:) ”اگر تم لوگ نماز قائم کرو زکوۃ ادا کرو جو غنیمت تمہیں حاصل ہوتی ہے اس کا خمس ادا کرو جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ ہے، اور منتخب شدہ حصہ ہے (وہ ادا کرو) تو تم لوگ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ امان کے تحت محفوظ رہو گے“۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے یہ بات خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، تو انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”صبر والے مہینے اور ہر مہینے کے تین روزے سینے کے کھوٹ (یا وسوسے) کو رخصت کر دیتے ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے ان صاحب کے بارے میں دریافت کیا، تو بتایا گیا ان کا نام نمر بن تولب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم اس میں روزے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں خلاد بن قرہ بن خلاد کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5191]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (363/5)، أخرجه سنن النسائي برقم: 4146، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2999، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20213، 20215، 22568، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7877»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5192
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ قَالَ: جَلَسْتُ فِي الْمِرْبَدِ فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ بِحَلْبٍ لَهُ مِنْ إِبِلٍ فَأَقَامَهَا عِنْدَنَا فَغَشِيَتْنَا إِبِلُهُ فَقُمْنَا مِنْ مَجْلِسِنَا وَغَشِيَتْنَا الثَّانِيَةَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنِّي لَأَرَاكَ مَجْنُونًا، قَالَ: مَا أَنَا بِمَجْنُونٍ وَإِنَّ مَعِي كِتَابًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَأَخْرَجَهُ فَإِذَا هُوَ كُرَاعٌ مِنْ أَدِيمٍ فَقَرَأْنَاهُ فَإِذَا فِيهِ:" صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ يُذْهِبْنَ وَحَرَ الصَّدْرِ". فَقُلْنَا: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ لَكَ هَذَا؟ فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ لِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.
بنوسلیم سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں مربد میں بیٹھا ہوا تھا ایک دیہاتی اپنے اونٹ کا دودھ لے کر آیا اور ہمارے پاس وہاں ٹھہر گیا اس کے اونٹ ہمارے پاس آ گئے تو ہم اپنی جگہ سے اٹھ گئے پھر دوسری مرتبہ اس کے اونٹ ہمارے پاس آ گئے تو حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: میں سمجھتا ہوں تم پاگل ہو اس نے کہا: میں پاگل نہیں ہوں میرے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مکتوب موجود ہے پھر اس نے وہ نکالا تو وہ چمڑے کے ایک ٹکڑے میں موجود تھا اس میں لکھا ہوا تھا ہم نے اسے پڑھا تو اس میں یہ تحریر تھا۔ ”صبر والے مہینے کے روزے اور ہر مہینے کے تین روزے سینے کے کھوٹ (یا وسوسے) کو رخصت کر دیتے ہیں“۔ (راوی بیان کرتے ہیں) ہم نے دریافت کیا: کیا یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود تمہیں لکھ کر دیا تھا اس نے کہا: میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ مجھے لکھ کے دیا تھا (یا لکھوا کے دیا تھا۔)
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جس کا تعلق بنو سلیم سے ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5192]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5193
وَعَنْ كَهْمَسٍ الْهِلَالِيِّ قَالَ: قَدُمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَقَمْتُ عِنْدَهُ ثُمَّ خَرَجْتُ عَنْهُ فَأَتَيْتُهُ بَعْدَ حَوْلٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَا تَعْرِفُنِي؟ قَالَ:" لَا". قُلْتُ: أَنَا الَّذِي كُنْتُ عِنْدَكَ عَامَ الْأَوَّلِ. قَالَ:" فَمَا غَيَّرَكَ بَعْدِي؟". قَالَ: مَا أَكَلْتُ طَعَامًا مُنْذُ فَارَقْتُكَ! قَالَ:" فَمَنْ أَمَرَكَ بِتَعْذِيبِ نَفْسِكَ؟ صُمْ يَوْمًا مِنَ الشَّهْرِ". قُلْتُ: زِدْنِي. فَزَادَنِي حَتَّى قَالَ:" صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ يَزِيدَ الْمِنْقَرِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا کہمس ہلالی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا پھر آپ کے پاس ٹھہرا رہا پھر میں آپ کے پاس سے نکلا پھر میں ایک سال بعد آپ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ نے مجھے پہچانا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں میں نے عرض کی: میں وہ شخص ہوں جو ایک سال پہلے آپ کے ہاں ٹھہرا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا حلیہ کیوں تبدیل ہو گیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جب سے میں آپ سے جدا ہوا ہوں میں نے کبھی کھانا نہیں کھایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کس نے یہ حکم دیا تھا کہ تم اپنے آپ کو عذاب کا شکار کرو تم ہر مہینے میں ایک دن روزہ رکھ لیا کرو میں نے عرض کی: آپ مجھے مزید کی اجازت دیجیے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مزید کی اجازت دی یہاں تک کہ آپ نے ارشاد فرمایا: ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن یزید منقری ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5193]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (194/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5194
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنَا عَنِ الصَّوْمِ؟ فَقَالَ:" مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَصُومَهُنَّ فَإِنَّ كُلَّ يَوْمٍ يُكَفِّرُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ وَأَنَّهُ يُنَقِّي مِنَ الْإِثْمِ كَمَا يُنَقِّي الْمَاءُ الثَّوْبَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں روزے کے بارے میں حکم دیجیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص انہیں رکھنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرے کیونکہ ہر ایک دن اس کے دس گناہوں کا کفارہ بن جائے گا، اور وہ اپنے گناہوں سے یوں پاک ہو جائے گا جس طرح پانی کپڑے کو پاک (صاف) کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5194]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (35/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. بَابُ صِيَامِ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ .
پیر اور جمعرات کے دن روزہ رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5195
عَنْ وَاثِلَةَ أَنَّهُ كَانَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ وَكَانَ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُهَا وَيَقُولُ:" تُعْرَضُ فِيهَا الْأَعْمَالُ عَلَى اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُشَيْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ پیر اور جمعرات کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ وہ یہ بات بیان کرتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ روزے رکھتے تھے، اور ارشاد فرماتے تھے: ان دنوں میں اعمال اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن قشیری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5195]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبرانى فى المعجم الكبير (97/22)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5196
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیر اور جمعرات کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5196]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10233)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5197
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیر اور جمعرات کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5197]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (942)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 942»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. بَابُ صِيَامِ السَّبْتِ وَالْأَحَدِ .
ہفتے اور اتوار کے دن روزہ رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5198
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَصُمْ يَوْمَ السَّبْتِ إِلَّا فِي فَرِيضَةٍ، وَلَوْ لَمْ تَجِدْ إِلَّا لِحَاءَ شَجَرَةٍ فَأَفْطِرْ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الْحِجَازِيِّينَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ فِيهِمْ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم ہفتے کے دن روزہ نہ رکھو البتہ فرض کا معاملہ مختلف ہے اگر تمہیں (ہفتے کے دن) صرف کسی درخت کی چھال ملتی ہے، تو تم اس کے ذریعے ہی افطار کرو (یعنی روزہ نہ رکھو)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسماعیل بن عیاش کے حوالے سے اہل حجاز سے نقل کی ہے، اور اہل حجاز کے بارے میں یہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5198]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7722)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7722»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5199
وَعَنْ كُرَيْبٍ قَالَ: أَرْسَلَنِي نَاسٌ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ أَسْأَلُهَا: أَيُّ الْأَيَّامِ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ لَهَا صَوْمًا؟ فَقَالَتِ: السَّبْتُ وَالْأَحَدُ وَيَقُولُ:" هُمَا يَوْمَا عِيدٍ لِلْمُشْرِكِينَ، فَأُحِبُّ أَنْ أُخَالِفَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
کریب بیان کرتے ہیں: کچھ لوگوں نے مجھے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے یہ دریافت کروں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کون سے دن زیادہ روزے رکھا کرتے تھے؟ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: ہفتے اور اتوار کے دن آپ یہ فرماتے تھے: یہ دونوں دن مشرکین کی عید (کے دن ہیں)، تو مجھے یہ پسند ہے کہ میں ان کے برخلاف کروں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ابن حبان نے اسے ”صحیح“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5199]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (283/22 و402)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26210، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2167»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں