الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
166. بَابُ لَا يَدْخُلُ الدَّجَّالُ وَلَا الطَّاعُونُ الْمَدِينَةَ .
دجال اور طاعون، مدینہ میں داخل نہیں ہوں گے
حدیث نمبر: 5838
وَعَنْ مِحْجَنِ بْنِ الْأَدْرَعِ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَةٍ ثُمَّ عَرَضَ لِي، وَأَنَا خَارِجٌ فِي طَرِيقِ الْمَدِينَةِ فَأَخَذَ بِيَدِي فَانْطَلَقْنَا حَتَّى صَعِدْنَا عَلَى أُحُدٍ فَأَقْبَلَ عَلَى الْمَدِينَةِ فَقَالَ:" وَيْلُ أُمِّهَا قَرْيَةٌ يَدَعُهَا أَهْلُهَا كَأَيْنَعَ مَا تَكُونُ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ يَأْكُلُ ثَمَرَهَا؟ قَالَ:" عَافِيَةُ الطَّيْرِ وَالسِّبَاعِ، وَلَا يَدْخُلُهَا الدَّجَّالُ كُلَّمَا أَرَادَ أَنْ يَدْخُلَهَا يَلْقَاهُ بِكُلِّ نَقْبٍ مِنْ نِقَابِهَا مَلَكٌ فَيَصُدُّهُ"، ثُمَّ أَقْبَلَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَابِ الْمَسْجِدِ فَإِذَا رَجُلٌ يُصَلِّي قَالَ:" يَقُولُهُ صَادِقًا؟"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا فُلَانٌ أَكْثَرُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ صَلَاةً، قَالَ:" لَا تُسْمِعْهُ فَتُهْلِكَهُ"، قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طَرِيقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طَرِيقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ.
سیدنا محجن بن ادرع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی کام کے سلسلے میں بھیجا پھر آپ میرے سامنے آئے میں اس وقت مدینے کے راستے سے باہر نکل رہا تھا آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا ہم چلتے ہوئے گئے یہاں تک کہ ہم احد پہاڑ پر چڑھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی طرف رخ کیا اور فرمایا: اس کی ماں برباد ہو یہ ایک ایسی بستی ہے، جس کے رہنے والے اسے ایسی حالت میں چھوڑ جائیں گے، جب اس کے پھل اتارنے کا وقت آ چکا ہو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا پھل کون کھائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پرندے اور درندے (کھائیں گے) لیکن دجال اس میں داخل نہیں ہو سکے گا وہ جب بھی اس میں داخل ہونے کا ارادہ کرے گا تو اس کے راستے میں ایک فرشتہ آئے گا اور اسے روک دے گا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے یہاں تک کہ جب ہم مسجد کے دروازے پر پہنچے تو وہاں ایک شخص نماز ادا کر رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ سچے دل کے ساتھ یہ پڑھ رہا ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ا یہ فلاں شخص ہے، جو مدینہ میں سب سے زیادہ نماز پڑھتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ بات اسے نہ سنا دینا ورنہ تم اسے ہلاکت کا شکار کر دو گے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس حدیث کا ایک طریق گزر چکا ہے، جسے امام أحمد نے روایت کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5838]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2497) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (297/20) اخرجه احمد فى المسند (32/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18497، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8364»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
167. بَابٌ فِيمَنْ غَابَ عَنِ الْمَدِينَةِ .
جو شخص مدینہ منورہ سے غائب رہے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 5839
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ غَابَ عَنِ الْمَدِينَةِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ جَاءَهَا، وَقَلْبُهُ مُشْرَبٌ جَفْوَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلْقَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلْقَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص تین دن تک مدینہ سے غائب رہے پھر وہ وہاں آئے تو اس کے دل میں سختی ملی ہوئی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علقمہ بن علی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5839]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علقمہ بن علی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5839]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (880)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 880»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
168. بَابُ إِكْرَامِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ .
اہل مدینہ کا احترام کرنا
حدیث نمبر: 5840
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَدِينَةُ مُهَاجَرِي، وَمَضْجَعِي فِي الْأَرْضِ، حَقٌّ عَلَى أُمَّتِي أَنْ يُكْرِمُوا جِيرَانِي مَا اجْتَنَبُوا الْكَبَائِرَ، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ سَقَاهُ اللَّهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ"، قُلْنَا: يَا أَبَا يَسَارٍ، مَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ أَبِي الْجَنُوبِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ أَبِي الْجَنُوبِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مدینہ میرے ہجرت کا مقام ہے اور زمین میں میری آرام گاہ ہے میری امت پر یہ بات لازم ہے کہ وہ میرے پڑوسیوں کی عزت افزائی کریں جب تک وہ لوگ کبیرہ گناہ سے اجتناب کرتے ہیں ان میں سے جو ایسا نہیں کرے گا اللہ تعالی اسے طینہ خبال پلائے گا“۔ ہم نے دریافت کیا: اے ابویسار! طینہ خبال سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اہل جہنم کا نچوڑ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن ابوجنوب ہے اور وہ متروک ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5840]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن ابوجنوب ہے اور وہ متروک ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5840]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (205/20)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
169. بَابُ زِيَارَةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ہمارے آقا رسول اللہ ﷺ کی زیارت کرنا
حدیث نمبر: 5841
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ زَارَ قَبْرِي وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس نے میری قبر کی زیارت کی اس کے لئے میری شفاعت واجب ہو گئی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم غفاری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5841]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم غفاری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5841]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1198) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3149)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5842
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ جَاءَنِي زَائِرًا لَا يَعْلَمُ لَهُ حَاجَةً إِلَّا زِيَارَتِي كَانَ حَقًّا عَلَيَّ أَنْ أَكُونَ لَهُ شَفِيعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ سَالِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ سَالِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میرے پاس میری زیارت کرنے کے لئے آئے اور اس کو میری زیارت کے علاوہ اور کوئی کام نہ ہو، تو میرے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کرنے والا بنوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن سالم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5842]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن سالم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5842]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13149)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5843
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ حَجَّ فَزَارَ قَبْرِي فِي مَمَاتِي كَانَ كَمَنْ زَارَنِي فِي حَيَاتِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْقَارِئُ ؛ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الْأَئِمَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْقَارِئُ ؛ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص حج کرے اور میرے مرنے کے بعد میری قبر کی زیارت کرے وہ اس شخص کی مانند ہے، جس نے میری زندگی میں میری زیارت کی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن ابوداؤد قاری ہے، جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور ائمہ کی ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5843]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13497)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13497، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3400»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5844
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ زَارَ قَبْرِي بَعْدَ مَوْتِي كَانَ كَمَنْ زَارَنِي فِي حَيَاتِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَائِشَةُ بِنْتُ يُونُسَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَائِشَةُ بِنْتُ يُونُسَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے میرے مرنے کے بعد میری قبر کی زیارت کی، تو گویا اس نے میری زندگی میں میری زیارت کی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عائشہ بنت یونس ہیں میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5844]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (289)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13496، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 289، 3400»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
170. بَابُ وَضْعِ الْوَجْهِ عَلَى قَبْرِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی قبر مبارک پر چہرہ رکھنا
حدیث نمبر: 5845
عَنْ أَبِي دَاوُدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ قَالَ: أَقْبَلَ مَرْوَانُ يَوْمًا فَوَجَدَ رَجُلًا وَاضِعًا وَجْهَهُ عَلَى الْقَبْرِ فَقَالَ: أَتَدْرِي مَا يَصْنَعُ؟ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ فَإِذَا هُوَ أَبُو أَيُّوبَ فَقَالَ: نَعَمْ جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ آتِ الْحَجَرَ.
وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَدَاوُدُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ. وَرَوَى عَنْهُ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ كَمَا فِي الْمُسْنَدِ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.

ابوداؤد بن ابوصالح بیان کرتے ہیں: ایک دن مروان آیا اس نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے اپنا چہرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر رکھا ہوا ہے، تو اس نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ یہ تم کیا کر رہے ہو؟ اس شخص نے مروان کی طرف دیکھا تو وہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! میں اللہ کے رسول کے پاس آیا ہوں میں کسی پتھر کے پاس نہیں آیا ہوں۔
یہ روایت مکمل روایت کے طور پر خلافت سے متعلق کتاب میں آئے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے داؤد بن ابوصالح کے بارے میں امام ذہبی نے کہا: ہے ولید بن کثیر کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے اور کثیر بن زید نے اس سے روایت نقل کی ہے جیسا کہ مسند میں مذکور ہے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5845]

إسنادہ حسن
171. بَابُ قَوْلِهِ: لَا تَجْعَلُنَّ قَبْرِي وَثَنًا .
نبی اکرم ﷺ کے فرمان کا بیان:”تم میری قبر کو بت ہرگز نہ بنا دینا“
حدیث نمبر: 5846
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَجْعَلُنَّ قَبْرِي وَثَنًا، لَعَنَ اللَّهُ قَوْمًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، وَفِيهِ كَلَامٌ لِوَقْفِهِ فِي الْقُرْآنِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، وَفِيهِ كَلَامٌ لِوَقْفِهِ فِي الْقُرْآنِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میری قبر کو بت ہرگز نہ بنا دینا اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر منت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا دیا تھا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق ابواسرائیل ہے قرآن کے بارے میں اس کے توقف کی وجہ سے اس راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5846]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (246/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7311، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2698»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5847
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَجِيءُ إِلَى فُرْجَةٍ كَانَتْ عِنْدَ قَبْرِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَدْخُلُ فِيهَا فَيَدْعُو فَنَهَاهُ فَقَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي عَنْ جَدِّي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَتَّخِذُوا قَبْرِي عِيدًا، وَلَا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، فَإِنَّ تَسْلِيمَكُمْ يَبْلُغُنِي أَيْنَمَا كُنْتُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجَعْفَرِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجَعْفَرِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
امام زین العابدین کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کے پاس موجود کشادہ جگہ کے پاس آیا اور اس میں داخل ہو کے دعا کرنے لگا تو امام زین العابدین رضی اللہ عنہ نے اسے منع کیا اور فرمایا: میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو میں نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میری قبر کو عید نہ بنا لینا اور اپنے گھروں کو قبر نہ بنانا تم جہاں کہیں بھی ہو گے تمہار اسلام مجھ تک پہنچے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن ابراہیم جعفری ہے امام ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح ذکر نہیں کی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5847]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (469)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف