الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ الْوَلَائِمِ وَالْعَقِيقَةِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ولیمہ، عقیقہ اور دیگر چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 6139
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الْوَلِيمَةُ أَوَّلُ يَوْمٍ حَقٌّ، وَالثَّانِيَةُ فَضْلٌ، وَالثَّالِثَةُ رِيَاءٌ وَسُمْعَةٌ، وَمَنْ يُسَمِّعْ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پہلے دن ولیمہ حق ہے دوسرے دن فضیلت ہے اور تیسرے دن ریاکاری اور دکھاوا ہے اور جو شخص دکھاوا کرتا ہے اللہ تعالی اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6139]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6139]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8967)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6140
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَفِيَّةَ، وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا، وَجَعَلَ الْوَلِيمَةَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَبَسَطَ نِطْعًا جَاءَتْ بِهِ أُمُّ سُلَيْمٍ، وَأَلْقَى عَلَيْهِ أَقِطًا، وَتَمْرًا، وَأَطْعَمَ النَّاسَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارِ [ الْأَيَّامِ ] .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عِيسَى بْنَ أَبِي عِيسَى مَاهَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارِ [ الْأَيَّامِ ] .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عِيسَى بْنَ أَبِي عِيسَى مَاهَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی، تو ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا اور آپ نے ولیمہ تین دن کیا آپ نے ایک دسترخوان بچھوایا جو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہ لے کے آئی تھیں آپ نے اس پر پنیر اور کھجوریں رکھوا دیں اور لوگوں کو تین دن کھانا کھلایا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، جس میں یہ اختصار موجود ہے کہ اس میں دنوں کا ذکر ہے (یعنی تین دن کا ذکر نہیں ہے)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عیسیٰ بن ابوعیسی ماھان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6140]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (3834)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3343، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12455، 13133، 13586، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2243، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6686، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3287/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6141
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُولِمْ عَلَى أَحَدٍ مِنْ نِسَائِهِ إِلَّا عَلَى صَفِيَّةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ شَيْخَ الْبَزَّارِ، وَهُوَ ثِقَةٌ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ شَيْخَ الْبَزَّارِ، وَهُوَ ثِقَةٌ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج میں سے کسی بھی خاتون (کے ساتھ شادی کے بعد) ولیمہ نہیں کیا تھا صرف سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ (شادی کے بعد) ایسا ہوا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عمر بن خطاب نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، جو امام بزار کا استاد ہے وہ ثقہ ہے اور کسی نے اس کے بارے میں کلام نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6141]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1241)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
37. بَابُ مَا يَجْرِي فِي الْوَلِيمَةِ .
ولیمہ میں کیا رکھا جائے؟
حدیث نمبر: 6142
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أَوْلَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى صَفِيَّةَ، فَقُلْتُ: أَيُّ شَيْءٍ كَانَ فِي وَلِيمَتِهِ؟ قَالَ: مَا كَانَ إِلَّا التَّمْرُ، وَالسَّوِيقُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کے بعد ولیمہ کیا تھا (راوی بیان کرتے ہیں:) میں نے دریافت کیا: اس ولیمے میں کیا چیز تھی؟ انہوں نے بتایا کہ صرف کھجوریں اور ستو تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سلیمان ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6142]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سلیمان ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6142]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5851، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6860»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6143
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا أُدْخِلَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فُسْطَاطَهُ حَضَرَهُ نَاسٌ، وَحَضَرْتُ مَعَهُمْ لِيَكُونَ لِي فِيهِمْ قَسْمٌ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رِدَائِهِ نَحْوٌ مِنْ مُدٍّ وَنِصْفٍ مِنْ تَمْرٍ عَجْوَةٍ قَالَ:" كُلُوا مِنْ وَلِيمَةِ أُمِّكُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شادی ہوئی اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے میں آئیں تو کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے میں بھی ان لوگوں کے ساتھ موجود تھا تاکہ مجھے بھی ان میں سے حصہ ملے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ نے چادر میں تقریباً ڈیڑ مد عجوہ کھجوریں رکھی ہوئی تھیں آپ نے فرمایا: اپنی والدہ کے ولیمے (کی کھجوریں) کھاؤ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6143]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6143]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2251) اخرجه احمد فى المسند (333/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14166»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6144
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْلَمَ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ بِمُدَّيْنِ مِنْ شَعِيرٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک زوجہ محترمہ کے ولیمے میں جو کے دو مد کے ساتھ ولیمہ کیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6144]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6144]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4686) اخرجه احمد فى المسند (113/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24300»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6145
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْلَمَ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ بِقِدْرٍ مِنْ هَرِيسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَرْوَلٌ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: صَدُوقٌ. قَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ: رَوَى مَنَاكِيرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَرْوَلٌ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: صَدُوقٌ. قَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ: رَوَى مَنَاكِيرَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک زوجہ محترمہ کے ولیمے میں ”حریسہ“ کی ایک ہنڈیا کھلائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جرول ہے ذہبی کہتے ہیں: وہ صدوق ہے ابن مدینی کہتے ہیں: اس نے منکر روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6145]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2949)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6146
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَوْلَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ بِتَمْرٍ وَسَمْنٍ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ الْوَلِيمَةُ عَلَى صَفِيَّةَ، وَهَذَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ الْوَلِيمَةُ عَلَى صَفِيَّةَ، وَهَذَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں کھجوریں اور گھی کھلایا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں کہ ”صحیح“ میں یہ بات منقول ہے کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں ایسا ہوا تھا اور یہاں یہ ذکر ہے کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں ایسا ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6146]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6146]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6147
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَضَرْنَا عُرْسَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَفَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا رَأَيْنَا عُرْسًا كَانَ أَحْسَنَ مِنْهُ حُسْنًا. هَيَّأَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَبِيبًا وَتَمْرًا فَأَكَلْنَا. وَكَانَ فِرَاشُهَا لَيْلَةَ عُرْسِهَا إِهَابَ كَبْشٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی میں شریک ہوئے ہم نے اس سے زیادہ اچھی شادی اور کوئی نہیں دیکھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے کشمش اور کھجوریں تیار کروائی تھیں ہم نے وہ کھائیں اس شادی کی رات ان کا بستر دنبے کی کھال کا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6147]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6147]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6437»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6148
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَدَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عُرْسِهِ، فَكَانَتِ امْرَأَتُهُ تَقُومُ عَلَيْنَا وَهِيَ الْعَرُوسُ فَسَقَتْنَا نَبِيذَ التَّمْرِ قَدِ انْتَبَذَتْهُ مِنَ اللَّيْلِ وَصَفَّتْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے ایک خاتون کے ساتھ شادی کی، تو انہوں نے اپنی شادی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بلایا تو ان کی اہلیہ نے ہماری دیکھ بھال کی (یعنی کھانے پینے کا بندوبست کیا) وہ دلہن تھیں، لیکن انہوں نے ہمیں کھجور کی نبیذ پلائی جو انہوں نے گزشتہ رات ہی تیار کر لی تھی اور اسے صاف (یا تیار کر لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6148]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5925)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4888، 5269، 5275، 6307، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2006، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15632، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5863، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1216»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح