الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ بَيَانِ الْعَيْبِ .
عیب کو بیان کر دینا
حدیث نمبر: 6350
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُغَيِّبَ مَا بِسِلْعَتِهِ عَنْ أَخِيهِ إِنْ عَلِمَ بِهَا تَرَكَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهَذَا لَفْظُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهَذَا لَفْظُهُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے مسلمان کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے سامان کے حوالے سے (عیب والی کوئی چیز) اپنے بھائی سے پوشیدہ رکھے کہ اگر اس بھائی کو اس عیب کو پتہ چل جائے گا تو وہ اسے چھوڑ دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6350]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6350]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبرانى فى المعجم الكبير (317/17) ورواه الحاكم فى المستدرك (82) وصححه على شرط مسلمو انظر ابن ماجه رقم (2246)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16998»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ ¤ قال الهيثمي: وفي إسنادهما ابن لهيعة وفيه كلام وحديثه حسن وبقية رجاله رجال الصحيح ¤ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 80)
حدیث نمبر: 6351
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ: عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا بَاعَ أَحَدُكُمْ سِلْعَةً فَلَا يَكْتُمُ عَيْبًا إِنْ كَانَ بِهَا".
وَفِي إِسْنَادِهِمَا ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَفِي إِسْنَادِهِمَا ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص سامان فروخت کرے تو وہ عیب کو نہ چھپائے اگر اس سامان میں عیب موجود ہو“۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6351]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (222)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 222»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
31. بَابُ الرَّدِّ بِالْعَيْبِ .
عیب کی وجہ سے (سودا) واپس کر دینا
حدیث نمبر: 6352
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الشَّرُودَ يُرَدُّ". يَعْنِي: الْبَعِيرَ الشَّرُودَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَجْلَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُكْتَبُ حَدِيثُهُ. وَتَوَقَّفَ غَيْرُهُ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ كَمَا ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَجْلَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُكْتَبُ حَدِيثُهُ. وَتَوَقَّفَ غَيْرُهُ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ كَمَا ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سرکش جانور کو واپس کر دیا جائے گا“۔ راوی کہتے ہیں: یعنی سرکش اونٹ کو واپس کر دیا جائے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عجلان ہے ابوحاتم کہتے ہیں: اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا اس سے استدلال کرنے کے بارے میں ان کے علاوہ دیگر حضرات نے توقف کیا ہے جیسا کہ ذہبی نے یہ بات ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6352]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6135)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1405، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2828/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
32. بَابُ بَيْعِ الْغَرَرِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ .
دھوکے کا سودا اور جس (قسم کے سودے) سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 6353
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَشْتَرِ السَّمَكَ فِي الْمَاءِ، فَإِنَّهُ غَرَرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا، وَمَرْفُوعًا، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ كَذَلِكَ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي رِجَالِ الْمَرْفُوعِ شَيْخُ أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ السَّمَّاكِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّتُهُمْ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانی میں موجود مچھلی نہ خریدو کیونکہ یہ دھوکہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے ”موقوف“ اور ”مرفوع“ (دونوں طرح سے) نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے ”موقوف“ روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور ”مرفوع“ روایت کے رجال میں امام أحمد کے استاد محمد بن سماک ہیں میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6353]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10491) اخرجه احمد فى المسند، (3676)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3667، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10491»
الحكم على الحديث:
مرفوعاً ضعیف
حدیث نمبر: 6354
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکے کے سودے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6354]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6354]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11341 و 11655)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2747، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5899، 11655، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5511»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6355
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکے کے سودے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6355]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6355]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2747، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5899، 11655، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5511»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6356
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا إِسْمَاعِيلَ بْنَ أَبِي الْحَكَمِ الثَّقَفِيَّ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا إِسْمَاعِيلَ بْنَ أَبِي الْحَكَمِ الثَّقَفِيَّ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکے کے سودے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف اسماعیل بن ابوالحکم ثقفی کا معاملہ مختلف ہے اسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے کسی نے اس کے بارے میں کلام نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6356]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (169 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5893)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2747، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5899، 11655، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5511»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
33. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنَ الْبُيُوعِ .
کون سی قسم کے سودوں سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 6357
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الشِّغَارِ، وَعَنْ بَيْعِ الْمَجَرِ، وَعَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ، وَعَنْ بَيْعِ كَالِئٍ بِكَالِئٍ، وَعَنْ بَيْعِ آجِلٍ بِعَاجِلٍ.
قَالَ: وَالْمَجَرُ مَا فِي الْأَرْحَامِ.
وَالْغَرَرُ: أَنْ تَبِيعَ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ.
وَكَالِئٌ بِكَالِئٍ: دَيْنٌ بِدَيْنٍ.
وَالْآجِلُ بِعَاجِلٍ: أَنْ يَكُونَ لَكَ عَلَى الرَّجُلِ أَلْفُ دِرْهَمٍ فَيَقُولَ الرَّجُلُ: أُعَجِّلُ لَكَ خَمْسَمِائَةٍ وَدَعِ الْبَقِيَّةَ.
وَالشِّغَارُ: أَنْ يُنْكِحَ الْمَرْأَةَ بِالْمَرْأَةِ لَيْسَ بَيْنَهُمَا صَدَاقٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے، مجر فروخت کرنے سے، دھوکے کے سودے سے، کالی کے عوض میں کالی کے سودے سے، اور ادھار کے بدلے میں نقد سودے سے منع کیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: مجر سے مراد وہ چیز ہے، جو (جانور کے) پیٹ میں موجود ہو۔ دھوکے کے سودے سے مراد یہ ہے کہ آپ ایسی چیز فروخت کر دیں جو آپ کے پاس ہے ہی نہیں۔ کالی کے عوض میں کالی سے مراد یہ ہے کہ ادھار کے بدلے میں ادھار کا سودا کیا جائے۔ تاخیر کے بدلے میں جلدی کا سودا یہ ہے کہ آپ نے کسی شخص سے ایک ہزار درہم لینے ہیں اور وہ شخص یہ کہے کہ میں آپ کو پانچ سو درہم جلدی ادا کر دیتا ہوں آپ باقی رقم چھوڑ دیں۔ شغار یہ ہے کہ عورت کے عوض میں عورت کے ساتھ نکاح کر لیا جائے اور ان دونوں کا کوئی مہر نہ ہو۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6357]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6357]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1280)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2389، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6132، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2855/3، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1966»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6358
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَلَامَسُوا، وَلَا تَبَايَعُوا الْغَرَرَ، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُحَفَّلَةً فَلْيَحْلِبْهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَإِنْ رَدَّهَا فَلْيَرُدَّهَا بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آپس میں مصنوعی بولی: نہ لگاؤ بیع ملامسہ نہ کرو دھوکے کا سودا نہ کرو شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کروائے اور جو شخص کوئی محفلہ بکری خرید لیتا ہے، تو وہ تین دن تک اس کا دودھ دوہے گا پھر اگر وہ چاہے، تو کھجور کے ایک صاع کے ہمراہ اسے واپس کر دے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6358]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6358]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2767 مطولا و 2766 مختصر)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6359
وَعَنْ زَامِلِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ يَوْمَ الْفِطْرِ إِلَى الْعِيدِ عَنْ يَمِينِهِ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَعَنْ يَسَارِهِ عُمَرُ - أَوْ قَالَ: ابْنُ عُمَرَ - فَلَمَّا فَرَغَ مَرَّ عَلَى بَابِ أَبِي كَثِيرٍ - أَوْ كَبِيرٍ - وَاللَّحَّامُونَ بِفِنَائِهَا وَالنَّاسُ حَدِيثُو عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ فَقَالَ:" كَيْفَ تَبِيعُونَ؟". قَالُوا: كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِيعُوا كَيْفَ شِئْتُمْ، وَلَا تَخْلِطُوا مَيْتَةً بِمَذْبُوحَةٍ عَلَى النَّاسِ. أَيُّهَا النَّاسُ احْفَظُوا: لَا تَحْتَكِرُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تُلْقُوا السِّلَعَ، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَبِعِ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَأْذَنَ لَهُ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ الْأُخْرَى لِتَكْتَفِئَ إِنَاءَهَا وَلِتُنْكَحَ، فَإِنَّ رِزْقَهَا عَلَى اللَّهِ تَعَالَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صَهْبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صَهْبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
زامل بن عمرو نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: عیدالفطر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ کی طرف تشریف لے گئے آپ کے دائیں طرف سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ تھے اور بائیں طرف سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تھے جب آپ فارغ ہوئے تو آپ کا گزر باب ابوکثیر (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) باب ابوکبیر کے پاس سے ہوا جس کے باہر گوشت فروخت کرنے والے لوگ موجود تھے لوگ اس وقت زمانہ جاہلیت کے قریب تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کیسے فروخت کر رہے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اتنے، اتنے کے عوض میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جیسے چاہو ویسے فروخت کرو لیکن لوگوں کے لئے ذبح شدہ جانور کے ساتھ مردار کو نہ ملا دینا اے لوگو! حفاظت کرو تم ذخیرہ اندوزی نہ کرو تم مصنوعی بولی: نہ لگاؤ تم (منڈی سے باہر) سامان (کے قافلے) سے نہ ملو، شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہ کرے کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نہ بھیجے جب تک وہ بھائی اسے اجازت نہیں دے دیتا اور کوئی عورت دوسری عورت کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے حصے کے برتن کو خود حاصل کر لے اور اس کے ساتھ نکاح کر لیا جائے کیونکہ اس عورت کا رزق اللہ تعالیٰ کا ذمہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صہبان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6359]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صہبان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6359]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (382/22)، أخرجه شرح السنة برقم: 2287»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً