الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
158. بَابُ أَعْلَامِ حُدُودِهَا .
اس (یعنی مدینہ منورہ) کی حدود کے نشانات
حدیث نمبر: 5798
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّمُرَ بِالْمَدِينَةِ بَرِيدًا فِي بَرِيدٍ، وَأَرْسَلَنِي فَأَعْلَمْتُ عَلَى الْحَرَمِ عَلَى شَرَفِ ذَاتِ الْحَيْسِ، وَعَلَى شَرِيبٍ، وَعَلَى أَشْرَافِ مَحِيصٍ، وَعَلَى نُبَيْتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کو ہر طرف سے ایک برید جتنے حصے کو، میں، ببول کے درخت (کو کاٹنے کے حوالے سے) حرم قرار دیا ہے، آپ نے مجھے بھیجا، تاکہ میں ”ذات الحیس“ شریب“ ”اشراف محیص“ اور ”نبیط“ کے ٹیلوں پر حرم ہونے کے نشانات قائم کر دوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5798]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5798]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (55 مجمع البحرين)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9140»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5799
وَلَهُ فِي الْكَبِيرِ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُعَلِّمُ عَلَى حُدُودِ الْحَرَمِ فَقَطْ.
وَفِي طَرِيقِهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَفِي طَرِيقِهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے معجم کبیر میں یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تاکہ میں حرم کی حدود کے نشانات متعین کر دوں۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران بن ابوثابت ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5799]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير ((98/19)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5800
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ بَرِيدًا مِنْ نَوَاحِيهَا كُلِّهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کو ہر طرف سے ایک برید جتنا حرم قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مبشر ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5800]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مبشر ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5800]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1190)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5801
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: لَنَا غُنَيْمٌ وَغِلْمَانٌ، وَنَحْنُ وَهُمْ بِثَرِيرٍ، وَهُمْ يَخْبِطُونَ عَلَى غَنَمِهِمْ هَذِهِ الثَّمَرَةَ - يَعْنِي الْحُبْلَةَ - قَالَ خَارِجَةُ: وَهِيَ ثَمَرُ السَّمُرِ، فَقَالَ جَابِرٌ: لَا يُخْبَطُ، وَلَا يُعْضَدُ حِمَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ هِشُّوا هَشًّا.
ثُمَّ قَالَ جَابِرٌ: إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيَمْنَعُ أَنْ يُقْطَعَ الْمَسَدُ، قَالَ خَارِجَةُ: وَالْمَسَدُّ: مِرْوَدُ الْبَكَرَةِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ تَتَضَمَّنُ حُرْمَتَهَا، وَغَيْرَ ذَلِكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا حارث بن رافع بن مکیث جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمارے پاس کچھ بکریاں ہیں اور کچھ غلام ہیں ہم اور وہ لوگ ثریر میں رہتے ہیں وہ لوگ اپنی بکریوں کو، عصا درخت پر مار کر یہ پھل، یعنی حبلہ کھلاتے تھے، (راوی کہتے ہیں:) اس سے مراد ببول کے درخت کا پھل ہے، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول کی چراگاہ کے پتے اتارے اور کاٹے نہیں جائیں گے، البتہ تم (درخت کو) ہلا کر (پتے اتار لو!)۔ پھر سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو کھجور (کے درخت) کا ریشہ کاٹنے سے بھی منع کرتے تھے۔ خارجہ نامی راوی کہتے ہیں: ”مسد“ سے مراد، چرخی کا کیل ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) آگے چل کے ایسی احادیث آئیں گی جو اس حرمت کا مفہوم ضمن میں لئے ہوئے ہوں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5801]

إسناده حسن
159. بَابُ حُرْمَةِ صَيْدِهَا .
یہاں شکار کا حرام ہونا
حدیث نمبر: 5802
عَنْ شُرَحْبِيلَ - يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ - قَالَ: أَخَذْتُ نَهْسًا - يَعْنِي طَائِرًا بِالْأَسْوَافِ - فَأَخَذَهُ مِنِّي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ فَأَرْسَلَهُ، وَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا.
شرحبیل بن سعد بیان کرتے ہیں: میں نے اسواف کے مقام پر ایک پرندہ پکڑ لیا تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اسے مجھ سے لر کے چھوڑ دیا اور فرمایا: کیا تم یہ نہیں جانتے ہو کہ اللہ کے رسول نے اس کے دونوں کناروں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5802]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4910) اخرجه احمد فى المسند (181/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5803
وَفِي رِوَايَةٍ: أَتَانَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَنَحْنُ فِي حَائِطٍ لَنَا، وَمَعَنَا فِخَاخٌ نَنْصِبُ بِهَا فَصَاحَ [ بِنَا ] وَطَرَدَنَا، وَقَالَ: أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ صَيْدَهَا؟!.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَشُرَحْبِيلُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَشُرَحْبِيلُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے ہم اپنے باغ میں موجود تھے ہمارے پاس پرندے تھے، جن پر ہم نشانہ بازی کرنے لگے تھے تو انہوں نے چیخ کر ہمیں ایک طرف کیا اور فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں کے شکار کو حرام قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے شرحبیل نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5803]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے شرحبیل نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5803]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (190/5)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5804
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ وَجَدَ غِلْمَانًا قَدْ أَلْجَئُوا ثَعْلَبًا إِلَى زَاوِيَةٍ، فَطَرَدَهُمْ عَنْهُ.
قَالَ مَالِكٌ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: فِي حَرَمِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُفْعَلُ هَذَا؟! رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالَ مَالِكٌ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: فِي حَرَمِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُفْعَلُ هَذَا؟! رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے کچھ لڑکوں کو پایا جنہوں نے ایک لومڑی کو ایک گوشے میں رکنے پر مجبور کر دیا تھا تو انہوں نے ان لوگوں کو اس سے پرے کر دیا۔ امام مالک بیان کرتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا: تھا: اللہ کے رسول کے حرم میں ایسا ہو رہا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5804]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5804]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5805
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّادٍ الزُّرَقِيِّ أَنَّهُ كَانَ يَصِيدُ الْعَصَافِيرَ فِي بِئْرِ إِهَابٍ، وَكَانَتْ لَهُمْ، قَالَ: فَرَآنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، وَقَدْ أَخَذْتُ الْعُصْفُورَ فَيَنْتَزِعُهُ مِنِّي، وَيَقُولُ: أَيْ بُنَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ الزُّرَقِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ الزُّرَقِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن عباد زرقی کے بارے میں یہ بات منقول ہے: بئر اہاب میں وہ چڑیوں کا شکار کر رہے تھے وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا میں نے ایک چڑیا پکڑی ہوئی تھی۔ انہوں نے وہ مجھ سے چھڑوائی اور مجھ سے بولے: اللہ کے رسول نے اس (شہر) کے دونوں کناروں کی جگہ کو حرم قرار دیا ہے، جس طرح سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرام قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عباد زرقی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5805]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1191) اخرجه احمد فى المستد (317/5318329)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5806
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ عَنْ جَدِّهِ أَبِي حَسَنٍ قَالَ: دَخَلْتُ الْأَسْوَافَ فَأَثَرْتُ - قَالَ الْقَوَارِيرِيُّ مَرَّةً: فَأَخَذْتُ - دُبْسِيَّيْنِ، قَالَ: وَأُمُّهُمَا تُرَشْرِشُ عَلَيْهِمَا، وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ آخُذَهُمَا قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيَّ أَبُو حَسَنٍ فَأَخَذَ مِتْيَخَةً فَضَرَبَنِي بِهَا، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنَّا - يُقَالُ لَهَا: مَرْيَمُ: لَقَدْ تَعِسْتُ مِنْ عَضُدِهِ مِنْ تَكْسِيرِ الْمِتْيَخَةِ، قَالَ: وَقَالَ لِي: أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ؟!.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحیی بن عمارہ نے اپنے دادا ابوحسن کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں اسواف میں داخل ہوا میں نے ”دبسی“ نام کے دو پرندے پکڑے، راوی کہتے ہیں: ان کی ماں ان دونوں پر منڈلا رہی تھی میں اس کو پکڑنے لگا، تو اسی دوران ابوحسن میرے پاس آئے۔ انہوں نے چھڑی لے کر اس کے ذریعے مجھے مارا، تو ہمارے قبیلے کی ایک خاتون جس کا نام مریم تھا اس نے کہا: کیا آپ اس کو چھڑیاں مار کے اس کا بازو توڑ دیں گے؟ پھر ابوحسن نے مجھ سے کہا: کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کے دونوں کناروں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مسند کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5806]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مسند کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5806]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (395/22) رواه عبد الله بن احمد فى زوائد المسند (77/4)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1770، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16270»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5807
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: مَا بَيْنَ كُدَاءَ وَأُحُدٍ حَرَامٌ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا كُنْتُ لِأَقْطَعَ بِهِ شَجَرَةً، وَلَا أَقْتُلَ بِهِ طَائِرًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مَا بَيْنَ عَيْرٍ وَأُحُدٍ حَرَامٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مَا بَيْنَ عَيْرٍ وَأُحُدٍ حَرَامٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کداء اور احد کے درمیان کی جگہ حرم ہے، جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرم قرار دیا ہے میں یہاں کے درخت کو نہیں کاٹوں گا میں یہاں کے کسی پرندے کو نہیں ماروں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”عیر (پہاڑ) اور آحد (پہاڑ) کے درمیان کی جگہ حرم ہے“ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5807]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (450/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23268، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 433»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح