🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ فِيمَنْ أَوْصَى بِسَهْمٍ مِنْ مَالِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے مال کے ایک حصے کے بارے میں وصیت کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7098
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا أَوْصَى لِرَجُلٍ بِسَهْمٍ مِنْ مَالِهِ فَجَعَلَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السُّدُسَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک شخص نے اپنے مال کے ”ایک حصے“ کے بارے میں اس شخص کے لئے وصیت کر دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ”حصے“ کو ”چھٹا حصہ“ قرار دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7098]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1380)، أخرجه مسند البزار برقم: 2047»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7099
وَعَنْهُ أَنَّ رَجُلًا جَعَلَ لِرَجُلٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَهْمًا مِنْ مَالِهِ فَمَاتَ الرَّجُلُ، وَلِمَ يَدْرِ مَا هُوَ، فَرُفِعَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ لَهُ السُّدُسَ مِنْ مَالِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص کے لئے اپنے مال کا ”ایک حصہ“ مخصوص کر دیا پھر اس شخص کا انتقال ہو گیا یہ پتہ نہیں چلتا تھا کہ اس حصے سے مراد کیا ہے؟ یہ معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ”حصے“ سے مراد اس شخص کے مال کا ”چھٹا“ حصہ لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7099]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8334»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابٌ فِيمَنْ يَنْخَلِعُ مِنْ مَالِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے مال سے الگ ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7100
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي، وَأَنْ أَهْجُرَ دَارَ قَوْمِي الَّتِي أَصَبْتُ فِيهَا الذَّنْبَ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُجْزِئُ عَنْكَ (مِنْ ذَلِكَ) الثُّلُثُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ: وَأَنْ أَهْجُرَ دَارَ قَوْمِي الَّتِي أَصَبْتُ فِيهَا الذَّنْبَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری توبہ میں یہ بات شامل ہے کہ میں اپنے مال سے الگ ہو جاؤں اور اپنی قوم کے اس علاقے کو چھوڑ دوں، جہاں میں نے گناہ کا ارتکاب کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ایک تہائی حصہ بھی تمہاری طرف سے کفایت کر جائے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے صرف یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اپنی قوم کے اس علاقے سے الگ ہو جاؤں، جہاں میں نے گناہ کا ارتکاب کیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7100]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (59/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابٌ فِيمَنْ يَتْرُكُ وَرَثَتَهُ أَغْنِيَاءَ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے ورثاء کو خوشحال چھوڑ کر جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7101
عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكَ إِنْ تَدَعْ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ، وَلَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ إِلَّا أُجِرْتَ بِهَا حَتَّى مَا تَجْعَلَ فِي فِي امْرَأَتِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم اپنے ورثاء کو خوشحال چھوڑ کر جاتے ہو، تو یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ تم انہیں بد حال چھوڑ کر جاؤ اور وہ لوگوں سے مانگتے پھریں، تم اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے جو کچھ بھی خرچ کرو گے، تمہیں اس کا اجر ملے گا، یہاں تک کہ تم اپنی بیوی کے منہ میں جو لقمہ ڈالو گے (اس کا بھی تمہیں اجر ملے گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ولید بن محمد موقری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7101]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7171)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7171»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابٌ: لَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ .
وارث کے لئے وصیت نہیں ہو گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7102
عَنْ خَارِجَةَ بْنِ عَمْرٍو الْجُمَحِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَأَنَا عِنْدَ نَاقَتِهِ:" لَيْسَ لِوَارِثٍ وَصِيَّةٌ. قَدْ أَعْطَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرَ. مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا، وَلَا عَدْلًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.
سیدنا خارجہ بن عمرو جمحی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا، میں اس وقت آپ کی اونٹنی کے پاس موجود تھا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا:) ”وارث کے لئے وصیت نہیں ہو گی، اللہ تعالیٰ نے ہر وارث کو اس کا حق دے دیا ہے، زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی جو شخص اپنے باپ کی بجائے کسی اور طرف خود کو منسوب کرے، یا آزاد کرنے والے اپنے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے، اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن قدامہ جمحی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7102]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4140)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4140»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابٌ: لَا وَصِيَّةَ لِقَاتِلٍ .
قاتل کے لئے وصیت نہیں ہو گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7103
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيْسَ لِقَاتِلٍ وَصِيَّةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قاتل کے لئے وصیت نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7103]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (252/1 مجمع البحرين)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8267»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابٌ الْوَصِيَّةُ إِلَى أَهْلِ الْخَيْرِ .
اہل خیر کے بارے میں وصیت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7104
عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ، وَالْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، وَمُطِيعَ بْنَ الْأَسْوَدِ أَوْصَوْا إِلَى الزُّبَيْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اور سیدنا مطیع بن اسود رضی اللہ عنہ نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو اپنا وصی بنایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7104]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3077)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7105
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: أَوْصَى إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَائِشَةُ، وَحَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ، وَشَيْبَةُ بْنُ عُثْمَانَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے لئے وصیت کی تھی، سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سیدنا شیبہ بن عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عامر (نے بھی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے لئے وصیت کی تھی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7105]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (246)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7106
وَعَنْ أَبِي حُصَيْنٍ قَالَ: أَوْصَى عُبَيْدَةُ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ الْأَسْوَدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوحصین بیان کرتے ہیں: عبیدہ نے یہ وصیت کی تھی کہ اسود اُن کی نماز جنازہ پڑھائیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7106]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابٌ فِي الْوَصِيِّ يَشْتَرِي لِنَفْسِهِ مِنْ مَالِ التَّرِكَةِ أَوْ يَسْتَقْرِضُ .
وصی کا ترکہ کے مال میں سے اپنی ذات کے لئے کچھ خریدنا یا اس مال کو قرض کے طور پر لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7107
عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ قَالَ: جَاءَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ عَلَى فَرَسٍ أَبْلَقَ، فَقَالَ: إِنَّ عَمِّي أَوْصَى إِلَيَّ بِتَرِكَتِهِ، وَإِنَّ هَذَا مِنْ تَرِكَتِهِ أَفَأَشْتَرِيهِ؟ قَالَ: لَا، وَلَا تَسْتَقْرِضْ مِنْ مَالِهِ شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس کا تعلق ہمدان سے تھا، وہ ابلق گھوڑے پر سوار تھا، اس نے کہا: میرے چچا نے اپنے ترکہ کے بارے میں میرے لئے وصیت کی تھی (کہ میں اس کی دیکھ بھال کروں گا) اور یہ گھوڑا اس ترکہ میں شامل ہے، تو کیا میں اسے خرید سکتا ہوں؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! تم اس مال میں سے کوئی چیز قرض کے طور پر بھی نہیں لو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9724)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں