الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مِيرَاثِ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ .
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی وراثت
حدیث نمبر: 7172
وَعَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: عَصَبَةُ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ عَصَبَةُ أُمِّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا عصبہ، اُس کی ماں کا عصبہ ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7172]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7172]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
22. بَابُ مِيرَاثِ الْقَاتِلِ .
قاتل کی میراث
حدیث نمبر: 7173
عَنْ عَدِيٍّ أَنَّهُ كَانَ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ، فَرَمَى إِحْدَاهُمَا بِحَجَرٍ فَقَتَلَهَا فَرَكِبَ فِي ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ بِتَبُوكَ يَسْأَلُهُ عَنْ شَأْنِ الْمَرْأَةِ الْمَقْتُولَةِ؟ فَقَالَ:" يَعْقِلُهَا، وَلَا يَرِثُهَا".
قَالَ عَدِيٌّ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ جَدْعَاءَ فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الْأَيْدِيَ ثَلَاثَةٌ: يَدُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الْوُسْطَى، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى فَتَعَفَّفُوا وَلَوْ بِحُزَمِ الْحَطَبِ". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِطُولِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ فِيهِ رَاوِيًا لَمْ يُسَمَّ.

سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُن کی دو بیویاں تھیں، انہوں نے اُن میں سے ایک کو پتھر مار کر قتل کر دیا، وہ اس بارے میں سوار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تبوک میں موجود تھے، انہوں نے مقتول عورت کے معاملے کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اس کی دیت تو ادا کریں گے لیکن وہ اس کے وراث نہیں بنیں گے۔ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں گویا اس وقت بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ سرخ جدعاء اونٹنی پر موجود تھے، آپ نے فرمایا: اے لوگو! ہاتھ تین قسم کے ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کا ہاتھ اوپر والا ہے، دینے والے کا ہاتھ درمیانی ہے، اور مانگنے والے کا ہاتھ نیچے والا ہے، تو تم مانگنے سے بچو! خواہ لکڑیوں کا گٹھا اکٹھا کر کے (مانگنے سے بچنے کی کوشش کرو) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے اور فرمایا: اے اللہ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اس میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7173]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اس میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7173]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7174
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ بْنِ أَبِي كَبِيرٍ قَالَ: كُنْتُ أُدَاعِبُ امْرَأَتِي فَانْرَمَى يَدِي فَمَاتَتْ وَذَلِكَ فِي غَزْوَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبُوكَ فَأَتَيْتُهُ فَأَخْبَرْتُهُ خَبَرَ امْرَأَتَيِ الَّتِي أَصَبْتُهَا خَطَأً فَقَالَ:" لَا تَرِثُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعُمَرُ بْنُ شَيْبَةَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعُمَرُ بْنُ شَيْبَةَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
سیدنا عمر بن شیبہ بن ابوکبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنی بیوی کے ساتھ خوش طبعی کر رہا تھا، میرا ہاتھ لگا تو وہ مر گئی، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوہ تبوک کی بات ہے، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اپنی بیوی کی صورت حال کے بارے میں بتایا جسے میں نے خطا کے طور پر قتل کر دیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے وارث نہیں بنو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور سیدنا عمر بن شیبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مجہول ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7174]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور سیدنا عمر بن شیبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مجہول ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7174]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7204)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7204»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
23. بَابُ مِيرَاثِ الْعَقْلِ .
دیت کی میراث
حدیث نمبر: 7175
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى أَنَّ الْعَقْلَ بَيْنَ وَرَثَةِ الْقَتِيلِ عَلَى فَرَائِضِهِمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ دیت مقتول کے ورثاء کے درمیان ان کے فرض حصوں کے حساب سے تقسیم ہو گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7175]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7175]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7051»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7176
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ إِلَى الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ أَنْ يُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضَّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضحاک بن سفیان کو یہ خط لکھا تھا: کہ وہ اشیم ضبابی کی بیوی کو اُس کے شوہر کی دیت میں، وارث قرار دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7176]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7176]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (898)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15319، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1619، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 898، 5315»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7177
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنْ زُرَارَةَ بْنَ جُزَيٍّ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ إِلَى الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ أَنْ يُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضَّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا زرارہ بن جزی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضحاک بن سفیان کو خط لکھا تھا کہ وہ اشیم ضبابی کی بیوی کو، اُس کے شوہر کی دیت میں وارث قرار دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7177]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7177]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5315)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15319، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1619، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 898، 5315»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7178
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ قَتْلَ أَشْيَمَ كَانَ خَطَأً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حضر اشیم رضی اللہ عنہ قتل خطاء میں مارے گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7178]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7178]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلَاءِ وَمَنْ يَرِثُهُ .
ولاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7179
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ قَالَ:" إِنَّ الْوَلَاءَ لَيْسَ بِمُنْتَقِلِ، وَلَا بِمُتَحَوِّلِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ جَمِيلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ جَمِيلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”ولاء منتقل نہیں ہوتی، اور تبدیل نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن جمیل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7179]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن جمیل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7179]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1321) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10684)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7180
وَعَنْ غَيْلَانَ بْنِ سَلَمَةَ الثَّقَفِيِّ أَنَّ نَافِعًا أَبَا السَّائِبِ كَانَ عَبْدًا لِغَيْلَانَ فَفَرَّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حَاصَرَ الطَّائِفَ، فَأَسْلَمَ فَأَعْتَقَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أَسْلَمَ غَيْلَانُ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَاءَ نَافِعٍ إِلَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَى غَيْلَانُ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ غَيْلَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَى غَيْلَانُ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ غَيْلَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نافع ابوسائب، جو غیلان کے غلام تھے، وہ فرار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ گئے، یہ اس وقت کی بات ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا، انہوں نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آزاد قرار دے دیا، جب سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نافع کی ولاء اُن کی طرف واپس کر دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ یہ فرماتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ سے صرف یہی حدیث منقول ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کی سند میں ایک راوی عروہ بن غیلان ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7180]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1322)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7181
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَلَاءُ لُحْمَةٌ كَلُحْمَةِ النَّسَبِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولاء، نسبی تعلق کی طرح، ایک تعلق ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7181]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7181]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 3159»
الحكم على الحديث:
موضوع