🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابٌ وَصِيَّةُ الْعَبَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی وصیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7128
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِي الْعَبَّاسُ: أَيْ بُنَيَّ إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ يَدْعُوكَ وَيُقَرِّبُكَ وَيَسْتَشِيرُكَ مَعَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاحْفَظْ عَنِّي ثَلَاثَ خِصَالٍ: اتَّقِ لَا يُجَرِّبَنَّ عَلَيْكَ كَذِبَةً، وَلَا تُفْشِيَنَّ لَهُ سِرًّا، وَلَا تَغْتَابَنَّ عِنْدَهُ أَحَدًا. قَالَ عَامِرٌ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: كُلُّ وَاحِدَةٍ خَيْرٌ مِنْ أَلْفٍ، فَقَالَ: كُلُّ وَاحِدَةٍ خَيْرٌ مِنْ عَشَرَةِ آلَافٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے میرے بیٹے! امیر المؤمنین تمہیں بلایا کرتے ہیں تمہیں قریب رکھتے ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے ہمراہ تم سے بھی مشورہ لیا کرتے ہیں، تو تم میری تین باتیں یاد رکھنا! تم اس بات سے بچنا کہ وہ تمہاری طرف سے کسی جھوٹ کا سامنا کریں، اور تم ان کے سامنے کوئی پوشیدہ چیز ظاہر نہ کرنا، اور تم ان کے سامنے کسی کی غیبت نہ کرنا۔ عامر نامی راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ان میں سے ہر ایک بات ایک ہزار سے زیادہ بہتر ہے، تو انہوں نے فرمایا: ان میں سے ہر ایک بات دس ہزار سے زیادہ بہتر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7128]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10619)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابٌ وَصِيَّةُ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی وصیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7129
عَنْ سَعْدٍ أَنَّهُ قَالَ لِابْنِهِ عِنْدَ الْمَوْتِ: يَا بُنَيَّ إِنَّكَ لَنْ تَلَقَ أَحَدًا هُوَ أَنْصَحُ لَكَ مِنِّي. إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تُصَلِّيَ فَأَحْسِنْ وُضُوءَكَ، ثُمَّ صَلِّ صَلَاةً لَا تَرَى أَنَّكَ تُصَلِّي بَعْدَهَا، وَإِيَّاكَ وَالطَّمَعَ ؛ فَإِنَّهُ فَقْرٌ حَاضِرٌ، وَعَلَيْكَ بِالْإِيَاسِ ؛ فَإِنَّهُ الْغِنَى، وَإِيَّاكَ وَمَا يُعْتَذَرُ إِلَيْهِ مِنَ الْعَمَلِ وَالْقَوْلِ، وَاعْمَلْ مَا بَدَا لَكَ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ منقول ہے: انہوں نے مرنے کے قریب اپنے بیٹے سے کہا: اے میرے بیٹے! تم کسی ایسے شخص سے نہیں ملو گے، جو تمہارے لئے مجھ سے زیادہ خیرخواہ ہو، جب تم نماز ادا کرنے کا ارادہ کرو، تو اچھی طرح وضو کرنا پھر اس طرح نماز ادا کرنا کہ تم یہ سمجھو کہ تم اس کے بعد نماز ادا نہیں کر پاؤ گے، اور تم لالچ سے بچ کے رہنا، کیونکہ یہ سامنے موجود غربت ہے اور تم پر (لوگوں سے توقعات وابستہ کرنے کے حوالے سے) مایوس رہنا لازم ہے، کیونکہ ایسا شخص ہی خوشحال ہوتا ہے، تم اس چیز سے بچ کے رہنا کہ کوئی ایسا عمل یا قول کرو کہ جس پر معذرت کرنی پڑے، اس کے علاوہ جو تمہیں مناسب لگے، وہ کام کر لینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7129]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (312)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابٌ وَصِيَّةُ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کی وصیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7130
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ وَيَدْعُونَهُ، فَقَالَ: إِنِّي مُوصِيكَ بِأَمْرَيْنِ إِنْ حَفِظْتَهُمَا حَفِظْتَ: إِنَّهُ لَا غِنَى بِكَ عَنْ نَصِيبِكَ مِنَ الدُّنْيَا، وَأَنْتَ إِلَى نَصِيبِكَ مِنَ الْآخِرَةِ أَفْقَرُ فَآثِرْ نَصِيبَكَ مِنَ الْآخِرَةِ عَلَى نَصِيبِكَ مِنَ الدُّنْيَا حَتَّى يَنْتَظِمَهُ لَكَ انْتِظَامًا، فَتَزُولَ بِهِ مَعَكَ أَيْنَمَا زُلْتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِابْنِ سِيرِينَ سَمَاعًا مِنْ مُعَاذٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، ان کے ساتھی ان کے پاس موجود تھے جو ان پر سلام بھیج رہے تھے اور ان کے لئے دعا کر رہے تھے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں دو باتوں کی وصیت کرتا ہوں، اگر تم انہیں یاد رکھو گے، تو یاد رکھو گے، دنیا میں سے تمہارا جو حصہ ہے، اس کے بغیر گزارہ نہیں ہے، اور آخرت میں سے جو تمہارا حصہ ہے، اسکی تمہیں زیادہ ضرورت ہے، تو تم آخرت کے حوالے سے اپنے حصے کو دنیا کے حصے پر ترجیح دو، یہاں تک کہ وہ تمہارے لئے انتظام کر لے اور پھر وہ تمہارے ساتھ وہیں جائے، جہاں تم رہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ میں نے ابن سرین کے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7130]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (35/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ وَصِيَّةِ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
قیس بن عاصم کی وصیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7131
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ الْمِنْقَرِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ قَيْسَ بْنَ عَاصِمٍ، وَهُوَ يُوصِي فَجَمَعَ بَنِيهِ وَهُمُ اثْنَانِ وَثَلَاثُونَ ذَكَرًا فَقَالَ: يَا بَنِيَّ إِذَا أَنَا مُتُّ فَسَوِّدُوا أَكْبَرَكُمْ تَخْلُفُوا أَبَاكُمْ، وَلَا تُسَوِّدُوا أَصْغَرَكُمْ فَيَزْرِي بِكُمْ ذَلِكَ عِنْدَ أَكْفَائِكُمْ. وَلَا تُقِيمُوا عَلَيَّ نَائِحَةً، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ النِّيَاحَةِ. وَعَلَيْكُمْ (بِإِصْلَاحِ) الْمَالِ، فَإِنَّهُ مَنْبَهَةٌ لِلْكَرِيمِ وَيُسْتَغْنَى بِهِ عَنِ اللَّئِيمِ، وَلَا تُعْطُوا رِقَابَ الْإِبِلِ إِلَّا فِي حَقِّهَا، وَلَا تَمْنَعُوهَا مِنْ حَقِّهَا. وَإِيَّاكُمْ وَكُلَّ عِرْقِ سُوءٍ فَمَهْمَا يَسُرُّكُمْ يَوْمًا يَسُوؤُكُمْ أَكْثَرَ، وَاحْذَرُوا أَبْنَاءَ أَعْدَائِكُمْ ؛ فَإِنَّهُمْ لَكُمْ أَعْدَاءٌ عَلَى مِنْهَاجِ آبَائِكُمْ. وَإِذَا أَنَا مِتُّ فَادْفِنُونِي فِي مَوْضِعٍ لَا يَطَّلِعُ عَلَيْهِ هَذَا الْحَيُّ مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، فَإِنَّهَا كَانَتْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ خَمَاشَاتٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَأَخَافُ أَنْ يَنْبِشُونِي فَيُفْسِدُوا عَلَيْهِمْ دُنْيَاهُمْ وَيُفْسِدُوا عَلَيْكُمْ آخِرَتَكُمْ. ثُمَّ دَعَا بِكِنَانَتِهِ وَأَمَرَ ابْنَهُ الْأَكْبَرَ، وَكَانَ يُدْعَى عَلِيًّا، فَقَالَ: أَخْرِجْ سَهْمًا مِنْ كِنَانَتِي. فَأَخْرَجَهُ، فَقَالَ: اكْسِرْهُ. فَكَسَرَهُ فَقَالَ: أَخْرِجْ سَهْمَيْنِ. فَأَخْرَجَهُمَا، فَقَالَ: اكْسِرْهُمَا. فَكَسَرَهُمَا، ثُمَّ قَالَ: أَخْرِجْ ثَلَاثِينَ سَهْمًا. فَأَخْرَجَهَا فَقَالَ: اعْصِبْهَا بِوَتَرٍ. فَعَصَبَهَا، ثُمَّ قَالَ: اكْسِرْهَا فَلَمْ يَسْتَطِعْ كَسْرَهَا. فَقَالَ: يَا بَنِيَّ هَكَذَا أَنْتُمْ بِالِاجْتِمَاعِ وَكَذَلِكَ أَنْتُمْ بِالْفُرْقَةِ، ثُمَّ أَنْشَأَ يَقُولُ:
إِنَّمَا الْمَجْدُ مَا بَنَى وَالِدُ الصِّدْ قِ وَأَحْيَا فَعَالَهُ الْمَوْلُودُ.
وَكَفَى الْمَجْدُ وَالشَّجَاعَةُ وَالْحُلْمُ
إِذَا زَانَهَا فِعَالٌ وُجُودٍ.
وَثَلَاثُونَ يَا بَنِيَّ إِذَا مَا
عَقَدْتُهُمْ لِلْنَائِبَاتِ الْعُهُودِ.
كَثَلَاثِينَ مِنْ قِدَاحٍ إِذَا
مَا شَدَّهَا لِلْمُرَادِ عَقْدٌ شَدِيدٌ.
لَمْ تُكْسَرْ وَإِنْ تَبَدَّدَتِ الْأَسْهُمُ
أَوْدَى بَجَمْعِهِمَا التَّبْدِيدُ.
وَذُوُوا السِّنِّ وَالْمُرُوءَةِ أَوْلَى
أَنْ يَكُنَّ مِنْكُمْ لَهُمْ تَسْوِيدُ.
وَعَلَيْكُمْ حِفْظُ الْأَصَاغِرِ حَتَّى
يَبْلُغَ الْحِنْثَ الْأَصْغَرُ الْمَجْهُودُ.
رَوَاهُ هَكَذَا بِتَمَامِهِ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّ الْبَيْتَ الْأَوَّلَ فِي الْأَوْسَطِ: (إِنَّمَا الصِّدْقُ مَا بَنَى الْوُدَّ) . وَرَوَى أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ مِنْهُ طَرَفًا، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ: الْعَلَاءُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ الْمِزِّيُّ: ذَكَرَهُ بَعْضُهُمْ فِي الضُّعَفَاءِ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ حَكِيمِ بْنِ قَيْسِ بْنِ عَاصِمِ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
عبدالله بن ابوسوید منقری بیان کرتے ہیں: میں سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، وہ وصیت کر رہے تھے، انہوں نے اپنے بچوں کو جمع کیا، وہ بتیس افراد تھے، انہوں نے فرمایا: جب میں مر جاؤں، تو تم اپنے میں سے سب سے بڑے کو سردار بنانا، جو تمہارے باپ کا جانشین ہو، تم اپنے میں سے چھوٹے کو سردار نہ بنانا، ورنہ وہ تمہارے ہم پلہ لوگوں کے حوالے سے تمہیں بے حیثیت کر دے گا اور تم کسی نوحہ کرنے والی عورت کو مجھ پر کھڑا نہ کرنا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نوحہ کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، اور تم پر مال کی دیکھ بھال لازم ہے، کیونکہ یہ معزز شخص کے لئے بچاؤ کا باعث ہوتا ہے اور کمینے شخص سے بے نیاز رکھتا ہے، اور تم اونٹوں کی گردنیں، صرف حق میں خرچ کرنا اور انہیں ان کے حق سے نہ روکنا، اور تم ہر برے نسب سے بچ کے رہنا، کیونکہ بعض اوقات کوئی چیز جو آج تمہیں خوش کر رہی ہے، وہ (بعد میں) زیادہ تر تمہیں بری لگے گی، اور تم اپنے دشمنوں کے بچوں سے بچ کے رہنا، کیونکہ وہ اپنے باپ دادا کی طرح تمہارے دشمن ہی ہوں گے، جب میں مر جاؤں، تو مجھے کسی ایسی جگہ پر دفن کرنا، جہاں بکر بن وائل قبیلے کے لوگ واقف نہ ہو سکیں، کیونکہ میرے اور ان کے درمیان زمانہ جاہلیت سے دشمنی چلی آ رہی ہے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ وہ میری قبر کھود کر اپنی دنیا خراب کریں گے اور تمہاری آخرت کو خراب کریں گے، پھر انہوں نے اپنا ترکش منگوایا اور اپنے بڑے بیٹے کو حکم دیا، جس کا نام علی تھا، انہوں نے کہا: تم میرے ترکش میں سے ایک تیر نکالو! اس نے نکالا، انہوں نے کہا: تم اسے توڑ دو! اس نے اسے توڑ دیا، انہوں نے کہا: دو تیر نکالو، اس نے دو تیر نکالے، انہوں نے کہا: تم یہ دونوں تیر توڑ دو، اس نے ان دونوں کو توڑ دیا، پھر انہوں نے فرمایا: تم تیس تیر نکالو، اس نے نکالے، انہوں نے فرمایا: اسے تار کے ذریعے باندھ دو! اس نے وہ باندھ دیے، پھر انہوں نے فرمایا: تم اسے توڑ دو! تو وہ انہیں نہیں توڑ سکا، انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹو! اکھٹے رہنے میں تم اسی طرح رہو گے اور الگ رہنے کی صورت میں تمہاری یہ صورت ہو گی، پھر انہوں نے یہ اشعار پڑھے: ”بیشک بزرگی وہی ہوتی ہے، جو سچے باپ نے بنائی ہو اور اس کے کاموں کو (اس کے) بچے زندہ رکھیں، بزرگی، بہادری اور بردباری کافی ہوتی ہیں، جبکہ یہ کام کاج کرنے اور سخاوت سے آراستہ ہوں، اے میرے بیٹو! پیش آنے والی مشکلات کے لیے تم اگر تیس (افراد مل کر) عہد کر لو، تو ان کی مثال ان تیس تیروں کی طرح ہو گی، جنہیں مضبوطی سے باندھ دیا گیا ہو، تو ان کو توڑا نہیں جا سکتا، اور اگر ان کو الگ الگ کر دیا جائے، تو علیحدہ ہونا، اُن سب کو ہلاک کر دے گا، عمر رسیدہ اور صاحب مروت لوگ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ تمہاری طرف سے ان کے لیے سرداری ہو، اور تم پر چھوٹوں کی دیکھ بھال لازم ہے، یہاں تک کہ مشقت کا شکار کمسن فرد بلوغت تک پہنچ جائے“۔
یہ روایت اس طرح مکمل روایت کے طور پر امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم معجم اوسط میں پہلا شعر یہ ہے: ”بیشک سچائی وہ ہے، جو محبت بناتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی علاء بن فضل ہے امام مزی کہتے ہیں: بعض حضرات نے اس کا ذکر ضعیف راویوں میں کیا ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حکیم بن قیس بن عاصم کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7131]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1378)، اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (339/18) اخرجه احمد فى المسند (61/5) والحديث فى المستدرك للحاكم (612/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں