🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
180. بَابٌ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ .
مسجد قباء
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5898
وَعَنِ الشُّمُوسِ بِنْتِ النُّعْمَانِ قَالَتْ: نَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ قَدِمَ وَنَزَلَ وَأَسَّسَ هَذَا الْمَسْجِدَ - مَسْجِدَ قُبَاءَ - فَرَأَيْتُهُ يَأْخُذُ الْحَجَرَ - أَوِ الصَّخْرَةَ - حَتَّى يَهْصِرَهُ الْحَجَرُ، وَأَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ التُّرَابِ عَلَى بَطْنِهِ - أَوْ سُرَّتِهِ - فَيَأْتِي الرَّجُلُ مِنْ أَصْحَابِهِ وَيَقُولُ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعْطِنِي أَكْفِكَ، فَيَقُولُ:" لَا خُذْ [ حَجَرًا ] مِثْلَهُ"، حَتَّى أَسَّسَهُ، وَيَقُولُ:" إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - هُوَ يَوْمُ الْكَعْبَةِ"، قَالَ: فَكَانَ يُقَالُ: إِنَّهُ أَقْوَمُ مَسْجِدٍ قِبَلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ شموس بنت نعمان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا آپ سواری سے اترے آپ نے اس مسجد یعنی مسجد قباء کی بنیاد رکھی میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ پتھر پکڑ رہے تھے یہاں تک کہ پتھر کی وجہ سے آپ کو جھکنا پڑ رہا تھا اور میں نے آپ کے پیٹ پر (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ کی ناف پر مٹی کی سفیدی دیکھی، آپ کے اصحاب میں سے ایک صاحب آئے اور بولے: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں یا رسول اللہ! آپ یہ مجھے دیجئے آپ کی جگہ میں یہ کام کر دیتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تم اس طرح کا ایک اور پتھر پکڑ لو یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بنیاد رکھوا دی آپ نے ارشاد فرمایا: جبرائیل خانہ کعبہ کی سمت کی نشاندہی کر رہے ہیں راوی بیان کرتے ہیں: تو یہ بات کہی جاتی ہے کہ اس مسجد میں قبلہ سب سے زیادہ درست سمت میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5898]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (318/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5899
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ، ثُمَّ دَخَلَ مَسْجِدَ قُبَاءَ فَرَكَعَ فِيهِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ كَانَ ذَلِكَ عِدْلَ رَقَبَةٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَغَيْرُهُ، وَقَالُوا: كَانَ كَعِدْلِ عُمْرَةٍ، وَهُنَا كَعِدْلِ رَقَبَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر مسجد قباء میں داخل ہو کے اس میں چار رکعت ادا کرے تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہ عمرہ کرنے کے برابر ہو گا“۔ جبکہ یہاں یہ الفاظ ہیں: ”یہ غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا“۔

یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5899]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5560)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1412، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5560، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 964/3»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5900
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ عَمَدَ إِلَى مَسْجِدِ قُبَاءَ لَا يُرِيدُ غَيْرَهُ، وَلَا يَحْمِلُهُ عَلَى الْغُدُوِّ إِلَّا الصَّلَاةُ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ فَصَلَّى فِيهِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِأُمِّ الْقُرْآنِ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ الْمُعْتَمِرِ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر مسجد قباء کی طرف جائے اس کا مقصد اس کے علاوہ کہیں اور جانا نہ ہو اور وہ صرف اس لئے جائے تاکہ مسجد قباء میں نماز ادا کرے اور پھر وہ اس مسجد میں چار رکعت ادا کرے جن میں سے ہر ایک رکعت میں وہ سورت فاتحہ کی تلاوت کرے تو اسے بیت اللہ کا عمرہ کرنے والے کے اجر کی مانند (اجر و ثواب) ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5900]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (146/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
181. بَابٌ فِي مَسْجِدِ الْفَتْحِ .
مسجد فتح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5901
عَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا فِي مَسْجِدِ الْفَتْحِ ثَلَاثًا: يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الثُّلَاثَاءِ وَيَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ فَاسْتُجِيبَ لَهُ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فَعُرِفَ الْبِشْرُ فِي وَجْهِهِ، قَالَ جَابِرٌ: فَلَمْ يَنْزِلْ بِي أَمْرٌ مُهِمٌّ غَلِيظٌ إِلَّا تَوَخَّيْتُ تِلْكَ السَّاعَةَ فَأَدْعُو فِيهَا فَأَعْرِفُ الْإِجَابَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد فتح میں تین دن دعا مانگی پیر کے دن، منگل کے دن، اور بدھ کے دن تو بدھ کے دن آپ کی دعا دو نمازوں کے درمیان قبول ہو گئی جس کے اثرات آپ کے چہرے پر محسوس ہوئے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب بھی مجھے مشکل اور اہم معاملہ درپیش ہوتا ہے، تو میں اس گھڑی کا انتظار کرتا ہوں اور پھر اس گھڑی میں دعا مانگتا ہوں اور پھر دعا کی قبولیت کو پہچان لیتا ہوں (یعنی اس کی قبولیت کا اثر سامنے آ جاتا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5901]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
182. بَابٌ فِي مَسْجِدِ الْأَحْزَابِ .
مسجد احزاب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5902
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى مَسْجِدَ - يَعْنِي الْأَحْزَابَ - فَوَضَعَ رِدَاءَهُ، وَقَامَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ مَدًّا يَدْعُو عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يُصَلِّ، ثُمَّ جَاءَ وَدَعَا عَلَيْهِمْ وَصَلَّى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے راوی کہتے ہیں: یعنی مسجد احزاب میں آئے آپ نے اپنی چادر رکھی اور کھڑے ہو گئے آپ نے اپنے ہاتھ بلند کر کے ان (یعنی مشرکین کے گروہوں) کے خلاف دعا کی آپ نے نماز ادا نہیں کی پھر آپ تشریف لائے پھر آپ نے ان کے خلاف دعا کی اور پھر آپ نے نماز ادا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5902]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14808»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
183. بَابٌ فِي مَسْجِدِ الْفَضِيخِ .
مسجد فضیخ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5903
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي أُتِيَ بِفَضِيخٍ - فِي مَسْجِدِ الْفَضِيخِ فَشَرِبَهُ فَلِذَلِكَ سُمِّيَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أُتِيَ بِجَرٍّ فَضِيخٍ يَنِشُّ - وَهُوَ فِي مَسْجِدِ الْفَضِيخِ - فَشَرِبَهُ فَلِذَلِكَ سُمِّيَ: مَسْجِدَ الْفَضِيخِ.
وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقِيلَ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
حضر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مسجد فضیخ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ لائی گئی راوی کہتے ہیں: یعنی فضیخ لائی گئی آپ نے اسے پی لیا اس وجہ سے اس مسجد کا نام (فضیخ) رکھا گیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک مٹکا لایا گیا جس میں فضیخ تھی، جس میں جوش آیا ہوا تھا، آپ اس وقت مسجد فضیخ میں موجود تھے، آپ نے اسے پی لیا، اس وجہ سے اس مسجد کا نام ”مسجد فضیخ“ رکھا گیا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ایک قول کے مطابق اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5903]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5703 اخرجه احمد المسند (5844)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5810»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
184. بَابٌ فِي بِئْرِ بُضَاعَةَ .
بضاعہ نامی کنویں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5904
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ فِي نِسْوَةٍ فَقَالَ: [ لَوْ ] أَنِّي سَقَيْتُكُمْ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةُ لَكَرِهْتُمْ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد (رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں: ”میں نے اپنے ہاتھوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ”بئر بضاعہ“ (بضاعہ نامی کنویں) کا پانی پلایا“۔
اسے امام أحمد نے روایت کیا ہے، اور ابویعلیٰ نے بھی (انہی سے روایت کی ہے) سوائے اس کے کہ ان کے الفاظ یہ ہیں: ”ہم چند عورتوں کے ساتھ سیدنا سہل بن سعد (رضی اللہ عنہ) کے پاس حاضر ہوئے، تو انہوں نے فرمایا: اگر میں تمہیں ”بئر بضاعہ“سے پانی پلاؤں تو تم اسے ناپسند کرو گے“ ؛ باقی حدیث اسی طرح ہے۔
اور اسے طبرانی نے بھی ”المعجم الکبیر“ میں روایت کیا ہے، اور اس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5904]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1975) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6026) اخرجه احمد فى المسند (338,337/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5905
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَزَلَ فِي بِئْرِ بُضَاعَةَ وَبَصَقَ فِيهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بضاعہ کنویں میں اترے تھے اور آپ نے اس میں لعاب دہن ڈالا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبد المہین بن عباس ابن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5905]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5704)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5704»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5906
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ الْخَزْرَجِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي أُسَيْدٍ: وَلَهُ بِئْرٌ بِالْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهَا: بِئْرُ بُضَاعَةَ قَدْ بَصَقَ فِيهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - فَهِيَ يُبَشِّرُ بِهَا وَيَتَيَمَّنُ بِهَا.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مالک بن حمزہ بن ابواسید ساعدی خزرجی نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کی ہے ان کا مدینہ منورہ میں ایک کنواں تھا جس کو بئر بضاعہ کہا: جاتا تھا اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعاب دہن ڈالا تھا تو وہ اس کے حوالے سے خوشخبری دیتے تھے اور اس کے ذریعے برکت حاصل کرتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت مکمل روایت کے طور پر تفسیر سے متعلق باب میں سورت بقرہ کی تفسیر میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5906]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
185. بَابُ مَقْبَرَةِ الْمَدِينَةِ .
مدینہ منورہ کے قبرستان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5907
عَنْ سَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" [ رَأَيْتُ ] كَأَنَّ رَحْمَةً وَقَعَتْ بَيْنَ بَنِي سَالِمٍ وَبَنِي بَيَاضَةَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَنْقُلُ إِلَى مَوْضِعِهَا؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنِ اقْبُرُوا فِيهَا"، فَقَبَرُوا فِيهَا مَوْتَاهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے دیکھا جیسے رحمت بنو سالم اور بنو بیاضہ کے درمیان واقع ہوئی ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اس جگہ کی طرف منتقل ہو جائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تم وہاں قبرستان بناؤ (یا وہاں لوگوں کو دفن کرو) تو لوگوں نے وہاں اپنے مردوں کو دفن کرنا شروع کر دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5907]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5416)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5416»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں