🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
176. بَابٌ فِيمَا بَيْنَ الْقَبْرِ وَالْمِنْبَرِ .
اس جگہ کا بیان، جو قبر مبارک اور منبر شریف کے درمیان موجود ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5888
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مِنْبَرِي عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ وَمَا بَيْنَ الْمِنْبَرِ وَبَيْنَ بَيْتِ عَائِشَةَ رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرا منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہو گا اور میرے منبر اور عائشہ کے گھر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ کی جگہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو یہ حدیث حسن ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5888]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22334، 22367، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5971، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3136»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5889
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا بَيْنَ بَيْتِي إِلَى مِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ وَمِنْبَرِي عَلَى حَوْضِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى وَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے گھر سے لے کر میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوغزیہ محمد بن موسیٰ ہے جسے امام حاکم رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5889]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6440»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5890
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَيْنَ حُجْرَتِي وَمُصَلَّايَ رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ التَّيْمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے حجرے اور میری نماز کی جگہ کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل تیمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5890]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5227»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
177. بَابُ أُسْطُوَانَةِ الْقُرْعَةِ .
”قرعہ“ نامی ستون کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5891
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْمَسْجِدِ لَبُقْعَةً قَبْلَ هَذِهِ الْأُسْطُوَانَةِ لَوْ يَعْلُمُ النَّاسُ مَا صَلَّوْا فِيهَا إِلَّا أَنْ يَطِيرَ لَهُمْ [ فِيهَا ] قُرْعَةٌ"، وَعِنْدَهَا جَمَاعَةٌ مِنْ أَبْنَاءِ الصَّحَابَةِ وَأَبْنَاءِ الْمُهَاجِرِينَ فَقَالُوا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ وَأَيْنَ هِيَ؟ فَاسْتَعْجَمَتْ عَلَيْهِمْ فَمَكَثُوا عِنْدَهَا، ثُمَّ خَرَجُوا وَثَبَتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ فَقَالُوا: إِنَّهَا سَتُخْبِرُهُ بِذَلِكَ الْمَكَانِ فَارْمُقُوهُ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى تَنْظُرُوا حَيْثُ يُصَلِّي، فَخَرَجَ بَعْدَ سَاعَةٍ فَصَلَّى عِنْدَ الْأُسْطُوَانَةِ الَّتِي صَلَّى إِلَيْهَا ابْنُهُ عَامِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَقِيلَ لَهَا أُسْطُوَانَةُ الْقُرْعَةِ، قَالَ عَتِيقٌ: وَهِيَ الْأُسْطُوَانَةُ الَّتِي وَاسِطَةٌ بَيْنَ الْقَبْرِ وَالْمِنْبَرِ عَنْ يَمِينِهَا إِلَى الْمِنْبَرِ أُسْطُوَانَتَيْنِ وَبَيْنَهَا وَبَيْنَ الْمِنْبَرِ أُسْطُوَانَتَيْنِ وَبَيْنَهَا وَبَيْنَ الرَّحْبَةِ أُسْطُوَانَتَيْنِ وَهِيَ وَاسِطَةٌ بَيْنَ ذَلِكَ وَهِيَ تُسَمَّى أُسْطُوَانَةَ الْقُرْعَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”مسجد میں اس ستون سے پہلے ایک جگہ ایسی تھی کہ اگر لوگوں کو پتہ چل جائے کہ وہاں نماز ادا کرنے کا کیا اجر ہے، تو وہ اس کے بارے میں قرعہ اندازی کریں گے“۔ اس وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس صحابہ کرام کے صاحبزادوں کی ایک جماعت موجود تھی اور مہاجرین کے صاحبزادوں کی ایک جماعت موجود تھی ان لوگوں نے عرض کی: اے ام المؤمنین وہ جگہ کہاں ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں جواب نہیں دیا وہ لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ٹھہرے رہے پھر وہ وہاں سے نکلے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما وہیں رہے ان لوگوں نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اس جگہ کے بارے میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو بتائیں گی تو تم لوگ ان کا جائزہ لیتے رہنا کہ وہ مسجد میں کس جگہ نماز ادا کرتے ہیں تھوڑی دیر کے بعد سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما وہاں سے نکلے اور انہوں نے اس ستون کے پاس نماز ادا کی جس کے پاس ان کے صاحبزادے عامر بن عبداللہ بن زبیر نے نماز ادا کی تھی اور اس ستون کو ”قرعہ“ کا ستون کہا: جاتا ہے عتیق نامی راوی کہتے ہیں: یہ وہ ستون ہے، جو قبر اور منبر کے درمیان واسطہ ہے اور اس کے دائیں طرف منبر والی جانب دو ستون ہیں اور اس کے اور منبر کے درمیان دو ستون ہیں اور اس کے اور صحن کے درمیان دو ستون ہیں تو یہ ان کے درمیان بھی واسطہ ہے اس کو قرعہ کا ستون کہا: جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5891]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (866)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
178. بَابٌ فِي مَنْعِ الْمُشْرِكِينَ مِنْ دُخُولِ الْمَسْجِدِ .
مشرکین کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5892
عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَدْخُلُ مَسْجِدَنَا هَذَا مُشْرِكٌ بَعْدَ عَامِنَا هَذَا إِلَّا أَهْلَ الْكِتَابِ وَخَدَمَهُمْ"، وَفِي رِوَايَةٍ:" وَخَدَمَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس سال کے بعد ہماری مسجد میں کوئی مشرک داخل نہیں ہو گا البتہ اہل کتاب اور ان کے خادموں کا معاملہ مختلف ہے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: تمہارے خادموں کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5892]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (339/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14239، 14799»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
179. بَابٌ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى .
اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5893
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: اخْتَلَفَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى فَقَالَ أَحَدُهُمَا: هُوَ مَسْجِدُ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ الْآخَرُ: هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءَ، فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَاهُ فَقَالَ:" هُوَ مَسْجِدِي هَذَا".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو آدمیوں کے درمیان اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہو گیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے ان دونوں میں سے ایک کا یہ کہنا تھا کہ اس سے مراد مسجد نبوی ہے اور دوسرے کا یہ کہنا تھا اس سے مراد مسجد قباء ہے وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد میری یہ مسجد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5893]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5894
وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سُئِلَ عَنِ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى قَالَ:" هُوَ مَسْجِدِي".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مسجد کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد میری مسجد ہے“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5894]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5895
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَحِمَهُ اللَّهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَسْجِدُ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى هُوَ مَسْجِدِي هَذَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ مسجد جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے اس سے مراد میری یہ مسجد ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5895]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20604»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5896
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى مَسْجِدِ التَّقْوَى أَنَا، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَسَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ، فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَنَا:" انْطَلِقُوا نَحْوَ مَسْجِدِ التَّقْوَى"، فَانْطَلَقْنَا نَحْوَهُ فَاسْتَقْبَلْنَا يَدَاهُ عَلَى كَاهِلَيْ أَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَثُرْنَا فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ:" مَنْ هَؤُلَاءِ يَا أَبَا بَكْرٍ؟"، قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ، وَسَمُرَةُ..
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أَمِينٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بَقِيَّةُ أَحَادِيثِ هَذَا الْبَابِ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ (بَرَاءَةٌ) إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ مسجد تقویٰ کی طرف چل پڑے، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ نے ہم سے فرمایا تم لوگ مسجد تقویٰ کی طرف چلو! تو ہم لوگ اس کی طرف چل پڑے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے آئے آپ کا ایک ہاتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر تھا اور دوسرا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر تھا، ہم آپ کے سامنے اٹھ کھڑے ہوئے، آپ نے دریافت کیا: اے ابوبکر! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: عبداللہ بن عمر ہے، ابوہریرہ ہے اور سمرہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ابوامین کی نقل کردہ حدیث کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس باب سے متعلق بقیہ احادیث سورت براءت کی تفسیر سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5896]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (522/2)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
180. بَابٌ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ .
مسجد قباء
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5897
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: لَمَّا سَأَلَ أَهْلُ قُبَاءَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَبْنِيَ لَهُمْ مَسْجِدًا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِيَقُمْ بَعْضُكُمْ فَيَرْكَبَ النَّاقَةَ"، فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ، فَرَكِبَهَا فَحَرَّكَهَا فَلَمْ تَنْبَعِثْ فَرَجَعَ فَقَعَدَ، فَقَامَ عُمَرُ فَرَكِبَهَا فَحَرَّكَهَا فَلَمْ تَنْبَعِثْ، فَرَجَعَ فَقَعَدَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ: لِيَقُمْ بَعْضُكُمْ فَيَرْكَبَ النَّاقَةَ"، فَقَامَ عَلِيٌّ فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ وَثَبَتَ بِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا عَلِيُّ، أَرْخِ زِمَامَهَا وَابْنُوا عَلَى مَدَارِهَا، فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اہل قباء نے یہ درخواست کی کہ آپ ان کے لئے مسجد بنوا دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی ایک اٹھے اور اونٹنی پر سوار ہو جائے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اٹھے اور اس پر سوار ہو گئے۔ انہوں نے اسے حرکت دی لیکن وہ اونٹنی نہیں اٹھی وہ واپس آ کر بیٹھ گئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے وہ اس پر سوار ہوئے۔ انہوں نے اسے حرکت دی لیکن وہ نہیں اٹھی وہ واپس آ کر بیٹھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی ایک اٹھے اور اونٹنی پر سوار ہو، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اٹھے جب انہوں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو اونٹنی انہیں لے کر کھڑی ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی! اس کی لگام کو ڈھیلا چھوڑ دو اور جہاں یہ بیٹھے گی اس جگہ پر (مسجد) تعمیر کرنا کیونکہ یہ حکم کی پابند ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلی اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5897]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2003)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2033»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں