🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ أَيَّامِ الْوَلِيمَةِ .
ولیمہ کے ایام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6199
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: عَقَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا عقیقہ کروایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6199]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6200
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ وَخَتَنَهُمَا لِسَبْعَةِ أَيَّامٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ الْخِتَانِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ لِينٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا عقیقہ کروایا تھا اور ساتویں دن ان کے ختنے کروائے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں ختنہ کرنے کا ذکر نہیں ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوسری ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں کمزوری پائی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6200]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (891) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2573)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6201
وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يَعِقُّ عَنْ بَنِيهِ الْجَزُورَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹوں کا، اونٹ قربان کر کے، عقیقہ کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6201]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (685)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. بَابُ زَمَنِ الْعَقِيقَةِ وَقَضَائِهَا .
عقیقہ کا زمانہ (یعنی وقت)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6202
عَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْعَقِيقَةُ [ تُذْبَحُ ] لِسَبْعٍ، أَوْ أَرْبَعَ عَشْرَةَ، أَوْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِكَثْرَةِ غَلَطِهِ وَوَهْمِهِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عقیقہ (کا جانور) ساتویں دن ذبح کیا جائے یا چودھویں دن کیا جائے یا اکیسویں دن کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ اپنی غلطیوں اور وہم کی کثرت کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6202]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (723)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 691»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6203
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَّ عَنْ نَفْسِهِ بَعْدَمَا بُعِثَ نَبِيًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْهَيْثَمَ بْنَ جَمِيلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْخَيَّاطُ الْمَقْدِسِيُّ لَيْسَ هُوَ فِي الْمِيزَانِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نبی ہونے کے طور پر مبعوث ہونے کے بعد اپنا عقیقہ کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ہیثم بن جمیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے امام طبرانی کے استاد أحمد بن مسعود خیاط مقدسی کا ذکر ”میزان“ میں نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6203]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1237) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (998)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 998، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1832»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. بَابُ مَا يُفْعَلُ بِالْمَوْلُودِ .
نومولود کے ساتھ کیا، کیا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6204
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَبْعَةٌ مِنَ السُّنَّةِ فِي الصَّبِيِّ يَوْمَ السَّابِعِ: يُسَمَّى، وَيُخْتَنُ، وَيُمَاطُ عَنْهُ الْأَذَى، وَتُثْقَبُ أُذُنُهُ، وَيُعَقُّ عَنْهُ، وَيُحْلَقُ رَأْسُهُ، وَيُلَطَّخُ بِدَمِ عَقِيقَتِهِ، وَيُتَصَدَّقُ بِوَزْنِ شَعْرِهِ فِي رَأْسِهِ ذَهَبًا، أَوْ فِضَّةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بچے کے بارے میں ساتویں دن سات چیزیں سنت ہیں: اس کا نام رکھا جائے اس کا ختنہ کیا جائے اس سے بال صاف کیے جائیں گے اس کے کان میں سوراخ کیا جائے، اس کا عقیقہ کیا جائے، اس کا سر مونڈ دیا جائے اور اسے عقیقہ (کے جانور) کا خون لگا دیا جائے اور اس کے سر کے بالوں کے وزن جتنا سونا یا چاندی صدقہ کی جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6204]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (562)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6205
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: أَمَّا حَسَنٌ، وَحُسَيْنٌ، وَمُحْسِنٌ، فَإِنَّمَا سَمَّاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَقَّ عَنْهُمْ، وَحَلَقَ رُءُوسَهُمْ، وَتَصَدَّقَ بِوَزْنِهَا، وَأَمَرَ بِهِمْ فَسُرُّوا، وَخُتِنُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، حسن، حسین اور محسن، ان کے نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھے تھے ان کے عقیقے کروائے تھے ان کے سر مونڈوائے تھے اور ان کے (بالوں کے) وزن جتنی چیز صدقہ کی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں حکم دیا تھا تو ان کی ناف کاٹی گئی اور ان کا ختنہ کر دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6205]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2571)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2571»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. بَابُ الْأَذَانِ فِي أُذُنِ الْمَوْلُودِ .
نومولود بچے کے کان میں اذان دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6206
عَنْ حُسَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ وُلِدَ لَهُ وَلَدٌ، فَأَذَّنَ فِي أُذُنِهِ الْيُمْنَى، وَأَقَامَ فِي أُذُنِهِ الْيُسْرَى لَمْ تَضُرَّهُ أُمُّ الصِّبْيَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کا بچہ پیدا ہو، تو وہ اس کے دائیں کان میں اذان دے اور بائیں کان میں اقامت کہے، تو ام صبیان اس بچے کو نقصان نہیں پہنچائے گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6206]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعليي فى المسند (6780)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6207
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذَّنَ فِي أُذُنِ الْحُسَيْنِ، وَالْحَسَنِ حِينَ وُلِدَا وَأَمَرَ بِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا الْأَذَانَ فِي أُذُنِ الْحُسَيْنِ، وَالْأَمْرَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی پیدائش پر ان کے کانوں میں اذان دی تھی اور اس بارے میں حکم بھی دیا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے کان میں اذان دینے کا یا اس کے بارے میں حکم دینے کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6207]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (926)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 5105»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. بَابٌ فِي الْخِتَانِ .
ختنہ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6208
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: دُعِيَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ إِلَى خِتَانٍ فَأَبَى [ أَنْ يُجِيبَ ] ، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: إِنَّا كُنَّا لَا نَأْتِي الْخِتَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَلَا نُدْعَى لَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کو ختنہ کے موقع پر کی جانے والی دعوت میں بلایا گیا تو انہوں نے جانے سے انکار کر دیا ان سے کہا: گیا تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں نہ تو ہم ختنے کی دعوت میں جایا کرتے تھے اور نہ ہی ہمیں اس کے لئے بلایا جاتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6208]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8381) اخرجه احمد فى المسند (217/4)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف: قال الهيثمي:ورجال الأول فيهم محمد بن إسحاق وهو ثقة ولكنه مدلس ¤ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 60)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں