🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابٌ فِي الْكَلَالَةِ .
کلالہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7162
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَنَا أَوَّلُ مَنْ أَتَى عُمَرَ حِينَ طُعِنَ، فَقَالَ: احْفَظْ عَنِّي ثَلَاثًا، فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ لَا يُدْرِكَنِي النَّاسُ. أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَقْضِ فِي الْكَلَالَةِ، وَلَمْ أَسْتَخْلِفْ عَلَى النَّاسِ خَلِيفَةً، وَكُلُّ مَمْلُوكٍ لَهُ عَتِيقٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا، تو میں آنے والا پہلا فرد تھا، تو انہوں نے فرمایا: تم میری تین باتیں یاد رکھنا، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ لوگ مجھ تک نہیں پہنچ سکیں گے، پہلی بات یہ ہے کہ میں نے کلالہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا اور میں کسی کو لوگوں پر خلیفہ مقرر نہیں کر رہا، اور اُن کا ہر غلام آزاد شمار ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7162]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7163
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْكَلَالَةِ فَقَالَ:" يَكْفِيكَ آيَةُ الصَّيْفِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کلالہ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: گرمی والی آیت تمہارے لئے کافی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7163]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (256)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18133، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12544»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7164
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُ رَجُلٌ يَسْتَفْتِيهِ فِي الْكَلَالَةِ: أَنْبِئْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَكَلَالَةُ الرَّجُلِ يُرِيدُ إِخْوَةً مِنْ أُمِّهِ، وَأَبِيهِ؟ فَلَمْ يَقُلْ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ قَرَأَ عَلَيْهِ آيَةَ الْكَلَالَةِ الَّتِي فِي سُورَةِ النِّسَاءِ، ثُمَّ عَادَ الرَّجُلُ يَسْأَلُهُ فَكُلَّمَا سَأَلَهُ قَرَأَهَا حَتَّى أَكْثَرَ وَصَخِبَ الرَّجُلُ، فَاشْتَدَّ صَخَبُهُ مِنْ حِرْصٍ عَلَى أَنْ يُبَيِّنَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَرَأَ عَلَيْهِ الْآيَةَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي وَاللَّهِ لَا أَزِيدُكَ عَلَى مَا أُعْطِيتُ إِنِّي وَاللَّهِ لَا أَزِيدُكَ عَلَى مَا أُعْطِيتُ حَتَّى أَزْدَادَ عَلَيْهِ". فَجَلَسَ الرَّجُلُ حِينَئِذٍ وَسَكَتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے ”کلالہ“ کے بارے میں دریافت کیا: اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بتائیے کہ آدمی کے ”کلالہ“ سے مراد یہ ہے کہ اس کے ماں اور باپ کی طرف سے بھائی ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا آپ نے صرف ”کلالہ“ سے متعلق آیت اس کے سامنے پڑھ دی، جو سورت نساء میں موجود ہے، اس شخص نے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، ہر مرتبہ وہ آپ سے سوال کرتا، تو آپ اس کے سامنے آیت پڑھ دیتے یہاں تک کہ اس شخص نے بکثرت آپ سے سوال کیا اور اس شخص نے زیادہ اہتمام کیا، یہاں تک کہ اس کا اہتمام زیادہ ہو گیا، اس کی شدید خواہش تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے سامنے بیان کر دیں، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے صرف آیت پڑھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تمہیں اس سے زیادہ نہیں بتاؤں گا، جو مجھے عطا کیا گیا ہے، اللہ کی قسم! میں تمہیں اس سے زیادہ نہیں بتاؤں گا، جو مجھے عطا کیا گیا ہے، جب تک مجھے اس بارے میں زیادہ علم نہیں ہوتا“۔ اس وقت وہ شخص بیٹھ گیا اور خاموش ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7055)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابٌ فِي ابْنَيْ عَمٍّ أَحَدُهُمَا أَخٌ لِأُمٍّ .
(میت کے) دو چچازاد، افراد کا بیان کہ جن میں دونوں میں سے کوئی ایک ماں کی طرف سے شریک بھائی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7165
عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ أُتِيَ فِي فَرِيضَةِ ابْنَيْ عَمٍّ أَحَدُهُمَا أَخٌ لِأُمٍّ، فَقَالُوا: أَعْطَاهُ ابْنُ مَسْعُودٍ الْمَالَ كُلَّهُ، فَقَالَ: يَرْحَمُ اللَّهُ ابْنَ مَسْعُودٍ إِنْ كَانَ لَفَقِيهًا لَكِنِّي أُعْطِيهِ سَهْمَ الْأَخِ لِلْأُمِّ (مِنْ قَبْلُ) ، ثُمَّ أَقْسِمُ الْمَالَ بَيْنَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَارِثُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان کے سامنے وراثت کا ایک مسئلہ آیا کہ جس میں دو چچازاد بھائی تھے، جن میں سے ایک ماں کی طرف سے شریک بھائی بھی تھا، لوگوں نے بتایا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اسے پورا مال دے دیا ہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعلی عبداللہ بن مسعود پر رحم کرے، وہ فقیہ تھے، لیکن میں ماں کی طرف سے شریک بھائی کو اس کا حصہ پہلے دوں گا، اور پھر مال ان دونوں کے درمیان تقسیم کروں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7165]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8479)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابٌ فِي زَوْجٍ وَأُخْتٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ .
سوہر اور سگی بہن کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7166
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ زَوْجٍ وَأُخْتٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ؟ فَأَعْطَى الزَّوْجَ النِّصْفَ وَالْأُخْتَ النِّصْفَ، وَكُلِّمَ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بِذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے شوہر اور سگی بہن کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے شوہر کو نصف دیا اور بہن کو نصف دیا، ان سے اس بارے میں بات چیت کی گئی، تو انہوں نے بتایا: میں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقید رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7166]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابٌ فِي أُمٍّ وَأُخْتٍ وَجَدٍّ .
ماں، بہن اور دادا کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7167
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: أَتَى بِي الْحَجَّاجُ مُوثَقًا، فَلَمَّا أُتِيَ بِي إِلَى بَابِ الْقَصْرِ لَقِيَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ فَقَالَ: إِنَّا لِلَّهِ يَا شَعْبِيُّ لِمَا بَيْنَ دَفَّتَيْكَ مِنَ الْعِلْمِ وَلَيْسَ بِيَوْمِ شَفَاعَةٍ بُؤْ لِلْأَمِيرِ بِالشِّرْكِ وَالنِّفَاقِ عَلَى نَفْسِكَ فَبِالْحَرِيِّ أَنْ تَنْجُوَ. قَالَ: فَلَقَّنَنِي، ثُمَّ لَقَّنَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ، فَقَالَ لِي مِثْلَ مَقَالَةِ يَزِيدَ، فَلَمَّا أُدْخِلْتُ عَلَى الْحَجَّاجِ قَالَ لِي: يَا شَعْبِيُّ، وَأَنْتَ مِمَّنْ خَرَجَ عَلَيْنَا وَكَبَّرَ؟ قُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ أَحْزَنَ بِنَا الْمَنْزِلُ وَأَجْدَبَ الْجَنَابُ وَضَاقَ الْمَسْلَكُ وَاكْتَحَلْنَا السَّهَرَ وَاسْتَحْلَسْنَا الْخَوْفَ وَوَقَعْنَا فِي خِزْيَةٍ لَمْ نَكُنْ فِيهَا بَرَرَةً أَتْقِيَاءَ، وَلَا فَجَرَةً أَقْوِيَاءَ. قَالَ: صَدَقَ وَاللَّهِ مَا بَرُّوا بِخُرُوجِهِمْ عَلَيْنَا، وَلَا قَوُوا عَلَيْنَا إِذْ فَجَرُوا أَطْلِقَا عَنْهُ. قَالَ: فَاحْتَاجَ إِلَيَّ فِي فَرِيضَةٍ فَبَعَثَ إِلَيَّ قَالَ: مَا تَقُولُ فِي أُمٍّ وَأُخْتٍ وَجَدٍّ؟ قُلْتُ: اخْتَلَفَ فِيهَا خَمْسَةٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَعَلِيٌّ وَعُثْمَانُ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ. قَالَ: فَمَا قَالَ فِيهَا ابْنُ عَبَّاسٍ؟ إِنْ كَانَ لَمُتْقِنًا. قَالَ: جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا، وَلَمْ يُعْطِ الْأُخْتَ شَيْئًا وَأَعْطَى الْأُمَّ الثُّلُثَ. قَالَ: فَمَا قَالَ فِيهَا ابْنُ مَسْعُودٍ؟ قُلْتُ: جَعَلَهَا مِنْ سِتَّةٍ أَعْطَى الْأُخْتَ ثَلَاثَةً وَأَعْطَى الْجَدَّ اثْنَيْنِ وَأَعْطَى الْأُمَّ سَهْمًا. قَالَ: فَمَا قَالَ فِيهَا أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: قُلْتُ: جَعَلَهَا أَثْلَاثًا. قَالَ: فَمَا قَالَ فِيهَا أَبُو تُرَابٍ؟ قُلْتُ: جَعَلَهَا مِنْ سِتَّةٍ أَعْطَى الْأُخْتَ ثَلَاثَةً وَأَعْطَى الْأُمَّ اثْنَيْنِ وَأَعْطَى الْجَدَّ سَهْمًا". قَالَ: فَمَا قَالُ فِيهَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ؟ قَالَ: قُلْتُ: جَعَلَهَا مِنْ سَبْعَةٍ أَعْطَى الْأُمَّ ثَلَاثَةً وَأَعْطَى الْجَدَّ اثْنَيْنِ وَأَعْطَى الْأُخْتَ اثْنَيْنِ. قَالَ: اؤمُرِ الْقَاضِيَ يُمْضِيهَا عَلَى مَا أَمْضَاهَا أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَالرَّاوِي عَنِ الشَّعْبِيِّ عَبَّادُ بْنُ مُوسَى وَلَيْسَ هُوَ الْخُتَّلِيُّ الَّذِي احْتَجَّ بِهِ الشَّيْخَانِ، وَإِنَّمَا هُوَ الْعُكْلِيُّ، وَذَكَرَ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ: أَنَّهُ تَفَرَّدَ عَنْهُ ابْنُهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ مُوسَى بْنِ رَاشِدٍ الْمُلَقَّبُ سَنْدُولَا. وَقَدْ رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ عَنْهُ فَأَدْخَلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الشَّعْبِيِّ أَبَا بَكْرٍ الْهُذَلِيَّ وَاسْمُهُ سُلْمَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُمْ، وَكَذَّبَهُ غُنْدَرٌ لَكِنَّهُ لَمْ يَتَفَرَّدْ عَنْ عَبَّادٍ ابْنُهُ مُحَمَّدٌ، فَإِنَّهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ وَالْبَيْهَقِيِّ مِنْ رِوَايَةِ عِيسَى بْنِ يُونُسَ عَنْهُ. وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبَيْهَقِيِّ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا الشَّعْبِيُّ. وَعَلَى هَذَا فَالْحَدِيثُ مُضْطَرِبُ الْإِسْنَادِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: حجاج کے پاس مجھے باندھ کر لایا گیا، جب میں محل کے دروازے پر پہنچا، تو یزید بن ابومسلم کی مجھ سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا: اے شبعی! بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں اور تم بڑے عالم آدمی ہو، لیکن آج سفارش کا دن نہیں ہے، تم امیر کے سامنے اپنی ذات کے حوالے سے شرک اور نفاق کا اعتراف کر لینا، تو یہ اس لائق ہو گا کہ تم نجات پا جاؤ، امام شعبی کہتے ہیں: انہوں نے مجھے تلقین کی پھر محمد بن حجاج نے مجھے تلقین کی اور انہوں نے یزید کی بات کی مانند بات مجھ سے کہی، جب مجھے حجاج کے سامنے لے جایا گیا، تو اس نے مجھ سے کہا: اے شعبی! تم ان افراد میں سے ایک ہو، جنہوں نے ہمارے خلاف خروج کیا اور خود کو بڑا سمجھا؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ امیر کو ٹھیک رکھے! رہائش نے ہمیں تنگی کا شکار کیا، کنارہ خشک سالی کا شکار ہو گیا، راستہ تنگ ہو گیا، ہم رات بھر جاگتے رہے خوف کا شکار رہے رسوائی میں مبتلاء ہو گئے، ہمارے درمیان نہ تو ایسے نیک لوگ ہیں، جو پرہیزگار ہوں، اور نہ ایسے گنہگار ہیں، جو طاقتور ہوں، تو حجاج نے کہا: اس نے ٹھیک کہا: ہے، اللہ کی قسم! نہ تو وہ اتنے نیک ہیں کہ وہ ہمارے خلاف خروج کر سکیں، اور نہ ہی وہ ہمارے خلاف اتنے قوی ہیں جب وہ گنہگار ہوں، تم اسے چھوڑ دو! امام شعبی کہتے ہیں: پھر ایک وراثت کے مسئلے کے بارے میں اُسے میری ضرورت پیش آئی، اس نے مجھے پیغام بھیجا اور کہا: تم ماں، بہن اور دادا کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ میں نے جواب دیا: اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے، پانچ افراد کی آراء، ایک دوسرے سے مختلف ہیں، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما۔ حجاج نے دریافت کیا: اس بارے میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کیا کہا: ہے؟ وہ تو پختہ کار عالم تھے، امام شعبی نے جواب دیا: انہوں نے دادا کو باپ کی جگہ قرار دیا ہے، بہن کو کچھ نہیں دیا ہے اور ماں کو ایک تہائی دیا ہے۔ حجاج نے دریافت کیا: اس مسئلہ کے بارے میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کیا کہا: ہے؟ میں نے جواب دیا: انہوں نے اس کے چھ حصے کیے ہیں، بہن کو تین حصے دیے ہیں، دادا کو دو حصے دیے ہیں اور ماں کو ایک حصہ دیا ہے۔ اس نے دریافت کیا: اس مسئلہ کے بارے میں امیر المؤمنین (یعنی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ) نے کیا کہا: ہے؟ میں نے کہا: انہوں نے اس کے تین حصے کیے ہیں۔ اس نے دریافت کیا: اس مسئلہ کے بارے میں سیدنا ابوتراب رضی اللہ عنہ نے کیا کہا: ہے؟ میں نے کہا: انہوں نے اس میں چھ حصے کیے ہیں، بہن کو تین حصے دیے ہیں، ماں کو دو حصے دیے ہیں اور دادا کو ایک حصہ دیا ہے۔ اس نے دریافت کیا: اس مسئلہ کے بارے میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کیا کہا: ہے؟ میں نے جواب دیا: انہوں نے اس کے سات حصے کیے ہیں، ماں کو تین حصے دیے ہیں، دادا کو دو حصے دیے ہیں اور بہن کو دو حصے دیے ہیں۔ اُس نے کہا: تم قاضی کو یہ ہدایت کرو کہ وہ اس بارے میں وہ فیصلہ دے، جو امیرالمؤمنین (یعنی سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ) نے دیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، امام شعبی سے روایت کرنے والا شخص عباد بن موسیٰ ہے ختلی نہیں ہے، جس سے شیخین نے استدلال کیا ہے، یہ عکلی ہے، امام ذہبی نے ”میزان“ میں اس کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے کہ اس کا بیٹا محمد بن بن عباد بن موسیٰ بن راشد، جس کا لقب ”سند ولا“ ہے، وہ اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے۔
یہ روایت امام بہیقی نے اپنی ”سنن“ میں اس کے بیٹے محمد بن عباد کے حوالے سے اس سے نقل کی ہے اور انہوں نے اس کے اور امام شعبی کے درمیان ابوبکر ہذلی نامی راوی کو داخل کیا ہے، جس کا نام سلمیٰ بن عبداللہ ہے، امام أحمد، یحیی بن معین، ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، غندر نے اسے جھوٹا کہا: ہے، لیکن عباد نامی راوی سے اس کا بیٹا محمد نقل کرنے میں منفرد نہیں ہے، کیونکہ یہی روایت امام بزار اور امام بیہقی نے عیسیٰ بن یونس کے حوالے سے اس راوی سے نقل کی ہے، امام بیہقی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: موسیٰ بن عباد نے ہمیں حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: امام شعبی نے ہمیں یہ بات بیان کی، تو اس بنیاد پر اس روایت کی سند اضطراب والی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7167]

الحكم على الحديث:
إسنادہ مضطرب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابٌ فِي الْإِخْوَةِ .
بھائیوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7168
عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَرِثُ الرَّجُلُ أَخَاهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ دُونَ أُخْوَتِهِ لِأَبِيهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَلَا أَعْرِفُ مَعْنَاهُ، وَفِيهِ الْحَارِثُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی سگے بھائی کا وارث بنے گا، باپ کی طرف سے شریک بھائیوں کے بجائے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، مجھے اس کے مفہوم کی سمجھ نہیں آئی، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7168]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (361)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2739، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1226، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2984»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7169
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ: الْإِخْوَةُ مِنَ الْأُمِّ لَا يَرِثُونَ دِيَةَ أَخِيهِمْ لِأُمِّهِمْ إِذَا قُتِلَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ماں کی طرف سے شریک بھائی، اپنی ماں کی طرف سے شریک بھائی کی دیت میں وارث نہیں بنیں گے، جب وہ قتل ہوا ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7169]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (557)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابٌ فِي الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ .
پھوپھی اور خالہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7170
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكِبَ حِمَارًا إِلَى قُبَاءَ يَسْتَخْبِرُ فِي الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ:" لَا مِيرَاثَ لَهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گدھے پر سوار ہو کر قباء تشریف لے گئے، تاکہ آپ کو پھوپھی یا خالہ کے بارے میں حکم معلوم ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ حکم نازل کیا کہ انہیں وارشت نہیں ملے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7170]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (927)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 890، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12745، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2300»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ مِيرَاثِ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ .
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7171
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مِيرَاثُ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ كُلُّهُ لِأُمِّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی پوری وراثت اُس کی ماں کو ملے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ قتادہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7171]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9663)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں