الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. بَابٌ فِي هَدَايَا الْكُفَّارِ .
کفار کے تحائف کا بیان
حدیث نمبر: 6750
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَدِمَتْ قُتَيْلَةُ ابْنَةُ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ أَسْعَدَ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِسْلٍ عَلَى بِنْتِهَا أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ بِهَدَايَا ضَبَابٍ وَتُرْمُسٍ وَسَمْنٍ، فَأَبَتْ أَسْمَاءُ أَنْ تَقْبَلَ هَدِيَّتَهَا وَتُدْخِلَهَا بَيْتَهَا، فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. فَأَمَرَهَا أَنْ تَقْبَلَ هَدِيَّتَهَا وَتُدْخِلَهَا بَيْتَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَجَوَّدَهُ، فَقَالَ: قَدِمَتْ قُتَيْلَةُ بِنْتُ عَبْدِ الْعُزَّى. وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ ؛ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قتیلہ بنت عبدالعزیٰ بن اسعد بن مالک بن حسل، اپنی صاحبزادی سیدہ اسماء بنت ابوبکر کے پاس تحائف لے کے آئیں، جن میں گوہ، ترمس (اناج کی ایک قسم جو کڑوا ہوتا ہے) اور گھی شامل تھا، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے ان کا تحفہ قبول کرنے سے، اور انہیں اپنے گھر میں داخل کرنے سے انکار کر دیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اللہ تعالی تمہیں ان لوگوں سے نہیں روکتا ہے، جو تمہارے ساتھ دین کے بارے میں جنگ نہیں کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ اس خاتون کا ہدیہ قبول کر لیں اور اسے اپنے گھر میں آنے دیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے اسے عمدہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: قتیلہ بنت عبدالعزیٰ آ گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6750]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15679»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6751
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: أَهْدَى الْمُقَوْقِسُ الْقِبْطِيُّ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَارِيَتَيْنِ إِحْدَاهُمَا [ مَارِيَةُ ] أُمُّ إِبْرَاهِيمَ بْنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْأُخْرَى وَهَبَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ وَهِيَ أُمُّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَّانَ، وَأَهْدَى لَهُ بَغْلَةً فَقَبِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مقوقس قبطی نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو کنیزیں تحفے کے طور پر بھیجوائیں، جن میں سے ایک سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہ تھیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں، اور دوسری خاتون کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو دے دیا تھا، جو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عبدالرحمن کی والدہ ہیں، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک خچر بھی تحفے کے طور پر بھجوایا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول کر لیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6751]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6751]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1953)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3573، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4423»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6752
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ مَلِكَ ذِي يَزَنٍ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَرَّةً مِنَ الْمَنِّ فَقَبِلَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ذی یزن کے حکمران نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے کے طور پر ”من“ کا مٹکا بھیجا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول کر لیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6752]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6752]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1936)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12902، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2494، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7464، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7471»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6753
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَهْدَى الْمُقَوْقِسُ صَاحِبُ الْإِسْكَنْدَرِيَّةِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُكْحُلَةَ عِيدَانٍ شَامِيَّةً وَمِرْآةً وَمِشْطًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اسکندریہ کے حکمران مقوقس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”عیدان“ کی بنی ہوئی شامی سرمہ دانی، شیشہ اور کنگھی بھجوائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6753]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6753]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7301»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 6754
وَعَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ الرَّبِيعِ الْكَاتِبِ قَالَ: أَهْدَى الْمُقَوْقِسُ مَلِكُ الْقِبْطِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَدِيَّةً وَبَغْلَةً شَهْبَاءَ، فَقَبِلَهَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْكِسَائِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْكِسَائِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا حنظلہ بن ربیع کاتب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قبط کے حکمران مقوقس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحائف اور شہباء نامی خچر بھجوایا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول فرما لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی کسائی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6754]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی کسائی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6754]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3497)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3497»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6755
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَهْدَى الْمُقَوْقِسُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدَحَ قَوَارِيرَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مقوقس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شیشہ کا پیالہ تحفے کے طور پر بھیجوایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6755]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6755]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3435»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6756
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَهْدَى الْأُكَيْدِرُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَرَّةً مِنْ مَنٍّ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الصَّلَاةِ مَرَّ عَلَى الْقَوْمِ، فَجَعَلَ يُعْطِي كُلَّ رَجُلٍ مِنْهُمْ قِطْعَةً، وَأَعْطَى جَابِرًا قِطْعَةً، ثُمَّ إِنَّهُ رَجَعَ إِلَيْهِ فَأَعْطَاهُ قِطْعَةً أُخْرَى فَقَالَ: إِنَّكَ قَدْ أَعْطَيْتَنِي مَرَّةً؟ فَقَالَ:" هَذِهِ لَبِنَاتِ عَبْدِ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اکیدر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”من“ کا گھڑا بھیجا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے اور آپ کا گزر لوگوں کے پاس سے ہوا تو آپ نے ان میں سے ہر ایک شخص کو کچھ نہ کچھ دیا، آپ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو ایک حصہ دیا، پھر جب آپ واپس ان کے پاس سے گزرے، تو آپ نے انہیں ایک اور حصہ دیا، انہوں نے عرض کی: آپ مجھے پہلے ایک مرتبہ عطا کر چکے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ (تمہارے والد) عبداللہ کی صاحبزادیوں کے لئے ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6756]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6756]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11815»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
127. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 6757
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الْحَجَّاجَ بْنَ عِلَاطٍ السُّلَمِيَّ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفَهُ ذَا الْفَقَارِ، وَدِحْيَةَ [ الْكَلْبِيَّ ] أَهْدَى لَهُ بَغْلَةً شَهْبَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حجاج بن علاط سلمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی تلوار ”ذوالفقار“ تحفے کے طور پر بھیجی تھی، اور دحیہ کلبی نے آپ کو شہباء خچر تحفے کے طور پر دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ابوشیبہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6757]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ابوشیبہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6757]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3197)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3197»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
128. بَابٌ فِيمَنْ يَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ .
اس شخص کا بیان، جو ہبہ کی ہوئی چیز واپس لے
حدیث نمبر: 6758
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحُمَيْدِ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلَالِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةِ، وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحُمَيْدِ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلَالِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةِ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے ہبہ کو واپس لینے والا شخص، اپنی قئے کو واپس لینے والے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن حسن ہلالی ہے، جسے یحیی بن معین اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6758]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1056)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
129. بَابُ الْهِبَةِ لِلْوَلَدِ، وَغَيْرِهِ .
اولاد کے لئے، یا کسی اور کے لئے ہبہ کرنا
حدیث نمبر: 6759
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَوُّوا بَيْنَ أَوْلَادِكُمْ فِي الْعَطِيَّةِ فَلَوْ كُنْتَ مُفَضِّلًا أَحَدًا لَفَضَّلْتُ النِّسَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ وَرَفَعَ مِنْ شَأْنِهِ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عطیہ دیتے ہوئے، اپنی اولاد میں برابری رکھو، اگر میں نے کسی کو فضیلت (یعنی ترجیح) دینی ہوتی، تو میں خواتین کو فضیلت (یعنی ترجیح) دیتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، عبدالملک بن شعیب کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے۔ انہوں نے اس کی شان کو بلند قرار دیا ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6759]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11997)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11997، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2971، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2242»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف