الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
129. بَابُ الْهِبَةِ لِلْوَلَدِ، وَغَيْرِهِ .
اولاد کے لئے، یا کسی اور کے لئے ہبہ کرنا
حدیث نمبر: 6760
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيَّمَا رَجُلٍ نَحَلَ ابْنَهُ نَحْلًا فَبَانَ بِهِ الِابْنُ فَاحْتَاجَ الْأَبُ فَالِابْنُ أَحَقُّ بِهِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ بَانَ بِهِ الِابْنُ فَالْأَبُ أَحَقُّ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی شخص اپنے بیٹے کو کوئی عطیہ دے، اور بیٹا اس چیز کو الگ کر لے، پھر اگر باپ محتاج ہو جائے، تو اس چیز کے بارے میں بیٹا زیادہ حق دار ہو گا، لیکن اگر بیٹے نے اسے الگ نہیں کیا تھا، تو پھر باپ اس کا زیادہ حق دار ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6760]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3907»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6761
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" هَبْ لِي هَذَا الْبَعِيرَ أَوْ بِعْنِيهِ". قَالَ: هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَوَسَمَهُ سِمَةَ الصَّدَقَةِ، ثُمَّ بَعَثَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا مِنْ غَيْرِ زِيَادَةٍ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ وَلَهُ طُرُقٌ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ.
كِلَاهُمَا مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَلَيْسَ هُوَ الَّذِي رَوَى لَهُ مُسْلِمٌ هَكَذَا عَنْ يَعْلَى، وَذَاكَ رَوَى عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ غَيْرَ الْحُسَيْنِيِّ تَرْجَمَهُ بِمَنْ رَوَى عَنْهُ وَبِمَنْ سَمِعَ مِنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: تم یہ اونٹ مجھے ہبہ کر دو، یا یہ مجھے فروخت کر دو! اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ آپ کا ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر صدقہ کا مخصوص نشان لگوا کر پھر اسے بھجوا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح کسی اضافے کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جس کے مختلف طرق نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آگے آئیں گے۔ یہ دونوں روایات عبدالرحمن بن عبدالعزیز سے منقول ہیں، اور یہ وہ شخص نہیں ہے، جس کے حوالے سے امام مسلم نے اسی طرح سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، وہ شخص زہری کے حوالے سے روایت نقل کرتا ہے، حسینی کے علاوہ میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، انہوں نے اس کے حالات میں ان لوگوں کا ذکر کیا ہے، جس سے اس نے روایت نقل کی ہے اور جنہوں نے اس سے سماع کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6761]

إسنادہ ضعیف
130. بَابٌ فِي مَالِ الْوَلَدِ .
اولاد کے مال کا حکم
حدیث نمبر: 6762
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو حَرِيزٍ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحریز ہے، جسے ابوزرعہ، ابوحاتم اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6762]

تخریج الحدیث: «ابو يعلى فى المسند (5731)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10019، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 57، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6763
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يَسْتَعْدِي عَلَى وَالِدِهِ، فَقَالَ: إِنَّهُ يَأْخُذُ مَالِي. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتَ وَمَالُكَ مِنْ كَسْبِ أَبِيكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأَوْسَطِ مِنْهُ:" الْوَلَدُ مِنْ كَسْبِ الْوَالِدِ" فَقَطْ.
وَفِيهِ مَيْمُونُ بْنُ يَزِيدَ لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَوَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا اور اس نے اپنے والد کے خلاف شکایت کی اور یہ کہا: وہ میرا مال حاصل کر لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کی کمائی کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس میں سے صرف یہ الفاظ ہیں: ”اولاد والد کی کمائی کا حصہ ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی میمون بن یزید ہے، جسے ابوحاتم نے کمزور قرار دیا ہے اور وہب بن یحیی بن زمام نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6763]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1259) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13345)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13345، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2720/2، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5132»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6764
وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أَبِي يُرِيدُ أَنْ يَأْخُذَ مَالِي. قَالَ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ. وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: میرے والد یہ چاہتے ہیں کہ میرا مال حاصل کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور سعید بن مسیب نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6764]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1261)، أخرجه مسند البزار برقم: 295»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 6765
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُودَانِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن اسماعیل جودانی ہے ابوحاتم کہتے ہیں: یہ کمزور ہے، امام بزار کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6765]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1260) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6961)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6961، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7084، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4593، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2720/1، 5033»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6766
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَلَدُ مِنْ كَسْبِ الْوَالِدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بِلَالٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اولاد، والد کی کمائی کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوبلال ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6766]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5132»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6767
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفْضَلُ كَسْبِ الرَّجُلِ وَلَدُهُ، وَكُلُّ بَيْعٍ مَبْرُورٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: مِنْ عُتَّقِ الشِّيعَةِ. وَهُوَ صَالِحُ الْحَدِيثِ.

سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کی سب سے زیادہ فضیلت والی کمائی، اُس کی اولاد ہے اور ہر نیک (یعنی جائز) سودا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جمیع بن عمیر ہے، جسے ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ شیعہ کے اکابرین میں سے ایک ہے اور یہ صالح الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6767]

حدیث نمبر: 6768
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حَمَّادٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبدالحمید بن ذی حماد ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6768]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (170 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10019)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10019، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 57، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6769
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي مَالًا وَعِيَالًا، وَإِنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ مَالِي إِلَى مَالِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ حَبُّوشَ بْنَ رِزْقِ اللَّهِ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا مال بھی ہے اور بال بچے بھی ہیں، اور میرے والد یہ چاہتے ہیں کہ میرا مال لے کر اپنے مال میں شامل کر لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اور تمہارا مال، تمہارے باپ کا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام طبرانی کے استاد حبوش بن رزق اللہ کے علاوہ اس روایت کے تمام رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ان صاحب کو بھی کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6769]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2291، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3558»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن