🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِيمَنْ كَانَ سَيِّئَ الْحِرْفَةِ .
اس شخص کا بیان، جو خراب کاریگر ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6320
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ غَسَّانَ بْنِ الْأَغَرِّ النَّهْشَلِيِّ، حَدَّثَنَا عَمِّي زِيَادُ بْنُ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِيهِ حُصَيْنِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ حَمَلَ طَعَامًا إِلَى الْمَدِينَةِ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي بَيْعِ الْحَاضِرِ لِلْبَادِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: غسان بن اغرنہشلی بیان کرتے ہیں: میرے چچا زیاد بن حصین نے اپنے والد سیدنا حصین بن قیس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ مدینہ منورہ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم صواف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے مختلف طرق آگے چل کر شہری کے دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت کرنے سے متعلق باب میں آئیں گے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6320]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3559)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابٌ فِي الْغَبْنِ فِي الْبَيْعِ .
سودے میں دھوکہ ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6321
عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَغْبُونُ لَا مَحْمُودٌ، وَلَا مَأْجُورٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو هِشَامٍ الْقَنَّادُ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يَكَادُ يُعْرَفُ، وَلَمْ أَجِدْ لِغَيْرِهِ فِيهِ كَلَامًا.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے ارشاد فرمایا: ”دھوکہ ہو جانا، نہ تو قابل تعریف ہے اور نہ ہی اجر کا باعث ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوہشام قناد ہے۔ امام ذہبی فرماتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے تاہم میں نے امام ذہبی کے علاوہ کسی اور کا اس کے بارے میں کوئی کلام نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6321]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2779»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6322
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَغْبُونُ لَا مَحْمُودٌ، وَلَا مَأْجُورٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ وَلَيْسَ فِي الْمِيزَانِ أَحَدٌ يُقَالُ لَهُ مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دھوکہ دیا جانا نہ تو قابل تعریف ہے اور نہ ہی اجر کا باعث ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ہشام ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ محمد بن ہشام بن عروہ ہے۔ ”میزان“ میں ایسے کسی شخص کا ذکر نہیں ہے، جس کا نام محمد بن ہشام ہو اور وہ ضعیف ہو اس روایت کے بقیہ حال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6322]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2732»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6323
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" غَبْنُ الْمُسْتَرْسِلِ حَرَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُمَيْرٍ الْأَعْمَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”مسترسل (یعنی جو سودا کرتے ہوئے قیمت کو مجہول رکھے، اُس) کا غبن، (یعنی دھوکہ) حرام ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمیرنا بینا ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6323]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7576)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7576»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَسْوَاقِ .
بازار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6324
عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ أَنْ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ؛ إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ مَوْضِعًا لِلسُّوقِ أَفَلَا تَنْظُرُ إِلَيْهِ؟ قَالَ:" بَلَى". فَقَامَ مَعَهُ حَتَّى جَاءَ مَوْضِعَ السُّوقِ فَلَمَّا رَآهُ أَعْجَبَهُ وَرَكَضَهُ بِرِجْلِهِ وَقَالَ:" نِعْمَ سُوقُكُمْ فَلَا يَنْتَقِضُ، وَلَا يُضْرَبَنَّ عَلَيْهِ خَرَاجٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ أَبِي الْحَسَنِ الْبَرَّادِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں نے بازار میں ایک جگہ دیکھی ہے اگر آپ اسے ملاحظہ فرما لیں (تو مناسب ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے پھر آپ اس کے ساتھ اٹھ کر گئے یہاں تک کہ بازار کی جگہ پر تشریف لے آئے جب آپ نے وہ جگہ دیکھی تو آپ کو وہ جگہ پسند آئی آپ نے اپنا پاؤں وہاں رکھا اور فرمایا: تمہارے بازار کی جگہ اچھی ہے یہ نہ تو ناقص ہو گی اور نہ ہی اس پر خراج عائد ہو گا“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے
یہ روایت اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی بن حسن ابوحسن براد ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6324]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (264/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6325
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟ قَالَ:" لَا أَدْرِي".
فَلَمَّا أَتَاهُ جِبْرِيلُ قَالَ:" يَا جِبْرِيلُ، أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي حَتَّى أَسْأَلَ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ. قَالَ: فَانْطَلَقَ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَكَثَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَمْكُثَ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّكَ سَأَلْتَنِي: أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟ فَقُلْتُ: لَا أَدْرِي، وَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ: أَيُّ الْبُلْدَانِ شَرٌّ؟ فَقَالَ: أَسْوَاقُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! شہروں میں کون سا حصہ سب سے زیادہ برا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے نہیں معلوم پھر جب سیدنا جبرائیل علیہ اسلام آپ کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا: جبرائیل شہروں میں کون سا حصہ زیادہ برا ہے؟ انہوں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم میں اس بارے میں اپنے پروردگار سے دریافت کروں گا راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام چلے گئے پھر جتنا اللہ کو منظور تھا اتنی دیر کے بعد وہ آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ نے مجھ سے دریافت کیا تھا شہروں میں کون سا حصہ زیادہ برا ہے؟ تو میں نے بتایا تھا کہ مجھے نہیں معلوم، میں نے اپنے پروردگار سے سوال کیا کہ شہروں میں کون سا حصہ زیادہ برا ہے؟ تو اس نے فرمایا: وہاں کے بازار۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6325]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7403) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1545 و 1546) اخرجه احمد فى المسند (81/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16302، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2726/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6326
وَقَالَ الْبَزَّارُ، عَنْ جُبَيْرٍ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: أَيُّ الْبُلْدَانِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ وَأَيُّ الْبُلْدَانِ أَبْغَضُ إِلَى اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا أَدْرِي حَتَّى أَسْأَلَ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". فَأَتَاهُ فَأَخْبَرَهُ:" أَنَّ أَحَبَّ الْبِقَاعِ إِلَى اللَّهِ الْمَسَاجِدُ وَأَبْغَضَ الْبِقَاعِ إِلَى اللَّهِ الْأَسْوَاقُ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَأَبِي يَعْلَى، وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
امام بزار نے سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ایک شخص نے دریافت کیا: شہروں کا کون سا حصہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے اور شہروں کا کون سا حصہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے نہیں معلوم میں اس بارے میں جبرائیل سے دریافت کروں گا جب سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے تو انہوں نے آپ کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ حصہ مساجد ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ حصہ بازار ہیں“۔ امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن محمد بن عقیل کا معاملہ مختلف ہے وہ حسن الحدیث ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6326]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1252)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16302، وأخرجه مسند البزار برقم: 3430»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6327
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِجِبْرِيلَ:" أَيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي. قَالَ: فَسَلْ عَنْ ذَلِكَ رَبَّكَ عَزَّ وَجَلَّ، فَبَكَى جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، وَلَنَا أَنْ نَسْأَلَهُ؟ هُوَ الَّذِي يُخْبِرُنَا بِمَا يَشَاءُ. فَعَرَجَ إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ أَتَاهُ، فَقَالَ: خَيْرُ الْبِقَاعِ بُيُوتُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ. قَالَ: فَأَيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ فَعَرَجَ إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ: شَرُّ الْبِقَاعِ الْأَسْوَاقُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے دریافت کیا: زمین کا کون سا حصہ زیادہ بہتر ہے؟ انہوں نے جواب دیا مجھے نہیں معلوم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بارے میں اپنے پروردگار سے دریافت کرنا تو سیدنا جبرائیل رو پڑے اور بولے: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہم اس سے سوال کریں گے؟ وہ جو چاہتا ہے ہمیں اس کے بارے میں بتا دیتا ہے پھر وہ آسمان کی طرف بلند ہوئے پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: زمین کا سب سے بہترین حصہ زمین میں موجود اللہ کے گھر (یعنی مساجد) ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اور زمین کا کون سا حصہ زیادہ برا ہے؟ وہ پھر آسمان کی طرف چلے گئے، پھر واپس آئے اور بتایا: زمین کا سب سے برا حصہ، بازار ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6327]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7136»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6328
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَكُنْ أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ السُّوقَ، وَلَا آخِرَ مَنْ يَخْرُجُ مِنْهَا فَفِيهَا بَاضَ الشَّيْطَانُ وَفَرَّخَ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" فَإِنَّهَا مَعْرَكَةٌ". أَوْ قَالَ:" مَرْبَضُ الشَّيْطَانِ، وَبِهَا يَنْصِبُ رَايَتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى: الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ، فَإِنْ كَانَ هُوَ الْجَرْمِيَّ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَفِي الثَّانِيَةِ: يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم بازار میں داخل ہونے والے سب سے پہلے فرد نہ بننا اور وہاں سے نکلنے والے سب سے آخری فرد نہ بننا، (کیونکہ) اس (بازار) میں شیطان انڈے دیتا اور بچے دیتا ہے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ معرکہ (یعنی میدان جنگ) ہے“ راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: ”شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے، اور یہیں وہ اپنا جھنڈا نصب کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے پہلی روایت میں ایک راوی قاسم بن یزید ہے اگر تو یہ جرمی ہے، تو پھر یہ ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں دوسری روایت میں ایک راوی یزید بن سفیان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6328]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6131)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6131، 6118، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1842»

الحكم على الحديث:
إسناده پہلی
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6329
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ غَدَا إِلَى صَلَاةِ الصُّبْحِ أُعْطِيَ رُبُعَ الْإِيمَانِ، وَمَنْ غَدَا إِلَى السُّوقِ أُعْطِي رَايَةَ إِبْلِيسَ، وَهُوَ مَعَ أَوَّلِ مَنْ يَغْدُو وَآخِرَ مَنْ يَرُوحُ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص (صبح کے وقت) صبح کی نماز کے لئے جاتا ہے اسے ایک چوتھائی ایمان عطا کر دیا جاتا ہے اور جو شخص صبح کے وقت بازار کی طرف جاتا ہے اسے شیطان کا جھنڈا دے دیا جاتا ہے اور یہ جھنڈا صبح کے وقت سب سے پہلے جانے والے شخص اور شام کے وقت سب سے آخر میں آنے والے شخص کے ساتھ ہوتا ہے“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیس بن میمون ہے اور وہ ضعیف اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6329]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6146)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2234، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6146»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں